محب علوی
مدیر
اس دھاگے میں ہم اردو محفل ۔۔۔ایک سال کی سرگذشت پر تبصرے اور تجزیے کریں گے
شمشاد نے کہا:محب بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔ لیکن اس کو جاری رکھنا، ایسا نہ ہو کہ اس کو جلد ہی لپیٹ دو۔
قیصرانی نے کہا:بہت عمدہ محب۔ ابھی تو میں وکی پر مصروف ہوں، فارغ ہوکر ضروری ان پٹ مہیا کرتا ہوں
غلام
ماوراء نے کہا:~~
زبردست محب، کیا زبردست لکھا ہے۔ شکر ہے کہ مکھن ہی نہیں لگاتے رہے سچ بھی بولا ہے۔ اب میں اور منصور آپ کی تاریخ بھی بہت جلد لکھتے ہیں۔ ذرا آپ اپنا کام تو ختم کر لو۔
~~
ماوراء نے کہا:~~
ہاں مجھے بھی اپنے بارے میں کسی سے سچ سننے کی حسرت ہی رہی ہے۔ چاہے وہ کتنا ہی کڑوا کیوں نہ ہو۔ lol۔ اس لیے بے دھڑک لکھو۔ فکر نہ کرو میں تمھیں بین نہیں کروں گی۔ ویسے زکریا تو آپ کی تعریف کر گئے ہیں۔
محمد شمیل قریشی نے کہا:میں " جم " میں مسلز بنانے میں مصروف رہتا تھا ۔
نبیل نے کہا:محب:
ویسے سوچ لو، کہ کی بورڈ ہمارے ہاتھ میں بھی ہے اور ہم بھی تاریخ نویسی کا ہنر جانتے ہیں۔
تم جس منفرد رکن کا ذکر کر رہے ہو، ان محترمہ کا نام لکھنے کی ضرورت باقی نہیں رہی۔
قدیر احمد رانا کے متعلق بہت کچھ لکھا جا سکتا ہے۔ وہ ماشاءاللہ بہت باغ و بہار شخصیت ہیں۔ اپنے منہ میاں مٹھو بننے کا کافی شوق ہے انہیں۔ بار بار اپنے آپ کو پپو بچہ کہتے تھکتے نہیں تھے۔ کافی سرگوشیوں میں سمجھانے کی کوشش کی۔۔ قدیر بیٹے، ایسے نہیں کہتے۔۔ لیکن قدیر صاحب کالی عینک لگا کر اپنے تئیں کشتوں کے پشتے لگانے نکلے ہوتے تھے۔ آج کل ذرا ہاٹ واٹرز میں ہیں۔ وہ کبھی ڈسکلوز تو نہیں کرتے لیکن ان کی آن لائن غیر موجودگی سے کچھ اندازہ لگایا جا سکتا ہے ان کے والد صاحب نے خود بھی انہیں کچھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اسباق پڑھائے ہیں۔ چنانچہ پچھلے ایک سال میں ان کے بلاگ پر صرف دو اداس پوسٹس آئی ہیں۔
جب فورم نئی نئی تھی تو کافی انتظار کے بعد ایک پوسٹ آتی تھی۔ اب لاگ ان ہو تو سو سے اوپر نئی پوسٹس ہوئی ہوتی ہیں۔ میں گپ شپ والی پوسٹس دیکھتا بھی ہوں اور ان سے لطف اندوز بھی ہوتا ہوں اور ان میں شریک ہونے کی کوشش بھی کرتا ہوں۔ لیکن تم جانتے ہی ہو کہ میں زیادہ تر پراجیکٹس اور پروگرامنگ والے زمرہ جات پر لکھنے میں زیادہ مصروف ہوتا ہوں اسی لیے گپ شپ کا کماحقہ ساتھ نہیں دے پاتا۔ مجھے سب سے زیادہ کہانی لکھنے کا کھیل پسند ہے لیکن فیصل عظیم کے جانے کے بعد اس کھیل ختم ہو کر رہ گیا ہے۔
محفل فورم پر نظریاتی اور سیاسی مباحث کا شروع ہوجانا خود میرے لیے بھی غیر متوقع تھا، اور شروع میں میں کچھ گڑبڑایا بھی تھا۔ بہرحال اب سچویشن کو کسی حد تک کنٹرول کرنے کا پتا چل گیا ہے۔
محب علوی نے کہا:ماوراء نے کہا:~~
ہاں مجھے بھی اپنے بارے میں کسی سے سچ سننے کی حسرت ہی رہی ہے۔ چاہے وہ کتنا ہی کڑوا کیوں نہ ہو۔ lol۔ اس لیے بے دھڑک لکھو۔ فکر نہ کرو میں تمھیں بین نہیں کروں گی۔ ویسے زکریا تو آپ کی تعریف کر گئے ہیں۔
اچھا کیا سب سچ نہیں کہتے تمہارے بارے میں اور بے دھڑک ہی نہیں بے دریغ بھی لکھوں گا ، ویسے مجھے بین کرنے کا اختیار محفل پر تمہارے ہاتھ کس نے تھمایا ہے
ازراہِمذاق ہی لکھا تھا ورنہ میں جانتا ہوں کہ کوئی بھی کچھ نہیں کہے گا اور زکریا شاید اندر ہی اندر مجھ سمیت کسی کا تاریخ اکھٹی کررہے ہوں۔
محمد شمیل قریشی نے کہا:زکریا بھائی : جم میں کیا فائیلز بنائي جاتی ہیں ؟