نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اردو وکا وکی کے بعد میں اب اردو میڈیا وکی پیکج کے ساتھ حاضر ہوں۔ اردو میڈیا وکی کا یہ پیکج میڈیا وکی کے حالیہ ورژن 1.9.3 پر مبنی ہے۔ میڈیا وکی کو انسٹال اور رن کرنے کے لیے php 5.x کا استعمال ضروری ہے۔ میں اپنے لوکل ہوسٹ سسٹم پر میڈیا وکی استعمال کرنے کے لیے عارضی طور پر php 5 پر سوئچ کر جاتا ہوں۔ اس کے لیے میں اپاچی کی http.conf فائل میں php 4.x سیٹنگز کو کمنٹ آؤٹ کرکے php 5.x کی سیٹنگز اس میں شامل کر دیتا ہوں اور اپاچی سرور ری سٹارٹ کر دیتا ہوں۔ ویب ہوسٹس، جیسے کہ ڈریم ہوسٹ، جن پر php 4.x اور php 5.x دونوں کی سپورٹ شامل ہے، وہاں میڈیا وکی انسٹال کرنے کے لیے الگ سب ڈومین بنا کر اسے php 5.x پر سیٹ کر دیں۔
نوٹ کریں کہ میڈیا وکی کو اردو ویب سرور پر نہیں انسٹال کیا جا سکتا کیونکہ اس میں php 4.4 شامل ہے۔ اس کی بجائے آپ اوریجنل یونی فارم سرور ڈاؤنلوڈ کرکے استعمال کریں جس میں php 5 شامل ہے۔
میڈیا وکی میں utf8 کی بہتر سپورٹ موجود ہے۔ اس لیے مجھے اس میں utf8 ڈیٹا ہینڈلنگ کے لیے تبدیلیاں نہیں کرنی پڑی ہیں۔ البتہ میں نے اس میں اردو مواد آسانی سے مدون کرنے کے لیے اس کے اکثر ایڈٹ ایریاز میں ویب پیڈ شامل کر دیا ہے۔
اردو میڈیا وکی انسٹال کرنے کے لیے سب سے پہلے ایک ڈیٹابیس بنائیں اور اس کی کولیشن (collation) کو utf8_unicode_ci پر سیٹ کریں۔ ڈیٹابیس بنانے کے بعد اردو میڈیا وکی کی فائلیں ویب سرور کی روٹ میں کسی فولڈر میں منتقل کریں۔ فائلیں کاپی کرنے کے بعد اپنے ویب براؤزر کے ذریعے اردو میڈیا وکی کی لوکیشن کو وزٹ کریں۔ یہاں اردو میڈیا وکی کی انسٹالیشن سٹارٹ ہوجائے گی۔
اردو میڈیا وکی کی انسٹالیشن میں سب سے اہم نکتہ بطور ڈیفالٹ لینگویج اردو (اردو - ur) کا انتخاب ہے۔
اس کے بعد وکی سائٹ کے ایڈمن اکاؤنٹ کی تفصیل فراہم کی جاتی ہے۔
اس کے بعد ڈیٹابیس اور ڈیٹابیس سرور سے متعلقہ معلومات فراہم کریں۔
اس کے بعد ڈیٹاٹیبلز کے لیے کوئی مناسب prefix جیسے کہ mw_ منتخب کریں۔ utf8 سیٹنگ کو بیک ورڈ کمپیٹبل پر ہی رہنے دیں، اور Install !MediaWiki پر کلک کر دیں۔
سب کچھ درست چلنے کی صورت میں کامیاب انسٹالیشن کا پیغام ظاہر ہوگا۔ اس کے بعد config/LocalSettings.php فائل کو وکی کی روٹ میں کاپی کریں اور وکی کے صفحہ اول پر جائیں۔
وکی کے ایڈٹ پیج پر آپ کو نیچے charinsert لکھا نظر آئے گا۔
یہ دراصل میڈیا وکی کی charinsert ایکسٹینشن کے استعمال کو ظاہر کر رہا ہے۔ اس کے لیے LocalSettings.php فائل میں ذیل کی لائن شامل کریں:
اس کے بعد charinsert ایکسٹینشن صحیح کام کرے گی۔ اس کے ذریعے مختلف حروف کو کلک کرکے ایڈیٹر میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
میڈیا وکی ایک پاور فل وکی انجن ہے اور اس کا استعمال سیکھنے اور اس میں مہارت حاصل کرنے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ اردو میڈیا وکی کو پسند فرمائیں گے۔ میں اس سلسلے میں آپ کی آراء کا منتظر رہوں گا۔
اردو میڈیا وکی 1.9.3 ڈاؤنلوڈ کریں
والسلام

کوڈ:
require_once("extensions/CharInsert.php");