ابن سعید
خادم
السلام علیکم۔
اردو ویب لائبریری، اردو ویب کے ترجیحی منصوبوں میں سے ایک ہے۔ اکثر کمیونٹی منصوبوں کی طرح اسے بھی افرادی قوت، فعال نظامت، بین الاراکین سالم نظام رابطہ، تکنیکی و انتظامی صلاحیتوں کا اجتماع، ذمہ داران کی دستیابی، تنظیمی ڈھانچے میں اختیارات و ذمہ داریوں کی متوازن تقسیم، مہمیز و ترغیب اور تکنیکی ڈھانچے کے مسائل در پیش رہے ہیں۔ ایک طویل عرصہ تک اردو ویب کو ہوسٹنگ سرور کے تکلیف دہ اور پیچیدہ مسائل کا سامنا رہا۔ اب الحمد حالات سازگار ہوتے نظر آ رہے ہیں تو اردو ویب انتظامیہ التوا پذیر منصوبوں کو پھر سے مہمیز کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ اور ہمیں امید ہے کہ احباب کا تعاون ہمیشہ کی طرح شامل حال رہے گا۔
چند ماہ قبل ایک عدد مشاورت کی گئی تھی جس میں کئی احباب کو لائبریری کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لئے مدعو کیا گیا تھا نیز کچھ سنجیدہ مسائل پر گفت شنید ہوئی تھی۔ اس گفتگو کی خاص بات یہ تھی کہ اس کا کوئی مخصوص ایجنڈا طے نہیں کیا گیا تھا۔ اس لئے کتابوں کی فارمیٹنگ، پریزینٹیشن، ورک فلو، نظامت، ٹیموں کی تشکیل، موجودہ بکھرے ہوئے کاموں کو سمیٹ کر ان کی نمائش، مستعمل سوفٹوئیرز، لابریری کے کاموں کے لئے ترغیب غرض کہ بے شمار معاملات پر بہت ہی سود مند رائے زنی کی گئی۔ اور اس کے نتیجے میں لائبریری میں نئی تحریک بھی دیکھنے کو ملی۔ اس گفتگو کو مد نظر رکھتے ہوئے اردو ویب انتظامیہ نے لائبریری کے نظام میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ لیا ہے جسے کم از کم تین مراحل مکمل کرنا ہے۔
- سب سے پہلے مرحلے میں موجودہ مکمل و غیر مکمل کاموں کو برت کر اسے قابل نمائش حد تک پہونچانے کا کام کرنا ہے۔ اب تک کا کام وکی، اردو محفل فورم اور ایسے ہی کچھ اور مقامات پر بکھرا ہوا ہے۔ عموماً کتابوں کی ٹائپنگ ایک ایک صفحہ کرکے کی جاتی ہے اور پہلے مرحلے کی پروف ریڈنگ بھی ایسے ہی ہوتی ہے لہٰذا ان تمام صفحات کو ترتیب وار جمع کرکے ایک ٹیکسٹ فائل کی شکل دینا اور پھر اس کا ڈاکیومنٹ ڈھانچہ درست کرنا نیز انٹگریشن پروف ریڈنگ کرنا بہت ضروری ہے۔ اس مرحلے میں متن کا فارمیٹ ایسا ہونا چاہئے جس میں پریزینٹیشن اسٹائل سے زیادہ دستاویزاتی ڈھانچے کو اینکوڈ کیا جائے۔ تاکہ اس کو بعد میں نمائش کے لئے کسی بھی فارمیٹ میں تبدیل کیا جائے تو یہ تبدیلی عاری از نقصان ہو۔ اس کے کے علاوہ وہ اینکوڈنگ نہ صرف یہ کہ سہل ہو بلکہ اردو میں اس کا لکھنا بھی سہل ہو۔ اس مقصد کے لئے ہمارے سامنے ایم ایس ورڈ فارمیٹ سے لے کر ایکس ایم ایل، وائی ایم ایل، ایچ ٹی ایم ایل، لیٹیکس اور وکی وغیرہ کے فارمیٹ موجود تھے۔ لیکن کسی کا سیکھنا مشکل، تو کسی میں ڈاکیومنٹ اسٹرکچر سے زیادہ اس کی نمائشی اسٹائل پر ترجیح، کسی میں ضرورت سے زیادہ ٹیگ کی پیچدگیاں تو کسی میں دایئں سے بائیں رخ لکھی جانے والی زبانوں کی پیچیدگیاں موجود تھیں۔ لہٰذا ہم نے اس مرحلے کے لئے مارک ڈاؤن سنٹیکس کا انتخاب کیا۔ جو کہ بہت ہی آسان اور صاف ستھرا فارمیٹ ہے۔ ہم نے اپنی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے مارک ڈاؤن کے تمام امکانات کو استعمال کرنے کے بجائے ضرورت بھر کے سنٹیکس اخذ کیے ہیں اور جہاں ایک کام کو کرنے کے ایک سے زائد طریقے موجود ہیں ان میں سے صرف ایک کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ اردو متن کے ساتھ سب سے زیادہ سہولت کے ساتھ ضم ہو جائے۔ مارک ڈاؤن کی مزید تفصیلات ان شاء اللہ علیحدہ مراسلے میں بیان کی جائیں گی۔
خوش کن خبر یہ ہے کہ اس مرحلے کے لئے ایک عدد فلیکسیبل اور ایکسٹینسبل ڈاٹا بیس اسکیما ترتیب دے کر اس کے لئے ایک عدد ایپلیکیشن بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ اس اپلیکیشن تک لائبریری ٹیم کے چند چنندہ فعال اراکین جن میں قدرے تکنیکی مہارت بھی موجود ہو انھیں کو رسائی ہوگی۔ یہ در اصل اس ڈاٹا بیس کا ایڈمن انٹرفیس ہے جہاں سے پروف ریڈ شدہ مکمل متن کو ڈاٹابیس میں محفوظ کیا جائے گا اور کتابوں کو مناسب زمرہ جات سے منسلک کیا جائے گا نیز کتاب کی دیگر میٹا ڈیٹا مثلاً سن اشاعت، پبلشر، مؤلف، مصنفین، زمرہ جات، کاپی رائٹ اور رضاکاران کی کریڈٹ وغیرہ کی معلومات شامل کی جائیں گی۔ مکمل متن کو مارک ڈاؤن سنٹیکس کی مدد سے درست اسٹرکچیر دیا جائے گا، جگہ جگہ پیج بریک مارکر لگائے جائیں گے اور پھر اس پر نظر ثانی کے بعد اس کتاب کو شائع کر دیا جائے گا۔ ہم نے آئی ایس بی این سے متاثر ہو کر ایک عدد اردو ویب لائبریری بک نمبر میٹا ڈاٹا متعارف کروایا ہے جس کی بعض تفصیلات ابھی زیر غور ہیں۔ جو احباب اس حوالے سے اپنی رائے دینا چاہیں وہ وکیپیڈیا پر آئی ایس بی این کی تفصیلات ملاحظہ فرما لیں اور پھر وہ اس بابت کیا سوچتے ہیں اس پر اپنے خیالات کا اظہار کریں۔ جب کوئی کتاب شائع کر دی جائے گی تو اس کا متن ٹیکسٹ فارمیٹ سمیت کئی دیگر فارمیٹ مثلاً پی ڈی ایف، ای پب اور ڈاک وغیرہ میں ڈاؤن لوڈ یا آن لائن پڑھنے کے لئے دستیاب ہوگا۔ فی الحال ڈاٹا بیس کا ایڈمن انٹرفیس تقریباً تیار ہے اور بعض احباب اس کو ٹیسٹ کر رہے ہیں۔ ان کے فیڈ بیک کی بنیاد پر کئی تبدیلیاں بھی کی جا چکی ہیں۔ جلدی ہی اس نظام کا ٹیسٹنگ ڈاٹا کلین کر کے پروڈکشن کے لئے تیار کیا جانا ہے۔ جس کے بعد جن احباب کو فی الحال اس تک رسائی ہے وہ شاید جاتی رہے اور منتخب شدہ افراد ہی اس نظام میں داخل ہو سکیں گے۔ ایسا اس لئے بھی ضروری ہے کہ یہ حصہ پوری لائبریری کی ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرے گا۔ یہاں ایک غیر ذمہ دارانہ چوک تباہ کن نتائج لا سکتی ہے۔
- دوسرا مرحلہ کتابوں کی نمائش کا ہے۔ اس کے تحت پہلے مرحلے سے گذار کر شائع شدہ کتب کو اسی ڈاٹا بیس کے لئے پبلک انٹرفیس فراہم کیا جائے گا۔ جہاں آن لائن کتابوں کو پڑھنے، مختلف زمرہ جات اور تلاش کے خانے کی مدد سے کتابوں کا انتخاب، میٹا ڈاٹا کی مدد سے کتابوں کا باہمی نیٹورک، تاریخ شمولیت، ڈاؤنلوڈ اور ریڈ ہسٹری کی بنیاد پر بعض کتابوں کو نمایاں کیے جانے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ٹیبلیٹ پی سی اور اسمارٹ فونز کے لئے ایپلیکیشن بنائے جائیں گے۔ ساتھ ہی مختلف فارمیٹ میں کتابوں کی ڈاؤنلوڈ کے لئے دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔ اس کے علاوہ ڈیجیٹل لائبریری اور سیمینٹک ویب کے اسٹینڈرڈ کو نگاہ میں رکھتے ہوئے ایٹم یا او اے آئی پی ایم ایچ پبلشنگ کا نظام بھی شامل کیا جائے گا۔ نیز ہمارا ارادہ اس کو ایک عدد ویب سروس کی طرح متعارف کرانے کا بھی ہے جس کے نتیجے میں ایپلیکیشن ڈیولپرز کے لئے اردو ویب لائبریری سرور سے ریسٹ فل اے پی آئی کی مدد سے کتابوں کی تلاش اور متن کا حصول ممکن ہو سکے گا۔ اس طرح کوئی بھی ڈیسکٹاپ بیسڈ، ویب بیسڈ یا اسمارٹ فون وغیرہ کے لئے بک ریڈر بنانا چاہے تو اس کو اردو ویب لائبریری سرور سے کتابوں کا تازہ ترین ڈاٹا دستیاب رہے گا۔
جب تک لائبریری ٹیم اردو محفل میں موجودہ لائبریری کے کام اور اعجاز چاچو کی لائبریری کے متن کو نئے نظام میں منتقل کرنے کا کام کر رہی ہوگی تب تک اس مرحلے کی کچھ ڈیویلپمنٹ متوقع ہے۔ اردو لائبریری بطور ریسٹ فل ویب سروس کو شاید کچھ عرصہ کے لئے ملتوی کر دیا جائے لیکن عمومی نمائش کا انٹرفیس تیار کرنا ہماری ترجیح ہوگی۔ نیز یہ کہ اردو ویب لائبریری کے ذخیرے کا اوپن ایکسس مہیا کرانے کے بعد ہم توقع رکھتے ہیں کہ بعض احباب نے یونیکوڈ اردو کی لائبریری بنانے کی جو انفرادی کوششیں کی ہیں وہ بھی اپنا متن اس ذخیرے میں شامل کرنے پر آمادگی کا اظہار کریں گے۔ واضح رہے کہ اردو ویب لائبریری کے تحت شائع شدہ کتابوں کے اخیر میں رضاکاروں کے نام بطور کریڈٹ شامل کیئے جائیں گے اور اگر دیگر لائبریریوں کے مالکان مناسب شرائط پر اپنا ذخیرہ اردو ویب لائبریری لائسنس کے تحت شریک کر کے شائع کرنا چاہیں گے تو ان کی کریڈٹ برقرار رکھی جائے گی۔
- تیسرے مرحلے میں اردو ویب لائبریری ورک فلو کو آٹومیٹ کرنے کا کام کرنا ہے۔ اس مقصد کے تحت ماضی میں میڈیا وکی، جملہ اور ڈسٹریبیوٹیڈ پروف ریڈر وغیرہ پر طبع آزمائی کی گئی۔ کچھ تجربات کامیاب اور حوصلہ افزا رہے کچھ مایوس کن۔ ہم نے خود بھی ایک دفعہ ایک تجرباتی پروٹو ٹائپ اپلیکیشن تیار کیا تھا جس تک محدود احباب کو ہی رسائی حاصل تھی۔ لیکن اتفاق ایسا رہا کہ ان میں سے کسی کو بھی عمومی مقبولیت حاصل نہ ہو سکی۔ لائبریری اراکین نے ہمیشہ فورم میں کام کرنے کو ترجیح دیا۔ حالانکہ فورم پر کیا گیا کام انتظامی نقطہ نظر سے بہت ہی پیچیدہ ہے اور اس کو جمع کرنا نیز ٹائپنگ سے اگلے مرحلے تک لے جانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ اکثر ورک فلو کے نظام یا کتابوں کی دیجیٹائزیشن کے حوالے سے تیار کیئے گئے سافٹوئیر عموماً دائیں سے بایئں رخ والی زبانوں کے لئے سازگار ثابت نہیں ہوتے۔ کچھ سافٹوئیر جو انگریزی یا دیگر لیٹن زبانوں کی کتابوں کو ذہن میں رکھ کر بنائے جاتے ہیں ان میں او سی آر کا مرحلہ بھی شامل ہوتا ہے جو ابھی تک اردو کے لئے خیال خام ہی ثابت ہوا ہے۔
ہمارا ارادہ ہے کہ پچھلے تجربات کی روشنی میں ایک عدد کسٹم ورک فلو سافٹوئیر ڈیویلپ کرنے کا جوکھم پھر سے اٹھایا جائے۔ اس طرح اسکینگ کے بعد سے پبلشنگ کے نظام تک منتقلی تک کے بیشتر مراحل خود کار ہو سکیں گے۔ اراکین میں بہتر انتظامی ڈھانچہ بن سکے گا اور ساتھ ہی کوائف ، اسٹیٹسٹکس اور اپڈیٹ رپورٹ وغیرہ بھی خود کار ہو سکیں گی۔ نیز یہ کہ نظام میں مختلف ترغیبی ذرائع سے کام کرانے کی صلاحت بھی شامل کی جا سکے گی۔ ابھی اس نظام کی ڈاٹابیس اسکیما وغیرہ پر تبادلہ خیالات کا مرحلہ رہتا ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ احباب کو ہر پیش رفت سے آگاہ رکھا جائے اور ان کی مثبت و منفی، تعریفی و تنقیدی آراء سے بر وقت استفادہ کیا جائے۔
ابھی کتابوں کی ڈھانچہ بندی اور مارک ڈاؤن سنٹیکس کے حوالے سے ایک عدد گائڈ لائن پوسٹ ہم پر ادھار ہے جو کہ لائبریری ڈیٹابیس ایڈمن انٹرفیس تک رسائی رکھنے والے احباب کو نظر میں رکھ کر پیش کیا جانا ہے لیکن دیگر احباب ان معاملات سے واقفیت رکھنا چاہیں تو کوئی حرج نہیں۔ اس طرح مستقبل میں وہ لائبریری ایڈمن ٹیم کا حصہ بنے تو نئے سرے سے ٹریننگ کی ضرورت نہیں ہوگی۔
والسلام۔