اردو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی

زیک

مسافر
جیسا کہ پہلے میں ذکر تھا ہم نے پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی کو اردو میں مقامیانے پر اتنا کام کر لیا ہے کہ اسے اب آپ لوگوں کو مہیا کیا جا سکے۔ خیال رہے کہ ابھی یہ بیٹا ورژن ہے۔ جب آپ لوگ اسے ٹیسٹ کر کے اس میں سے بگ نکالیں گے تو پھر ہم اس کی نوک پلک درست کر کے یاک بہتر ورژن سامنے لائیں گے۔

ہم نے اس کا اردو ترجمہ کرنے اور ٹیمپلیٹ میں دائیں سے بائیں لکھنے کے لئے تبدیلیوں کے علاوہ اس کے کوڈ میں بھی کچھ ردوبدل کیا ہے تاکہ یہ یونیکوڈ کو صحیح طرح سپورٹ کر سکے۔ یونیکوڈ کی یہ سپورٹ فی‌الحال ہم نے صرف مائی‌ایس‌قیو‌ایل 4.1 کے لئے ڈالی ہے۔ بعد میں دوسرے ڈیٹابیس کے لئے بھی شامل کر دیں گے۔

اس کے علاوہ نبیل نے اس پیکج میں اپنا اردو ویب‌پیڈ بھی شامل کیا ہے تاکہ اسے استعمال کرنے والوں کو اردو لکھنے میں آسانی ہو۔

ان وجوہات کی بنیاد پر ہم صرف اردو زبان کی فائلیں ریلیز نہیں کر رہے بلکہ ایک مکمل پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی پیکج ریلیز کر رہے ہیں تاکہ آپ کو اسے نصب کرنے میں آسانی ہو۔

اس پیکج کو ٹیسٹ کرنے کے لئے ہمیں کئی قسم کے بیٹا ٹیسٹرز کی ضرورت ہے۔

ایک تو ایسے لوگ جو اس پیکج کو اپنے پاس نصب کریں اور چلائیں۔ یہ میری نظر میں سب سے اہم کام ہے۔ ہمیں اس کے لئے ایسے لوگ چاہئیں جو مختلف آپریٹنگ سسٹم اور پی‌ایچ‌پی ورژن میں اسے چلائیں۔

دوسرے ہم نے ایک ٹیسٹ فورم سیٹ اپ کیا ہے جہاں ہمیں ایڈمن، ماڈریٹر اور عام ارکان کی ضرورت ہے جو اسے استعمال کریں اور ہمیں اس کے مسائل سے آگاہ کریں۔

اردو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی کا پیکج آپ یہاں سے ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں۔ اس سے متعلق معلومات ادھر ہیں۔ یہاں آپ کو اس کی ضروریات اور نصب کرنے کے لئے ہدایات مل جائیں گی۔

اگر آپ کو اردو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی میں کوئی بگ ملے یا آپ اس میں کوئی نیا فیچر دیکھنا چاہیں تو اس کے لئے ٹکٹ کھولیں۔ ٹکٹ کھولنے سے پہلے پرانے ٹکٹ دیکھنا نہ بھولیں کہ کوئی اور شاید پہلے ہی آپ والے مسئلے کی نشاندہی کر چکا ہو۔

اگر آپ کے ذہن میں اردو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی کے متعلق کوئی سوال ہو یا آپ کو کسی مدد کی ضرورت ہو تو اس کے لئے اردو محفل پر فورم موجود ہے۔
 
Top