نبیل
تکنیکی معاون
عزیز دوستو السلام علیکم،
میں نے ایک پوسٹ میں عرض کیا تھا کہ میں ڈاٹ نیٹ میں اردو اپلیکیشن ڈیویلپمنٹ کے لیے ایک کنٹرولز لائبریری پر کام کر رہا ہوں۔ بد قسمتی سے اس وقت مجھے جن مسائل کا سامنا تھا، میں ابھی تک انہیں حل نہیں کر پایا ہوں۔ اس کی بڑی وجہ وقت کی کمیابی بھی ہے۔ اسی لیے میں نے سوچا ہے کہ اب تک کے کیے ہوئے کام کو بمع سورس کوڈ اور ایک سامپل اپلیکیشن کے یہاں پوسٹ کر دیا جائے تاکہ یاران نکتہ دان کو صلائے عام دی جا سکے۔
یہاں پوسٹکی گئی سامپل اپلیکیشن میں اب تک اس کنٹرول لائبریری میں شامل تمام کنٹرولز کو استعمال کیا گیا ہے۔ اس اپلیکیشن کا قریبی مشاہد کرنے سے معلوم ہو گا کہ ابھی اس کے کئی پہلو بہت تشنہ ہیں۔ ابھی لسٹ باکس اور کامبو باکس کی ڈیزائن ٹائم سپورٹ صحیح کام نہیں کر رہی اور ان میں آئٹمز پر زیادہ کلک کیا جائے تو اپلیکیشن بھی کریش ہو جاتی ہے۔
اس سورس کوڈ کے یہاں پوسٹکرنے کا یہ مقصد ہے کہ ڈاٹ نیٹ پروگرامنگ سے واقف دوست اس پر تجربات کریں اور ہو سکے تو اس میں بہتری لا سکیں۔ ایک مرتبہ ایک اچھی اردو ڈاٹ نیٹ کنٹرولز لائبریری مہیا ہو جائے تو یہ بھی اردو اپلیکیشن پروگرامنگ میں ایک سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔