محمد خلیل الرحمٰن
محفلین
یوں تو کٹ کاپی اور پیسٹ پر اپنے احساسات ہم نے اپنی تازہ نظم میں بیان کردئیے لیکن بر سبیلَ تذکرہ یہ بھی دیکھتے چلیے کہ یہی کٹ کاپی اور پیسٹ بعض اوقات کتنی عجیب و غریب صورتحال کا شاخسانہ بن جاتا ہے۔ساری دنیا$ ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہوجاتی ہے اور اپنے تئیں مارے شرمندگی کے سمجھ میں نہیں آتا کہ کہاں جاکر چھپ جائیں۔
حال ہی میں اسپین میں ٹرین کا ایک خوفناک حادثہ ہوا جس میں ۷۰ کے قریب انسان کھیت رہے۔ چونکہ یہ واقعہ نہ صرف اسپین میں پیش آیا تھا بلکہ اسپین کے علاقے سان تیاگو دی کمپوسٹیلا میں جو موجودہ اسپینی وزیرِ اعظم جناب راجوئے کی جنم بھومی بھی ہے، لہٰذا وزیرِ اعظم پر لازم تھا کہ وہ جلد از جلد اس واقعے پر تعزیت کا اظہار کریں۔
ان کے دفتر سے جو بیان جاری کیا گیا اس کا حال کچھ یوں تھا۔
اپنی دل سے محسوس کیے ہوئے دکھ پر تعزیت کا اظہار کرتے اور اس حادثے کے شکار بدقسمت لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا کہ انھیں قیمتی انسانی جانوں اور مال و متاع کے نقصان پر بہت افسوس ہے جو پیر کے روز چین کے شہر گانسو میں آنے والے اس زلزلے سے ہوا ہے۔۔۔۔۔
یقینی طور پر یہ غلطی وزیرِ اعظم کے دفتر میں کمپئیوٹر پر بیٹھے کسی کلرک کی ہوگی جس نے تعزیت کا پیغام بناتے ہوئے وزیرِ اعظم کے پچھلے تعزیتی پیغام کو کاپی کیا ، جسے انہوں نے چین میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ خاندانوں اور چینی حکومت کے نام لکھا تھا اور جلدی میں اسے نئے حادثے پر منطبق کرتے ہوئے ضروری تدوین کرنا بھول گیا۔
اس پیغام کے جاری ہوتے ہی دنیا بھر کی خبر رساں اداروں نے اس غلطی کو پکڑ لیا ۔ اس پر خود وزیرِ اعظم راجوئے کی شرمندگی کا جو عالم ہوگا، آپ خود ہی تصور کرسکتے ہیں۔
رابطہ