اعتبار ۔۔(وائٹل سائنز)

نبیل

تکنیکی معاون

اعتبار بھی آ ہی جائے گا
ملو تو سہی
راستہ کوئی مل ہی جائے گا
چلو تو سہی، چلو تو سہی

اعتبار بھی آہی جائے گا، آ ہی جائے گا

دھوپ میں کھڑا جل رہاں ہوں میں
سایہ دو مجھے
یہ میراجنوں
یہ میری جلن
ہے میری سزا

میری یہ تھکن
کہہ رہی ہے کیا
سنو تو سہی، سنو تو سہی

اعتبار بھی آ ہی جائے گا، آ ہی جائے گا

کیاہوا اگر زندگی ذرا بھول سی گئی
سوچو تو ذرا
جنگلوں میں بھی راستے تو ہیں
ہمیں بھی کوئی مل ہی جائے گا
چلو تو سہی، چلو تو سہی

پیار ویار بھی ہو ہی جائے گا
ملو تو سہی راستہ کوئی مل ہی جائے گا
چلو تو سہی چلو تو سہی

اعتبار بھی آہی جائے گا، آہی جائے گا
آ ہی جائے گا، آ ہی جائے گا
 

شعیب

محفلین
سوال

کیا یہ گانا آپ نے گایا ہے؟

اگر آپ ہی نے گایا ہے تو ترنّم تھوڑا ٹھیک کرلیجئے گا ۔۔۔۔ ہمم اور موسیقی اچھی ترتیب دی ہے، آج کل ساؤنڈ کے مختلف سافٹویئرس بازار میں دستیاب ہیں :D :wink:
 

نبیل

تکنیکی معاون
شعیب، کبھی تم سے ملاقات ہو تو ایک یادگار گانا سننے کو ملے گا تمہیں۔۔ہاں اور مجھے کوئی تجربہ نہیں ہے ساؤنڈ کے سوفٹ ویر کا
 

عائشہ

محفلین
یہ تو میرے پاس چلتا ہی نہیں ہے :(

آپ چاہے تو اس لنک سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں



:( I tried alot but i was un-able to give link[video width=300 height=100:8f9be4aecd]http://66.90.103.45/~pakmusic/pakmusic_dot_net2/AUDIO/Library/Pakistani%20Albums/Vital%20Signs%20(Complete%20CDs)/Vital%20Signs%20-%2004%20-%20Aitebar/www.PakMusic.com(Cheetah)%20%2006%20Aitebar.mp3[/video:8f9be4aecd]
 

جیسبادی

محفلین
اس فورم پر لنک دینے کے سکرپٹ میں کچھ گڑبڑ ہے۔ یہ اسی صورت کام کرتا ہے کہ عبارت لکھتے ہوئے آپ لنک کا بٹن اسی ترتیب میں دباؤ۔ یعنی ردّوبدل کرتے ہوئے، کسی حصہ کو شوخ کر کے، لنک بٹن دبانے پر صحیح کام نہیں کرے گا، جیسا کہ دوسرے فورم پر کام کرتا ہے۔
معلوم نہیں کوئی میری پریشان خیالی کو سمجھ پائے گا!
 

نبیل

تکنیکی معاون
جیسبادی، اگر میں آپ کی بات صحیح طور پر سمجھ پایا ہوں تو شاید آپ فائر فاکس میں فورم پر پوسٹ کرنے کے دوران مسائل کا ذکر کر رہے ہیں۔ میں نے کہیں پڑھا تھا کہ فائر فاکس میں صرف عبارت کے آخر میں ایٹریبیوٹس تبدیل کیے جا سکتے ہیں یا سمائلیز شامل کیے جا سکتے ہیں۔ یہی مسئلہ لنک پوسٹ کرنے کے ساتھ بھی ہو گا۔ میں اس پر جلد ہی توجہ دوں گا۔ فی الحال کوشش کرتا ہوں کہ آپ کا پوسٹ میں کچھ ردوبدل کرکے ربط کی شکل کو درست کر دوں۔

P.S: جیسبادی، آپ کا بتایا ہوا ربط ویسے تو صحیح پوسٹ نہیں ہورہا، اسے میڈیا لنک کے طور پر پوسٹ کیا تو صحیح کام کر رہا ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
لنک تو عائشہ نے دیا تھا۔ آپ مسلئے کو صحیح سمجھے ہیں، مجھے شک تھا کہ واضح طور پر بیان نہیں کر سکا۔ اس کا فائرفاکس سے تو کوئی تعلق نہیں لگتا کیونکہ "لینکس پاکستان ڈاٹ نیٹ،" جو اسی phpbb پر چلتا ہے، میں ردّوبدل کے دوران آپ کسی لفظ کو شوخ select() کر کے لنک کر سکتے ہو۔

اب بات چونکہ اس موضوع پر ہو رہی ہے، تو یہ پیڈ (عبارت کا ڈبہ) کا رقبہ بہت چھوٹا ہے۔ گوگل گروہ یا میل پر بڑا ڈبہ ہوتا ہے جس میں لکھنا یا ردّوبدل کرنا آسان ہوتا ہے۔

فائرفاکس کے ساتھ جو اس فورم کا اہم مسلئہ ہے وہ دائیں۔بائیں پٹی کا مفقود ہونا ہے، جب اس کی ضرورت ہوتی ہے، جیسا کہ اس لڑی میں ضرورت پڑی تھی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جیسبادی، عین ممکن ہے کہ لینکس پاکستان کے کاربرداران نے فائرفاکس کے لیے phpBB کے سورس میں مناسب ردوبدل کیا ہو۔ جیسا کہ پہلے بھی کئی مرتبہ ذکر ہو چکا ہے کہ فائرفاکس اور انٹرنیٹ ایکسپلورر کے آبجیکٹ ماڈل میں کئی فرق ہیں۔ دونوں براؤزرز میں سیلیکٹڈ ٹیکسٹ کو پراسس کرنے کے طریقے بھی اسی لیے مختلف ہیں اور میں جانتا ہوں کہ phpBB میں صرف انٹرنیٹ ایکسپلورر کو مد نظر رکھتے ہوئے کوڈ لکھا گیا ہے۔ اب چونکہ آپ نے نشاندہی کی ہے تو میں اس پر توجہ دوں گا۔ انشاءاللہ جیسے ہی یہ کام مکمل ہوگا، آپ کو اطلاع دوں گا۔
 

اجنبی

محفلین
نبیل نے کہا:
شعیب، کبھی تم سے ملاقات ہو تو ایک یادگار گانا سننے کو ملے گا تمہیں۔۔ہاں اور مجھے کوئی تجربہ نہیں ہے ساؤنڈ کے سوفٹ ویر کا

نبیل آپ اسے ریکارڈ کر کے یہاں بھیج دیں ، ہمیں بہت خوشی ہوگی سن کر ، سچی بات ہے کوئی مذاق نہیں اڑائے گا

ساؤنڈ کی ایڈیٹنگ کے لیے http://audacity.sourceforge.net زبردست سافٹ ویر ہے اور آسانی سے سمجھ میں آجاتا ہے ۔ اسے ڈاون لوڈ کیجیے http://nchc.dl.sourceforge.net/sourceforge/audacity/audacity-win-1.2.3.exe
 
Top