تعارف السلام علیکم

مقدس

لائبریرین
السلام علیکم

میں نے کچھ ہی دن پہلے محفل کو جوائن کیا ہے۔۔۔پڑھائی ختم کر چکی ہوں اور اب جاب کر رہی ہوں ۔۔ ایجوکیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ میں ہوں۔۔
آج کل تقریباً پورا دن ہی یہاں محفل پر گزرتا ہے۔۔۔ کچھ نہ کچھ پڑھتے ہوئے۔۔

ابھی تو کسی کو یہاں جانتی نہیں ہوں لیکن یقین ہے کہ جلد ہی اس محفل کا حصہ بن جاؤں گی۔۔ان شاءاللہ۔۔ کیونکہ مجھے بولنے کی بیماری ہے۔۔۔

اتنا ہی تعارف کافی ہے
 
شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید۔

آپ والی بیماری یہاں ایک اور کو بھی ہے، بس ابھی آتی ہو گی۔
 
وعليكم السلام ورحمت اللہ وبركاتہ ، خوش آمديد مقدس ۔مجھے تو جانتى ہیں نا؟ شاعرى كے سيكشن ميں ملاقات ہو چکی۔ جاب كرتى ہیں بہت خوب، ميں بھی جاب كرتى ہوں مگر پڑھائى ختم كيے بغير۔
 
مقدس

لائبریرین
محفل میں خوش آمدید۔ امید ہے محفل کی سرگرمیوں میں دلچسپی سے حصہ لیں گی۔

بہت شکریہ

اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید۔

آپ والی بیماری یہاں ایک اور کو بھی ہے، بس ابھی آتی ہو گی۔

شکریہ۔۔۔
یہ تو اور بھی اچھی بات ہے۔

خوش آمدید مقدس بہنہ :)

شکریہ بہنا جی
 
مقدس

لائبریرین
وعليكم السلام ورحمت اللہ وبركاتہ ، خوش آمديد مقدس ۔مجھے تو جانتى ہیں نا؟ شاعرى كے سيكشن ميں ملاقات ہو چکی۔ جاب كرتى ہیں بہت خوب، ميں بھی جاب كرتى ہوں مگر پڑھائى ختم كيے بغير۔

جی بالکل آپ کے نام سے واقف ہوں۔۔۔اور واقعی ہماری شاعری سیکشن میں ملاقات ہو چکی ہوں۔۔ بہت شکریہ

وعلیکم السلام
اردو محفل پر خوش آمدید !

شکریہ

اردو محفل میں خوش آمدید!

شکریہ

اردو محفل میں خوش آمدید

شکریہ
 
یوسف-2

محفلین

میں نے کچھ ہی دن پہلے محفل کو جوائن کیا ہے۔۔۔
(×) ماشا ء اللہ خوش آمدید

پڑھائی ختم کر چکی ہوں
(×) پڑھائ بھلا کبھی ختم ہوئی ہے۔ یہاں بھی آپ کو ہر روز کچھ نہ کچھ پڑھنا ہی پڑے گا۔

اور اب جاب کر رہی ہوں ۔۔
(×) شکر ہے جاپ نہیں کر رہی ہیں۔ ورنہ لوگ ڈر کر بھاگ جاتے

ایجوکیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ میں ہوں۔۔
(×) یعنی ایک تعلیمی رفاہی ادارہ میں۔ اردو کی محفل مین اردو میں بولئے

آج کل تقریباً پورا دن ہی یہاں محفل پر گزرتا ہے۔۔۔ کچھ نہ کچھ پڑھتے ہوئے۔۔
(×) دیکھا میں نہ (اوپر) کہا تھا نہ کہ یہاں بھی کچھ نہ کچھ پڑھنا ہی پڑے گا۔ بلکہ دوسروں کو پڑھانا بھی پڑے گا (جوابات اور دھاگے لکھ کر)

ابھی تو کسی کو یہاں جانتی نہیں ہوں
(×) کوئی بات نہیں۔ عنقریب آپ کہیں گی: ہے کوئی جسے میں نہیں جانتی؟

لیکن یقین ہے کہ جلد ہی اس محفل کا حصہ بن جاؤں گی۔۔ ان شاءاللہ۔۔
(×) محفل کا حصہ کو تو آپ یہاں آتے ہی بن گئیں۔ یوں کہئے کہ رونق محفل بن جائوں گی

کیونکہ مجھے بولنے کی بیماری ہے۔۔۔
(×) یہ کون سی بیماری ہے؟ کب سے ہے؟ کسی ڈاکٹر سے علاج کروایا؟

اتنا ہی تعارف کافی ہے
(×) کافی، کافی ہے۔

اگر کوئی جواب ناگوار خاطر ہو تو معذرت۔ بس ذرا انداز دگر اپنانے کو کوشش کی ہے تاکہ آپ کو اور دیگر قارئین کو پڑھائی میں لطف آئے
 
مقدس

لائبریرین
وعلیکم السلام اور خوش آمدید

باقی سب تو ٹھیک ہے لیکن لیکن میری اردو اتنی زیادہ اچھی نہیں ہے۔۔ اگر آپ ایجوکیشن ویلفئیر کا مطلب نہ بتاتے تو میرے فرشتوں کو بھی پتا نہ چلنا تھا شاید۔۔
اور اس میں برا ماننے والی تو کوئی بات آپ نے لکھی ہی نہیں۔۔
اتنے مزے کا ویلکم کیا آپ نے۔۔ اس کا بہت شکریہ
 
شمشاد

لائبریرین
جی آیاں نوں :)
اب بھائیوں سے لڑائی کرنے کا مزہ آئے گا:rolleyes:

اے مینو ای گل لائی اے نا لالہ جی:mad:
ایسی دی تیسی:mad:

ایسی دی تیسی دی خیر اے۔

بھائیوں سے ذرا دیکھ بھال کر لڑنا۔ میرے پاس تین چوہے، 4 مینڈک اور پانچ لال بیگ ہیں اور ہاں بلیاں بھی ہیں۔
 
مقدس

لائبریرین
ناعمہ سس
مجھے بھائیوں سے تو اتنا ڈر نہیں لگتا لیکن لال بیگوں اور بلیوں سے بہت ڈرتی ہوں میں
 
مقدس

لائبریرین
چلیں پھر تو ٹھیک ہے۔۔۔ اب میں بھی کہہ سکتی ہوں کہ میں بھی نہیں ڈرتی کسی سے:)
 
Top