ماوراء
محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
السلام علیکم دوستو،
امید ہے کہ آپ سب اچھے ہوں گے۔جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ محفل میں دو الیکشن پہلے منعقد کیے جا چکے ہیں۔سیانا کون۔۔محب یا ماوراء اور ہردلعزیز کون؟ ماوراء یا محب؟ میرا خیال ہے اب تیسرے الیکشن کا وقت آ چکا ہے۔ اصل میں اس بات کی تجویز زکریا نے ہی پیش کی ہے۔ اور بس ان کے منہ سے بات نکلنے کی دیر ہی تھی کہ میں نے اسے عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ کر لیا۔ اور جب محب علوی سے ذکر کیا تو وہ تو جانے پہلے سے ہی تیار بیٹھے تھے اور اس بات کو سننے کا انتظار ہی کر رہے تھے۔
محفل میں ہر سیکشن میں کچھ نہ کچھ تو ضرور ہوتا رہتا ہے۔ جیسا کہ آجکل اس گرمی میں سیاست کی بحثیں گرما گرم ہیں۔ اور سیاست سے دلچسپی نہ رکھنے والے اراکین آجکل محفل میں حد درجہ بوریت محسوس کر رہے ہیں۔ اس لیے اس بوریت کو ختم کرنے کے لیے الیکشن کا کھیل (ہلا گلا) شروع کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی۔ ویسے تو اس سے پہلے دونوں بار اس کھیل میں کچھ لوگ سنجیدہ ہو گئے تھے۔ اور اس کھیل کو مل کر خوب بدمزہ کیا۔ اور انجام۔۔۔انجام وہی۔۔۔۔تھریڈ کو مقفل کرنا پڑا۔ اور دونوں ہی بار نبیل بھائی کو یہ بات نہایت ہی ناگوار گزری۔ لیکن نبیل بھائی کو میں یقین دلاتی ہوں کہ اس بار ایسا کچھ نہیں ہو گا۔ اور اگر ہمارے کچھ سیانے ارکان نے پہلے جیسی بدمزگی کا اظہار کیا تو میں اور محب بات کو ضرور سنبھال لیں گے۔ جی بالکل۔۔۔اس بار میں اور محب الیکشن میں کھڑا ہونے کا نہیں بلکہ الیکشن کمیشنر بننے کا سوچ رہے ہیں۔آخر ترقی بھی تو ہونی چاہیے نا۔ اور اس بار محفل کے دوسرے ارکان کو الیکشن میں کھڑا ہونے کا پورا موقع دیا جائے گا۔ ویسے تو محب علوی کا ہارنے کا شوق ابھی ختم نہیں ہوا۔ یا شاید تیسرے الیکشن میں بھی کھڑا ہو کر مجھ سے جیتنا چاہتے ہیں۔ لیکن شاید انھیں معلوم نہیں کہ ایسا کبھی ممکن نہیں۔ ان کے مقابلے میں ماوراء ہی ہر بار جیتے گی۔ 1:- محفل کا سیانا رکن کون۔۔۔۔؟؟ ماوراء 2:- محفل کا ہر دلعزیز رکن کون۔۔۔۔۔؟ ماوراء۔