محسن وقار علی
محفلین
- کورنگی کے ایک پولنگ سٹیشن پر خاتون پولنگ افسر کا کہنا تھا کہ یہاں واش روم ناقابل استعمال ہیں، بوائز اسکول میں خواتین کا پولنگ سٹیشن بنایا گیا ہے جہاں صفائی کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا۔
- 10 منٹ قبل - ریاض سہیل, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی
شیئر کریں - لانڈھی کی ایک پولنگ اسٹیشن کے ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ انہیں نامکمل اسٹیشنری فراہم کی گئی اور سکیل بیلٹ پیپر کے سائز سے چھوٹے ہیں۔ کچھ افسران نے اپنے طور لکڑی کے ٹکڑوں سے پیمانے کا کام لے رہے ہیں۔
10 منٹ قبل - ریاض سہیل, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی
-
کچھ لوگوں نے شکایت کی کہ پولنگ کا طریقہ کار طویل اور سست رو ہے جس وجہ سے لوگ قطاروں میں کھڑے ہیں جبکہ اکثر لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ ایک دن کے لیے یہ تکلیف برداشت کر سکتے ہیں اور انھیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔
15 منٹ قبل - عزیزاللہ خان, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، پشاور
- این اے 2 کے ایک پولنگ سٹیشن پر موجود ڈاکٹر شہزاد نے بتایا کہ انھوں نے زندگی میں پہلے کبھی کسی جماعت کو ووٹ نہیں ڈالا لیکن اب وہ اپنے بچوں کے ساتھ ووٹ ڈالنے آئے ہیں۔
16 منٹ قبل - عزیزاللہ خان, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، پشاور
-
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اور سیکینڈری ایجوکیشن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 2 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 5 کے ایک پولنگ سٹیشن پر قطار میں نوجوانوں کے علاوہ بزرگ اور معذور شہری بھی موجود تھے
17 منٹ قبل - عزیزاللہ خان, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، پشاور
- پشاور میں شدت پسندوں کے حملوں کے خوف کے باوجود اکثر پولنگ سٹیشنز پر بڑی تعداد میں لوگ پہنچے ہیں اور ووٹ ڈال رہے ہیں۔
18 منٹ قبل - عزیزاللہ خان, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، پشاور
- سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کراچی میں پولنگ میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ کو انتخابی عمل بروقت شروع کروانے کی ہدایت کی ہے۔
20 منٹ قبل - ایوب ترین, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد
- پشاور کے شمال مشرق میں چارسدہ روڈ پر دھماکے کے بعد پولنگ روک دی گئی۔ پولیس کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ یہ دھماکہ خوف و ہراس پھیلانے کے لیے کیا گیا۔ دھماکہ گورنمنٹ ہائی سکول لڑمہ کے باہر اس وقت ہوا ہے جب لوگ ووٹ ڈالنے کے لیے وہاں قائم پولنگ سٹیشن پر آ رہے تھے۔
27 منٹ قبل - عزیزاللہ خان, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، پشاور
- این اے 151 میں شہر کے ایک پولنگ سٹیشن پر پہلے 4 گھنٹوں میں 1100 میں سے 200 ووٹ ڈالے گئے ہیں
29 منٹ قبل - ظہیرالدین بابر, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ملتان بذریعہ فیس بک
- سوچتا ہوں کہ دیگر جماعتوں کے کتنے حمایتی ووٹ ڈالنے کے لیے گرمی میں گھنٹوں انتظار کریں گے۔
44 منٹ قبل - جتندر سدھو، کراچی بذریعہ ٹوئٹر
- پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والے ایک نوجوان ووٹر نے بی بی سی کو بتایا کہ ’میں ووٹ ڈالنے کے لیے اتنا پرجوش تھا کہ رات دو بجے سے جاگ رہا ہوں۔‘
45 منٹ قبل
- پاکستان الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کی رپورٹ کرنے کے لیے ہیلپ لائن قائم کی ہے جو چوبیس گھنٹے کام کرے گی۔ اس کا نمبر 05 - 9210801 - 051 ہے
51 منٹ قبل - ایوب ترین, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد
-
اسلام آباد شہر کے برعکس نواحی علاقوں میں ووٹروں کی بڑی تعداد پولنگ مراکز پر جمع ہے
گھنٹہ 3 منٹ قبل - آصف فاروقی, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد
- چک شہزاد میں جنرل پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کے قریب پولنگ سٹیشن پر ووٹروں کی قطاریں موجود ہیں۔ ووٹروں میں نوجوان طبقہ زیادہ ہے جبکہ عورتیں کم دکھائی دے رہی ہیں اور کچھ پولنگ سٹیشنوں پر عورتیں موجود ہی نہیں۔
گھنٹہ 9 منٹ قبل - احمد رضا, بی بی سی اردو
-
سو سال سے زائد عمر کی اشرام جان پیدل چل کر ووٹ ڈالنے آئی ہیں۔
گھنٹہ 14 منٹ قبل - , TahirImran@ بذریعہ ٹوئٹر
-
گھنٹہ 18 منٹ قبل - صبا اعتزاز @sabaeitizaz بذریعہ ٹوئٹر
- کراچی اور پشاور میں دھماکے، 10 ہلاک
گھنٹہ 28 منٹ قبل
- وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ شہری علاقوں میں لوگ عموماً تاخیر سے بیدار ہوتے ہیں۔ لاہور میں عورتوں کی بڑی تعداد بھی ووٹ ڈالنے آ رہی ہے
گھنٹہ 31 منٹ قبل - شمائلہ جعفری, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور
- کراچی میں گرمی کی وجہ سے ووٹر پریشان ہیں۔ ایک لڑکی تو بےہوش ہونے کے قریب تھی۔
گھنٹہ 33 منٹ قبل - شاہ زیب جیلانی, بی بی سی نیوز، کراچی
-
’اپنی عورتوں کو باہر کیوں نکالیں؟‘
گھنٹہ 34 منٹ قبل
- پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے گوادر، پسنی میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ 51 کے مختلف پولنگ سٹیشن میں عملہ تو موجود ہے لیکن ووٹرز نہیں ہیں۔ شہر میں ہڑتال کے باعث سڑکیں سُنسان ہیں۔ بلوچ قوم پرست اتحاد نے انتخابات کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔
گھنٹہ 36 منٹ قبل
-
صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں ایک پولنگ سٹیشن کے باہر ووٹرز لائن لگائے ہوئے ہیں۔
گھنٹہ 37 منٹ قبل
- انشا اللہ ٹھٹھہ تبدیلی کے لیے ووٹ کرے گا۔
گھنٹہ 46 منٹ قبل - ماروی میمن @marvi_memon بذریعہ ٹوئٹر
- کراچی میں قائد آباد کے علاقے میں عوامی نیشنل پارٹی کے دفتر کے باہر دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دس ہو گئی ہے۔
گھنٹہ 48 منٹ قبل - ریاض سہیل, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی
- اسلام آباد کے نواحی علاقے جھنگ سیداں میں ووٹرز کی بڑی تعداد موجود ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس الیکشن میں پچھلی بار سے زیادہ لوگ ووٹ ڈالنے آ رہے ہیں۔
گھنٹہ 51 منٹ قبل - آصف فاروقی, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد
- خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں شدت پسندوں کے حملوں کے خوف کے باوجود صبح سویرے اکثر پولنگ سٹیشنز پر بڑی تعداد میں لوگ پہنچے اور ووٹ ڈال رہے ہیں۔
گھنٹہ 55 منٹ قبل - عزیزاللہ خان, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، پشاور
- کراچی میں قائد آباد کے علاقے میں عوامی نیشنل پارٹی کے دفتر کے باہر دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات ہو گئی ہے۔
گھنٹہ 55 منٹ قبل - ریاض سہیل, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی
-
گھنٹہ 57 منٹ قبل
- بلوچستان کے علاقے مچھ میں تین راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
گھنٹے قبل - محمد کاظم, کوئٹہ
- پشاور کے نواحی علاقے لڑمہ میں لڑکوں کے ایک سکول میں واقع پولنگ سٹیشن کے باہر دھماکے میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں
گھنٹے قبل - عزیزاللہ خان, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، پشاور
-
شاباش! اسلام آباد کے نواح میں اس گاؤں میں ووٹ ڈالنے کے لیے عورتوں کی قطار مردوں سے دوگنی ہے
گھنٹے 12 منٹ قبل - bbclysedoucet@ بذریعہ ٹوئٹر
-
گھنٹے 13 منٹ قبل - لیز ڈیوسٹ @bbclysedoucet بذریعہ ٹوئٹر
- گزشتہ 65 سال میں ہم نے سب کو جانچ اور پرکھ لیا ہے۔ اب وقت تبدیلی کا ہے
گھنٹے 22 منٹ قبل - وسیم اکرم، سابق کرکٹر wasimakramlive@ بذریعہ ٹوئٹر
- صوبہ خیبر پختونخوا میں بونیر کے علاقے شالابندی میں جرگے نے خواتین کی ووٹنگ کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔ گاؤں کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے گئے ہیں۔
گھنٹے 22 منٹ قبل - انور شاہ, مینگورہ، سوات
- جمہوریت پہلے۔ میرا کیمرہ مین پولنگ سٹیشن میں ووٹ ڈالنے چلا گیا۔
گھنٹے 23 منٹ قبل - صبا اعتزاز @sabaeitizaz بذریعہ ٹوئٹر
- حلقہ این اے 105 میں مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی نےمختلف پولنگ مراکز کا دورہ کر رہے ہیں۔
گھنٹے 25 منٹ قبل - عبادالحق, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، گجرات
-
گھنٹے 26 منٹ قبل
- دارالحکومت اسلام آباد میں آبپارہ کے علاقے سے پولیس نے پاکستان عوامی تحریک کے احتجاجی دھرنے میں شامل سات افراد کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افراد لوگوں کو ووٹ ڈالنے سے منع کر رہے تھے۔
گھنٹے 27 منٹ قبل - شہزاد ملک, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد
- پشاور کے حلقہ این اے ایک میں ووٹروں کے لبوں پر ایک ہی بات ہے کہ وہ تبدیلی کے لیے ووٹ ڈالنے نکلے ہیں
گھنٹے 29 منٹ قبل - sabaeitizaz@ بذریعہ ٹوئٹر
- صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں جی ٹی روڈ پر پاکستان عوامی تحریک کا احتجاجی دھرنہ جاری ہے۔
گھنٹے 31 منٹ قبل - عبادالحق, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، گجرات
- سرگودھا کے علاقے بھلوال میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں پولنگ روک دی گئی ہے۔
گھنٹے 34 منٹ قبل - @TheHaroonRashid بذریعہ ٹوئٹر
- کراچی میں قائد آباد کے علاقے میں عوامی نیشنل پارٹی کے دفتر کے باہر دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 28 سے جماعت کے امیدوار امان اللہ محسود سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ ہے
گھنٹے 42 منٹ قبل
- سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 سے پیپلز پارٹی کی اُمیدوار ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان تحریکِ انصاف کے اُمیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئی ہیں۔
گھنٹے 22 منٹ قبل
- پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے لانڈھی 6 نمبر میں فوج اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ جس کے بعد صبح سے شروع ہونے والی فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ فوج کی یقین دہانی پر پولنگ عملہ سامان لے کر پولنگ سٹیشن پہنچ گیا ہے۔ پولنگ سٹیشن پر فوج کے چار اہلکار تعینات ہیں۔
گھنٹے 23 منٹ قبل - ریاض سہیل, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی
- یورپی یونین کے الیکشن مبصرین کا کہنا ہے کہ ان انتخابات کا انتظام پچھلے انتخابات سے کہیں بہتر ہے۔
گھنٹے 24 منٹ قبل - bbclysedoucet@ بذریعہ ٹوئٹر
- آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے راولپنٹڈی کے کنٹونمٹ کے علاقے میں واقع پولنگ سٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ یہ علاقہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 54۔ جنرل کیانی کی پولنگ سٹیشن میں موجودگی کے دوران کسی کو بھی وہاں جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور فوج نے سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالی ہوئی تھیں۔
گھنٹے 28 منٹ قبل - شہزاد ملک, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد
-
گھنٹے 28 منٹ قبل - sabaeitizaz@ بذریعہ ٹوئٹر
- چیف الیکشن کمشنر فخر الدین ابراہیم نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے ووٹ ڈالا دیا ہے انھوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ عوام گھروں سے باہر نکلیں اور اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ جب لوگ ووٹ نہیں ڈالیں گے تو اچھے لوگ کیسے اقتدار میں آئیں گے۔
گھنٹے 28 منٹ قبل
- اسلام آباد کے ححلقے 48 میں زیادہ تر پولنگ سٹیشنز خالی پڑے ہیں۔ سڑکیں ویران پڑی ہیں اور لوگوں کا کہنا ہے کہ زیادہ تر لوگ اپنے آبائی شہروں میں ووٹ ڈالنے چلے گئے ہیں۔
گھنٹے 34 منٹ قبل - ذیشان حیدر, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد
-
کراچی میں معذور اور عمر رسیدہ ووٹرز کو پہلے ووٹ ڈالنے دیا جا رہا ہے۔
گھنٹے 44 منٹ قبل - ShahzebJillani@ بذریعہ ٹوئٹر
- ایک ووٹر نے کہا کہ ہم سب کو امید کرنی چاہیے کہ ہمیں کل ایک ’نیا پاکستان‘ ملے۔
گھنٹے 49 منٹ قبل - ShahzebJillani@ بذریعہ ٹوئٹر
-
گھنٹے 52 منٹ قبل - شاہ زیب جیلانی, بی بی سی نیوز، کراچی
- PP-179 اور NA-140 کے علاقے روڈ عثمان والا میں پولنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ میں اپنا ووٹ کاسٹ کر کے آچکا ہوں اور لوگوں کی ایک لمبی قطار ووٹ دینے کے لیے پولنگ سٹیشن آچکی ہے۔ صبح صبح آنے والے ووٹرز میں زیادہ تر مزدور پیشہ اور ادھیڑ عمر کے لوگ موجود ہیں۔
گھنٹے 57 منٹ قبل - راشد مقصود بذریعہ فیس بک
-
پشاور کے حلقے این اے 1 میں خواتین کے پولنگ سٹیشنز پر خواتین ووٹرز ووٹ ڈالنے کے لیے پہنچ گئی ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کا کہنا ہے کہ وہ پہلی بار ووٹ ڈال رہی ہیں۔
گھنٹے 4 منٹ قبل - صبا اعتزاز, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، پشاور
- میرا حلقہ این اے تینتالیس ہے اور ووٹنگ شروع ہو چکی ہے۔
گھنٹے 8 منٹ قبل - مدثر نوید بذریعہ فیس بک
-
’اشتہاروں کی بجائے سکول بنا دیتے‘
گھنٹے 13 منٹ قبل
- کراچی کے حلقے پی ایس 112 میں ایک نوجوان ووٹر شہزادی نورین کا کہنا تھا کہ آزمائے ہوئے لوگوں کو ہی ووٹ دیں گی کیونکہ وہ نئے لوگوں پر رسک لینا نہیں چاہتیں۔
گھنٹے 15 منٹ قبل - ریاض سہیل, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی
- پاکستان کے شہر راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے حلقے 56 کے پولنگ سٹیشن نمبر 143 میں ابھی تک پولنگ شروع نہیں ہو سکی۔
گھنٹے 24 منٹ قبل - راجہ وقاص علی, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، راولپنڈی
-
صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں خواتین کے لیے پولنگ سٹیشن نمبر 189 میں پریذائیڈنگ افسر احکامات دیتے ہوئے۔
گھنٹے 25 منٹ قبل
- کوئٹہ کے علاقے نوشکی میں پانچ راکٹ فائر کیے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
گھنٹے 25 منٹ قبل - ارم عباسی, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ
- میں ملک کے نوجوانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔ یہ آپ لوگوں کے ہاتھ میں ہے کہ ہمیں بہتر مستقبل دیں۔
گھنٹے 33 منٹ قبل - wasimakramlive@ بذریعہ ٹوئٹر
- میں ووٹ ڈالنے کے لیے متعلقے پولنگ سٹیشن جا رہا ہوں۔
گھنٹے 33 منٹ قبل - JahangirKTareen@ بذریعہ ٹوئٹر
- بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کلی تابح میں ووٹرز کی آمد کا سلسلہ شروع اور پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔
گھنٹے 36 منٹ قبل - ارم عباسی, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ
- پاکستان کے شہر کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ 250 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ 113 کے دو پولنگ سٹیشن میں مہریں نہ پہچنے کے باعث پولنگ شروع نہیں ہو سکی۔
گھنٹے 45 منٹ قبل - ریاض سہیل, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی
- خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر میں گزشتہ رات طالبان کی طرف سے پمفلٹ تقسیم کیےگئے ہیں جسمیں مقامی لوگوں کے مطابق خواتین کوووٹ نہ ڈالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
گھنٹے 49 منٹ قبل - انور شاہ, مینگورہ، سوات
- آج قومی اسمبلی کے 272 نشستوں پر انتخابات ہونا تھا لیکن بعض وجوہات کی بناء پر قومی اسمبلی کے چار حلقوں میں انتخابات ملتوی ہو گئے ہیں۔ ان حلقوں میں این اے 83 ، این اے 141 ، این اے 38 اور این اے 254 شامل ہیں۔
گھنٹے 53 منٹ قبل
- قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 1 کے خواتین کے پولنگ سٹیشن پر تعینات پولنگ افسر کا کہنا ہے کہ وہ خواتین کا بڑا ٹرن آؤٹ متوقع کر رہی ہیں۔
گھنٹے 2 منٹ قبل - صبا اعتزاز, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، پشاور
- پاکستان کے صوبے بلوچستان میں بارکھان کے علاقے وٹا کلی میں ایک ہائی اسکول میں بنائے گئے پولنگ سٹیشن پر تین راکٹ داغے گئے ہیں۔ بلوچستان میں بلوچ قوم پرست تنظیموں نے اتتخابات کے خلاف تین روزہ ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔
گھنٹے 2 منٹ قبل - محمد کاظم, کوئٹہ
- ووٹ ڈالنے کا عمل صبح 8بجے شروع ہوا اور بغیر کسی وقفے کے شام5بجے تک جاری رہے گا تاہم وقت ختم ہونے پر جو لوگ پولنگ سٹیشنوں کے اندر ہوں گے وہ اپنا ووٹ ڈال سکیں گے۔
گھنٹے 8 منٹ قبل
- الیکشن کمیشن نے کرم ایجنسی کے حلقہ این اے 38 میں انتخابات ملتوی کر دیے ہیں، جس کی وجہ امن و امان کی خراب صورتِ حال بتائی گئی ہے۔
گھنٹے 16 منٹ قبل
- عام انتخابات میں پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ رجسٹرڈ ووٹرز کی کُل تعداد 86.1 ملین ہے جبکہ ان میں سے 48.6 ملین ووٹرز مرد اور 37.5 ملین خواتین ووٹرز ہیں۔
گھنٹے 16 منٹ قبل
- پاکستان مسلم لیگ نواز نے انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں کیں۔ اس جماعت نے 27 فیصد خلاف ورزیاں کیں جبکہ آزاد امیدواروں نے 19 فیصد، پاکستان تحریک انصاف نے سترہ فیصد، پاکستان پیپلز پارٹی نے 15 فیصد، جماعت اسلامی نے چھ، پاکستان مسلم لیگ نے 5.57 فیصد خلاف ورزیاں کیں۔
گھنٹے 16 منٹ قبل - FAFEN_@ بذریعہ ٹوئٹر