تعارف امن ایمان کی واپسی

امن ایمان

محفلین
السلام علیکم،

کہاں سے شروع کروں۔۔۔کیونکہ جو مجھے کچھ کچھ جانتے ہیں۔۔ان کے بارے میں ابھی میں نہیں جانتی کہ وہ سب کیسے ہیں۔۔کہاں ہیں۔۔یہاں اردو محفل پر ان کی کیا مصروفیات ہیں۔۔۔۔۔اور جو یہاں اب موجود ہیں اُن میں سے بہت سارے مجھے بالکل بھی نہیں جانتے خیرر

میں امن ایمان اردو محفل کی ایک عدد گمشدہ رُکن۔۔۔۔میں گم کہاں اور کیونکر ہوئی۔۔تو یہ ایک مختصرسی کہانی ہے۔۔۔میرے ماما بابا نے مجھے دیس نکالا دے دیا۔۔ بس پھر نئی زندگی کی شروعات میں زندگی مصروف ہوتی چلی گئی۔۔۔لیکن اس مصروفیت میں بھی اردو محفل کو میں کبھی نہیں بھولی۔۔۔ میں اب کوشش کروں گی کہ بہت زیادہ نہ سہی لیکن فرصت کے جو بھی لمحات میسر آئے ۔۔اردو محفل کو دوں گی۔۔۔اردو محفل میرے لیے میکے جیسی ہے۔۔۔سسرال میں جب کبھی اس فورم کو کھولا۔۔یوں لگا ڈھیر سارے اپنے لوگ مجھ سے مل رہےہوں۔
ابھی اور تو کچھ سمجھ میں نہیں آرہا کہ کیا لکھوں۔۔۔بس آپ سب جلدی سے آکر مجھے یہاں خوش آمدید کہیں :)


نوٹ:-پوسٹ کا عنوان دھیان سے پڑھیے گا کہیں جلدی میں اسے ٹارزن کی واپسی نہ پڑھ لیجئے گا :)
 

میم نون

محفلین
السلامُ علیکم،

لگتا ہے میں ہی سب سے پہلے آپکو خوش آمدید کہوں گا۔
میں محفل کا بہت پرانا رکن ہوں لیکن کافی غیر حاضر رہا۔
آپکے بارے میں زیادہ نہیں جانتا لیکن محفل گردی کرنے ہوئے آپکے بارے میں بعض دفعہ پڑھنے کا موقع ملا ہے۔

باقی انشاءاللہ آپ آتی رہیں تو مزید گپ شپ بھی ہو جائے گی، مجھے ڈھونڈنا ہو تو گرافکس والے زمرے میں یا پھر آئی ٹی کے سوال جواب میں، اور اگر وہاں بھی نہ ملا تو گپ شپ والے زمرے میں تو ضرور ہی مل جاؤں گا۔


والسلام،
 

نبیل

تکنیکی معاون
جیتی رہیں امن۔ آپ کی واپسی ٹارزن کی واپسی سے کم نہیں ہے۔ :)
اب جلدی سے نورالعین کی نئی تصویریں بھی پوسٹ کر دیں۔
اسراء کی تصویریں یہاں ملاحظہ کر لیں، اگرچہ یہ کچھ پرانی ہو گئی ہیں۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
لیجئے اپیا میری طرف سے خوش آمدید:)
میں آپ اتنا تو نہیں جانتی البتہ اردو سیارہ پر آپ کے بلاگز پڑھتی رہتی ہوں۔
 

مکی

معطل
بڑی طویل غیر حاضری رہی آپ کی.. سنائیں اب بھی ذاتی (خفیہ) فورم کا شوق باقی ہے یا تمام ہوا.. :)
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید امن،
تمہاری واپسی سے بہت خوشی ہوئی۔ امید ہے جلد ہی اپنے پرانے معمول پر واپس آ جاؤ گی۔
 

الف عین

لائبریرین
ارے واہ، یہ تو ہماری جانی پہچانی بٹیا ہے۔۔۔ یہ تو اپنے گھر آئی ہے، اس کو خوش آمدید کہنے کی کیا ضرورت ہے، آؤ تمہارا ہی گھر ہے۔۔۔
 

رانا

محفلین
خوش آمدید۔ کچھ سال پہلے آپ کا نام کمپیوٹنگ فورم پر دیکھا تھا۔ پتہ نہیں آپ وہی ہیں یا وہ کوئی اور تھیں! بہرحال واپسی مبارک ہو۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
خوش آمدید اپیا۔:)
آپ آتی رہیں سب کو جان جائیں گی:) بہت خوشی ہوئی آپ کو واپس دیکھ کر، آپ کی پرانی انٹر ویو کی پوسٹ دیکھیں تھی خاص کرکے شاکر بھائی والی انٹر ویو تو شاید سارا ہی پڑھا تھا۔:rolleyes:
 

امن ایمان

محفلین
السلامُ علیکم،

لگتا ہے میں ہی سب سے پہلے آپکو خوش آمدید کہوں گا۔
میں محفل کا بہت پرانا رکن ہوں لیکن کافی غیر حاضر رہا۔
آپکے بارے میں زیادہ نہیں جانتا لیکن محفل گردی کرنے ہوئے آپکے بارے میں بعض دفعہ پڑھنے کا موقع ملا ہے۔

باقی انشاءاللہ آپ آتی رہیں تو مزید گپ شپ بھی ہو جائے گی، مجھے ڈھونڈنا ہو تو گرافکس والے زمرے میں یا پھر آئی ٹی کے سوال جواب میں، اور اگر وہاں بھی نہ ملا تو گپ شپ والے زمرے میں تو ضرور ہی مل جاؤں گا۔


والسلام،


وعلیکم السلام،

نوید بہت شکریہ۔۔۔جی ضرور اردو محفل میں سب جگہ بات چیت ہوگی۔۔بس ذرا مجھے فارم میں آنے دیں: )
 
Top