امن ایمان
محفلین
السلام علیکم،
میں امن ایمان۔۔۔سعود بھائی،عمار،محب،خرم بھائی اور حجاب ان کے بارے میں تو کنفرم(اردو میں پتہ نہیں کیا ہوتا ہے) ہوگیا کہ یہ مجھے جانتے ہیں۔۔باقی اردو محفلین سے تصدیق (جی کنفرم کو تصدیق کہتے ہیں۔۔ہیں نا ) ابھی باقی ہے۔
میں اتنا عرصہ کہاں رہی ۔۔گئی تو کہیں بھی نہیں تھی۔۔بس مصروفیت کچھ اور طرح کی ہوگئی تھی۔شوہرِنامدار پہلے بیرون ملک تھے۔۔بچوں کے ساتھ نیٹ پر آنے کا جتنا وقت ملتا وہ اُن کے ساتھ چیٹ میں گزر جاتا۔اب وہ مستقل پاکستان آچکے ہیں۔نیٹ پر اب لگتا ہے کہ کچھ کرنے کو باقی نہیں رہا۔۔۔کچھ دن پہلے بلاگ کو دیکھا۔۔اب سوچ رہی ہوں کہ محفل پر پھر سے کچھ نہ کچھ فعال ہوجاؤں۔فیس بک مجھے اچھی نہیں لگتی۔۔چیٹنگ میسنجرز پر فرینڈز سے بات کم کم ہی کرتی ہوں۔۔اس لیے محفلین سے پھر سے دوستی کا آغاز کررہی ہوں۔
حسبِ سابق میرے دو مسائل۔۔۔ایک تو لیپ ٹاپ سے محفل کا فونٹ بہت ہی چھوٹا نظر آرہا ہے۔۔جب کہ میرا بلاگ اور باقی سائٹس کی اردو بڑی بڑی ہی دیکھائی دیتی ہے۔
دوسرا محفل فورم پر اتنے سارے موضوعات ہیں۔۔کہ مجھے سمجھ میں نہیں آرہا کہ یہ پوسٹ کس جگہ کروں۔۔میں نے تعارف والے دھاگے میں کردی ہے۔