انٹرویو انٹرویو ود مہ جبین آنی

عائشہ عزیز

لائبریرین
مہ جبین آنی محفل کی باوقار شخصیت ہیں ، محمد امین بھیا کی امی جان ہیں اور میں پیار سے ان کو آنی بلاتی ہوں ۔ بھیا نے پہلے ہی بتادیا تھا وہ آئیں گی۔ چونکہ ان کے آنے سے قبل ہی ہم ان سے واقف تھے اور بے چینی سے ان کا انتظار کررہے تھے اس لیے ان سے بات بھی گپ شپ کے زمرے میں ہی ہوئی اور تعارف کا کوئی دھاگہ بھی نہ تھا اب چونکہ ان کو آئے کافی دن ہوگئے تو ہم نے سوچا کیوں نا آنی کا انٹرویو کیا جائے۔ :)

تو آئیے بھیا اور بہنا لوگ آنی کو محفل میں خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کے بارے میں جانتے ہیں۔ آپ سب بھی آنی سے سوالات کرسکتے ہیں۔:)

آنی آجائیں اب ۔۔:) :) :)

س : آپ کا نام بہت پیارا ہے کیا یہی آپ کا رئیل نیم ہے؟

س : محفل کا پتا تو یقینا امین بھیا سے چلا ہوگا ۔:) آپ نے محفل کو کیسا پایا ؟

س : آپ کی سالگرہ کب ہوتی ہے؟

س : محفل میں آپ کا پہلا دن کیسا گزرا ؟

س : محفل میں آپ کی پسندیدہ شخصیت یا شخصیات ؟

ابھی کے لیے اتنے ہی ۔۔ملتے ہیں بریک کے بعد کچھ نئے سوالات کے ساتھ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
انٹرویو سلسلے میں خوش آمدید !

--------------

عائشہ ، میں اس پوسٹ میں ان صفحات کے روابط شامل کر دوں گی اس دھاگے سے لے کر ۔

میں اگر غلطی پر نہیں ہوں تو یہ مہ جبین آنٹی کا پہلا پیغام تھا شاید فورم پر ۔
پہلا پیغام جس دھاگے میں تھا اس کا ربط یہ ہے ، اس وقت ہم سب آنلائن تھے اور
یہاں اس ربط پر محمد امین بھائی نے متعارف کروایا تھا ۔
 
مہ جبین

محفلین
مہ جبین آنی محفل کی باوقار شخصیت ہیں ، محمد امین بھیا کی امی جان ہیں اور میں پیار سے ان کو آنی بلاتی ہوں ۔ بھیا نے پہلے ہی بتادیا تھا وہ آئیں گی۔ چونکہ ان کے آنے سے قبل ہی ہم ان سے واقف تھے اور بے چینی سے ان کا انتظار کررہے تھے اس لیے ان سے بات بھی گپ شپ کے زمرے میں ہی ہوئی اور تعارف کا کوئی دھاگہ بھی نہ تھا اب چونکہ ان کو آئے کافی دن ہوگئے تو ہم نے سوچا کیوں نا آنی کا انٹرویو کیا جائے۔ :)

تو آئیے بھیا اور بہنا لوگ آنی کو محفل میں خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کے بارے میں جانتے ہیں۔ آپ سب بھی آنی سے سوالات کرسکتے ہیں۔:)

آنی آجائیں اب ۔۔:) :) :)

س : آپ کا نام بہت پیارا ہے کیا یہی آپ کا رئیل نیم ہے؟

س : محفل کا پتا تو یقینا امین بھیا سے چلا ہوگا ۔:) آپ نے محفل کو کیسا پایا ؟

س : آپ کی سالگرہ کب ہوتی ہے؟

س : محفل میں آپ کا پہلا دن کیسا گزرا ؟

س : محفل میں آپ کی پسندیدہ شخصیت یا شخصیات ؟

ابھی کے لیے اتنے ہی ۔۔ملتے ہیں بریک کے بعد کچھ نئے سوالات کے ساتھ :)
عزت افزائی کا بہت شکریہ عائشہ
1۔ ہاں عائشہ، یہہی میرا اصل نام ہے جو میری دادی جان نے رکھا تھا اور میری امی کبھی کبھی مجھے بینا کہ کر بلاتی تھیں (وہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں ، اللہ ان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے آمین )

2۔ ہاں امین نے ہی مجھے یہاں آنے پر مجبور کیا تھا اور محفل کا تو ماشاءاللہ اپنا ایک الگ ہی رنگ ہے
یہاں پر آپس میں لوگوں اچھی ذہنی ہم آہنگی ہے، اپنائیت ہے :)

3۔ میری تاریخ پیدائش 30 جون 1966 ہے برج سرطان ہے

4۔ عائشہ اس سوال کا جواب کافی مشکل ہے، کیونکہ ابھی یہاں پر میرا زیادہ وقت نہیں گزرا ہے اس لئے بات بس سلام دعا تک ہی محدود ہے اور جو تکلف کی دیوار ہے وہ ہنوز قائم ہے تو جب یہ تکلف کی دیوار گرتی ہے تو پسندیدگی کی بات ہوتی ہے، فی الحال تو اس کا جواب دینا ٹھیک نہیں ہے

5۔ میں نے بعد کا جواب پہلے دے دیا :)
میرا محفل پر پہلا دن بہت اچھا گزرا اور یہاں کا ماحول بہت اچھا لگا ماشاءاللہ
اللہ تم جیسے پیارے لوگوں کو سلامت رکھے اور یونہی مسکراہٹیں بکھیرتی رہو ہمیشہ ہمیشہ ہمیشہ آمین :)
آج کے لئے اتنا ہی باقی اگر کوئی سوال کرنا چاہے تو میں حاضر
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
آنی یہ تکلف کی دیوار جلد ہی گر جائے آپ دیکھیے گا ، یہاں سب بھیا اور بہنا لوگ بہت اچھے ہیں ۔:)
یہ لیجئے کچھ اور سوالات :

س : آپ کی تعلیم ؟

س : آپ جاب کرتی ہیں ؟

س : فارغ وقت میں کیا کرنا پسند کرتی ہیں یعنی آپ کے مشاغل ؟

س : پسندیدہ رنگ ؟

س : خوشبو کونسی پسند ہے؟

س : سردیاں زیادہ اچھی لگتی ہیں یا گرمیاں ؟

س : پھول کونسا پسند ہے؟
 
ہوں ں ں ں بالکل، یہ دیوار گر ہی جائے تو اچھا ہے، ویسے عائشہ اس دیوار کو گرانے میں تمہارا بڑا ہاتھ ہوگا کہ اس کی ابتدا تو تم نے ہی کی ہے نا :)

اچھا اب جوابات کی طرف

1۔ میری تعلیم آج کے زمانے کے لحاظ سے تو نہ ہونے کے برابر ہے یعنی صرف میٹرک :(

2۔ نہیں جاب تو کبھی نہیں کی بس میں تو ایک گھریلو بیوی (ہاؤس وائف) ہوں اور بسسسس۔۔۔۔۔۔!

3۔ فارغ وقت میں ٹی وی دیکھنا اور اچھی کتابیں پڑھنا
کچھ عرصے پہلے فیس بک پر لاگ ان ہوتی تھی اب یہاں آنے کے بعد وہ چھوڑ دی اور فارغ وقت پر یہاں ہوتی ہوں

4۔ ہلکے رنگ پسند ہیں خصوصآ سفید رنگ بہت پسند ہے

5۔ گلاب اور موتیا کی خوشبو اچھی لگتی ہے

6۔ ہلکی ہلکی سردیاں پسند ہیں جس کو گلابی موسم کہتے ہیں شاید:)

پھول ویسے تو گلاب اور موتیا اچھا لگتا ہے لیکن شاعرانہ انداز میں کنول کا پھول اچھا لگتا ہے کہ جو کیچڑ میں کھلنے کے باوجود بھی خوبصورت ہوتا ہے (یہ ایک تشبیہ ہے کہ ہم اس پھول کو دیکھ کر سوچیں کہ خوبصورتی ایسی جگہ بھی ہو سکتی ہےجہاں کا گمان بھی نہ ہو اور اس کو دیکھ کر یہ بھی ذہن میں آتا ہے خوبصورتی کی کوئی مخصوص جگہ نہیں ہے یہ ہر جگہ ہو سکتی ہے، جہاں اللہ کی قدرت ہو)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
مجھے یہ پڑھ کہ بہت خوشی ہوئی آنی کہ آپ کا برج بھی سرطان ہے :)
میرا بھی سرطان ہیں :)
آنی کیا آپ سٹارز پہ یقین رکھتی ہیں؟؟
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ہوں ں ں ں بالکل، یہ دیوار گر ہی جائے تو اچھا ہے، ویسے عائشہ اس دیوار کو گرانے میں تمہارا بڑا ہاتھ ہوگا کہ اس کی ابتدا تو تم نے ہی کی ہے نا :)

اچھا اب جوابات کی طرف

1۔ میری تعلیم آج کے زمانے کے لحاظ سے تو نہ ہونے کے برابر ہے یعنی صرف میٹرک :(

2۔ نہیں جاب تو کبھی نہیں کی بس میں تو ایک گھریلو بیوی (ہاؤس وائف) ہوں اور بسسس س۔۔۔۔ ۔۔!

آنی لیکن جب آپ نے کیا ہوگا تب تو اس کی ویلیو ہوتی ہوگی ناں ۔۔میری ماما نے بھی میٹرک کیا ہے اور پتا ہے مجھے ان پہ فخر ہے وہ بہت لائق تھیں اسٹڈیز میں ، مجھے میتھ بہت اچھا کرواتی تھیں وہ آٹھویں جماعت میں مجھے شاکر بھیا کی اتنی سمجھ نہیں آتی تھی جتنی امی جان کی آتی تھی۔ اس لیے اس میں سیڈ ہونے والی کوئی بات نہیں ۔:)

یہ بسسس تو نہیں ہے آپ بہت اچھی جاب کرتی ہیں ہاؤس وائف ہونا خود ایک جاب ہے سب چیزوں کو مینج کرنا اور ان میں توازن قائم رکھنا ایک مشکل کام ہے اور آپ یہ کام کرتی ہیں۔:)
 
الف عین

لائبریرین
مہ جبین کے بارے میں جان کر اچھا لگا، ’آنی‘ کیا آنٹی کا بگڑا ہوا لفظ ہے؟ اور یہ کیا ہوا کہ تم نے اور عندلیب دونوں نے اپنی عمریں بتا دیں؟؟؟؟ عندلیب کو تو میں بٹیا کہہ کر بھی مخاطب کرتا رہا ہوں۔ لیکن اب پتہ چلا کہ تم دونوں اتنی سی بچی بھی نہیں ہو کہ مجھ سے صرف ساڑے سولہ سال چھوٹی ہو!!۔ اتنی ضرور ہو کہ میں بلا تکلف ’تم‘ کہہ کر مخاطب ہو سکتا ہوں۔
 
عندلیب

اس بار انڈیا آؤں گی تو آپ سے ضرور ملاقات کروں گی ۔ تب فیصلہ کیجیے گا کیا کہنا ہے ۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
مہ جبین کے بارے میں جان کر اچھا لگا، ’آنی‘ کیا آنٹی کا بگڑا ہوا لفظ ہے؟ اور یہ کیا ہوا کہ تم نے اور عندلیب دونوں نے اپنی عمریں بتا دیں؟؟؟؟ عندلیب کو تو میں بٹیا کہہ کر بھی مخاطب کرتا رہا ہوں۔ لیکن اب پتہ چلا کہ تم دونوں اتنی سی بچی بھی نہیں ہو کہ مجھ سے صرف ساڑے سولہ سال چھوٹی ہو!!۔ اتنی ضرور ہو کہ میں بلا تکلف ’تم‘ کہہ کر مخاطب ہو سکتا ہوں۔
شکریہ بابا جانی آنی بھی آنٹی کے لیے استعمال ہوتا ہے یہاں تو شاید بگڑا ہوا ہی ہو ۔
 
محمد امین

لائبریرین
مہ جبین کے بارے میں جان کر اچھا لگا، ’آنی‘ کیا آنٹی کا بگڑا ہوا لفظ ہے؟ اور یہ کیا ہوا کہ تم نے اور عندلیب دونوں نے اپنی عمریں بتا دیں؟؟؟؟ عندلیب کو تو میں بٹیا کہہ کر بھی مخاطب کرتا رہا ہوں۔ لیکن اب پتہ چلا کہ تم دونوں اتنی سی بچی بھی نہیں ہو کہ مجھ سے صرف ساڑے سولہ سال چھوٹی ہو!!۔ اتنی ضرور ہو کہ میں بلا تکلف ’تم‘ کہہ کر مخاطب ہو سکتا ہوں۔

پاکستان میں چچی، خالہ وغیرہ کو اکثر لوگ آنی کہتے ہیں۔ اور میرا نہیں خیال کہ یہ آنٹی سے بگڑا ہے۔۔۔۔۔
 
مہ جبین

محفلین
آنی لیکن جب آپ نے کیا ہوگا تب تو اس کی ویلیو ہوتی ہوگی ناں ۔۔میری ماما نے بھی میٹرک کیا ہے اور پتا ہے مجھے ان پہ فخر ہے وہ بہت لائق تھیں اسٹڈیز میں ، مجھے میتھ بہت اچھا کرواتی تھیں وہ آٹھویں جماعت میں مجھے شاکر بھیا کی اتنی سمجھ نہیں آتی تھی جتنی امی جان کی آتی تھی۔ اس لیے اس میں سیڈ ہونے والی کوئی بات نہیں ۔:)

یہ بسسس تو نہیں ہے آپ بہت اچھی جاب کرتی ہیں ہاؤس وائف ہونا خود ایک جاب ہے سب چیزوں کو مینج کرنا اور ان میں توازن قائم رکھنا ایک مشکل کام ہے اور آپ یہ کام کرتی ہیں۔:)
ہاں عائشہ جب میں نے میٹرک کیا تھا، یعنی 83 میں تو اس وقت اس کی اہمیت تھی، لیکن اس زمانے کے لحاظ سے یہ کچھ بھی نہیں ہے، بس یہی سوچتی ہوں کہ تھوڑا اور پڑھ لیتی تو اچھا تھالیکن بس اتنا ہی نصیب میں لکھا تھا
ماشاءاللہ تم تو میری حوصلہ افزائی کر رہی ہو ، میری ذمہ داریوں کے حساب سے، بہت شکریہ عائشہ ، خوش رہو
زندگی کا ایک طویل سفر طے کر لیا اور اب پیچھے مڑکر دیکھتی ہوں تو یوں لگتا ہے کہ ابھی کل کی بات ہے۔ جن بچوں کو کل گود میں اٹھاتے تھے آج وہ شادی کے لائق ہو چکے ہیں، اب ساس بننے کے دن آگئے،سب دعا کریں کہ میں ایک شفیق ساس بنوں میری بہو بھی خوش اخلاق اور ملنسار ہو آمین
 
مہ جبین

محفلین
مہ جبین کے بارے میں جان کر اچھا لگا، ’آنی‘ کیا آنٹی کا بگڑا ہوا لفظ ہے؟ اور یہ کیا ہوا کہ تم نے اور عندلیب دونوں نے اپنی عمریں بتا دیں؟؟؟؟ عندلیب کو تو میں بٹیا کہہ کر بھی مخاطب کرتا رہا ہوں۔ لیکن اب پتہ چلا کہ تم دونوں اتنی سی بچی بھی نہیں ہو کہ مجھ سے صرف ساڑے سولہ سال چھوٹی ہو!!۔ اتنی ضرور ہو کہ میں بلا تکلف ’تم‘ کہہ کر مخاطب ہو سکتا ہوں۔
شکریہ بھائی جی۔۔۔!
میں اپنی عمر چھپانے کی بالکل بھی قائل نہیں ہوں بھائی۔ مجھے ایسا کوئی کمپلیکس نہیں ہے الحمدللہ
بھائی میرا بڑا بیٹا ماشاءاللہ شادی کے قابل ہو گیا ہے اب میں بچی نہیں ہوں بس ساس بننے میں کچھ دن رہتے ہیں انشاءاللہ :)
آپ مجھے بلا تکلف تم کہ کر مخاطب کریں، آپ بالکل میرے بڑے بھائی ہیں ، مجھے تو خوشی ہوگی اس بات سے بھائی جی:)
ویسے میں آپ کو انکل بھی کہ سکتی ہوں نا ؟ :LOL:
 
Top