انٹرویو انٹرویو وِد ابنِ سعید

امن ایمان

محفلین
السلام علیکم!
انٹرویو وِد ابن سعید

اُس شوخ کے انکار سے دل ٹکڑے ہوا کیوں
یارب کوئی خنجر تو نہ تھا لفظ"نہیں"کا

سمجھنے والے سمجھ گئے ہوں گے جو نہیں سمجھے اُن کے لیے اس شعر کی تشریح یوں ہے کہ اس دفعہ امن ایمان نے روایتی طریقے سے انٹرویو اجازت مانگنے کی بجائے ڈائریکٹ انٹرویو شروع کردیا۔۔۔وجہ یہ کہ ماضی قریب میں بھی اجازت مانگی،نہ ملی۔اب بھی امید واثق تھی کہ نہیں ملے گی اس لیے اردو محفلین کی حمایت پر تھوڑا اکڑتے ہوئے یہ جسارت کرلی۔ٹھیکک کیا نا؟؟
امید ہے سعود عالم اس شعر میں شاعر کی دردناک کیفیت کو سمجھتے ہوئے کسی کو دکھ دینے کا گناہ اپنے سر نہیں لیں گے۔
کچھ باتیں سعود عالم کے بارے میں۔۔۔
سعود بھائی (جو اردو محفل پر "ابن سعید" کے نام سے جانے جاتے ہیں)نے 2 فروری 2008 میں اردو محفل کی رکنیت اختیار کی۔۔اُن کو اردو محفل کا کب کیسے پتہ چلا یہ تو ان سے سوالات میں پوچھا ہی جائے گا لیکن مجھے حیرت اس بات پر ہے کہ ستاون ہزار سے کچھ زیادہ پیغامات اور چھ سال کی شمولیت کے باوجود صرف چھ صفحات پر مشتمل دھاگے جو خود انہوں نے شروع کیے۔۔اور وہ بھی زیاد تر معلوماتی۔اب میرے لیےمشکل بنی کہ ستاون ہزار بکھرے ہوئے پیغامات کو میں اک بندی تو سال سے پہلے نہ پڑھ سکتی تھی تو سوچا سعود بھائی کو پڑھے بغیر "جانا" جائے تو ہی یہ انٹرویو شروع ہوگا۔
سعود بھائی کی جتنی پوسٹس میری نظر سے گزریں۔۔داغ دہلوی کا یہ شعر یاد آگیا۔۔
نہیں کھیل، اے داغ! یارو سے کہہ دو
کہ آتی ہے اُردو زباں آتے آتے
اتنی فصاحت و بلاغت والی اردو کہ لگتا ایسے ہے جیسے مرزا غالب،میرانیس،داغ دہلوی کی کوئی نثر پڑھ رہے ہوں(اردو نثر نگاروں سے معزرت کہ شاعرانہ نثر کی بات ہی اور ہے)۔سعود عالم کا تعلق ہندوستان سے ہے۔حالیہ جائے مقام نارفاک، ورجینیا ہے۔سعودخود کو ابن سعیدکیوں کہلواتے ہیں؟ایک وجہ تو یہ کہ وہ "سعیدانکل" کے بیٹے ہیں اور دوسری وجہ بقول اُن کے "کہ اس طرح کی رکنیت اختیار کر لینے سے کسی بھی سائٹ مین ریجسٹریشن عموماً آسان ہوتی ہے۔ میں کبھی نہیں چاہوں گا کہ میری ای میل آئی ڈی sawood54321 جیسا کچھ جناتی ہو"

سعودبھائی کی اردو محفل پر بے پناہ خدمات ہیں اور یہ اُن کی اردو محفل سے بے پناہ محبت اور محنت کا اعتراف ہے جو آج وہ اردو ویب کے "ناظم اعلیٰ" کا درجہ رکھتے ہیں۔۔۔پیشے کے اعتبار سے سعود ویب سائنس اینڈ ڈیجیٹل لائبریریز ریسرچرز ہیں۔۔اُن کی ایک ذاتی ویب سائٹ بھی ہے جو کل بھی آفلائن تھی اور آج بھی ہے۔
سعودبھائی کو اب تک میں نے جتنا جانا ہے۔۔وہ بے حد نرم گفتار،خوش اخلاق،سچے اور باہمت ذہین نوجوان ہیں اگرچہ خود کو کم عمر بوڑھا کہلوانے کے شوقین رہے ہیں۔سعود بھائی سے بہت سارے محفلین نے بالمشافہ ملاقات بھی کی ہے،سبھی نے اُن کی خوش مزاجی اور اخلاق کی تعریف کی ہے۔بولنے اور کھانے پینے کے شوقین لگتے ہیں جس کا اندازہ "محفل کی بارہ دری میں اُن کے پیغامات دیکھ کربھی ہوتا ہے اور کھانے کے شوقین یوں کے سگھڑ خواتین کی طرح انہیں کوکنگ کرتے پایا گیا ہے جس کا ثبوت یہ "ملائی کباب،کچے کیلے کے پکوڑے ہیں
مخاطب کے لیے ایسا طرزِتخاطب منتخب کرتے ہیں کہ سننے،پڑھنے والا خود ہی خود پر فخر کرنے لگتا ہے۔۔کم گو نبیل بھائی اور کھلے ڈلے سے زکریا اجمل سے سعود بھائی کی دوستی کب کیسے اور کیونکر ہوئی؟ اسی طرح کے بہت سارے سوالات کے جوابات جاننے کے لیے آغاز کرتے ہیں۔۔۔

انٹرویو وِد ابنِ سعید
1:اردو ویب کی محفل تک کیسے پہنچے؟

2:اردو محفل کی رکنیت سے پہلے کتنی فورمز(اردو،انگلش) کے ممبر رہے؟

3:یہاں پر کیثر تعداد پاکستانی مسلمانوں کی ہے،اپنے ملک سے محبت کے اظہار میں کبھی مشکل پیش آئی؟

4:یادِ ماضی کو دہراتے ہوئے محفل پر آپ کا پہلا دن کیسا گزرا؟

5:محفل کے کن اراکین سے آپ کا رابطہ اول دن کی طرح ہے؟

6:اب تک کتنے اراکینِ محفل سے بالمشافہ ملاقات ہوچکی؟

(باقی سوالات انشاءاللہ بعد میں،میری اردو پے صرف نظر کیجئے گا)

ابنِ سعید کی یہاں آمد کا پیشگی شکریہ :-P

آپ کی اچھی بہن۔ایک اچھی محفلین:beauty:
 
مدیر کی آخری تدوین:

غدیر زھرا

لائبریرین
جوابات کا شدت سے انتظار ہے اس لئے نہیں کہ ہم ان کے جوابات جانتے نہیں بلکہ اس لئے کہ ان سوالات کے جوابات وصول ہوں تو ہم بھی کچھ پوچھنے کی جسارت کریں :)
 

نایاب

لائبریرین
زبردست دھاگہ
محترم ابن سعید بھائی جب آپ مندرجہ بالا سوالات کے جوابات دیں تو میرے بھی اک سوال کا جواب دیجئے گا ۔۔
اگر آپ اردو محفل سے آشنا نہ ہوتے تو ۔۔۔ ؟؟؟؟؟؟؟؟
مزید سوالوں کو ذرا قطار میں کھڑا کر لوں ۔
بہت دعائیں
 

منقب سید

محفلین
جب سے محفل جوائن کی ہے اکثر وقت بے وقت آن لائن ہونے کا موقع ملتا ہے ۔
فی الوقت آن لائن والے حصے میں اگر کبھی منتظمین لکھا آیا تو ابن سعید بھائی کا ہی نام نظر آیا۔
لفظ "منتظم اعلیٰ" ویسے ہی رُعب والا ہے تو احترام+احترام مطلب ڈبل احترام والا جذبہ سر ابھارتا ہے۔
امن بہن نے جس طرح کا تعارف بھائی کا پیش کیا ہے اس کے بعد تو ایک اور احترام کا اضافہ ہو گیا۔
بے حد اشتیاق ہے منتظم اعلیٰ برادر ابن سعید کے بارے میں مزید جاننے کا۔ امید ہے پہلی فرصت میں
سوالات کے جوابات کا باقاعدہ سلسلہ شروع ہوگا۔
 
وعلیکم السلام! :) :) :)

ما قبل انٹرویو تمام حاضر و غائب، مذکر و مؤنث کو ایک مطلق بات بتا دیں کہ ماضی قریب و بعید میں کم از کم پانچ مختلف محفلین نے استمراری بنیادوں پر متکلم کو انٹرویو کے کٹہرے میں گھیرنے کی تمنا کی، لیکن بات ٹلتی رہی۔ احتمال تو ہمیں ہر لحظہ رہتا تھا کہ بکرے اور اس کی ماں والا محاورہ کسی بھی وقت صادق آ سکتا ہے اور وہی ہوا۔ بہر کیف اب شرط یہ ہے کہ سوالات کی تعداد محدود رکھی جائے اور یومیہ بنیادوں پر اتنے ہی سوالات کیے جائیں جن کے جوابات دیگر مصروفیات کے ساتھ بسہولت دیے جا سکیں۔ بہتر ہوگا کہ ابتدا میں سوالات فقط انٹرویو کو آرڈینیٹر کی طرف سے کیے جائیں، باقی احباب اپنے سوالات ان کو بھیج دیں یا اخیر کے لیے بچا کر رکھیں، ممکن ہے تب تک اس سے ملتے جلتے دوسرے سوالات پوچھے جا چکے ہوں، یوں ہمیں ایک جیسے سوالات کے لیے مختلف جوابات لکھنے کی زحمت سے نجات مل جائے گی۔ آج صبح یہ لڑی دیکھ کر ہمارا حال کچھ ایسا بے حال ہوا کہ فوری طور پر بے بسی بھری مسکان کے سوا اور کچھ سرزد نہ ہو سکا، مستقبل میں کیا ہوگا، کون جانے! بہر کیف بہنوں کے نادر شاہانہ دلار بھرے امر کے سامنے کس بھائی کی نہی چلی ہے جو ہماری چلے گی۔ کہتے ہیں کہ فاعل جب سائل بننے کے لیے آلات و اوزار سمیت زبردستی کی طرف مائل دکھے تو مفعول کو چاہیے کہ کان دبا کر معمول بن جائے اور معروف و مجہول، زمان و مکان کی فکر چھوڑ دے نیز بقدر توفیق سوالات کے مصادر و مقاصد سمجھ کر ان کے جوابات دے۔ لہٰذا قواعد کی کتاب کو بند کر کے ہم بھی وہی کرتے ہیں۔ :) :) :)

1:اردو ویب کی محفل تک کیسے پہنچے؟
سن 2007 کی بات جب ہم جامعہ ملیہ اسلامیہ، دہلی میں کمپیوٹر سائنس میں بی ٹیک کر رہے تھے، ان دنوں ہمیں سی ایس ڈی ایس کے تحت سرائے کی جانب سے لینکس کے گنوم ڈیسکٹاپ کے ترجمے کا کام بطور پروجیکٹ ملا ہوا تھا۔ اس کی خبر چاچو نے محفل میں دی تھی۔ کوئی چھ ماہ بعد ہم نے یوں ہی اپنا نام اردو میں لکھ کر گوگل کیا تو اتفاق سے چاچو کی اس لڑی کا ربط سامنے آ گیا۔ بس پھر فوراً سے پیشتر محفل کی رکنیت اختیار کی اور تب سے یہیں کے ہو کر رہ گئے۔ :) :) :)
2:اردو محفل کی رکنیت سے پہلے کتنی فورمز(اردو،انگلش) کے ممبر رہے؟
اردو محفل سے پہلے ہم آرکٹ (جو کہ اب فنا ہو گیا) پر پائے جاتے تھے۔ وہاں بھی اردو اور ابن صفی وغیرہ سے متعلق دو تین گروپوں میں رومن رسم الخط کے ساتھ فعال تھے۔ جب ہم یہاں فعال ہوئے تو آرکٹ میں ہماری فعالیت متاثر ہونے لگی، جس کا سب سے زیادہ اثر زھرا علوی بٹیا پر پڑا اور وہ ہمارے ساتھ یہاں چلی آئیں۔ ہم نے با قاعدہ یونیکوڈ اردو لکھنا اردو محفل میں آنے کے بعد ہی سیکھا ہے۔ بعد میں بھی ہم نے گنتی کے دو تین فورموں میں رکنیت اختیار کی، مثلاً اردو ویب کے زیر سایہ چل رہے اردو کوڈر لینکس فورم یا پھر وی بلیٹن اور زین فورو کے آفیشیل ڈیویلپمنٹ فورم، لیکن اردو محفل اور زین فورو کے سوا باقی تمام مقامات پر ہماری فعالیت تقریباً صفر رہی۔ :) :) :)
3:یہاں پر کیثر تعداد پاکستانی مسلمانوں کی ہے،اپنے ملک سے محبت کے اظہار میں کبھی مشکل پیش آئی؟
ہم نے اردو ویب کو ہمیشہ اپنی زبان کے حوالے سے دیکھا۔ اپنی قومیت یا مذہب و مسلک کے تئیں کسی قسم کے اظہار کی کبھی ضرورت محسوس نہ کی یا اس کے لیے اس پلیٹ فارم کو مناسب نہیں گردانا اس لیے ایسی کوئی مشکل کبھی درپیش نہ ہوئی۔ عموماً ہم نے یہاں احباب کو مخلص اور با شعور پایا ہے، لیکن بعض دفعہ بعض احباب رواداری کے اسباق بھول کر زیادتی کر جاتے ہیں جس کے ازالے کے لیے ہماری مسکان کافی ہوتی ہے۔ ہم اس بات کو مناسب خیال نہیں کرتے کہ ایسی گفتگو میں خود کو ملوث کریں۔ کچھ لوگوں نے ایسی تجاویز بھی پیش کیں کہ ان کے ساتھ مل کر اپنے ملک سے اردو کا پورٹل سامنے لائیں اور کچھ نے مذہبی حوالے سے بھی ایسی باتیں کہیں لیکن ہم نے ہمیشہ اپنی آن لائن مصروفیات کو اردو زبان اور اردو ویب تک محدود رکھنے کو ترجیح دی۔ :) :) :)
4:یادِ ماضی کو دہراتے ہوئے محفل پر آپ کا پہلا دن کیسا گزرا؟
کچھ دیر تک آن اسکرین کی بورڈ پر کلک کر کر کے ایک ایک حرف لکھتے ہوئے اور باقی وقت کی بورڈ کی جانب دیکھتے ہوئے دائیں ہاتھ کی انگشت شہادت سے ایک ایک بٹن دبا کر لکھتے ہوئے اور بار بار اسکرین کی طرف دیکھتے ہوئے کہ جو لکھا وہ درست لکھا یا نہیں۔ :) :) :)
5:محفل کے کن اراکین سے آپ کا رابطہ اول دن کی طرح ہے؟
تعلقات تو شاید کبھی بھی یکساں نہیں رہتے بلکہ وقت کے ساتھ ان میں بتدریج تبدیلی آتی رہتی ہے اور دورانیہ بڑھ جائے تو یہ تبدیلی نمایاں ہو جاتی ہے۔ کچھ ایسا ہی حال ہمارا محفلین کے ساتھ ہے۔ لیکن عمومی طور پر وقت کے ساتھ انس و قرب بڑھا ہی ہے، منفی رخ پر نہیں گیا۔ بلکہ کئی ایسے احباب جو اب بوجوہ محفل میں کم کم آتے ہیں یا کنارہ کش ہو گئے ہیں ان سے بھی دعا سلام رہتی ہے۔ :) :) :)
6:اب تک کتنے اراکینِ محفل سے بالمشافہ ملاقات ہوچکی؟
کم و بیش درجن بھر محفلین سے بالمشافہ ملاقات رہی ہے لیکن اس میں وہ لوگ بھی شامل کر لیے جائیں جو محفل کے رکن تو ہیں لیکن کبھی کوئی قابل ذکر فعالیت نہیں دکھائی تو شاید یہ تعداد ڈیڑھ دو گنی ہو جائے گی۔ البتہ فون وغیرہ پر کئی محفلین سے بات ہوئی ہے، شاید یہ تعداد تیس چالیس کے قریب جا پہنچے۔ حالانکہ بعض لوگوں کا ماننا ہے کہ کوئی ہم سے ملنے آئے تو ہم شہر سے بھاگ کھڑے ہوتے ہیں۔ :) :) :)
 
اگر آپ اردو محفل سے آشنا نہ ہوتے تو ۔۔۔ ؟؟؟؟؟؟؟؟
تو شاید یہ ہوتا کہ یونیکوڈ اردو اور ویب پر اردو کی موجودہ صورتحال جیسے موضوعات پر جتنی باتیں کر لیتے ہیں اس کا عشر عشیر بھی کوئی ہمارے سامنے کرتا تو ہم نشان حیرت بنے ہوتے۔ اور کچھ بعید نہیں کہ آج بھی رومن رسم الخط میں اردو لکھ اور پڑھ رہے ہوتے۔ :) :) :)
 

اوشو

لائبریرین
بہت خوب ابن سعید جی اچھا لگا آپ کے بارے میں جان کر ۔ انداز بیاں خوب ہے آپ کا۔ انٹرویو کے شروع میں ہی اردو گرامر کی جو پٹاری آپ نے کھول دی اس سے امید ہے امن ایمان بہنا کو کافی افاقہ ہو گا :p
 

امن ایمان

محفلین
آج صبح یہ لڑی دیکھ کر ہمارا حال کچھ ایسا بے حال ہوا کہ فوری طور پر بے بسی بھری مسکان کے سوا اور کچھ سرزد نہ ہو سکا، مستقبل میں کیا ہوگا، کون جانے! بہر کیف بہنوں کے نادر شاہانہ دلار بھرے امر کے سامنے کس بھائی کی نہی چلی ہے جو ہماری چلے گی۔

بہت شکریہ سعود بھائی۔۔امن کی واپسی کا امن کو اس انٹرویو کی شکل میں انعام مل گیا اور آپ سے جن دوستوں نے پہلے انٹرویو کا کہا میری ان سے بھی درخواست ہےکہ اردو محفل کا گزر ہو،اس پوسٹ پر نظر پڑے تو وہ بھی شوق سے سب لکھ ڈالیں،سب پوچھ ڈالیں۔

پہلے آپ کے جوابات پر ایک نظر۔۔

ہم نے یوں ہی اپنا نام اردو میں لکھ کر گوگل کیا تو اتفاق سے چاچو کی اس لڑی کا ربط سامنے آ گیا۔ بس پھر فوراً سے پیشتر محفل کی رکنیت اختیار کی اور تب سے یہیں کے ہو کر رہ گئے۔
اسے یقننا ایک حسین اتفاق کہنا چاہیے۔۔گوگل زندہ باد :)

کچھ لوگوں نے ایسی تجاویز بھی پیش کیں کہ ان کے ساتھ مل کر اپنے ملک سے اردو کا پورٹل سامنے لائیں اور کچھ نے مذہبی حوالے سے بھی ایسی باتیں کہیں لیکن ہم نے ہمیشہ اپنی آن لائن مصروفیات کو اردو زبان اور اردو ویب تک محدود رکھنے کو ترجیح دی۔

سعود بھائی آپ کو ہندوستان اور پاکستان کی اردو زبان کے لب و لہجے میں فرق محسوس ہوا؟ مجھے آپ کی اردو اپنی اردو سے بہت مشکل لگی مطلب آپ کے لکھنے میں کلاسیکل ادب کو پڑھنے سا گماں ہوتا ہے۔۔ایسا کیوں ہے؟

کچھ دیر تک آن اسکرین کی بورڈ پر کلک کر کر کے ایک ایک حرف لکھتے ہوئے اور باقی وقت کی بورڈ کی جانب دیکھتے ہوئے دائیں ہاتھ کی انگشت شہادت سے ایک ایک بٹن دبا کر لکھتے ہوئے اور بار بار اسکرین کی طرف دیکھتے ہوئے کہ جو لکھا وہ درست لکھا یا نہیں۔

ہاہاہا۔۔سعود بھائی ایسا ہی کچھ کچھ میرا بھی حال تھا۔

تعلقات تو شاید کبھی بھی یکساں نہیں رہتے بلکہ وقت کے ساتھ ان میں بتدریج تبدیلی آتی رہتی ہے اور دورانیہ بڑھ جائے تو یہ تبدیلی نمایاں ہو جاتی ہے۔ کچھ ایسا ہی حال ہمارا محفلین کے ساتھ ہے۔ لیکن عمومی طور پر وقت کے ساتھ انس و قرب بڑھا ہی ہے، منفی رخ پر نہیں گیا۔

تعلق کا دارومدار کس پر ہوتا ہے؟ اگر ملاقات کا دورانیہ بڑھ جائے تو یاد کرنے میں پہل عموما آپ کی جانب سے ہوتی ہے یا دوستوں کی جانب سے؟؟

کم و بیش درجن بھر محفلین سے بالمشافہ ملاقات رہی ہے لیکن اس میں وہ لوگ بھی شامل کر لیے جائیں جو محفل کے رکن تو ہیں لیکن کبھی کوئی قابل ذکر فعالیت نہیں دکھائی تو شاید یہ تعداد ڈیڑھ دو گنی ہو جائے گی۔

ہمم اس بارے میں بہت سارے سوال میرے ذہن میں آئے ہیں۔۔انشاءاللہ اس پر بات بعد میں ہوگی۔۔مزید کچھ آگے بڑھتے ہیں۔۔

1: وہ تمام پروجیکٹس جنہیں آپ نے اردو ویب کے لیے شروع اور مکمل کیا؟
2: آپ کے زیرِ تکمیل پروجیکٹس(اگر کوئی ہیں تو۔۔؟)
3: انٹرنیٹ پراردو کی ترقی و ترویج کے لیے مستقبل میں کوئی ایسا کام جو آپ نے سوچ رکھا ہو؟

(اور جی آپ فکر نہ کیجئے گا۔۔سوالات کی بھرمار بلکل نہیں ہوگی۔۔مجھ سے خود مینج کرنا مشکل ہوجاتا ہے پھر)
 

منقب سید

محفلین
ابھی چونکہ آغاز ہے تو خاموش قاری بن کر انٹرویو پڑھنا مناسب رہے گا۔ آخر میں اگر کوئی سوال رہ گیا تو انشااللہ امن بہن کی وساطت سے آپ سے پوچھ لیں گے۔
 

نایاب

لائبریرین
اردو محفل کا گزر ہو،اس پوسٹ پر نظر پڑے تو وہ بھی شوق سے سب لکھ ڈالیں،سب پوچھ ڈالیں۔
محترم امن بہنا ۔۔۔۔ گویا اجازت ہے کہ محترم ابن سعید بھائی سے " براہ راست " سوال اس دھاگے میں پوچھے جا سکتے ہیں ۔۔۔؟
بہت دعائیں
بہتر ہوگا کہ ابتدا میں سوالات فقط انٹرویو کو آرڈینیٹر کی طرف سے کیے جائیں، باقی احباب اپنے سوالات ان کو بھیج دیں یا اخیر کے لیے بچا کر رکھیں،
 

arifkarim

معطل
ابن سعید بھائی کا اندازہ بیان خوب ہے۔ چیٹنگ کرتے وقت بھی :) :) :) کا کاپی رائٹ جگہ جگہ نظر آتا ہے :)
امن ایمان کا شکریہ کہ انکے توسط سے ہمیں سعود بھیا کی اندرونی زندگی سے متعلق مزید معلومات مہیا ہو گئیں :)
 
Top