امن ایمان
محفلین
انٹرویو ود رضوان
رضوان صاحب اردو محفل پر کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔آپ جناب زکریا،نبیل، آصف صاحب سے لےکر محب،ظفری،شمشاد چاء،قیصرانی تک سب کی گڈ بکس میں ہیں۔ رضوان صاحب اردو محفل پر“تاریخی قسم “کی اہمیت رکھتے ہیں۔ تاریخی قسم کی اہمیت وہ ہوتی ہے جو انسان کو اس کی غیر موجودگی میں بھی اتنے ہی عزت و احترام سے ملتی رہتی ہے جتنی اس کے ہونے پر بھی شاید نہ ملتی (یہ سراسر میری اپنی اصطلاح ہے) لیکن ہے سچ بات
رضوان صاحب کی پوسٹس کے حوالے سے اگر بات کی جائے تووہ بہت بذلہ سنج،ہنسنے ہنسانے والے، خوش گفتار سے لگے ہیں لیکن پتہ نہیں کیوں مجھے جیسا وہ لکھتے ہیں ویسے لگتے نہیں ہیں۔مجھے بہت دبنگ سے بہت سیرئس سے لگتے ہیں۔
رضوان صاحب ویسے تو یہاں سب کے دوست ہیں لیکن محب اور ظفری کے ساتھ تعلقات کچھ زیادہ دوستانہ ہے اور اسی وجہ سے انہیں اردو محفل کی تکون کہا جاتا ہے جو جہاں جس رکن کے خلاف بن جائے پھر اس کی خیر باقی نہیں رہتی۔ مجھے یاد ہے کہ جب میں نے محفل جائن کی تو میرے نک امن اور ایمان اور پھر میری سدا بہار اردوکو لے کر انہوں نے مجھے اچھا خاصا تپا دیا تھا
انٹرویو ود رضوان میں یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ واقعی میں سنجیدہ قسم کی شخصیت ہیں یا صرف تاثر دیتے ہیں۔
سوالات کا آغاز۔۔!
ہ آپ کا پورا نام؟
ہ اردو محفل کا کب اور کیسے پتہ چلا؟
ہ کچھ یاد ہے محفل پر پہلا دن کیسا گزرا؟
ہ اس فورم کے علاوہ انٹرنیٹ پر آپ کے مشاغل؟
ہ کسی اور فورم کے رکن بھی ہیں یا نہیں؟
ہ اردو محفل پر کتنے لائبریری پراجیکٹس میں حصہ لیا؟
ہ آپ کے کریڈیٹ پر کوئی خاص پراجیکٹ جس کی تکمیل سے بے پناہ خوشی ملی ہو؟
ہ آپ کی ماشاءاللہ دوہزار سے زیادہ پوسٹس ہیں لیکن بظاہر دیکھنے میں آپ بہت کم کم لکھتے ہیں۔یہ بتائیں کہ فورم کا کوئی خاص سیکشن اور کوئی خاص موضوع جس پر آپ نے دل کھول کرپوسٹ اور اظہار خیال کیا ہو؟
ہ اردو ٹائپنگ پہلے سے آتی تھی یا محفل پر آنے کے بعد سیکھی؟
ہ آپ نے بلاگنگ بھی شروع کردی،یہ بتائیں کہ بلاگ کا نام سراب کیوں رکھا؟