امن ایمان
محفلین
انٹرویو ود شاکرالقادری
شاکر القادری صاحب اردو محفل کے جانے پہچانے رکن ہیں اگرچہ ان کی پوسٹس فورم کے مخصوص سیکشنز میں ہی نظر آتی ہیں۔لیکن اردو محفل پر جہاں کہیں ٹائپوگرافی اور خطاطی، اردو نستعلیق فونٹ پراجیکٹ کا ذکر موجود ہے وہیں شاکرالقادری صاحب کا نام بھی آتا ہے۔ شاکر القادری صاحب ماشاءاللہ سے علم دوست شخصیت ہیں۔۔ایسے لوگوں کا رجحان عمومی گپ شپ کی طرف کم ہی ہوتا ہے لیکن مجھے بہت خوشی ہے کہ جب میں نے ان سے انٹرویو تھریڈ کی بات کی تو کچھ تاویلات پیشں کرنے کے باوجود میرے کہنے پر مان گئے۔
اردو محفل پر آکر مجھے فونٹس بنانے کے پراسیس کے بارے میں جاننے میں ہمیشہ دلچسپی رہی اور میں چاہتی تھی کہ اس کام میں ماہر حضرات سے خود ان کی ذبانی سنوں۔اسی شوق کے ہاتھوں مجبور ہوکر میں نے جناب محسن حجازی اور مہوش صاحبہ کو انٹرویو تھریڈ میں مدعو کیا لیکن میں بھول گئی تھی کہ بڑے لوگوں ایسے چھوٹے چھوٹے کاموں میں اپنا وقت ضائع نہیں کیا کرتے۔لیکن بہرحال میں امید ہمیشہ اچھی رکھتی ہوں۔ شاکر صاحب یہاں اس بات کا ذکر کرنے کا مقصد صرف اتنا تھا کہ آپ میری خواہش کو ضرور مدنظر رکھیں۔
شاکر القادری اردو اور فارسی پر یکساں عبور رکھتے ہیں۔ اس بارے میں وہ خود کہتے ہیں کہ اردو ۔۔۔۔ فارسی اور نستعلیق میری کمزوری بھی ہے اور میرا جنون بھی۔۔ اس کے ساتھ ساتھ شاکر صاحب باقاعدہ شاعر ی بھی کرتے ہیں اور شاعری میں ایسے مقام پر ہیں جہاں بلاشبہ اس صنف کے استاد کہلائے جاتے ہیں۔ شاکر صاھب ان خوش قسمت لوگوں میں سے ہیں جو نعتیہ اشعار کہنے کی سعادت رکھتے ہیں۔مزید ان کے بارے میں جان پہچان کے لیے سوالات کا آغاز کرتے ہیں۔۔: )
شاکر صاحب باقاعدہ آغاز۔۔
ہ آپ کا پورا نام؟
ہ اردو محفل کا کب اور کیسے پتہ چلا؟
ہ کچھ یاد ہے اردو محفل پر پہلا دن کیسا گزرا۔۔؟
ہ آپ کے بہت سارے خطوط فونٹس development پراجیکٹس اور ٹائپو گرافی اور خطاطی سیکشن میں ہیں۔۔میرا سوال یہ ہے کہ نیا فونٹ بنانا یقننا ایک ٹیکنیکل کام ہوگا جبکہ خطاطی آرٹسٹک برانچ کا ایک حصہ ہے، ان دونوں شبعوں کا فونٹس development کے ساتھ تعلق ہے تو آپ کی مہارت کس شبعہ میں زیادہ ہے؟
ہ فونٹس میکنگ کے بارے میں کچھ آسان لفظوں میں بتائیں کہ اس میں کیا کیا تیکنیکس استمعال ہوتی ہیں؟
ہ کیا آپ نے خود کوئی نئے فونٹس معتارف کروائے؟
ہ آپ کی اس طرح کے پراجیکٹس میں دلچسپی کی وجہ کیا ہے؟
ہ اردو کے ساتھ ساتھ فارسی رسم الخط میں دلچسپی کی وجہ؟
ہ فارسی پر اتنا عبور کیسے حاصل کیا؟ کیا آپ نے اسے باقاعدہ مضمون کی صورت میں پڑھا؟
ہ اردو محفل کے علاوہ اور بھی فورمز کی رکنیت رکھتے ہیں یا نہیں؟
ابھی کے لیے اتنا۔۔۔۔۔مزید آپ کی دلچسپی کی صورت حال جاننے کے بعد۔۔