انٹرویو انٹرویو وِد شمشاد

امن ایمان

محفلین
السلام علیکم
بہت دن کے بعد میں یہاں ایک نئی شخصیت سے جان پہچان کا آغاز کررہی ہوں۔۔جو آپ کے لیے ہرگز نئے نہیں ہیں۔۔ میں بات کررہی ہوں یہاں کے مشہور و معروف شمشاد صاحب کے بارے میں ( جن کو میں شمشاد چاء کہتی ہوں)
شمشاد چاء اردو محفل کے بہت بارونق، باوقار رکن ہیں۔۔میری بہت عرصے سے خواہش تھی کہ اُن سے اس تھریڈ میں بات شروع کروں ۔۔اصل میں مجھے یہاں انٹرویوز کا یہ سلسلہ شروع کرنے کا خیال انہی کی وجہ سے آیا تھا۔۔۔شمشاد چا نے بہت پہلے اس طرح کا ایک تھریڈ کھولا تھا جس میں وہ نئے آنے والوں سے سوال جواب کیا کرتے تھے لیکن اب نہیں کرتے۔۔۔اس بارے میں تو ان سے میں بعد میں پوچھوں گی۔۔ابھی آغاز کچھ رسمی سوالات کے ساتھ۔۔۔۔۔۔: )

ہ آپ کا پورا نام۔۔؟

ہ محفل کا کب اور کیسے پتہ چلا؟

ہ آپ کو محفل پر اپنا پہلا دن یاد ہے؟ اس بارے میں کچھ تفصیلی تاثرات ۔۔: )

ہ آپ کی تاریخ پیدائش اور Zodiac Sign ؟

ہ پاکستان میں آپ کا تعلق کس شہر سے ہے؟

ہ شمشاد چا آپ اس محفل کے پرانے اراکین میں سے ہیں تو تب سے اب تک کیا تبدیلی محسوس کی؟

ہ جن دنوں آپ کا نیٹ پرابلم چل رہا تھا تو اردو محفل سے دوری پر دل پر جو گزری کیا وہ حالات یہاں قلمبند میرا مطلب ہے ٹائپ کریں گے؟

ہ شمشاد چاء کیا محفل کے علاوہ بھی آپ کسی اور فورم کے رکن ہیں۔۔؟
 
شمشاد

لائبریرین
امن ایمان"]السلام علیکم
و علیکم السلام
بہت دن کے بعد میں یہاں ایک نئی شخصیت سے جان پہچان کا آغاز کررہی ہوں۔۔جو آپ کے لیے ہرگز نئے نہیں ہیں۔۔ میں بات کررہی ہوں یہاں کے مشہور و معروف شمشاد صاحب کے بارے میں ( جن کو میں شمشاد چاء کہتی ہوں)
شمشاد چاء اردو محفل کے بہت بارونق، باوقار رکن ہیں۔۔میری بہت عرصے سے خواہش تھی کہ اُن سے اس تھریڈ میں بات شروع کروں ۔۔اصل میں مجھے یہاں انٹرویوز کا یہ سلسلہ شروع کرنے کا خیال انہی کی وجہ سے آیا تھا۔۔۔شمشاد چاء نے بہت پہلے اس طرح کا ایک تھریڈ کھولا تھا جس میں وہ نئے آنے والوں سے سوال جواب کیا کرتے تھے لیکن اب نہیں کرتے۔۔۔اس بارے میں تو ان سے میں بعد میں پوچھوں گی۔۔ابھی آغاز کچھ رسمی سوالات کے ساتھ۔۔۔۔۔۔: )

بہت بچنا چاہا لیکن آخر کار امن کے ہاتھوں باری آ ہی گئی۔

ہ آپ کا پورا نام۔۔؟
محمد شمشاد خان

ہ محفل کا کب اور کیسے پتہ چلا؟
محفل کا سرفنگ کرتے ہوئے پتہ چلا اور پھر ادھر ہی اٹک گیا۔ کب پتہ چلا تو 23 دسمبر کو پتہ چلا، اسی دن رکن بنا اور اسی دن سے یہاں ہوں۔

ہ آپ کو محفل پر اپنا پہلا دن یاد ہے؟ اس بارے میں کچھ تفصیلی تاثرات ۔۔: )
پہلا دن تو یاد نہیں، البتہ ابتدائی دن یاد ہیں۔

ہ آپ کی تاریخ پیدائش اور Zodiac Sign ؟
23 اپریل اور یہ برج وغیرہ پر میں یقین نہیں رکھتا۔

ہ پاکستان میں آپ کا تعلق کس شہر سے ہے؟
پوٹھوہار کے خوبصورت علاقے راولپنڈی سے

ہ شمشاد چا آپ اس محفل کے پرانے اراکین میں سے ہیں تو تب سے اب تک کیا تبدیلی محسوس کی؟
مجھ سے بھی زیادہ پرانے ارکین ہیں۔
تبدیلی یہ کہ لائبریری کا قیام عمل میں آیا ہے۔ جو کہ ایک بہت بڑی عملی کاوش ہے۔
اور ابھی ماضی قریب میں جو رنگ و روپ محفل کو نبیل بھائی نے دیا ہے یہ تبدیلی بھی بہت اچھی لگی ہے۔

ہ جن دنوں آپ کا نیٹ پرابلم چل رہا تھا تو اردو محفل سے دوری پر دل پر جو گزری کیا وہ حالات یہاں قلمبند میرا مطلب ہے ٹائپ کریں گے؟
مجھے ایسا لگتا تھا کہ میرا کچھ کھو گیا ہے۔ بہت مس کرتا تھا اردو محفل کو۔ میں ایک اور فورم کا بھی رکن ہوں، وہاں چلا گیا وقت گزاری کے لیے، ادھر کچھ پرانے دوستوں سے ملاقات بھی ہوئی۔ کچھ اور فورم بھی دیکھے جہاں پر اردو اور انگریزی اور رومن اردو میں لکھتے ہیں، لیکن مزہ نہیں آیا۔

بہت سے اراکین نے ای-میل اور فون کے ذریعے حالات بھی دریافت کیئے۔ کچھ اراکین کا خیال تھا کہ شاید میں ناراض ہو کر چلا گیا ہوں۔ حالانکہ ایسی کوئی بات نہیں تھی اور نہ ہی ہے۔ اول تو میں کسی سے ناراض ہوتا ہی نہیں۔ اور اگر ہو بھی جاؤں تو بہت مختصر عرصے کے لیے ہوتا ہوں۔ اور مجھے پہل کرنے میں بھی کوئی عار محسوس نہیں ہوتی۔

ہ شمشاد چاء کیا محفل کے علاوہ بھی آپ کسی اور فورم کے رکن ہیں۔۔؟

بہت سے فورمز کا رکن بنا، بہت سارے فورمز پر لکھتا رہا، لیکن مزہ نہیں آتا تھا۔ انگریزی میں اپنا مدعا صحیح سے بیان نہیں کر سکتے اور رومن اردو سے مجھے چِڑ سی ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
السلام و علیکم
بہت اچھا لگا آپ کے بارے میں جان کر خصوصاً یہ جان کر کہ آپ کا تعلق پوٹھوہار سے ہے :) مزید سوالات و جوابات کا انتظارر ہے گا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
زبردست۔ یہ ہوئی نا بات۔ شمشاد بھائی آگئے ہیں اب انٹرویو کی زد میں

شمشاد بھائی، جوابات ذرا مزے مزے کے اور لمبے لمبے ہوں تو بہت سارا شکریہ :D
 
شمشاد اب بچ کر کہاں جائیں گے اور جانے والے سارے راستوں پر ہم پہلے ہی ناکہ بندی کرکے بیٹھے ہوئے ہیں۔

انٹر ویو چل پڑے تو میں بھی کودتا ہوں سوالات کے ساتھ۔
 
ماہ وش

محفلین
سوال ۔ شمشاد صاحب آپ کرتے کیا ہیں‌ یعنی آپ کی جاب اور نیچر آف جاب ؟؟

سوال ۔ آپ کی روایتی تعلیم اور پروفیشنل تعلیم کیا ہے ؟؟

سوال ۔ آپ کب سے سعودی عرب میں‌ہیں‌ اور کب تک رہنے کا ارادہ ہے ؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
فرحت کیانی نے کہا:
السلام و علیکم
بہت اچھا لگا آپ کے بارے میں جان کر خصوصاً یہ جان کر کہ آپ کا تعلق پوٹھوہار سے ہے :) مزید سوالات و جوابات کا انتظارر ہے گا۔

و علیکم السلام

اب جب کہ انٹرویو شروع ہو ہی چکا ہے، تو آپ بھی اس میں شرکت فرما سکتی ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
زبردست۔ یہ ہوئی نا بات۔ شمشاد بھائی آگئے ہیں اب انٹرویو کی زد میں

شمشاد بھائی، جوابات ذرا مزے مزے کے اور لمبے لمبے ہوں تو بہت سارا شکریہ :D

قیصرانی بھائی جو پوچھا جائے گا بتاتا جاؤں گا، فی الحال اسی پر گزارہ کیجیئے گا۔ ویسے آپ کی بات پر عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
شمشاد اب بچ کر کہاں جائیں گے اور جانے والے سارے راستوں پر ہم پہلے ہی ناکہ بندی کرکے بیٹھے ہوئے ہیں۔

انٹر ویو چل پڑے تو میں بھی کودتا ہوں سوالات کے ساتھ۔

میرے انٹرویو کے بہانے ہی سہی، آپ آئیں تو۔ اور اب تو کافی دن ہو گئے ہیں، رضوان 15 دن کا کہہ کر گئے تھے اور اب مہینہ ہونے کو ہے، انہیں بھی پکڑیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
سوال ۔ شمشاد صاحب آپ کرتے کیا ہیں‌ یعنی آپ کی جاب اور نیچر آف جاب ؟؟

مزدوری کرتا ہوں بھائی، اس کے علاوہ جو بھی مالک کہے۔ وہ کہتے ہیں ناں کہ نوکری کی تے نخرہ کی۔

سوال ۔ آپ کی روایتی تعلیم اور پروفیشنل تعلیم کیا ہے ؟؟

ابھی تعلیم کے ابتدائی مراحل سے گزر رہا تھا کہ سر پر مختلف ذمہ داریوں کا بوجھ پڑ گیا جن کو نبھانے کے لیے تعلم کو خیرآباد کہنا پڑا۔ بس واجبی سی تعلیم ہے کہ نام پتہ لکھ لیتا ہوں۔

سوال ۔ آپ کب سے سعودی عرب میں‌ ہیں‌ اور کب تک رہنے کا ارادہ ہے ؟؟

کافی دیر سے سعودی عرب میں رہ رہا ہوں اور جب تک یہاں کا دانہ پانی لکھا ہے، رہیں گے، پھر جہاں کا ہو گا اللہ وہیں لے جائے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
آرام سے ہی پڑھیں، لیکن اس میں پڑھنے لائق ہے ہی نہیں کچھ، ہاں البتہ آپ تیار رہیں اپنے انٹرویو کے لیے، امن اپنے تمام ہتھیاروں سمیت آپ کے در پہ ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
بھائی میں نے آپ کا کیا بگاڑا ہے جو آپ مجھ سے اتنی دشمنی نکال رہے ہیں؟

کنفیوشش کا قول ہے کہ اگر آپ اپنے دوست کو خوار کرنا چاہتے ہیں تو اس کو اسی کے پیسوں سے ایک پرانی کار دلوا دو، اگر زیادہ خوار کرنا تو اس کی بڑے گھرانے میں شادی کروا دو اور اگر خواری کی آخری منزل پر لے جانا ہے تو الیکشن لڑوا دو۔
 
ماہ وش

محفلین
تو بھائی شمشاد پوچھے گئے سوالوں‌کا ٹھیک ٹھیک جواب دیں‌ نہ ،، مزدوری کرتاہوں‌ ، جو ملے کھا لیتا ہوں اس ٹائب کے جواب دیں گے تو ہو چکا آپ کا انٹرویو
 
شمشاد

لائبریرین
شاہد بھائی یقین کریں بالکل صحیح لکھا ہے، اور کھانے کے معاملےمیں بھی بالکل ایسا ہی ہوں، جو بھی کھانے کو مل جائے صبر شکر کر کے کھا لیتا ہوں۔
 
دوست

محفلین
شمشاد نے کہا:
بھائی میں نے آپ کا کیا بگاڑا ہے جو آپ مجھ سے اتنی دشمنی نکال رہے ہیں؟

کنفیوشش کا قول ہے کہ اگر آپ اپنے دوست کو خوار کرنا چاہتے ہیں تو اس کو اسی کے پیسوں سے ایک پرانی کار دلوا دو، اگر زیادہ خوار کرنا تو اس کی بڑے گھرانے میں شادی کروا دو اور اگر خواری کی آخری منزل پر لے جانا ہے تو الیکشن لڑوا دو۔
:shock: :shock:
کنفیوشس میرے حساب سے تو چین میں کافی پہلے تھا یہ کاروں کے زمانے میں کہاں سے آگیا۔
کہیں وہ کنفیوشس آپ ہی تو نہیں۔ :D
 
Top