انٹرویو انٹرویو وِد قیصرانی

امن ایمان

محفلین
السلام علیکم
قیصرانی اس محفل کے جانے پہچانے بلکہ مانے ہوئے رکن ہیں۔۔ قیصرانی نے انتہائی مختصر مدت میں اتنی زیادہ پوسٹس کی ہیں کہ میں ناصرف حیران ہوں بلکہ کچھ کچھ پریشان بھی ہوں کہ انہوں نے یہ سب کس طرح کیا۔۔ ان کی شمولیت: 19 اپریل 2006
اور خطوط: 7121 ہیں ۔۔ہے نا دلچسپ بات۔۔؟ سو۔۔
ڈئیر اراکینِ محفل میری طرح آپ بھی ان کے بارے میں بہت کچھ جاننے کے شائق ہوں گے۔۔ ان کی شخصیت کے وہ پہلو جو اس سے پہلے سب کی نظروں سے پوشیدہ تھے،میں چاہوں گی کہ اس بارے میں کچھ آگاہی ہو۔ آپ سب کے لیے یہاں دعوت عام ہے آپ بھی یہاں آئیں اور جو جاننا چاہتے ہیں، پوچھیں۔۔
چلیں پھر کچھ ان کے بارے میں ان ہی سے پو چھتے ہیں : )

1۔ قیصرانی آپ کا نک ہے یا اصل نام؟ اگر نک ہے تو اس نک کے رکھنے کی کیا وجہ ہے؟

2۔ محفل کا کب اور کیسے پتہ چلا؟

3۔محفل پہ پہلا دن کس طرح گزرا؟ کچھ تفصیلی تاثرات؟

4۔ محفل کے 3 فیورٹ اراکین کے نام؟

5۔چند جملے اپنی شخصیت کے بارے میں؟

6۔ پسندیدہ کھانا؟

7۔پسندیدہ میٹھا؟

8۔ مشاغل یا fav activity ؟

9۔ آپ کی تاریخ پیدائش اور ذوڈیک سائن (zodiac Sign)

10۔پسندیدہ کتاب اور مصنف؟

11۔ پسندیدہ سنگر اور گانا؟

12۔ آل ٹائم فیورٹ غزل اور شاعر؟ ( اگر ہوسکے تو یہاں لکھ دیں)

13۔ خود کی وہ عادت جو بہت پسند ہو؟

14۔ خود کی وہ عادت جو نا پسند ہو؟

15۔خود کو 3 لفظوں میں بیان کریں؟

16۔ محفل کے کوئی سے 3 فیورٹ دھاگے؟

17۔ محفل کا پسندیدہ سیکشن؟ ( جہاں آپ زیادہ پائے جاتے ہوں)

18۔ خود اپنا پوسٹ کیا ہوا پسندیدہ موضوع؟

باقی کے سوالات آپ کے جواب کے بعد :)
 
قیصرانی

لائبریرین
انٹرویو وید قیصرانی

وعلیکم السلام۔ بہت بہت شکریہ کہ ابتداء‌میرے سے ہوئی۔

بالکل۔ میں بھی بہت متجسس ہوں اپنے بارے میں جاننے کے لیے اور آپ کا شکریہ کہ میرے لیے اتنا سنہری موقع دیا میرے اپنے بارے میں جاننے کا :) (مذاق)

1۔ قیصرانی آپ کا نک ہے یا اصل نام؟ اگر نک ہے تو اس نک کے رکھنے کی کیا وجہ ہے؟

قیصرانی نٍک ہے۔ یہ میری کاسٹ ہے، لیکن میری ای میل ایڈریسز سارے اسی پر بنے ہیں توہر جگہ میں یونیورسل لاگ ان کے طور پر استعمال کرتا ہوں

2۔ محفل کا کب اور کیسے پتہ چلا؟

شارق بھائی (بوریت ڈاٹ کام والے) سے اردو سیک ڈاٹ کام پر تعارف ہوا۔ ابنٍ صفی پر بات ہوئی اور پھر ابنٍ صفی کو برقیانے پر بات ہوئی تو انہوں‌نے ادھر بھیج دیا۔ یہ انیس اپریل کا ہی واقعہ ہے۔

اس کے علاوہ ہر دوست نے کہا کہ تعارف کے زمرے میں جا کر تعارف کرادو، لیکن مجھے کسی فورم کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔ پھر میں نے سوچا تھا کہ اگر کوئی دوست لنک دے دیتا تو آسانی ہوتی۔ اس لیے میں ہر نئے آنے والے دوست کو لنک دینے کی کوشش کرتا ہوں تاکہ مطلوبہ دھاگے پر جانے میں‌مشکل نہ ہو

3۔محفل پہ پہلا دن کس طرح گزرا؟ کچھ تفصیلی تاثرات؟

پہلا دن بہت اچھا رہا۔ بہت ساری پوسٹس، ان سے بڑھ کر غلطیاں اور ان سے بڑھ کر شکریہ ادا کیے اور ان سے بڑھ کر معذرتیں۔ کل 50 سے زائد پیغام تھے پہلے دن

4۔ محفل کے 3 فیورٹ اراکین کے نام؟

ماوراء (لابریری کا بہت کام سیکھا)
زکریا بھائی (بہت کچھ ان سے بھی سیکھا)
امن ایمان (ان کے پیغامات بہت معصومانہ ہوتے ہیں‌)

5۔چند جملے اپنی شخصیت کے بارے میں؟

بہت اچھا دوست ہوں، حتٰی کہ دشمن کو بھی پوری طرح اپنی پلاننگ سمجھا کر اس سے بچنے کا طریقہ بتا کر وار کرتا ہوں۔
کام کرنے کے معاملے میں جن ہوں، اس سلسلے میں اس محفل کے 5-6 ساتھی مختلف اوقات میں واقعی جن کا خطاب دے چکے ہیں، لیکن کام نہ ہوتو پھر پوسٹس، جو کہ اب 7121 ہو گئے ہیں

6۔ پسندیدہ کھانا؟

ثوبت، بریانی، حلیم اور چکن کڑاہی

7۔پسندیدہ میٹھا؟

پڈنگ(جب تک اس میں جیلاٹن کا پتہ نہیں‌تھا)
لذیزہ کھیر

8۔ مشاغل یا fav activity ؟

مطالعہ، انٹرنیٹ، کمپیوٹر کے نت نئے مسائل حل کرنا، سوالات وجوابات برائے کمپیوٹر(کہ اس سے بہت کچھ سیکھا ہے)

9۔ آپ کی تاریخ پیدائش اور ذوڈیک سائن (zodiac Sign)

13 اپریل، برج حمل یعنی ایریز اور نشان مینڈھا یعنی ریم

10۔پسندیدہ کتاب اور مصنف؟

بے شمار، لیکن داستان خواجہ بخارا کی جو کہ کسی روسی مصنف کی لکھی اور ترجمہ شدہ ہے، سب سے زیادہ پسند ہے

11۔ پسندیدہ سنگر اور گانا؟

سرجیت سنگھ بندراخیہ، گانا ہے دوپٹہ تیرا ست رنگ دا، اس محفل پر اپ لوڈ کیا ہے

12۔ آل ٹائم فیورٹ غزل اور شاعر؟ ( اگر ہوسکے تو یہاں لکھ دیں)

اتنی یاداشت اچھی ہوتی تو انٹرویو دینے کی بجائے لے رہا ہوتا (مذاق) یاد نہیں ہے، ویسے غزل کو چھوڑ کر فرزانہ نیناں‌کی نظم پتھر کی لڑکی بہت ہی زیادہ پسند ہے جو کچھ ایسے ہے

پتھر کی لڑکی

اگر میں پتھر کی لڑکی ہوتی
تو اپنےپیکر کی سبز رت پر ،بہت سی کائی اگایا کرتی
بہت سےتاریک خواب بنتی
تو میں اذیت کی ملگجی انگنت اداسی کےرنگ چنتی
اگر میں پتھر کی لڑکی ہوتی
میں اپنےپلو میں سوگ باندھے، کسی کو ان کا پتہ نہ دیتی
اجالےکو ٹھوکروں میں رکھتی، خموشیوں کےببول چنتی
سماعتوں کےتمام افسون، پاش کرتی، میں کچھ نہ سنتی
دہکتی کرنوں کا جھرناہوتی
سفر کےہر ایک مرحلے پر، میں رہزنوں کی طرح مکرتی
وہم اگاتی،گمان رکھتی
تمہاری ساری وجاہتوں کو میں سو طرح، پارہ پارہ کرتی
نہ تم کو یوں آئینہ بناتی
اگر میں پتھر کی لڑکی ہو تی۔۔۔!!!

13۔ خود کی وہ عادت جو بہت پسند ہو؟

بولتا بہت ہوں

14۔ خود کی وہ عادت جو نا پسند ہو؟

بولتا بہت ہوں

15۔خود کو 3 لفظوں میں بیان کریں؟

ایک انسان ہوں

16۔ محفل کے کوئی سے 3 فیورٹ دھاگے؟

آنے والا کون (مرحوم)
حاضری لگائیں
درد کی نیلی رگیں (نظمیں‌نقل کرنے اور اپنی محنت کو دیکھنے)

17۔ محفل کا پسندیدہ سیکشن؟ ( جہاں آپ زیادہ پائے جاتے ہوں)

وکا وکی

18۔ خود اپنا پوسٹ کیا ہوا پسندیدہ موضوع؟

کمپیوٹر سوال جواب

جی اب باقی سوالات؟

قیصرانی
 
امن ایمان

محفلین
بہت بہت شکریہ کہ ابتداء‌میرے سے ہوئی۔
بالکل۔ میں بھی بہت متجسس ہوں اپنے بارے میں جاننے کے لیے اور آپ کا شکریہ کہ میرے لیے اتنا سنہری موقع دیا میرے اپنے بارے میں جاننے کا (مذاق)

شکریہ آپ جناب کا۔۔جنہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت ہمیں اور اپنی ذات کو دیا ۔۔ اور قیصرانی یہ واقعی میں بہت اچھی بات کہی ہے آپ نے۔۔ ہم لوگ دنیا کہ بھول بھلیوں کچھ اس طرح سے گم ہو گئے ہیں کہ اب اپنے بارے میں سوچنے کا وقت ہی نہیں ملتا۔۔۔مجھے یقین ہے کہ آج محمد منصور قیصرانی جو اپنے بارے میں کہہ رہے ہیں ۔۔وہ کل کو ان کے لیے ایک امر یاد بن کے ہمیشہ ساتھ رہے گا : )

قیصرانی نٍک ہے۔ یہ میری کاسٹ ہے، لیکن میری ای میل ایڈریسز سارے اسی پر بنے ہیں توہر جگہ میں یونیورسل لاگ ان کے طور پر استعمال کرتا ہوں

اچھا۔۔ قیصرانی کاسٹ کے بارے میں پہلی بار سنا ہے۔۔کیا آپ اور کچھ اس بارے میں بتائیں گے؟ مطلب کہ کس جگہ سے آپ کا تعلق ہے؟ کچھ اس کاسٹ کے بارے میں۔۔

ہر دوست نے کہا کہ تعارف کے زمرے میں جا کر تعارف کرادو، لیکن مجھے کسی فورم کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔ پھر میں نے سوچا تھا کہ اگر کوئی دوست لنک دے دیتا تو آسانی ہوتی۔ اس لیے میں ہر نئے آنے والے دوست کو لنک دینے کی کوشش کرتا ہوں تاکہ مطلوبہ دھاگے پر جانے میں‌مشکل نہ ہو
بہت اچھی بات کی ہے۔۔ اس طرح کی صورتِ حال میں انسان 2 طرح سے ری ایکٹ کرتا ہے۔۔یا تو وہ بلکل ہی لاتعلق ہوجاتا ہے ۔۔یا پھر جس طرح آپ کر رہے ہیں۔۔۔یہ جان کے خوشی ہوئی کہ آپ تصویر کا مثبت پہلو دیکھنے کے عادی ہیں : (

پہلا دن بہت اچھا رہا۔ بہت ساری پوسٹس، ان سے بڑھ کر غلطیاں اور ان سے بڑھ کر شکریہ ادا کیے اور ان سے بڑھ کر معذرتیں۔ کل 50 سے زائد پیغام تھے پہلے دن

واؤؤؤ :lol: ایک ہی دن میں 50 پیغام ۔۔۔ قیصرانی کیا اس کی وجہ آپ کا دوستانہ رویہ ہے۔۔؟ یا آپ کو یہاں بہت پُرجوش ویلکم ملا۔۔؟ :?

ماوراء (لابریری کا بہت کام سیکھا)
زکریا بھائی (بہت کچھ ان سے بھی سیکھا)
امن ایمان (ان کے پیغامات بہت معصومانہ ہوتے ہیں‌

قیصرانی مجھے لگ رہا تھا کہ میری باتیں آپ سب کو بہت زچ کر کے رکھ دیتی ہوں گی :D ۔۔خیر یہ آپ سب کا بڑا پن ہے کہ آپ نے مجھے اتنی جلدی اتنی اپنائیت دی : )

بہت اچھا دوست ہوں، حتٰی کہ دشمن کو بھی پوری طرح اپنی پلاننگ سمجھا کر اس سے بچنے کا طریقہ بتا کر وار کرتا ہوں۔
کام کرنے کے معاملے میں جن ہوں، اس سلسلے میں اس محفل کے 5-6 ساتھی مختلف اوقات میں واقعی جن کا خطاب دے چکے ہیں، لیکن کام نہ ہوتو پھر پوسٹس، جو کہ اب 7121 ہو گئے ہیں

اس میں تو کوئی شک نہیں کہ آپ بہت اچھے دوست ہوں گے۔۔آپ نے دشمن کو پلاننگ سمجھانے کہ بات کی ہے۔۔ جب کہ میں تو دوست کو بھی ایک حد سے زیادہ راز آشنا کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔۔آپ اس بارے میں کیا کہیں گے؟ دوست پہ کس حد تک اعتماد کرنا چاہیے؟
 
امن ایمان

محفلین
ثوبت، بریانی، حلیم اور چکن کڑاہی

آپ تو ماشااللہ اچھے خاصے خوش خوراک ہیں : ) ۔۔ یہ ثوبت کیا ہوتا ہے؟

پڈنگ(جب تک اس میں جیلاٹن کا پتہ نہیں‌تھا)
لذیزہ کھیر

جیلاٹن کو ناکھانے کی وجہ آپ بتائیں گے پلیز۔۔؟

مطالعہ، انٹرنیٹ، کمپیوٹر کے نت نئے مسائل حل کرنا، سوالات وجوابات برائے کمپیوٹر(کہ اس سے بہت کچھ سیکھا ہے)

شاباش۔۔بہت اچھے کام کرتے ہیں۔۔ کیا آپ اپنی تعلیمی قابلیت بتائیں گے۔۔؟ ویسے تو میں ایک جگہ یہ پڑھ چکی ہوں۔۔لیکن شاید بہت سارے لوگ نا جانتے ہوں

13اپریل، برج حمل یعنی ایریز اور نشان مینڈھا یعنی ریم
سٹارز پر یقین رکھتے ہیں؟

بے شمار، لیکن داستان خواجہ بخارا کی جو کہ کسی روسی مصنف کی لکھی اور ترجمہ شدہ ہے، سب سے زیادہ پسند ہے

اس کو پسند کرنے کی کوئی خاص وجہ۔۔؟

سرجیت سنگھ بندراخیہ، گانا ہے دوپٹہ تیرا ست رنگ دا، اس محفل پر اپ لوڈ کیا ہے
میں سن کے پھر بتاؤں گی کہ کیسا تھا : )

اتنی یاداشت اچھی ہوتی تو انٹرویو دینے کی بجائے لے رہا ہوتا (مذاق) یاد نہیں ہے، ویسے غزل کو چھوڑ کر فرزانہ نیناں‌کی نظم پتھر کی لڑکی بہت ہی زیادہ پسند ہے جو کچھ ایسے ہے

بہت اچھی نظم ہے ۔۔۔ کیا آپ ڈائری لکھنے کے عادی ہیں؟

بولتا بہت ہوں

ویری نائس۔۔۔نا صرف آپ بہت بولتے ہیں بلکہ لوگوں کو بھی بولنے پر مجبور کر دیتے ہیں :)

بولتا بہت ہوں

ہاں! آپ بولتے بہت ہیں :lol:

ایک انسان ہوں

ویری نائس۔۔

خود اپنا پوسٹ کیا ہوا پسندیدہ موضوع؟
کمپیوٹر سوال جواب

جی یہ ٹاپک بھی میں نے دیکھا ہے۔۔ آپ مجھے کافی نرم مزاج اور رحم دل سے استاد لگے ہیں۔۔کیا آپ واقعی میں اتنے سوفٹ ہیں؟؟ اور یہ شعبہ آپ کو کیسا لگتا ہے۔۔؟ پڑھانے والا

باقی سوالات کے لیے ایک بریک کے بعد :)
 
قیصرانی

لائبریرین
اچھا۔۔ قیصرانی کاسٹ کے بارے میں پہلی بار سنا ہے۔۔کیا آپ اور کچھ اس بارے میں بتائیں گے؟ مطلب کہ کس جگہ سے آپ کا تعلق ہے؟ کچھ اس کاسٹ کے بارے میں۔۔

بنیادی طور پر قیصرانی بلوچ کی ہی ایک سب کاسٹ ہے۔ بلوچ قبیلے کی ابتداء کہا جاتا ہے کہ حضرت امیر حمزہ جو کہ نبی پاک ص کے چچا تھے، ان کی نسل سے ہوئی۔ یہ لوگ بعد ازاں منگولیا گئے اور پھر منگولیا سے عراق، ایران کے راستے ہوتے ہوئے پاکستان آئے۔ ابھی بھی یہ لوگ منگولیا، عراق، ایران میں‌موجود ہیں۔

بہت اچھی بات کی ہے۔۔ اس طرح کی صورتِ حال میں انسان 2 طرح سے ری ایکٹ کرتا ہے۔۔یا تو وہ بلکل ہی لاتعلق ہوجاتا ہے ۔۔یا پھر جس طرح آپ کر رہے ہیں۔۔۔یہ جان کے خوشی ہوئی کہ آپ تصویر کا مثبت پہلو دیکھنے کے عادی ہیں : (

اس تعریف کے لیے شکریہ لیکن میں تصویر کے ہر پہلو کو دیکھنے کا عادی ہوتا ہوں :) یعنی میں نے سوچا کہ ہو سکتا ہے کہ کوئی میری رہنمائی نہ کرنا چاہ رہا ہو، پھر سوچا کہ ہر ممبر تو اتنا لا تعلق نہیں ہو سکتا ہے کہ وہ نئے بندے کی رہنمائی نہ کرے، پھر سوچا کہ ہو سکتا ہے کہ ان کے پاس وقت نہ ہو، پھر سوچا کہ ہو سکتا ہے کہ کسی کے پاس وقت، کسی کے پاس تجربہ اور کسی کو یہ سوچ ہی نہ آئی ہو کہ کیسے مدد کرنی ہے :)

واؤؤؤ :lol: ایک ہی دن میں 50 پیغام ۔۔۔ قیصرانی کیا اس کی وجہ آپ کا دوستانہ رویہ ہے۔۔؟ یا آپ کو یہاں بہت پُرجوش ویلکم ملا۔۔؟ :?

معذرت مگر ابھی یاد آیا ہے کہ شاید سو سے زائد پوسٹس تھیں پہلے دن :wink: وجہ یہ تھی کہ یہاں‌ فن لینڈ‌میں کوئی اردو والا بہت مشکل سے ملتا ہے۔ تو اردو کو لکھنا آسان تھا (ان پیج پر کام کی وجہ سے) اور محفل کو سمجھنے کی کوشش اور پھر ہر جگہ اپنی ٹانگ اڑانے کی عادت، تو سب نے مل ملا کر اتنے پیغامات کر دیے تھے۔ باقی ساری محفل شروع سے ایسی ہے جیسی آپ نے دیکھی اور میں بھی ویسا ہی ہوں‌جیسا ابھی ہوں‌ :)

قیصرانی مجھے لگ رہا تھا کہ میری باتیں آپ سب کو بہت زچ کر کے رکھ دیتی ہوں گی :D ۔۔خیر یہ آپ سب کا بڑا پن ہے کہ آپ نے مجھے اتنی جلدی اتنی اپنائیت دی : )

ایسی بھی کوئی بات نہیں۔ اللہ پاک کا بہت کرم ہے کہ مجھے زچ کرنا تو آتا ہے لیکن زچ ہونا میری ڈکشنری میں نہیں‌ہے :) الحمدللہ(دوسری بات کے لیے)

اس میں تو کوئی شک نہیں کہ آپ بہت اچھے دوست ہوں گے۔۔آپ نے دشمن کو پلاننگ سمجھانے کہ بات کی ہے۔۔ جب کہ میں تو دوست کو بھی ایک حد سے زیادہ راز آشنا کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔۔آپ اس بارے میں کیا کہیں گے؟ دوست پہ کس حد تک اعتماد کرنا چاہیے؟

جس حد تک آپ کو یا کسی دوسرے کی ذات کو نقصان نہ پہنچے، اسی حد تک اعتبار کرنا چاہیئے

قیصرانی
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ تو ماشااللہ اچھے خاصے خوش خوراک ہیں : ) ۔۔ یہ ثوبت کیا ہوتا ہے؟

پتہ ہے کیا، جب محفل پر آیا تو ایک نام دیکھا، تیلے شاہ۔ تو بڑی ہنسی آئی اور میں نے سوچا کہ کیا کوئی میرے سے بھی زیادہ دبلا پتلا ہوگا؟

ثوبت بلوچ اور پٹھان قبائل کی مرغوب مگر مقامی ڈش ہے۔ مرغی، بکری، گائے یا مچھلی کے گوشت سے پتلا شوربہ تیار کرکے اور میں پتلی روٹیوں کو ٹکڑے کر کے ڈال دیا جاتا ہے۔ اور مکس کرکے پھر کھایا جاتا ہے۔ ساری فیملی ایک بڑی پرات کے گرد جمع ہو کر کھاتی ہے ۔ اور اگر کوئی اچھا بنانے والا ہوتو اس سے اچھی ڈش شاید کوئی نہیں‌۔ ایک بات اور، یہ مرد حضرات کے ہاتھ کی بنی ہوئی ہی اچھی ہوتی ہے (کم از کم میرے تجربے میں)

جیلاٹن کو ناکھانے کی وجہ آپ بتائیں گے پلیز۔۔؟

جیلا ٹن پوری دنیا میں دو طریقوں سے بنتی ہے۔ یا تو جانور کی کھال سے یا اس کی ہڈیوں سے۔ اور ایک بار یہ مضمون پڑھا تھا کہ پاکستان میں بھی اور دیگر ممالک میں یا تو مقامی سطح‌ پر بنائی جاتی ہے اور اس میں کوئی حلال یا حرام جانور کی ہڈیوں کا خیال نہیں‌رکھا جاتا۔ یا پھر وہ یورپ اور امریکہ سے منگوائی جاتی ہے۔ تو یہاں‌ یورپ میں جیلاٹن یا تو گائے کی ہڈیوں سے(یہاں‌گائیں حلال نہیں کی جاتیں) یا پھر سور کی کھال سے بنائی جاتی ہے۔ تو مجھے تو ہر حال میں حرام ہی لگی ہے :cry:

شاباش۔۔بہت اچھے کام کرتے ہیں۔۔ کیا آپ اپنی تعلیمی قابلیت بتائیں گے۔۔؟ ویسے تو میں ایک جگہ یہ پڑھ چکی ہوں۔۔لیکن شاید بہت سارے لوگ نا جانتے ہوں

شاباش کا شکریہ۔ کمپیوٹر سائنسز میں اور کامرس میں گریجوائشن کی ہے۔ یعنی بی سی ایس اور بی کام

سٹارز پر یقین رکھتے ہیں؟

اللہ پاک نے کہا ہے کہ ستاروں کے دو کام ہیں، راہ دکھلانا اور آسمان کی زینت۔ مجھے اللہ پاک کی کہی ہوئی ہر بات پر مٍن و عن یقین ہے

بے شمار، لیکن داستان خواجہ بخارا کی جو کہ کسی روسی مصنف کی لکھی اور ترجمہ شدہ ہے، سب سے زیادہ پسند ہے

اس کو پسند کرنے کی کوئی خاص وجہ۔۔؟

اس کتاب کو پڑھیں تو ہر صفحہ مجھے آج سے دس سال پہلے اپنی زندگی میں اتنا ہی سچا دکھائی دیا جتنا آج دکھائی دیتا ہے۔ اس کے ہر صفحے کو آپ روز مرہ زندگی کی ہر صورتحال میں دیکھ سکتے ہیں۔ یعنی یہ ہماری زندگی کا عکس ہے

میں سن کے پھر بتاؤں گی کہ کیسا تھا : )

شکریہ

بہت اچھی نظم ہے ۔۔۔ کیا آپ ڈائری لکھنے کے عادی ہیں؟

28 سال میں‌کوئی دو یا تین ماہ لکھی ہوگی کل مل ملا کر۔ ویسے بہت فضول کام لگتا ہے۔ میں ہر اچھی بات کو یاد اور ہر بری بات کو بھول جانے کا قائل ہوں، تو یہ کام ڈائری نہیں کرنے دیتی :(

ویری نائس۔۔۔نا صرف آپ بہت بولتے ہیں بلکہ لوگوں کو بھی بولنے پر مجبور کر دیتے ہیں :)

اس میں میرا کوئی قصور نہیں‌ہے، یقین کریں

ہاں! آپ بولتے بہت ہیں :lol:

جی میری تمام فی میل ٹیچرز اور فی میل کلاس فیلوز (صرف وہ جو کہ گریجوائشن میں تھیں)، سب کا بھی یہی خیال ہے

ویری نائس۔۔

شکریہ

جی یہ ٹاپک بھی میں نے دیکھا ہے۔۔ آپ مجھے کافی نرم مزاج اور رحم دل سے استاد لگے ہیں۔۔کیا آپ واقعی میں اتنے سوفٹ ہیں؟؟ اور یہ شعبہ آپ کو کیسا لگتا ہے۔۔؟ پڑھانے والا

بہت ہی اچھا۔ کیونکہ میں پڑھاتا نہیں ہوں، کوشش کرتا ہوں‌کہ اپنی معلومات کو اس طرح سے بیان کروں کہ جو دوست اسے دیکھ رہے ہوں یا پڑھ یا سن رہے ہوں، وہ سمجھ سکیں‌کہ کیا کہا گیا ہے۔

باقی سوالات کا انتظار ہے۔ بہت مزے کے اور بہت اچھے سوالات ہیں ۔ پلیز جاری رکھیں
:D
قیصرانی
 
امن ایمان کیا آپ کے علاوہ بھی ممبران سوالات پوچھ سکتے ہیں قیصرانی سے ، بڑے تیکھے تیکھے سوال میرے ذہن میں آرہے ہیں :wink: اور یقینا اوروں کے بھی
 
امن ایمان

محفلین
بنیادی طور پر قیصرانی بلوچ کی ہی ایک سب کاسٹ ہے۔ بلوچ قبیلے کی ابتداء کہا جاتا ہے کہ حضرت امیر حمزہ جو کہ نبی پاک ص کے چچا تھے، ان کی نسل سے ہوئی۔ یہ لوگ بعد ازاں منگولیا گئے اور پھر منگولیا سے عراق، ایران کے راستے ہوتے ہوئے پاکستان آئے۔ ابھی بھی یہ لوگ منگولیا، عراق، ایران میں‌موجود ہیں۔

اس بارے میں جاننا بہت اچھا لگا ۔۔ اتنی تفصیل سے بات سمجھانے کا شکریہ : )

اس تعریف کے لیے شکریہ لیکن میں تصویر کے ہر پہلو کو دیکھنے کا عادی ہوتا ہوں یعنی میں نے سوچا کہ ہو سکتا ہے کہ کوئی میری رہنمائی نہ کرنا چاہ رہا ہو، پھر سوچا کہ ہر ممبر تو اتنا لا تعلق نہیں ہو سکتا ہے کہ وہ نئے بندے کی رہنمائی نہ کرے، پھر سوچا کہ ہو سکتا ہے کہ ان کے پاس وقت نہ ہو، پھر سوچا کہ ہو سکتا ہے کہ کسی کے پاس وقت، کسی کے پاس تجربہ اور کسی کو یہ سوچ ہی نہ آئی ہو کہ کیسے مدد کرنی ہے

اچھا ۔۔ لیکن آپ اگر غور کریں تو بھی۔۔۔۔ اس ساری بات کا وہی جواب بنتا ہے۔۔یعنی آپ مثبت پہلو زیادہ سامنے رکھتے ہیں : )

اردو کو لکھنا آسان تھا (ان پیج پر کام کی وجہ سے) اور محفل کو سمجھنے کی کوشش اور پھر ہر جگہ اپنی ٹانگ اڑانے کی عادت، تو سب نے مل ملا کر اتنے پیغامات کر دیے تھے۔ باقی ساری محفل شروع سے ایسی ہے جیسی آپ نے دیکھی اور میں بھی ویسا ہی ہوں‌جیسا ابھی ہوں‌

بہت عمدہ۔۔ اور ایک اور بات۔۔قیصرانی آپ کو اگر کسی جگہ سے اچھا ریسپانس نہ ملے تو اس صورت میں آپ کیا کرتے ہیں

ایسی بھی کوئی بات نہیں۔ اللہ پاک کا بہت کرم ہے کہ مجھے زچ کرنا تو آتا ہے لیکن زچ ہونا میری ڈکشنری میں نہیں‌ہے الحمدللہ(دوسری بات کے لیے)

جی۔۔اور مجھے بھی اب اس بات کا باخوبی اندازہ ہونے لگا ہے۔ : )

جس حد تک آپ کو یا کسی دوسرے کی ذات کو نقصان نہ پہنچے، اسی حد تک اعتبار کرنا چاہیئے

بہت ہی اچھا جواب۔۔

پتہ ہے کیا، جب محفل پر آیا تو ایک نام دیکھا، تیلے شاہ۔ تو بڑی ہنسی آئی اور میں نے سوچا کہ کیا کوئی میرے سے بھی زیادہ دبلا پتلا ہوگا؟

ہیں کیا مطلب۔۔۔ کھانے میں آپ کو اتنی بہت ساری چیزیں اچھی لگتی ہیں تو آپ دبلے پتلے کیوں ہیں؟ :?

ثوبت بلوچ اور پٹھان قبائل کی مرغوب مگر مقامی ڈش ہے۔ مرغی، بکری، گائے یا مچھلی کے گوشت سے پتلا شوربہ تیار کرکے اور میں پتلی روٹیوں کو ٹکڑے کر کے ڈال دیا جاتا ہے۔ اور مکس کرکے پھر کھایا جاتا ہے۔ ساری فیملی ایک بڑی پرات کے گرد جمع ہو کر کھاتی ہے ۔ اور اگر کوئی اچھا بنانے والا ہوتو اس سے اچھی ڈش شاید کوئی نہیں‌۔ ایک بات اور، یہ مرد حضرات کے ہاتھ کی بنی ہوئی ہی اچھی ہوتی ہے (کم از کم میرے تجربے میں)

واؤ۔۔اس سے پہلے مجھے اس کا بلکل بھی پتہ نہیں تھا۔۔۔ کہیں یہ وہ ہی ڈش تو نہیں جس کی ترکیب آپ نے مجھ سے پو چھی تھی :p ۔۔

جیلا ٹن پوری دنیا میں دو طریقوں سے بنتی ہے۔ یا تو جانور کی کھال سے یا اس کی ہڈیوں سے۔ اور ایک بار یہ مضمون پڑھا تھا کہ پاکستان میں بھی اور دیگر ممالک میں یا تو مقامی سطح‌ پر بنائی جاتی ہے اور اس میں کوئی حلال یا حرام جانور کی ہڈیوں کا خیال نہیں‌رکھا جاتا۔

اوہ تو یہ بات تھی۔۔بہت اچھا کیا جو آپ نے اتنا تفصیل سے جواب دیا ۔۔میرے بابا بھی مجھے جیلی کھانے سے منع کرتے ہیں۔۔میرا خیال تھا کہ ایسا وہ صرف ہڈیوں کی وجہ سے کہتے ہیں۔۔لیکن اب جس طرح سے آپ نے بتایا ہے میرا تو سوچ کے ہی دل خراب ہونے لگا ہے

شاباش کا شکریہ۔ کمپیوٹر سائنسز میں اور کامرس میں گریجوائشن کی ہے۔ یعنی بی سی ایس اور بی کام
ماشااللہ بہت خوب ۔۔۔ اور شاباش میں نے اس لیے دی تھی کہ آپ مجھے اس طرح بڑی آپا سمجھیں گے :)

اللہ پاک نے کہا ہے کہ ستاروں کے دو کام ہیں، راہ دکھلانا اور آسمان کی زینت۔ مجھے اللہ پاک کی کہی ہوئی ہر بات پر مٍن و عن یقین ہے

جزاک اللہ ،،،بہت اچھی بات کی ہے : )

اس کتاب کو پڑھیں تو ہر صفحہ مجھے آج سے دس سال پہلے اپنی زندگی میں اتنا ہی سچا دکھائی دیا جتنا آج دکھائی دیتا ہے۔ اس کے ہر صفحے کو آپ روز مرہ زندگی کی ہر صورتحال میں دیکھ سکتے ہیں۔ یعنی یہ ہماری زندگی کا عکس ہے

آپ اس میں سے اپنی پسند کا کچھ ہمارے ساتھ شیئر کریں گے۔۔؟

28سال میں‌کوئی دو یا تین ماہ لکھی ہوگی کل مل ملا کر۔ ویسے بہت فضول کام لگتا ہے۔ میں ہر اچھی بات کو یاد اور ہر بری بات کو بھول جانے کا قائل ہوں، تو یہ کام ڈائری نہیں کرنے دیتی

قیصرانی آپ نے تو اپنی عمر بھی بتا دی ۔۔ویسے مجھے آپ کم سے کم 40 سال کے لگتے تھے :lol: ۔۔ لیکن آپ اتنے زیادہ بڑے تو نہیں ہیں :) ۔۔ اور سچ ڈائری نا لکھنے کی اس سے اچھی وجہ میں نے آج تک نہیں سنی رئیلی

اس میں میرا کوئی قصور نہیں‌ہے، یقین کریں
قصور آپ کا نہیں قصور میں رہنے والوں کا ہے :lol:

جی میری تمام فی میل ٹیچرز اور فی میل کلاس فیلوز (صرف وہ جو کہ گریجوائشن میں تھیں)، سب کا بھی یہی خیال ہے
مجھے پتہ ہے یہاں بہت سے اراکین کا آپ سے یہئ سوال ہونا ہے کہ۔۔ میل ٹیچرز اور کلاس فیلوز کا کیا خیا ل ہے

بہت ہی اچھا۔ کیونکہ میں پڑھاتا نہیں ہوں، کوشش کرتا ہوں‌کہ اپنی معلومات کو اس طرح سے بیان کروں کہ جو دوست اسے دیکھ رہے ہوں یا پڑھ یا سن رہے ہوں، وہ سمجھ سکیں‌کہ کیا کہا گیا ہے۔

اور آپ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہیں : )

باقی سوالات کا انتظار ہے۔ بہت مزے کے اور بہت اچھے سوالات ہیں ۔ پلیز جاری رکھیں

ضرور ضرور۔۔ آپ اس بارے میں فکر ہی نا کریں :)
 
امن ایمان

محفلین
محب علوی نے کہا:
امن ایمان کیا آپ کے علاوہ بھی ممبران سوالات پوچھ سکتے ہیں قیصرانی سے ، بڑے تیکھے تیکھے سوال میرے ذہن میں آرہے ہیں :wink: اور یقینا اوروں کے بھی

جی محب ۔۔ میں یہ بات بار بار سب جگہ کہہ چکی ہوں۔۔کہ سب ممبرز نا صرف سوال پوچھ سکتے ہیں۔۔بلکہ کسی کا بھی انٹرویو بھی شروع کر سکتے ہیں۔۔بس اس کے لیے انٹرویوز والے ٹاپک میں اس ممبر سے اجازت لے لیں۔۔۔لیکن سوال پوچھنے کے لیے تو اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔ باقی سوال تیکھے ہوں یا نرم ہوں۔۔یہ آپ کی مرضی ہے : )

جی قیصرانی ایک بار پھر میں کچھ نئے سوالوں کے ساتھ : )

1۔ پسندیدہ اقوالِ ذریں
2۔کس طرح کے لوگ پسند ہیں؟
3۔ کس طرح کے لوگ نا پسند ہیں؟
4۔دوسروں کی وہ عادت جو آپ کو بہت ذہر لگتی ہو۔۔میرا مطلب بُری؟
5۔ کوئی ناقابل فراموش واقعہ؟
6۔ آپ کی زندگی کا اب تک سب سے بہترین لمحہ؟
 
قیصرانی

لائبریرین
اس بارے میں جاننا بہت اچھا لگا ۔۔ اتنی تفصیل سے بات سمجھانے کا شکریہ : )

شکریہ کا شکریہ

اچھا ۔۔ لیکن آپ اگر غور کریں تو بھی۔۔۔۔ اس ساری بات کا وہی جواب بنتا ہے۔۔یعنی آپ مثبت پہلو زیادہ سامنے رکھتے ہیں : )

ایک بار پھر شکریہ

بہت عمدہ۔۔ اور ایک اور بات۔۔قیصرانی آپ کو اگر کسی جگہ سے اچھا ریسپانس نہ ملے تو اس صورت میں آپ کیا کرتے ہیں

اگر مجھے اچھا ریسپانس نہ ملے اورمیری موجودگی ضروری ہو تو میں کوشش کرتا ہوں‌کہ ماحول اور ریسپانس کو اچھا بنا لوں اور الحمدللہ ہر بار کامیاب رہا ہوں

ایسی بھی کوئی بات نہیں۔ اللہ پاک کا بہت کرم ہے کہ مجھے زچ کرنا تو آتا ہے لیکن زچ ہونا میری ڈکشنری میں نہیں‌ہے الحمدللہ(دوسری بات کے لیے)

جی۔۔اور مجھے بھی اب اس بات کا باخوبی اندازہ ہونے لگا ہے۔ : )

پہلی بات کا کہ دوسری بات کا؟

بہت ہی اچھا جواب۔۔

اسی بات پر ایک بار پھر سے شکریہ

ہیں کیا مطلب۔۔۔ کھانے میں آپ کو اتنی بہت ساری چیزیں اچھی لگتی ہیں تو آپ دبلے پتلے کیوں ہیں؟ Confused

ضروری تو نہیں‌کہ جو بھی پسند ہو، اسے کھا لیا جائے :lol:

واؤ۔۔اس سے پہلے مجھے اس کا بلکل بھی پتہ نہیں تھا۔۔۔ کہیں یہ وہ ہی ڈش تو نہیں جس کی ترکیب آپ نے مجھ سے پو چھی تھی Razz ۔۔

بالکل

اوہ تو یہ بات تھی۔۔بہت اچھا کیا جو آپ نے اتنا تفصیل سے جواب دیا ۔۔میرے بابا بھی مجھے جیلی کھانے سے منع کرتے ہیں۔۔میرا خیال تھا کہ ایسا وہ صرف ہڈیوں کی وجہ سے کہتے ہیں۔۔لیکن اب جس طرح سے آپ نے بتایا ہے میرا تو سوچ کے ہی دل خراب ہونے لگا ہے

شکریہ۔ جو ہو گیا، اسے اللہ پاک معاف کریں گے۔ لیکن آئیندہ خیال رکھیئے گا

ماشااللہ بہت خوب ۔۔۔ اور شاباش میں نے اس لیے دی تھی کہ آپ مجھے اس طرح بڑی آپا سمجھیں گے Smile

کیا مطلب؟ میں‌تو مان چکا تھا، آپ صرف سمجھنے کی بات کر رہی ہیں‌ :cry:

جزاک اللہ ،،،بہت اچھی بات کی ہے : )

ایک اور شکریہ

آپ اس میں سے اپنی پسند کا کچھ ہمارے ساتھ شیئر کریں گے۔۔؟

انشاءاللہ بہت جلد

قیصرانی آپ نے تو اپنی عمر بھی بتا دی ۔۔ویسے مجھے آپ کم سے کم 40 سال کے لگتے تھے Laughing ۔۔ لیکن آپ اتنے زیادہ بڑے تو نہیں ہیں Smile ۔۔ اور سچ ڈائری نا لکھنے کی اس سے اچھی وجہ میں نے آج تک نہیں سنی رئیلی

ایک بار پھر شکریہ

قصور آپ کا نہیں قصور میں رہنے والوں کا ہے Laughing

اوہ تو یہ بات تھی :lol:

مجھے پتہ ہے یہاں بہت سے اراکین کا آپ سے یہئ سوال ہونا ہے کہ۔۔ میل ٹیچرز اور کلاس فیلوز کا کیا خیا ل ہے

وہ بیچارے تو کب کے میدان چھوڑ چکے تھے

اور آپ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہیں : )

ایک بار پھر سے شکریہ

ضرور ضرور۔۔ آپ اس بارے میں فکر ہی نا کریں

سوالات کے بارے میں‌یہ جان کر بہت خوشی ہوئی

قیصرانی
 
قیصرانی

لائبریرین
جی قیصرانی ایک بار پھر میں کچھ نئے سوالوں کے ساتھ : )

جی میں بھی کچھ نئے جوابات کے ساتھ

1۔ پسندیدہ اقوالِ ذریں

الحمدللہ، حقیقی زندگی میں میرے اقوال دوہرائے جاتے ہیں، اس محفل پر میرا ایک اور ہی روپ ہے :)

2۔کس طرح کے لوگ پسند ہیں؟

ہر طرح کے

3۔ کس طرح کے لوگ نا پسند ہیں؟

کسی بھی طرح‌ کے نہیں

4۔دوسروں کی وہ عادت جو آپ کو بہت ذہر لگتی ہو۔۔میرا مطلب بُری؟

کسی کی عادت کو میں کیوں‌برا سمجھوں آپی صاحبہ؟ ہر بندے کو ذاتی عادات کا حق ہے۔ لیکن اگر کسی کی کوئی عادت دوسرے کے دل شکنی کا باعث بنے تو فوراً کہ دیتا ہوں

5۔ کوئی ناقابل فراموش واقعہ؟

ہر واقعہ میرے لیے ناقابلٍ فراموش ہے۔ لیکن اپنوں‌کی موت بہت زیادہ یاد آتی ہے

6۔ آپ کی زندگی کا اب تک سب سے بہترین لمحہ؟

کبھی اتنے ہندسے نہیں‌ ملے کہ گنتی کر سکوں الحمدللہ :D

مزید سوالات۔ بہت مزہ آرہا ہے :D

قیصرانی
 
ہاں تمہیں تو مزہ آنا ہی ہے ، شیطان کی آنت جیسا تمہارا انٹرویو ہے ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا اور اوپر سے امن ایمان نے گنتی بھی دوبارہ شروع کر دی ہے ۔ یہاں تو تمہارے پورے انٹر ویو کا خلاصہ یہ نکل رہا ہے

الحمد اللہ کبھی غرور نہیں کیا :wink:

میں اور ماورا اپنی باری کے انتظار میں ایک دوسرے کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں :lol:

اچھا ایک سوال میری طرف سے بھی ۔

جنگ پلاسی کے وقت جب تمہارا بے بی ہاتھی ایک فرنگی کی گولی سے تم سے چھن گیا تھا تو تم نے رضوان کے گھوڑا کو تیر مار کر پنکچر کیوں کر دیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس سے تمہارے ہاتھی کے چھن جانے کا ازالہ کیسے ہو سکتا تھا ۔۔۔۔میں اس وقت سے سوچ رہا ہوں یہ
 
قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
جنگ پلاسی کے وقت جب تمہارا بے بی ہاتھی ایک فرنگی کی گولی سے تم سے چھن گیا تھا تو تم نے رضوان کے گھوڑا کو تیر مار کر پنکچر کیوں کر دیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس سے تمہارے ہاتھی کے چھن جانے کا ازالہ کیسے ہو سکتا تھا ۔۔۔۔میں اس وقت سے سوچ رہا ہوں یہ
یار یہ تو تمہاری جوانی کا ذکر ہے جب میں ابھی جنت میں ہی تشریف فرما تھا اور میرے والدین اور ان کے والدین بھی ہمارے ساتھ ہنسی خوشی رہ رہے تھے

ویسے ایک بندے کا انٹرویو پورا مہینہ چلنا ہے جناب

قیصرانی
 
ظفری

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
ہاں تمہیں تو مزہ آنا ہی ہے ، شیطان کی آنت جیسا تمہارا انٹرویو ہے ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا اور اوپر سے امن ایمان نے گنتی بھی دوبارہ شروع کر دی ہے ۔ یہاں تو تمہارے پورے انٹر ویو کا خلاصہ یہ نکل رہا ہے
انٹرویو کی جتنی مدت معین کی گئی ہے اور جتنے سوالات پوچھے جا رہے ہیں اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ قیصرانی اپنی آنے والی کم از کم تین نسلوں کے بارے میں بھی بتا ہی دے گا ۔ :lol:
 
ماوراء

محفلین
زبردست۔ اتنا اچھا انٹرویو تو آج تک میں نے کبھی نہیں دیکھا سنا۔ لیکن بچو۔ ذرا اس کو چھوٹا ہی رہنے دو نا۔ پڑھنے میں کافی مشکل ہو رہی ہے۔
مجھ سے اتنا لمبا انٹرویو ہو گیا تو مجھے یہی امید کرنی پڑے گی کہ آئندہ زندگی میں میرا کوئی انٹرویو نہیں کرے گا۔ کیونکہ ساری کمی یہیں پوری ہو جائےگی۔

ویسے زبردست ہے۔
 
ی دے
ظفری نے کہا:
محب علوی نے کہا:
ہاں تمہیں تو مزہ آنا ہی ہے ، شیطان کی آنت جیسا تمہارا انٹرویو ہے ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا اور اوپر سے امن ایمان نے گنتی بھی دوبارہ شروع کر دی ہے ۔ یہاں تو تمہارے پورے انٹر ویو کا خلاصہ یہ نکل رہا ہے
انٹرویو کی جتنی مدت معین کی گئی ہے اور جتنے سوالات پوچھے جا رہے ہیں اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ قیصرانی اپنی آنے والی کم از کم تین نسلوں کے بارے میں بھی بتا ہی دے گا ۔ :lol:

کیا جامع تبصرہ کیا ہے ظفری مگر نسلوں کے حساب میں کمی کر گئے ہو تین نہیں سات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کتنی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سات۔۔۔۔۔۔سات نسلیں کیا کیا کریں گی اور کیا کیا ارمان ہوں گے اور کیا کیا نہیں کریں گی سب بتا کر دم لے گا اپنا قیصرانی بادشاہ۔
 
چلو ایک اور سوال میری طرف سے اور تو کوئی کر نہیں رہا ، سوال کے جواب میں ڈنڈی نہ مارنا پچھلی بار کی طرح ، اتنی مشکل سے سوال بنا کر لاتا ہوں تم مزے سے گول کر جاتے ہو۔

اگر تم اپنی نئی گاڑی( فرض کر رہے ہیں مجھے پتہ ہے تم پیدل ہی ہو ابھی ) میں کہیں جا رہے ہو اور راستہ میں ایک جگہ تمہیں اپنا کوئی دیرینہ دوست مل جائے اور اس کے ساتھ کوئی زخمی بوڑھا ہو جسے بروقت طبی امداد کی ضرورت ہو اور ساتھ ہی تمہیں تمہارے خیالوں کی ملکہ بھی نظر آجائے وہیں پر ( بھائی خواب دکھانے میں کوئی حرج تو نہیں اور ویسے بھی فرض ہی کر رہے ہیں تو حوصلہ رکھو پڑھتے پڑھتے مارے خوشی کے بے ہوش نہ ہو جانا اب میں بس کروں زیادہ ہی نہ ہو جائے)۔

تم کیا کروگے کیا اپنے دوست سے ملو گے اور اس بوڑھے کو طبی امداد دوگے اور اپنے خیالوں کی ملکہ کو ملنے کا واحد اور آخری چانس چھوڑ دوگے یا دوست کو بوڑھے کی مدد کرنے دو گے اور خود خیالوں کی ملکہ کے پاس جا کر گاڑی روک لو گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک گولی پینا ڈول اور ہاجمولا کھا کر جواب دینا۔
 
Top