انٹرویو انٹرویو وِد محسن حجازی

امن ایمان

محفلین
السلام علیکم!

[align=justify:8aa3d8d7b1]محسن حجازی اردو محفل کی جانی پہچانی شخصیت ہیں۔۔جن کو ہم زیادہ تر تکنیکی ذمرہ جات میں لکھتے لکھاتے اور کام کرتے دیکھتے ہیں۔ محسن صاحب کے نام اور اردو سے لگتا ہے کہ یہ کوئی بہت بھاری بھرکم سی شخصیت ہوں گے۔۔۔ہاتھ میں سگار، آنکھوں پر گولڈن فریم والی عینک جسی کی گولڈ کی چین ان کے کانوں سے باہر جھانک رہی ہوگی۔ ہاتھ میں بریف کیس جس میں ڈھیر ساری فائلیں ہوں گی۔ آفس میں کام وام کے بعد ہر وقت آرام کرسی پر بیٹھے مطالعہ فرماتے رہتے ہوں گے۔۔اور جس نے ذرا اس شغل میں خلل ڈالا۔۔۔یوں گھور کر دیکھتے ہوں گے۔۔ :evil:
سوری سوری محسن صاحب میں اپنے تخیل میں پتہ نہیں کہاں سے کہاں چلی گئی۔۔۔خیر اس تھریڈ میں آپ لوگ ملاقات کریں گے ۔۔۔ محسن حجازی صاحب سے۔۔
محسن صاحب کے پسندیدہ موضوعات تو شاید “اوپن سورس نستعلیق فانٹ اردو نستعلیق “ یا “ کچھ کلیدی تختے کے بارے میں “ ہوں۔۔۔لیکن یہاں ان سب سے کچھ ہٹ کر بات چیت کرنا ہوگی۔۔۔آپ کا مختصر تعارف تو اعجاز چاء اس تھریڈ میں لے چکے ہیں۔۔۔[/align:8aa3d8d7b1] اردو کمپیوٹنگ کی سمت سفر


باقی کی جان پہچان ہم خود کر لیں گے۔۔: )

پہلے کچھ تعارفی سوالات۔۔

ہ آپ کا پورا نام۔۔۔؟

ہ حجازی صرف آپ کے نام کا حصہ ہے یا یہ کوئی ذات ہے۔۔؟

ہ محسن صاحب اردو محفل کا کب اور کیسے پتہ چلا۔۔؟

ہ کچھ یاد ہے محفل پر آپ کا پہلا دن کیسا گزرا۔۔؟ ( کچھ تفصیلی تاثرات)

ہ اردو محفل پر آنے کے بعد ابتدائی دور کی کوئی خوشگوار یاد؟

ہ محسن صاحب آپ نے اپنی دلچسپیوں میں۔۔ادب، شاعری، ریاضی، الیکٹرانکس، میکینکس، پروگرامنگ، سافٹ ویر انجینیر کے بارے میں لکھا ہے۔۔تو فنونِ لطیفہ یعنی شعروادب کے ساتھ ساتھ اتنا ٹیکنیکل مائنڈ ہونا کچھ عجیب سی بات نہیں ہے۔۔؟

ہ کچھ اپنے فیملی بیک گراؤنڈ کے بارے میں بتائیں گے۔۔؟

ہ بہن بھائیوں میں آپ کا نمبر۔۔؟

ہ آپ ابھی بھی خود کو طالب علم کہتے ہیں۔۔سیکھنے کا عمل تو خیر زندگی کی آخری حد تک چلتا رہتا ہے ۔۔لیکن ہم روایتی تعلیم کی پیمائش کا جو پیمانہ رکھتے ہیں۔۔اُس کے مطابق تعلیم کہاں تک حاصل کی؟

ہ آپ کی تاریخ پیدائش اور ستارہ۔۔؟

ہ محسن آپ باتونی تو بہت ہیں یہ بتائیں گفتگو کے لیے کوئی خاص موضوع ہو تو زیادہ بولتے ہیں یا بس۔۔۔۔( جیسا کہ آپ کی ٹیچر نے کہا کہ۔۔۔۔۔یاد آیا کیا کہا تھا)؟ :)

ہ جان پہچان میں کس حد تک آگے جاتے ہیں۔۔؟

ہ اگر آپ سے یہ کہا جائے کہ خود کو تین لفظوں میں بیان کریں۔۔۔؟

ہ محسن صاحب یہ “مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات“ کیا ہے۔۔؟

ہ شاعری کا شوق برقرار ہے یا گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ ماند پڑتا گیا۔۔؟



ابھی کے لیے اتنا۔۔۔مجھے پتہ ہے کہ آپ کو بہت ساری مصروفیات نے گھیر رکھا ہے۔۔۔اس لیے آپکو خصوصی رعایت دی جائے گی۔۔۔ یہاں آپ جب سہولت سے جواب لکھ سکیں ۔۔ مجھے کوئی جلدی نہیں ہے۔
 

امن ایمان

محفلین
شمشاد چاء۔۔۔۔محسن صاحب کو میں نے یہاں آنے کی دعوت دے دی ہے۔۔اور شکر ہے انھوں نے مایوس نہیں کیا۔۔محسن صاحب آپ سے بات کرنے کی خواہش تو سب کی تھی لیکن خاص فرمائش شمشاد چاء کی تھی۔۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
امن تم نے میرے دل کی بات کر دی ہے۔ لیکن ان کو اطلاع دے دی تھی ناں کہ آپ کا انٹرویو ہونے لگا ہے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
امن ايمان!
تم نے يہ بات لکھ کر
:محسن صاحب کے پسندیدہ موضوعات تو شاید “اوپن سورس نستعلیق فانٹ اردو نستعلیق “ یا “ کچھ کلیدی تختے کے بارے میں “ ہوں۔۔۔لیکن یہاں ان سب سے کچھ ہٹ کر بات چیت کرنا ہوگی۔۔۔آپ

ميرے تمام سوالات کا راستہ بند کرديا جو ميں ٹائپو گرافي اور فونٹ سازي کے متعلق کرنا چاہ رہا تھا
cry:
 

امن ایمان

محفلین
شمشاد چاء۔۔>> :oops: شکر ہے آپ نے یاد کروادیا۔۔۔محسن صاحب سے اجازت تو میں کب کی لے چکی ہوں۔۔لیکن انہوں نے کہا تھا کہ جب تھریڈ شروع کروں تو ان کو ربط دے دوں۔۔مجھے یاد ہی نہیں رہا۔


جیسبادی۔۔>> اگر ممکن ہو تو اس مضمون کا ربط یہاں پوسٹ کردیں۔


شاکرالقادری۔۔۔>> نہیں،نہیں۔۔آپ جو بھی سوال کرنا چاہتے ہیں۔۔آپ پوچھیں۔۔۔یہ تو میں نے محسن صاحب کو ذہنی طور ہر تیار شیار کیا تھا۔۔کہ یہاں روٹین سے ہٹ کر بات ہوگی۔: )
 

ماوراء

محفلین
امن،
(declare).gif
محسن حجازی پر مضمون
 

محسن حجازی

محفلین
بات کا آغاز ایک اپنی ہی تازہ بہ تازہ غزل سے کرتے ہیں۔۔۔

کچھ اسرار منکشف ہوئے ہیں
کچھ زاویے منعطف ہوئے ہیں
بدلے ہیں کچھ افکار میرے
کچھ خیالات منحرف ہوئے ہیں
صاحبان جاہ و حشمت و ہوس
کہاں کے منصف ہوئے ہیں
بہت زیادہ ہیں رقیب میرے
بہت کم معترف ہوئے ہیں
مہرباں ہے قدرت محسنؔ گر
ہم خوبی سے متصف ہوئے ہیں
 

امن ایمان

محفلین
محسن صاحب آپ کا آخری امتحان بھی مورخہ۔۔ ( پتہ نہیں جب آپ نے پوسٹ کی تھی تو کیا ڈیٹ تھی خیر جو بھی تھی۔۔۔۔) کو ختم ہوگیا تھا۔۔۔اب کیا رزلٹ ملنے کے بعد یہاں تشریف لائیں گے یا زیادہ ساری منتیں کروانی ہیں۔۔۔صاف صاف بتا دیں۔
th_92.gif
 

محسن حجازی

محفلین
امن ایمان نے کہا:
محسن صاحب آپ کا آخری امتحان بھی مورخہ۔۔ ( پتہ نہیں جب آپ نے پوسٹ کی تھی تو کیا ڈیٹ تھی خیر جو بھی تھی۔۔۔۔) کو ختم ہوگیا تھا۔۔۔اب کیا رزلٹ ملنے کے بعد یہاں تشریف لائیں گے یا زیادہ ساری منتیں کروانی ہیں۔۔۔صاف صاف بتا دیں۔
th_92.gif
ارے؟ بابا اتنا غصہ؟ آتے ہی؟ سانس تو لے لیا ہوتا؟ میں حاضر ہوں جناب! کل صبح سویرے آپ کے سوالات کے جوابات پوسٹ کر دوں گا۔
 

باسم

محفلین
میں نے پہلے بھی اس طرف توجہ دلائی تھی کہ وکی پیڈیا کے اس مضمون میں حد سے زیادہ ماضی کے صیغے استعمال کیے گیے ہیں تاکہ ان کی وفات (اللہ انکی عمر میں برکت دے) کے بعد بھی تدوین نہ کرنے پڑے؟؟؟؟؟؟؟؟
محسن شفیق نے انٹر کے دوران ہی کئی اہم زبانیں مثلاً جاوا، سی ، سی++، ایچ ٹی ایم ایل، جاوا سکرپٹ وغیرہ سے شدھ بدھ حاصل کر لی۔ ایک لحاظ سے وہ بہت زرخیز دور تھا جس میں بہت سے خیالات نے جنم لیا اور ان میں سے کئی کو بعد میں عملی جامہ پہنانے کا موقعہ بھی ملا۔ محسن حجازی نے انٹر کے بعد ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان میں بیچلر ان کمپیوٹر سائنس میں داخلہ لے لیا۔ آپ شروع سے ہی اردو کمپیوٹنگ کی طرف بہت لگاؤ رکھتے تھے اردو خیال کرتے تھے کے اردو کے مسائل کمپیوٹرز پر حل کیے جائیں۔ ان میں سے ایک خواہش تو ایسا سافٹ وئیر بنانے کی بھی تھی جو انگریزی سے اردو میں از خود ترجمہ کر دے اور یہ اس وقت کی بات ہے جب محسن، انٹر کے طالب علم تھے اور مشین ٹرانسلیشن کے نام تک سے واقف نہ تھے ۔
 

امن ایمان

محفلین
محسن صاحب یہ غصہ نہیں رعب تھا ۔ 8) :)

شمشاد چاء۔۔ دیکھا آپ نے ایک آواز دی اور محسن دوڑے چلے آئے۔ :)

باسم۔۔ اللہ توبہ۔۔۔آپ کس قدر خوفناک بات ابھی سے سوچے بیٹھے ہیں :( ۔۔شاید بڑے لوگوں کے بارے میں اسی اسٹائل میں لکھا جاتا ہے۔ :?
!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
سوری فار آف ٹاپک ۔۔۔باسم صاحب آپ کے دستخط میں last breath کا ربط موجود ہے۔۔۔میں نے اس ناشید کو بہت سرچ کیا۔۔۔دراصل یہ جس سائٹ پر موجود تھی۔۔وہ سائٹ ہی بند ہوگئی۔۔آپ پلیزز ایسے محفل کے آڈیو وڈیو سیکشن میں پوسٹ کردیں گے۔۔؟ اور ایک اور۔۔you are never alon بھی انہی کی ہے۔۔کیا آپ کے پاس وہ بھی ہے۔۔؟ آپ جواب یہاں نہیں جہاں آپ یہ پوسٹ کریں گے بے شک وہاں دے دیجیئے گا۔
بہت شکریہ۔
!!!!!!!!!
 

محسن حجازی

محفلین
ہ آپ کا پورا نام۔۔۔؟
میرا پورا نام محسن شفیق حجازی ہے۔ اس کے علاوہ عبداللہ بھی میرا نام رہا ہے۔ پیدائش کے بعد کچھ روز انیق کے نام سے بھی موسوم رہا ہوں۔ باقی خلق خدا جس نام سے پکارے۔
ہ حجازی صرف آپ کے نام کا حصہ ہے یا یہ کوئی ذات ہے۔۔؟
حجازی ویسے تو نام کا حصہ ہے لیکن کہا جاتا ہے کہ محمد بن قاسم کے ساتھ آنے والے عربوں میں جو لوگ حجاز کے علاقے سے آئے تھے وہ حجازی کہلاتے ہیں۔

ہ محسن صاحب اردو محفل کا کب اور کیسے پتہ چلا۔۔؟
اردو محفل کا مجھے بالکل علم نہیں تھا۔ پاک نستعلیق کے ابتدائی دنوں میں کچھ سکرین شاٹس پوسٹ کر رکھے تھے۔ انہیں دیکھتی ہوئی محترمہ مہوش علی میری کھوج میں اس طرف آنکلیں۔ انہوں نے ان سکرین شاٹس کے تجسس میں میرے ای میل تک کا کھوج لگایا اور مجھ ای میل کیا کہ میاں ایں فونٹ چہ چکر است؟ ہم نے عرض کیا بی بی گول چکر است! کہنے لگیں کتنا گول ہوا؟ ہم نے عرض کیا کہ کرنے کی کوشش میں تو ہیں لیکن ابھی کچھ کونے نکلے ہوئے ہیں۔ کہنے لگیں کب دیتے ہیں؟ ہم نے کہا معلوم نہیں صبر کیجیے ابھی بے ہوش پڑا ہے اطباء و حکما آرام تجویز فرماتے ہیں۔ فرمایا یہ پتہ ہے فورم پر تشریف لائیے۔ سو اس طرح ہم نے اردو فورم پر قدم رنجہ فرمایا اور یوں ہماری دریافت کا سہرا محترمہ مہوش علی کو جاتا ہے (ویسے ہم کوئی امریکہ تو نہیں جسے دریافت کیا جائے البتہ پیٹ آج کل امریکہ کی طرح بڑھتا جا رہا ہے!)

ہ کچھ یاد ہے محفل پر آپ کا پہلا دن کیسا گزرا۔۔؟ ( کچھ تفصیلی تاثرات)
پہلا دن تو کچھ حیرت میں گزرا۔ اس قسم کا فورم بنانا میرا اپنا خواب تھا لیکن وقت اور وسائل کی کمی ہمیشہ آڑے آئی۔ سو پہلا روز تو بے حد پرجوش گزرا۔ مختلف فورم دیکھے کہ کیا ہو رہا ہے۔ کہیں گپ شپ کہیں کل کل۔ اگر چہ ٹیکنیکل موضوعات میں میری دلچسپی زیادہ تھی لیکن دوسرے موضوعات پر بھی طائرانہ نظر ڈال کر ہجوم کی نفسیات پرکھنے کی کوشش کی۔
ہ اردو محفل پر آنے کے بعد ابتدائی دور کی کوئی خوشگوار یاد؟
لو جی یہ کیا پوچھ لیا؟ کتنوں کے نام طشت از بام ہو جائیں گے کچھ تو خیال کیا ہوتا؟ تفنن بر طرف، نبیل بھائی سے ملاقات سب سے خوشگوار واقعہ ہے اور ذہنی طور پر میں نے انہیں اپنے بہت قریب محسوس کیا ہے۔ گو کچھ زیادہ مراسلت تو نہیں ہوئی ماسوائے کچھ امور پر تبادلہ خیال کے لیکن شدت سے محسوس ہوا کہ میرے اور ان کے انداز فکر میں بہت مماثلت ہے۔ انہیں تو شاید ایسا محسوس نہیں ہوا ہوگا۔ دوسری خوشگوار یاد محترمہ مہوش علی کی اپنی شخصیت ہے۔ میں ان کے انداز فکر سے متفق تو شاید نہ ہوسکوں لیکن ستائش میں کنجوسی نہیں کروں گا۔ بہت کم خواتین میں اس قدر ذہانت دیکھی ہے۔ دیگر قابل ذکر لوگ جن کا خیال اکثر آتا ہے ان میں شاکر عزیر، قادری بھائی اور امن ایمان شامل ہیں۔ شاکر بھائی بہت ہی انرجیٹک ہیں۔ دیگر ان کے خیالات بہت منطقی ہیں خصوصا پاکستان کے نظام تعلیم کے بارے میں ان کی آراء کا میں بہت قدر دان ہوں۔ قادری بھائی ہماری ثقافت کی نمائندہ شخصیت ہیں۔ خطاطی شاعری مذہب سب کچھ دستر س میں ہے۔ شاعر ی میں ان کی ایک غزل: ایک لطف تمام بہت دیر تک رہا (معاف کیجیے گا اگر غلط لکھ گیا ہوں۔۔۔) مجھے بہت ہی اچھی لگی۔ ان سے فارسی سیکھنا چاہتا ہوں لیکن وقت۔۔۔۔ اور وہ خود بھی مجھ سے خوش نہیں ہیں۔۔۔ میرے کرتوت ہی ایسے ہیں!
امن ایمان کی شاعری پڑھی ہے آزاد نوعیت کی۔ ایک حساس لڑکی کا تصور ابھرتا ہے جو تاثرات سے بھرپور ہے۔ لیکن امن ایمان تو ابتدائی دنوں کی نہیں ہیں شاید یا اگر ہوں تو میرے علم میں نہیں یہ شاید بعدمیں آئی ہیں۔

ہ محسن صاحب آپ نے اپنی دلچسپیوں میں۔۔ادب، شاعری، ریاضی، الیکٹرانکس، میکینکس، پروگرامنگ، سافٹ ویر انجینیر کے بارے میں لکھا ہے۔۔تو فنونِ لطیفہ یعنی شعروادب کے ساتھ ساتھ اتنا ٹیکنیکل مائنڈ ہونا کچھ عجیب سی بات نہیں ہے۔۔؟
میں اگر چند سو سال پہلے پیدا ہوتا تو شاید عمر خیام ہوتا۔ لیکن کہنے کا مقصد ہر گز نہیں کہ ہم اس دور کے عمر خیام ہیں! نعوذ باللہ من ذلک! اصل بات تو ہے حسن پرستی کی۔ شعر و ادب میں حسن پرستی کا عنصر نمایاں نظر آتا ہے۔ لیکن میری رائےمیں شاعر یا ادیب ادنی درجہ کا حسن پرست ہوتا ہے۔ وہ حسن کی صرف چند ایک ابعاد کو ہی دریافت کر پاتا ہے۔ لیکن اگر آپ میری طرح شدید قسم کے حسن پرست ہیں تو معاملہ کچھ یوں ہو جائے گا کہ آپ نظم میں بھی خوبصورتی محسوس کریں گے۔ اور سائنس کی نہ تو پتلی کمر ہوتی ہے نہ شیریں دہن، بس اس میں ایک نظم ہوتا ہے۔ اور ہم اسی نظم کی خوبصورتی پر مر مٹے ہیں۔ میکینکس: مربوط کل پرزے نپے تلے۔۔۔ اگر ذرا سا فرق ہوا تو کچھ نہیں چلے گا! الیکٹرانکس۔۔۔ معمولی برقی شراروں کےنظم کا کھیل! پروگرامنگ: میرے مطابق لفظوں کی الیکٹرانکس و علی ہذالقیاس۔۔۔
اب بتائیے؟ ٹیکننیکل مائنڈ کا ہونا کچھ عجب تو نہیں؟ کیا میں حسن پرست نہیں؟ تو صاحبو۔۔۔ ہم نے حسن پرستی کو طبقہ جات میں تقسیم کر کے بیڑا غرق کر ڈالا۔۔۔ شعر و ادب کے بارے میں ہم خیال کرنے لگے کہ باذوق آدمی کا مشغلہ ہے۔۔۔ بھائیو سائنس کے لیے مہا باذوق آدمی درکار ہے! بھئی مخالفین اس سے یہ استنباط نہ کریں کہ ہم نے سارا زور قلم خود کو باذوق ثابت کرنے میں لگا دیا ہے!

ہ کچھ اپنے فیملی بیک گراؤنڈ کے بارے میں بتائیں گے۔۔؟

ذات کے اعتبار سے ہم ارائیں ہیں اور مادری زبان پنجابی لیکن ہمیں شروع سے ہی اردو "بلوائی" گئی سو ذہن کی زبان اردو ہی ہے۔ ہمارا خاندان جالندھر سے پاکستان ہجرت کر کے آیا تھا۔ کچھ عرصہ پنجاب میں رہے پھر سندھ چلے گئے ابھی تک نانا دادی چچا تایا ماموں سب سندھ کے مختلف شہروں میں ہی ہیں۔ کچھ نوابشاہ میں کچھ کراچی، کچھ سانگھڑ وغیرہ۔

ہ بہن بھائیوں میں آپ کا نمبر۔۔؟
ہم تین بہن بھائی ہیں۔ دو بہنیں اور ایک ہم خود۔ بہن بھائیوں میں ہمارا نمبر پہلا ہے۔ ہم سے چھوٹی ایک سال چھوٹی ہمشیرہ ہیں اور ایک سات سال چھوٹی ہمشیرہ ہیں۔ یہ تو وہ نمبر ہے جو قدرت نے ہمیں دیا ہے۔ لیکن ویسے دیگر امور میں اماں جان کی طرف سے ہمیں تیسرے نمبر کا ٹوکن ہی ملتا ہے!

ہ آپ ابھی بھی خود کو طالب علم کہتے ہیں۔۔سیکھنے کا عمل تو خیر زندگی کی آخری حد تک چلتا رہتا ہے ۔۔لیکن ہم روایتی تعلیم کی پیمائش کا جو پیمانہ رکھتے ہیں۔۔اُس کے مطابق تعلیم کہاں تک حاصل کی؟
لو جی روایتی تعلیم کا جو آپ کا پیمانہ ہے اس کے مطابق واجبی سے نمبروں سے سائنس میں میٹرک کیا لاہور سے۔ پھر انٹر میڈیٹ ان کمپیوٹر سائنس کیا بہاولپور سے۔ وہ بھی اماں جان کی خواہش پہ۔ پھر والدہ کی خواہش پر بی سی ایس میں داخلہ لے لیا ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان میں۔ ابھی تک پھنسے ہوئے ہیں آخری سمیسٹر میں۔ اتنا خوفناک تجربہ رہا ہے کہ بس جان چھوٹے سہی آئندہ پڑھنا ہی نہیں! بس کچھ معاش کے سلسلے میں ہاتھ پاؤں مارتا رہا ہوں جس کے سبب تعلیم کا کافی حرج ہوا ہے۔ دیکھیے قدرت کس انداز میں کس سبیل سے تلافی کرے۔

ہ آپ کی تاریخ پیدائش اور ستارہ۔۔؟
تاریخ پیدائش۔۔۔ 6 جنوری 1985 اور ستارہ جدی۔ اس ستارے کی تمام مثبت منفی خصوصیات ہم میں بدرجہ اتم موجود ہیں۔

ہ محسن آپ باتونی تو بہت ہیں یہ بتائیں گفتگو کے لیے کوئی خاص موضوع ہو تو زیادہ بولتے ہیں یا بس۔۔۔۔( جیسا کہ آپ کی ٹیچر نے کہا کہ۔۔۔۔۔یاد آیا کیا کہا تھا)؟ Smile
موضوع کوئی بھی ہو بلا تکان بولتا ہوں! ویسے تکنیکی و سائنسی موضوعات میرا مرکز گفتگو ہوتے ہیں۔ بزنس ایمپائر کھڑی کرنا چاہتے ہیں لیکن فی الوقت تو خود بھی کھڑے ہونے کے قابل نہیں! تحریر و تقریر دونوں یکساں دلچسپ کرتا ہوں جہاں تک مجھے بتایا گیا ہے۔ جس محفل میں ہوتا ہوں قہقہے گونجتے رہتے ہیں جان محفل قسم کا آدمی تصور کیا جاتا ہوں۔ طبیعت میں ظرافت کے باعث فقط میری موجودگی ہی دوستوں کے لیے بہت خوشگوار ہوتی ہے۔ لیکن موقع کی مناسبت سے گفتگو کرنا جانتا ہوں۔

ہ جان پہچان میں کس حد تک آگے جاتے ہیں۔۔؟
جان پہچان میں۔۔۔ بات یہ ہے کہ ویسے تو ہم بہت کھلے آدمی ہیں اور نیا ملنے والا بھی محسوس کرتا ہے کہ بہت بے تکلف آدمی ہے۔ نئے ملنے والے سے چند گھڑیوں میں ہی تکلف کا پردہ ہٹا دیتا ہوں۔ لیکن کون میرے کتنا قریب آئے گا؟ یہ مکمل طورپر میرے قابو میں ہوتا ہے۔ قریبی دوست بہت ہی گنے چنے ہیں۔ محض چند ایک۔ مشکل سے دو یا تین۔ لیکن ویسے ایک اپنا ہی رویہ جو میرے مشاہدے میں آیا ہے کہ اگر کوئی بھلے مزاج کا شخص بے تکلف ہونا چاہے تو میں برا نہیں مانتا جلد اسے گہرا دوست تسلیم کر لیتاہوں۔
ویسے تو اقبال بھی اقبال سے آگاہ نہیں۔۔۔

ہ اگر آپ سے یہ کہا جائے کہ خود کو تین لفظوں میں بیان کریں۔۔۔؟
ذہانت ظرافت اعتماد۔
ایک اور دوست نے ان تین لفظوں میں مجھے بیان کیا:
Openness, Intelligent, Sincere
یہ تو کل چھے ہو گئے؟ جرمانہ تو نہیں ہوگا؟

ہ محسن صاحب یہ “مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات“ کیا ہے۔۔؟
مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات اردو کی اکیسویں صدی میں ترویج کے لیے کوشاں ایک حکومتی ادارہ ہے۔ اس کے بانی ڈاکٹر عطش درانی ہیں جو کہ پاکستان کے ممتاز ماہر تعلیم اور ماہر اصطلاحات سازی ہیں۔ (نجکاری کا لفظ انہیں کا ڈھالا ہوا ہے)۔ ڈاکٹر صاحب کے مطابق اب وہی زبان بچے گی جس کی کمپیوٹر پر مکمل سپورٹ ہوگی۔ اس میں صوت تا متن، متن تا صوت، بصری حرف شناسی، مشینی ترجمہ کار، فونٹس اور دیگر تمام امور شامل ہیں۔ ڈاکٹر صاحب اور راقم الحروف بہت حد تک ہم خیال ہیں اردو کے حوالے سے اور اردو کے سلسلے میں بہت سے نظریات اور معلومات انہیں کی طفیل ہیں۔ افرادی و مالی وسائل کی کمیابی کے باوجود ہم لگے ہوئے ہیں۔ پہلے فونٹ کا سلسلہ تھا اس پر مجھے کام کرنے کو کہا گیا۔ پاک نستعلیق کے ابتدائی اجراء کے بعد مجھے اس شعبے سے علیحدہ کر کے مشینی ترجمہ کاری کی طرف لگا دیا گیا ورنہ میری ذاتی خواہش تھی کہ فونٹ کے سلسلے میں نئے تجربات کیے جائیں اور اردو کو جدید زبانوں کے مقابل کھڑا کیا جا سکے۔ دیگر میں اردو کا ایک وسیع ذخیرہ اور بصری حرف شناس پر بھی کچھ کام جاری ہے۔

ہ شاعری کا شوق برقرار ہے یا گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ ماند پڑتا گیا۔۔؟
لو صاحبو شاعری کی ہوجائے کچھ تاریخ کا بیاں! بات اس وقت کی ہے جب ہم نویں جماعت میں زیر تعلیم تھے۔ بس کچھ مرض عشق میں مبتلا ہوگئے! خاتون التفات نہ فرماتی تھیں۔۔۔ کچھ تھیں بھی ہم سے دو چار سو میل دور۔۔۔ فراق میں آہیں کھینچتے تھے۔۔۔ تو اس دور میں شاعری کا آغاز ہوا پہلا شعر کچھ یوں تھا۔
اپنے ہاتھوں کی لکیروں میں تجھے ڈھونڈتا ہوں میں
آگے وللہ اعلم پتہ نہیں کیا تھا!
تب سن شریف کوئی 14 برس کا تھا۔
بس ایک پانچ روپے والی کاپی میں لکھا کرتے تھے۔ اور وہ کاپی چھت پر ایک پرانے مٹکے میں چھپائی جاتی تھی۔۔۔ برسات کا موسم آیا اور کچھ ہمیں بھی آمد نہ ہوئی! بس پھر کیا تھا۔۔۔ سارے کا سارا دیوان لاہور کی گلیوں میں دھل کر بہہ گیا۔۔۔۔ ایک بادلوں سے بھری صبح جب اوپر ہم آمد کی شدت سے گھبرا کر اپنی بیاض اٹھانے گئے تو کاپی پر دھندلے حروف کے سوا کچھ نہ تھا! سو یوں غالب کی طرح ہماری تمام غزلیں زمانے کی دست برد کا شکار ہو گئیں۔
کچھ عرصے بعد 16 برس کی عمر میں پھر سے ایک کاپی پر لکھنا شروع کیا۔ ایک روز وہ کاپی والدہ کے ہاتھ لگ گئی! بس وہ بے عزتی کی اور وہ بے نقط سنائیں کہ بس! کاپی ہم نے شرمندہ ہو کر خود ہی پھاڑ کر پھینک دی۔ تب سے ذہن میں کچھ اس طرح شاعری سے خوف سا وابستہ ہوگیا کہ بہت عرصہ کوئی 2 سال تک کوئی شعر کی آمد ہی نہ ہوئی۔۔۔ اور آج تک یہی حالت ہے۔۔۔ میں سمجھتا ہوں کہ والدہ کے احسانات بے شمار لیکن یہ انہوں نےبہت ظلم کیا۔ ایک نفسیاتی گرہ سی ڈال دی۔
لیکن کچھ فطرت ہی ایسی تھی۔ شاعر ی کا سلسلہ نہ رک سکا۔ میری سب سے چھوٹی خالہ ڈاکٹر ہیں، میں ان کے بہت قریب تھا (عدیلہ آنٹی کہتے ہیں ہم انہیں) ان کی شادی 2003 میں ہوئی۔ اس موقع پر ان کے نام ایک نظم لکھی۔ بعنوان عدیلہ آنٹی کے نام۔۔۔
جب سب شادی پر جانے لگے تو میں خفیہ طور پر پرنٹ نکلوا کر خاکی لفافے میں ڈال کر گھر میں داخل ہو رہا تھا۔ امی نے پکڑ لیا کہا یہ کیا ہے۔ میرا ارادہ تھا کہ عدیلہ آنٹی کو خفیہ طور پر پکڑا دوں گا کہ مجھ غریب کی طرف سے شادی کا یہی تحفہ سمجھیے۔ اب امی کہنے لگیں دکھاؤ اور ہم لگے کرنے آئیں بائیں شائیں۔۔۔ بس دکھانا پڑا۔۔۔ امی نے پڑھی تو امی حیران پریشان! یہ تمہاری اپنی ہے؟ یقین نہ آیا۔۔۔ کہنے لگیں چھپا کیوں رہے ہوں یہ تو میں خود انہیں دوں گی ایسا تحفہ تو کسی نے سات پشتوں میں نہ دیا ہوگا! وہاں شادی پر ماموں لوگ بھی حیران اور یقین کرنے سے قاصر کہ یہ چھوکرا اس پیرائے میں بھی شعر کہہ سکتا ہے۔۔۔ قصہ مختصر یہ نظم انہیں فریم کروا کے دی گئی تحفے کے طور پر! وہ آج تک انگلینڈ میں انکے بیڈ روم میں نمایاں طور پر موجود ہے۔
آپ کی دلچسپی کے لیے۔۔۔ غزل یہ ہے:
نہ سفر تمام تیرا نہ سفر تمام میرا
چلتے رہنا کام میرا چلتے رہنا کام تیرا
حوصلہ رکھ، اعتبار کر کہ کچھ حقیقتیں بھی سراب سی ہوتی ہیں
ہر چند کہ منزل دور بہت، راستہ فقط دو گام تیرا
اب تو بھی میری طرح غم جاناں، غم دوراں میں توازن رکھ
کہ عدل سے ہے ماخوذ خوبصورت سا نام تیرا
میکدہ جہاں میں مہر بلب رکھ حد طلب رکھ
نگہ منتظر رکھ کہ بھر جائے گاخود ساقی جام تیرا
اب تو جیتے جاگتے انسانوں کو تراشنا سیکھ
کیوں مقدر ٹھہرے فقط صورت گری اصنام تیرا
میں میرا من، میرا تن سبھی قائل ہیں جان و دل سے
خدا کرے سمندر پار بھی اعجاز مسیحائی عام تیرا
رنگ مے دیکھ کر ساعت کشید بتا دیا کرتا ہے
زمانے بھر میں یوں ہی نہیں ہے بھانجا بدنام تیرا
 

امن ایمان

محفلین
محسن صاحب خوش آمدید!

پہلے حسب روایت آپ کے جوابات پر ایک نظر۔۔۔

میرا پورا نام محسن شفیق حجازی ہے۔ اس کے علاوہ عبداللہ بھی میرا نام رہا ہے۔ پیدائش کے بعد کچھ روز انیق کے نام سے بھی موسوم رہا ہوں۔ باقی خلق خدا جس نام سے پکارے۔

ہممم تو آپ بھی نام کے معاملے میں خود کفیل ہیں ۔۔میرا خیال ہے یہ سارے اکلوتے خواتین وحضرات کا یونیورسل پرابلم ہے۔۔شاید خلق خدا کافی سارے ناموں سے پکار کر دو، تین، چار کی کمی کو اس صورت میں پورا کرتی ہے۔ :)

اگر آپشن آپ کے پاس ہوتا تو تب بھی کیا محسن نام ہی پسندیدہ ہوتا؟


پہلا دن تو کچھ حیرت میں گزرا۔ اس قسم کا فورم بنانا میرا اپنا خواب تھا لیکن وقت اور وسائل کی کمی ہمیشہ آڑے آئی۔ سو پہلا روز تو بے حد پرجوش گزرا۔ مختلف فورم دیکھے کہ کیا ہو رہا ہے۔ کہیں گپ شپ کہیں کل کل۔ اگر چہ ٹیکنیکل موضوعات میں میری دلچسپی زیادہ تھی لیکن دوسرے موضوعات پر بھی طائرانہ نظر ڈال کر ہجوم کی نفسیات پرکھنے کی کوشش کی۔

ہ محسن صاحب کیا اس خواب کی تعبیر کی کوئی صورت نکلی۔۔؟ ( اب جبکہ جگہ جگہ فری ہوسٹنگ کی سہولت بھی موجود ہے)

ہ آپ کا اپنا ذاتی ویب پیج یا بلاگ؟

ہ نفسیات پرکھنے کے فن پر کس حد تک عبور حاصل ہے؟

لو جی یہ کیا پوچھ لیا؟ کتنوں کے نام طشت از بام ہو جائیں گے کچھ تو خیال کیا ہوتا؟ تفنن بر طرف، نبیل بھائی سے ملاقات سب سے خوشگوار واقعہ ہے اور ذہنی طور پر میں نے انہیں اپنے بہت قریب محسوس کیا ہے۔ گو کچھ زیادہ مراسلت تو نہیں ہوئی ماسوائے کچھ امور پر تبادلہ خیال کے لیکن شدت سے محسوس ہوا کہ میرے اور ان کے انداز فکر میں بہت مماثلت ہے۔ انہیں تو شاید ایسا محسوس نہیں ہوا ہوگا۔
لیں جی! یہ تو آپ خود بخود یہاں تک آگئے۔۔۔ورنہ میرے سوال نامے میں تو باقاعدہ ایک سوال ہوتا ہے کہ اردو محفل پر تین پسندیدہ اراکین کے نام لکھیں۔۔۔:)
جی جی نبیل اور آپ کے انداز فکر میں مماثلت نہیں ہوگی تو اور کیا ہوگا۔۔بقول میر تقی میر سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے“ والا حال ہے۔ سچ بتاؤں تو میں نے آپ دونوں کو اردو محفل پر ہمیشہ حالتِ جنگ میں دیکھا ہے۔۔بالکل ایسے جیسے دشمن کی فوجیں باڈر پر کھڑی ہیں ۔۔باہر چاہے امن ہوگیا ہو۔۔۔لیکن آپ اپنی دنیا میں مگن لگے رہیں گے۔

دوسری خوشگوار یاد محترمہ مہوش علی کی اپنی شخصیت ہے۔ میں ان کے انداز فکر سے متفق تو شاید نہ ہوسکوں لیکن ستائش میں کنجوسی نہیں کروں گا۔ بہت کم خواتین میں اس قدر ذہانت دیکھی ہے۔

بالکل۔۔۔آپ نے ٹھیک کہا مہوش ماشاءاللہ سے بہت ذہین ہیں میں خود ان سے اچھا خاصا متاثر ہوں۔۔۔شروع شروع میں میں نے جب مہوش کی پوسٹس پڑھیں تو میں انھیں male سمجھی تھی۔۔وہ تو شکر ہے بعد میں نک دیکھ لیا۔۔۔:oops: جتنا بولڈلی یہ بحث میں اپنا دفاع کرتی ہیں۔۔۔میں نے آج تک کسی اورکو اس طرح لکھتے نہیں دیکھا ۔ ویسے یہ بھی مجھے آپ کے قبیل کی لگتی ہیں۔۔۔الٹی سیدھی باتوں کی بجائے کام کام اور بس کام۔ :)

دیگر قابل ذکر لوگ جن کا خیال اکثر آتا ہے ان میں شاکر عزیر، قادری بھائی اور امن ایمان شامل ہیں۔ شاکر بھائی بہت ہی انرجیٹک ہیں۔ دیگر ان کے خیالات بہت منطقی ہیں خصوصا پاکستان کے نظام تعلیم کے بارے میں ان کی آراء کا میں بہت قدر دان ہوں۔ قادری بھائی ہماری ثقافت کی نمائندہ شخصیت ہیں۔ خطاطی شاعری مذہب سب کچھ دستر س میں ہے۔ شاعر ی میں ان کی ایک غزل: ایک لطف تمام بہت دیر تک رہا (معاف کیجیے گا اگر غلط لکھ گیا ہوں۔۔۔) مجھے بہت ہی اچھی لگی۔ ان سے فارسی سیکھنا چاہتا ہوں لیکن وقت۔۔۔۔ اور وہ خود بھی مجھ سے خوش نہیں ہیں۔۔۔ میرے کرتوت ہی ایسے ہیں!

شاکر اور شاکر القادری۔۔۔ ورڈ پریس اوراچھے فونٹس کے بہت بڑے فین۔۔۔۔حیرت ہے آپ کو سب خاموش، اپنے کام سے کام رکھنے والی بھاری بھرکم شخصیات نے ہی متاثر کیا ہے۔ :)
ہاں ابرار صاحب کا مذہب کے بارے میں علم ماشاءاللہ سے بہت زیادہ ہے۔ اور یہ ہمارے لیے یقنناً بہت اعزاز کی بات ہے کہ وہ یہاں موجود ہیں۔ اردو محفل پر ایسے ایسے اراکین ہیں جو بلاشبہ ہر فن مولا ہیں۔

امن ایمان کی شاعری پڑھی ہے آزاد نوعیت کی۔ ایک حساس لڑکی کا تصور ابھرتا ہے جو تاثرات سے بھرپور ہے۔ لیکن امن ایمان تو ابتدائی دنوں کی نہیں ہیں شاید یا اگر ہوں تو میرے علم میں نہیں یہ شاید بعدمیں آئی ہیں۔

آہ! یہ آپ نے میرا ذکر یہاں کر کے مجھے بےحدوحساب شرمندہ کیا ہے۔ مجھے میں کوئی ایک بھی خصوصیت قابلِ ذکر نہیں ہے۔ آپ نے 4 فروری کو جائن کیا جبکہ میں نے 7 جولائی کو ۔


اگر آپ میری طرح شدید قسم کے حسن پرست ہیں تو معاملہ کچھ یوں ہو جائے گا کہ آپ نظم میں بھی خوبصورتی محسوس کریں گے۔ اور سائنس کی نہ تو پتلی کمر ہوتی ہے نہ شیریں دہن، بس اس میں ایک نظم ہوتا ہے۔ اور ہم اسی نظم کی خوبصورتی پر مر مٹے ہیں۔ میکینکس: مربوط کل پرزے نپے تلے۔۔۔ اگر ذرا سا فرق ہوا تو کچھ نہیں چلے گا! الیکٹرانکس۔۔۔ معمولی برقی شراروں کےنظم کا کھیل! پروگرامنگ: میرے مطابق لفظوں کی الیکٹرانکس و علی ہذالقیاس۔۔۔

محسن صاحب حسن پرستی اپنی جگہ لیکن اتنے سارے شبعوں میں ایک ساتھ قدم رکھنا کے مطلب یہ ہے کہ آپ خطرناک حد تک ذہین ہیں۔ :)

ہم نے حسن پرستی کو طبقہ جات میں تقسیم کر کے بیڑا غرق کر ڈالا۔۔۔ شعر و ادب کے بارے میں ہم خیال کرنے لگے کہ باذوق آدمی کا مشغلہ ہے۔۔۔ بھائیو سائنس کے لیے مہا باذوق آدمی درکار ہے! بھئی مخالفین اس سے یہ استنباط نہ کریں کہ ہم نے سارا زور قلم خود کو باذوق ثابت کرنے میں لگا دیا ہے!

ہ آپ مجھے یہ بتائیں کہ آپ اتنی اعلی پائے کی ادبی اردو اپنی روزمرہ گفتگو میں بھی شامل کرتے ہیں یا لکھتے ہوئے ہی بس ایسا لکھنے کا خیال آتا ہے؟ ( یہ سوال سراسر توصیفی ہے)


ویسے دیگر امور میں اماں جان کی طرف سے ہمیں تیسرے نمبر کا ٹوکن ہی ملتا ہے!

:lol: اس کی کیا وجہ ہے۔۔؟


پھر والدہ کی خواہش پر بی سی ایس میں داخلہ لے لیا ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان میں۔ ابھی تک پھنسے ہوئے ہیں آخری سمیسٹر میں۔ اتنا خوفناک تجربہ رہا ہے کہ بس جان چھوٹے سہی آئندہ پڑھنا ہی نہیں! بس کچھ معاش کے سلسلے میں ہاتھ پاؤں مارتا رہا ہوں جس کے سبب تعلیم کا کافی حرج ہوا ہے۔ دیکھیے قدرت کس انداز میں کس سبیل سے تلافی کرے۔

محسن ورچوئل یونیورسٹی کی ڈگری کا موازنہ ریگولر یونیورسٹی سے کیا جائے تو ورچوئل کے پلس پوائنٹس بہت تھوڑے دیکھنے میں آتے ہیں۔۔سب سے بڑھ کر جب آپ کسی گورنمنٹ ادارے میں جاب کے لیے اپلائی کریں تب ترجیح ریگولر امیدوار کو دیں گے۔۔کیا واقعی میں ایسا ہوتا ہے؟


تاریخ پیدائش۔۔۔ 6 جنوری 1985 اور ستارہ جدی۔ اس ستارے کی تمام مثبت منفی خصوصیات ہم میں بدرجہ اتم موجود ہیں۔

اچھااااااااااا تو آپ capricorn ہیں۔ اسی وجہ سے اتنے باتونی، حاضر جواب ہیں۔ :)
 

امن ایمان

محفلین
موضوع کوئی بھی ہو بلا تکان بولتا ہوں! ویسے تکنیکی و سائنسی موضوعات میرا مرکز گفتگو ہوتے ہیں۔ بزنس ایمپائر کھڑی کرنا چاہتے ہیں لیکن فی الوقت تو خود بھی کھڑے ہونے کے قابل نہیں! تحریر و تقریر دونوں یکساں دلچسپ کرتا ہوں جہاں تک مجھے بتایا گیا ہے۔ جس محفل میں ہوتا ہوں قہقہے گونجتے رہتے ہیں جان محفل قسم کا آدمی تصور کیا جاتا ہوں۔ طبیعت میں ظرافت کے باعث فقط میری موجودگی ہی دوستوں کے لیے بہت خوشگوار ہوتی ہے۔ لیکن موقع کی مناسبت سے گفتگو کرنا جانتا ہوں۔

اب پھر ایک اور سوال :oops:
ہ آپ بزنس ایمپائر کھڑی کرنا چاہتے ہیں۔۔کیوں۔۔؟ آپ کی مندرجہ بالا دلچسپیاں اور پھر سبجیکٹس کو دیکھتے ہوئے یہ کچھ عجیب سا کمبینیشن لگ رہا ہے۔

ہ اسکول یا کالج لیول پر ڈیبیٹس میں حصہ لیا۔۔؟

ہ اگر کبھی صورتِ حال اس کے برعکس ہو۔۔۔مطلب آپ کسی محفل میں ہوں۔۔اردگرد اچھے دوست بھی موجود ہوں لیکن آپ کا دل بالکل بولنے کو نہ چاہ رہا ہو۔۔۔پھر آپ کیا کرتے ہیں :?:


ذہانت ظرافت اعتماد۔
ایک اور دوست نے ان تین لفظوں میں مجھے بیان کیا:
Openness, Intelligent, Sincere
یہ تو کل چھے ہو گئے؟ جرمانہ تو نہیں ہوگا؟


نہیں جرمانہ تو بالکل بھی نہیں ہوگا۔۔اگر آپ یہ بتا دیں کہ یہ خوبیاں God gifted ہیں یا آپ نے خود اپنی شخصیت بھی پالش کی ہے ( معافی چاہتی ہوں۔۔کچھ لفظ اردو میں کہنا نہیں آرہے تھے)


مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات اردو کی اکیسویں صدی میں ترویج کے لیے کوشاں ایک حکومتی ادارہ ہے۔اس کے بانی ڈاکٹر عطش درانی ہیں


ہ محسن آپ کو اردو زبان کی ترویج کا خیال کس طرح آیا۔۔۔؟
ہ کوئی inspiration ؟


لو صاحبو شاعری کی ہوجائے کچھ تاریخ کا بیاں!

:lol: محسن صاحب آپ میں اور شاکر عزیز میں ایک اور کامن چیز۔۔۔۔آپ دونوں بہت سادہ، بناوٹ اور تصنع سے دور رہنے والے لوگ ہیں۔ ہم لوگ اپنی زندگی کے جن واقعات کو چھپاتے ہیں یا کم سے کم اظہار کے لیےموزوں الفاظ چنتے ہیں۔۔۔ آپ دونوں بلاحجاب انھیں من وعن بیاں کردینے والوں میں سے ہیں۔ :)


میں سمجھتا ہوں کہ والدہ کے احسانات بے شمار لیکن یہ انہوں نےبہت ظلم کیا۔ ایک نفسیاتی گرہ سی ڈال دی۔

میرے بابا بھی شاعری کی اس صنف کے بے حد خلاف ہیں۔۔بلکہ وہ تو سرے سے شاعری کو دماغ کا خلل کہتے ہیں۔۔انہی کی وجہ سے میں بھی شاعری کو کچھ خاص پسند نہیں کرتی۔ ( میں خود جو لکھتی ہوں وہ شاعری نہیں ہے) میرے خیال سے یہ آپ کی اماں جان کا ظلم نہیں بہت بڑا احسان تھا۔۔کل کو آپ صرف شاعر ہوتے، تو پھر کیا کرتے۔ :)


یہ نظم انہیں فریم کروا کے دی گئی تحفے کے طور پر! وہ آج تک انگلینڈ میں انکے بیڈ روم میں نمایاں طور پر موجود ہے۔

نظم بہت زبردست ہے۔۔لیکن آپ کو اتنی ساری اردو کیسے آگئی۔۔۔؟؟؟؟
عدیلہ آنٹی نے اس کو خود سمجھا، یا آپ نے سمجھایا؟ :)


میرا خیال ہے آپ پہلے سانس بحال کرلیں۔۔۔پھر اس معصوم سے تبصرے کے درمیان درمیان میں نے کچھ سوال پوچھے ہیں۔۔۔آپ پہلے ان کا جواب دے دیں۔۔۔۔ایسا نہ ہو کہ میں اور کچھ پوچھ لوں اور آپ احتجاجاً واک آؤٹ کرجائیں۔ :(
 

نبیل

تکنیکی معاون
لاحول ولا قوۃ، محسن، یعنی کہ تمہاری سوچ بھی میری طرح ہی ہے۔

میرا مطلب ہے کہ کیا اعلٰی سوچ ہے۔ :p
 
Top