انٹرویو انٹرویو وِد Atheist

شمشاد

لائبریرین
Atheist نےاپنے آپ کو یہاں انٹرویو کے لیے پیش کیا ہے۔ تو جناب آ جائیں سب کے سب ان کا انٹرویو کرنے کے لیے۔ سب سے پہلے طارق رحیل صاحب کے مرتب کردہ سوالات معمولی سی تبدیلی کے بعد :

آپ کا اصل نام (اگر بتانا چاہیں تو) ؟

پہلے آپ کی اردو محفل میں پہچان Abdullah007 تھی، اب Atheist کے ساتھ تبدیل کر لی ہے، اس کی کوئی خاص وجہ؟

تاریخ پیدائش؟

جائے پیدائش؟

آپ کی تعلیم؟

آپ کا مشغلہ؟

پسندیدہ رنگ،پھول،خوشبو؟

پسندیدہ موسم اور تہوار؟

پسندیدہ رشتہ؟

شادی کب کرنے کا ارادہ ہے؟

اگر چاہیں تو اپنے خاندان کے بارے میں بتائیں؟

پسندیدہ گلوکار اور گانا ؟

پسندیدہ ٹی وی پروگرام ؟

پسندیدہ پالتو جانور؟

پسندیدہ کھانا اور ناپسندیدہ کھانا؟

خود کی وہ عادت جو بہت پسند ہو؟

خود کی وہ عادت جو بہت پسندنہ ہو؟

کیا آپ نے کبھی محبت کی اور اگر کی تو کیا کامیابی حاصل ہوئی؟

اگر آپ کو ایک دن کے لئے پاکستان کا صدر بنا دیا جائے تو کیا کریں گے؟

فورم پر پسندیدہ شخصیت اور ناپسندیدہ شخصیت؟

اردو محفل میں آمد کیسے ہوئی؟

اردو محفل کا پسندیدہ زمرہ؟

آپ کی نظر میں آپ کی خوبی؟

آپ کی نظر میں آپ کی خامی؟

آپ کے بچپن کے دن کیسے تھے؟

آپ کے زمانہ طالب علمی کا کوئی واقعہ؟

کس کو شدت سے یاد کرتے ہیں؟

اگر کسی کو آپ کی جاسوسی پر لگایا جائے تو سب سے پہلا انکشاف کیا ہو گا؟

تنہائی پسند ہیں یا محفل میں جانا اچھا لگتا ہے؟

غصہ یا ٹینشن میں کیا کرتے ہیں؟

پہلی ملاقات میں مقابل کی کس چیز کا جائزہ لیتے ہیں؟

سونے سے پہلے اور جاگنے کے بعد آپ کیا کرتے ہیں؟ میرا مطلب ہے پہلا کام؟

دوست جو آپ کے بہت قریب ہوں؟

آپ کی کوئی ویب سائیٹ یا بلاگ ہے ان کاربط دیں۔

مستقبل کے ارادے؟

ایک پیغام جو آپ دوسرے قارئین کو دینا چاہیں؟
 

عسکری

معطل
آپ کا اصل نام (اگر بتانا چاہیں تو) ؟

عمران خان

پہلے آپ کی اردو محفل میں پہچان Abdullah007 تھی، اب Atheist کے ساتھ تبدیل کر لی ہے، اس کی کوئی خاص وجہ؟

مذھب کے بارے میں خیالات کی تبدیلی ۔ اب مجھے کسی مذھب میں دلچسبی نہیں

تاریخ پیدائش؟

8-1-1984

جائے پیدائش؟

بھاولپور پنجاب پاکستان

آپ کی تعلیم؟

ابھی جاری ہے جب ختم ہو گی بتا دیں گے

آپ کا مشغلہ؟

انٹرنیٹ

پسندیدہ رنگ،پھول،خوشبو؟

رنگ لال پھول گلاب کا اور خوشبو ون مین شو غریبوں والا

پسندیدہ موسم اور تہوار؟

موسم سرد اور تہوار تو نہیں پر 6 ستمبر اور 14 اگست کے دن مجھے خوشی دیتے ہیں


پسندیدہ رشتہ؟

کوئی نہیں میں رشتوں کو اہمیت نہیں دیتا

شادی کب کرنے کا ارادہ ہے؟

کبھی نہیں


اگر چاہیں تو اپنے خاندان کے بارے میں بتائیں؟

جہاں ہیں خوش ہیں اور میں ان کے ساتھ نہیں کہ بتا سکوں

پسندیدہ گلوکار اور گانا ؟

بہت سارے ہیں جیسے نصرت فتح علی نور جہاں جگجیت سنگھ - گانے بھی بہت سارے ہیں خاص کر غزلز

پسندیدہ ٹی وی پروگرام ؟
میں ٹی وی نہیں دیکھتا کئی سالوں سے

پسندیدہ پالتو جانور؟

کتا اور بلی ویسے بچپن میں بکری کے بچے پالے بھی تھے اور کتے کے بچے بھی

پسندیدہ کھانا اور ناپسندیدہ کھانا؟

پسندیدہ بریانی اور کڑاھی گوشت اچار مرغی - نا پسندیدہ کوئی نہیں جو ملے کھا لیتا ہوں۔


خود کی وہ عادت جو بہت پسند ہو؟

اکیلا اپنی دنیا میں مگن

خود کی وہ عادت جو بہت پسندنہ ہو؟

کسی کو اپنے ساتھ برداشت نا کرنا )جیسے کہ میرے پاس کبھی کبھار ہی کوئی آتا ہے-

کیا آپ نے کبھی محبت کی اور اگر کی تو کیا کامیابی حاصل ہوئی؟

کہاں تک سنو گے کہاں تک سنائیں-ھھھھ ویسے اب ایسے فضول دھندھوں کی نا فرصت ہے نا ہی ضرورت نا عادتِ


اگر آپ کو ایک دن کے لئے پاکستان کا صدر بنا دیا جائے تو کیا کریں گے؟

میں ایک دن کے لیے نہیں بننا چاہتا اور جب بھی بننا چاہتا ہوں اس ملک کو امیر پر امن عزت دار خود دار دیکھنا چاہتا ہوں جہاں صدر 2 کمرے کے گھر میں اور عوام بنگلوں میں رہے ۔ جہان بم بلاسٹ قتل و غارت عصبیت بے ایمانی اور کرپشن نا ہو ۔ جہان کوئی غریب نا ہو سب کے پاس ہر سہولت ہو ۔ایک ترقی یافتہ پاکستان اس کے لیے چاہے مجھے صدر بنا کر مار ہی کیوں نا دیا جائے

فورم پر پسندیدہ شخصیت اور ناپسندیدہ شخصیت؟

پسندیدہ بہت ہیں پر شمشاد بھائی سب سے زیادہ اور نا پسندیدہ کوئی نہیں


اردو محفل میں آمد کیسے ہوئی؟

یاد نہیں پر گوگل سرچ سے شاید


اردو محفل کا پسندیدہ زمرہ؟

کھیل ہی کھیل میں


آپ کی نظر میں آپ کی خوبی؟

کوئی نہیں

آپ کی نظر میں آپ کی خامی؟

بہت ہیں اب تو کوئی ایسی خامی نہیں رہی جو نا ہو مجھ میں


آپ کے بچپن کے دن کیسے تھے؟

بہت اچھے غربت کے باوجود میں سمجھتا ہوں وہ دن بہت اچھے ہوتے تھے جب تک میں پاکستان میں تھا

آپ کے زمانہ طالب علمی کا کوئی واقعہ؟

روز کوئی نا کوئی ہوتا تھا ہہہہہ پر ایک دن میں نے پوری اسمبلی کو کھڑا کیے رکھا کیوں کے جھڈا لہرانے کے وقت مجھ سے جھڈا نہیں کھل رہا تھا دوستوں نے پکی گانٹھ دے دی تھی شرارت کرنے کے لیے :grin:

کس کو شدت سے یاد کرتے ہیں؟

کسی کو نہیں اور نا کوئی اس قابل ہے کہ یاد کیا جائے


اگر کسی کو آپ کی جاسوسی پر لگایا جائے تو سب سے پہلا انکشاف کیا ہو گا؟

ڈرنکنگ کبھی کبھی


تنہائی پسند ہیں یا محفل میں جانا اچھا لگتا ہے؟

تنہائی پسند


غصہ یا ٹینشن میں کیا کرتے ہیں؟

دونوں ایک ساتھ لیکن کام کی وجہ سے بس لیکن تھوڑی دیر بعد سب ختم کر دیتا ہوں -


پہلی ملاقات میں مقابل کی کس چیز کا جائزہ لیتے ہیں؟
لباس کا شاید

سونے سے پہلے اور جاگنے کے بعد آپ کیا کرتے ہیں؟ میرا مطلب ہے پہلا کام؟

سونے سے پہلے کتاب پڑھ لیتا ہوں اور جاگتے ہو لیپ ٹاپ کا پاور بٹن آن کر دیتا ہوں

دوست جو آپ کے بہت قریب ہوں؟

کوئی نہیں


آپ کی کوئی ویب سائیٹ یا بلاگ ہے ان کاربط دیں۔

بنائے تھے پھر دل بھر گیا چھوڑ دیے اب کوئی ایکٹیو نہیں

مستقبل کے ارادے؟

کاوئی خاص نہیں جیسا ہے ٹھیک ہے بس


ایک پیغام جو آپ دوسرے قارئین کو دینا چاہیں؟

میں اتنا اچھا خود نہیں دوسروں کو کیا پیغام دیں بھئی ؟
 

عسکری

معطل
عمران جی . آپ نے جن صاحب کی تصویر اوتار میں لگائی ہے . کوئی خاص وجہ ؟

اختر عبدالرحمن پاکستانی افواج کے کامیاب ترین جنرل تھے جنہوں نے 1971 کی جنگ کا بدلہ چکایا سوویت یونین کی قبر بنا کر ۔ امید کرتے ہیں ایسے مزید دھرتی کے بیٹے آج کی دھشت گردی کا بدلہ چکائیں گے کسی دن سود سمیت ۔

ضیا نے کہا تھا جی ایچ کیو میں اختر انہیں (سوویت فوج) روکو پلیز۔ خاموش طبع اختر نے جواب دیا میں کچھ اور سوچ رہا ہوں۔ اور وہی سوچ سوویت کی قبر بنی ۔
 

حماد

محفلین
کوئی ایسی کتاب جسے پڑھنے کے بعد آپ کے انداز فکر میں کوئی خاص تبدیلی آئی ہو ؟
 

شمشاد

لائبریرین
حیرت ہے کائنات کے ان کھلے راز پڑھنے کے بعد بھی مذھب کے بارے میں خیالات کی تبدیلی۔ اور کسی مذھب میں دلچسبی نہیں۔ کیا خالق کائنات پر بھی ایمان نہیں۔
 

عسکری

معطل
حیرت ہے کائنات کے ان کھلے راز پڑھنے کے بعد بھی مذھب کے بارے میں خیالات کی تبدیلی۔ اور کسی مذھب میں دلچسبی نہیں۔ کیا خالق کائنات پر بھی ایمان نہیں۔

پڑھی تو میں نے بہت سی ہیں بھائی جی اور اپنی بک شیلف میں بھی بہت ہیں یہ دیکھیں پرانی لسٹ

دنیا کے تمام ممالک کا انسیکلو پیدیا
2 قصص القرآن 2 جلدیں
3 کائنات کے ان کھلے راز
4 حیات محمدPBUH]
5 آدھا پاکستان
6داستان مجاھد
7تاریخ اسلام
8 رود کوثر
9موت کا منظر
10عالم اسلام پر یہود و نصاری کے زراعع ابلاغ کی یلغار
11 پردیسی درخت
12 زکر و فکر
13 اور تلوار ٹوٹ گئ
13 آخری معرکہ
14 شفاف کرپشن اور سیاہ احتساب
15 حقیقت توحید
16 جنسی زندگی
17 قرب قیامت کے فتنے اور جنگیں بمع احوال بعد قیامت
18 معاشرے کی مہلک بیماریان اور ان کا علاج
18بدر سے باٹا پور تک
19داستان ایمان فروشوں کی
20کہانی کفن چور حکمرانوں کی
21نظریہ ارتقا ایک فریب
22 ڈاکٹر حمیداللہ کی بھترین تحریریں
23 اندھیری رات کے مسافر
24 تاریخ تمدن اسلام
25ققص انبیا و اصحاب صالحین
26 خمینی اور اتاترک کے ایران اور ترکی میں کیا کیا دیکھا
27 شریف لٹیرے
28 یادوں کی امانت
29 اللہ کے سپاھی
30 چونٹی ایک معجزہ
31تخلیقی عجائب
32 کلیسا اور آگ
33جہنم کی ھولناکیاں
34 سنہرے اوراق
35 توشہ آخرت
36 encyclopedia of automatic army rifles
37اٹلس سیرہ نبوی
38 9-11 کے پہلے اور نعد
39 ویوز آن نیوز
40 اسلامی انسائکلوپیڈیا 2 جلد
encyclopedia of militry air crafts 42
43اکسیر ھدایت
44 اسلام مین بدعت اور زلالت کے محرکات
45 الدین القیم
46 دنیا اور آخرت 2
47 قصص انبیا 3
48 شاھین
49 اور ایک بت شکن پیدا ھوا 2 جلدیں
50 قیصر و قصری
51 وانا اپریشن اصل حقائق کیا ھیں
52 کنجیہ حکمت
53 اسلام مغرب کے کٹہرے میں
54 بیسل سے بغداد تک
55 اللہ موجود نہیں؟
56 اقضیہ الرسول
57 تحفہ اثنا عشریہ
58 عشق مجازی کی تباہ کاریاں
59 بائبل قرآن اور سائنس
60 محمد بن قاسم
61 قائد افواج سے قائد عوام تک
62 قومی المیہ
63 اللہ اکبر
64 توشہ آخرت
65 سی آی اے کی خفیہ جنگیں
66 قافلہ ھجاز
67 مسلمان قاضیوں کا بے لاگ انصاف
68 دنیا اور اس کی حقیقت
69 مزھبی اور سیاسی باوے
70 قرآن سائنس اور ٹیکنالوجی
71 میں اور میرا کشمیر
72 اسٹیبلشمٹ کے سہ جہتی حکمت عملی
73 پاکستان لوٹنے والے
74 کون کیا ھے
75 کلون
76 سبیل المومنین
77 سچائ کی جستجو
78 صحیح بخاری
79 ہماری شکست کی کہانی
80 بین القوامی مسلم نوجوان
18 اسرائیل و مشروع نووی ایرانی
82 سلاح جوی



پر کسی خالق کائنات کا کوئی وجود نہیں میرے دماغ میں
 

ساجد

محفلین
پر کسی خالق کائنات کا کوئی وجود نہیں میرے دماغ میں
آپ کسی بھی نظرئیے کی پیروی میں آزاد ہیں لیکن آپ کے دستخط آپ کے بیان سے میل نہیں کھاتے ، اس کی کیا وجہ ہے؟۔ یہاں دیکھئیے کہ آپ خالق کائنات کے وجود اور اس کی طرف پلٹنے کا اقرار فرماتے ہیں۔ آخر یہ عقدہ کیا ہے؟۔
 

حماد

محفلین
آپ کسی بھی نظرئیے کی پیروی میں آزاد ہیں لیکن آپ کے دستخط آپ کے بیان سے میل نہیں کھاتے ، اس کی کیا وجہ ہے؟۔ یہاں دیکھئیے کہ آپ خالق کائنات کے وجود اور اس کی طرف پلٹنے کا اقرار فرماتے ہیں۔ آخر یہ عقدہ کیا ہے؟۔

اس کا جواب تو عمران خود دیں گے لیکن میرا اپنا خیال ہے کہ ایسے جملے ، الفاظ محض سماجی ضرورت کے تحت بولے جاتے ہیں. ضروری نہیں یہ آپ کے ایمان کا اظھار بھی کریں . جیسے میں انگلستان میں رہتے ہووے "السلام و علیکم " کہنے کی بجاے "ہیلو " کہنے کا عادی ہوں . اسی طرح عمران صاحب کو بھی غیر ملکی عرب کلچر کے زیر اثر عربی روزمرہ کے کلمات لاشعوری اور شعوری طور پر بولنے پڑتے ہیں .
 

شمشاد

لائبریرین
عرب میں اکثر غیر مسلم بہت سے ایسے الفاظ بولتے ہیں جن کا تعلق خالص اسلام سے ہے۔ اور بہت سے تو ہاتھ میں تسبیح لیے بھی نظر آتے ہیں۔
 

عسکری

معطل
آپ کسی بھی نظرئیے کی پیروی میں آزاد ہیں لیکن آپ کے دستخط آپ کے بیان سے میل نہیں کھاتے ، اس کی کیا وجہ ہے؟۔ یہاں دیکھئیے کہ آپ خالق کائنات کے وجود اور اس کی طرف پلٹنے کا اقرار فرماتے ہیں۔ آخر یہ عقدہ کیا ہے؟۔

دستخط کئی سالوں سے پاکستان میں موجود ملاؤں کی خون آشام داستان کی ترجمانی کرتے ہیں ِ

اور رہی بات جمیل فخری صاحب کی وفات تو بھائی جان ضراری تو نہیں کہ بندہ اب افسوس بھی نا کر سکے ان کے مذھب کے مطابق۔ میں مذھب کا دشمن نہیں نا ہی میں نے کسی کو کہا کہ اپنا مذھب چھوڑو۔بس میرا کوئی مذھب نہیں ہے اور شاید میں اب بھی کئی مذھب کے پابندوں سے تو ٹھیک ہوں دنیا میں۔ میں ہر کسی کو اس کے مذھب کے مطابق آرام سے ٹریٹ کر لیتا ہوں ۔میں ہر مذھب کا احترام کرتا ہون یہ الگ بات ہے کہ اب مجھے کسی خدا بھگوان اللہ ایشور کی ضراورت نہیں رہی ۔
 

عسکری

معطل
اس کا جواب تو عمران خود دیں گے لیکن میرا اپنا خیال ہے کہ ایسے جملے ، الفاظ محض سماجی ضرورت کے تحت بولے جاتے ہیں. ضروری نہیں یہ آپ کے ایمان کا اظھار بھی کریں . جیسے میں انگلستان میں رہتے ہووے "السلام و علیکم " کہنے کی بجاے "ہیلو " کہنے کا عادی ہوں . اسی طرح عمران صاحب کو بھی غیر ملکی عرب کلچر کے زیر اثر عربی روزمرہ کے کلمات لاشعوری اور شعوری طور پر بولنے پڑتے ہیں .

بالکل آپ نے بجا فرمایا یہ ایک اہم نقطہ ہے کلچر بھی بہت کچھ خود بخود کراتا ہے انسان جس ماحول میں سالوں گزارتا ہے اس میں ڈھل جاتا ہے کچھ زیادہ تو کچھ کم ۔لیکن لاشعوری نہیں تھا وہ میں نے جان بوجھ کر لکھا تھا :grin:
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
آپ کی زندگی میں اس تبدیلی کی ضرور کوئی خاص وجہ ہے جس کا تعلق آپ کی ذات سے ہی ہو گا کیا آپ وہ ہمیں بتانا پسند کریں گے؟
کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ آپ کو بچپن میں مذہب کی تھوڑی بہت تعلیم تو دی گئی ہوگی۔
 

ساجد

محفلین
میں نظریہ ارتقاّء پر یقین رکھتا ہوں
http://en.wikipedia.org/wiki/Evolution
لیکن عبداللہ ، یہاں معاملہ اولین تخلیق کا ہے جس کے بارے میں آپ نے کہا کہ کسی خالق کائنات کو نہیں مانتے۔ ارتقاء تو مخلوق میں ہو گا نا؟ چلیں مان لیں کہ ڈارون کا نظریہ ارتقاء درست تھا تو پھر بھی یہ سوال ہے کہ انسان قبل ازیں بندر تھا تو بندر کا خالق کون ہے؟۔اور سب سے بڑھ کر یہ کہ مادے (جسم) کے اندر جو روح پائی جاتی ہے وہ بھی کیا ارتقاء کا نتیجہ ہے؟۔ اگر جواب ہاں میں ہے تو ابتداء میں روح کس شکل میں تھی؟۔ کیا یہ بھی ممکن ہے کہ روح ارتقاء کے مراحل طے کرتے کرتے مستقبل میں کوئی اور روپ دھار لے؟، جبکہ سائنسی تحقیق کے مطابق کروڑوں سال قبل بھی یہ روح اسی طرح زندہ اجسام کے اندر ہی تھی۔اس میں ارتقاء کیوں نہیں ہوا؟۔ اجسام گل جاتے ہیں لیکن روح کہاں جاتی ہے؟ ارتقاء تو دور روح کے بغیر جسم کی نشوونما ہی نہیں ہو پاتی تو ارتقاء کا تعلق روح سے ثابت ہے ۔ اسے الگ کر کے ہم ارتقاء کی بات کیسے کر سکتے ہیں؟۔
ایسا نہیں ہے کہ میں آپ سے یہ سوالات آپ کو زچ کرنے کے لئیے پوچھ رہا ہوں ،بہت عرصہ سے نظریہ ارتقاء کا مطالعہ کیا لیکن کوئی اس کا ہم نوا نہ ملا اس لئیے تشنگی برقرار رہی اب آپ اس کے علم بردار ہیں تو میں نے موقع غنیمت جانا اور کچھ جاننے کی جستجو پھر سے جاگ اٹھی۔
 

عسکری

معطل
نظریہ ارتقاء بھی تو مخلوق کا ہی نظریہ ہے جبکہ میں خالق کی بات کر رہا ہوں۔

خالق اس سب میں تھا ہی کہاں بھائی جی یہ سب تخلیق خود اسی مخلوک کی ہے جس میں اپنے خالق کی تخلیق بھی شامل ہے ۔انسان کو خدا کو ایجاد کرنے میں سیکنڑوں سال لگے اور اس کی ماہیت تبدیل کرنے میں اور ہزاروں سال ۔ خدا کا موجودہ تصور بالکل قابل تسلیم نہیں ۔ جتنے دلائل خدا کے ہونے پر ہیں اتنے ہی اس کے نا ہونے پر۔
 

عسکری

معطل
لیکن عبداللہ ، یہاں معاملہ اولین تخلیق کا ہے جس کے بارے میں آپ نے کہا کہ کسی خالق کائنات کو نہیں مانتے۔ ارتقاء تو مخلوق میں ہو گا نا؟

اس کا جواب پچھلی پوسٹ میں ہی بھائی جی اور میں جب اللہ کا انکاری ہوں تو عبد کیسا؟ وہ فرضی نام تھا بس

چلیں مان لیں کہ ڈارون کا نظریہ ارتقاء درست تھا تو پھر بھی یہ سوال ہے کہ انسان قبل ازیں بندر تھا تو بندر کا خالق کون ہے؟

بات بندر سے شروع نہیں ہوئی نظرے میں بات یک خلوی جاندار سے شروع ہوئی تھی جو لاکھوں سال میں پانی کے اندر پہلا خلیہ بنا تھا وہاں سے جان کی ابتداء کہی جاتی ہے بندر تو وسطی جانداروں بھی نہیں تھا یہ ماڈرن جانداروں کا حصہ ہے جناب

۔اور سب سے بڑھ کر یہ کہ مادے (جسم) کے اندر جو روح پائی جاتی ہے وہ بھی کیا ارتقاء کا نتیجہ ہے؟۔ اگر جواب ہاں میں ہے تو ابتداء میں روح کس شکل میں تھی؟۔ کیا یہ بھی ممکن ہے کہ روح ارتقاء کے مراحل طے کرتے کرتے مستقبل میں کوئی اور روپ دھار لے؟، جبکہ سائنسی تحقیق کے مطابق کروڑوں سال قبل بھی یہ روح اسی طرح زندہ اجسام کے اندر ہی تھی۔اس میں ارتقاء کیوں نہیں ہوا؟۔ اجسام گل جاتے ہیں لیکن روح کہاں جاتی ہے؟ ارتقاء تو دور روح کے بغیر جسم کی نشوونما ہی نہیں ہو پاتی تو ارتقاء کا تعلق روح سے ثابت ہے ۔ اسے الگ کر کے ہم ارتقاء کی بات کیسے کر سکتے ہیں؟۔

روح کو کب سائنس نے تسلیم کیا روح نام کی چیز اصل میں ہے ہی نہیں تمام ارتقاء پسند سائنسدان مانتے ہیں روح بذات خود انسان کا تخیل ہے ۔اخر میں اس پر اتفاق ہوا تھا کہ اس پر مزید تحقیق کی جا سکتی ہے نا کہ ارتقاء پسندوں نے تسلیم کیا تھا کہ روح ہے ۔میرے لیے روح کچھ نہیں جسم ہے جو مادوں پر مشتمل ہے اور اس کے خلیوں کی عمر جسیے جیسے بڑھے گی یہ خود بخود اپنی موت کی طرف جائیں گے اور انسان بھی ۔اور ایک دن سب ختم بس ۔

ایسا نہیں ہے کہ میں آپ سے یہ سوالات آپ کو زچ کرنے کے لئیے پوچھ رہا ہوں ،بہت عرصہ سے نظریہ ارتقاء کا مطالعہ کیا لیکن کوئی اس کا ہم نوا نہ ملا اس لئیے تشنگی برقرار رہی اب آپ اس کے علم بردار ہیں تو میں نے موقع غنیمت جانا اور کچھ جاننے کی جستجو پھر سے جاگ اٹھی۔

میں زچ نہیں نا ہی میں خود کو ماہر Atheism یا پھر خود کو Agnosticism کا داعی کہوں میرے لیے میرے نظریات ہیں اور بس ۔ جہاں مجھے لگتا ہے کچھ اور دیکھنا چاہیے میں دیکھ لیتا ہوں ۔بس :happy:
 
Top