انٹرویو انٹر ویو ود درویش لالہ

ناعمہ عزیز

لائبریرین
آ جائیں ذرا آپ بھی میدان میں:)

ہاں جی میں بات کر رہی ہوں درویش لالہ کی، ذرا ہو جائے ان کا بھی انٹر ویو۔۔۔

پہلے کچھ آپ کے نام کے بارے میں

1) آپ کا اصل نام کیا ہے یا سب درویش ہی کہتے ہیں؟

2) اگر اصل نام کچھ اور ہے تو آپ نے اس نام سے آئی ڈی کیوں بنایا؟

اب آ جائیں ذرا بچپن پہ

1) آپ کا نام کس نے رکھا تھا ؟ ( یہ میں اصل وال پوچھ رہی ہوں)

2) بچپن کیسا گزرا؟

3) کیا آپ بچپن میں شرارتی تھے؟

4) کوئی بچپن کی یادگار شرارت؟

5) کس سکول میں پڑھا؟

6) ٹیچرز کیسے ملے؟

7) بچپن میں کتنے دوست تھے اور ان کی کوئی خبر ہے کہ وہ کہاں گئے؟

8 ) بچپن کے سب سے اچھے دوست کا نام؟

9) سب سے زیادہ تنگ کس کو کیا؟

10) اپنے بچپن کو کتنا یاد کر تے ہیں؟

نوٹ ۔ اگلے پیپر کا وقت جوابات کے بعد بتایا جائے گا۔
 
mfdarvesh

محفلین
1) آپ کا اصل نام کیا ہے یا سب درویش ہی کہتے ہیں؟
میرا اصل نام یہی ہے، ایم، ایف، درویش
ایم سے محمد، ایف (صیغہ راز) اور درویش، درویش کچھ خود ساختہ سا ہے، مگر میرے نام کے ساتھ ہے، مجھے عموما اس نام سے نہیں پکارا جاتا

2) اگر اصل نام کچھ اور ہے تو آپ نے اس نام سے آئی ڈی کیوں بنایا؟
میرا اصل نام یہی ہے، اسی لیے اسی سے آئی ڈی بنایا تھا

بچپن سے:
1) آپ کا نام کس نے رکھا تھا ؟ ( یہ میں اصل وال پوچھ رہی ہوں)
میرا نام میری والدہ نے رکھا تھا، کیونکہ میں ان کا بڑا اور پہلا بیٹا ہوں

2) بچپن کیسا گزرا؟
اللہ کا شکر ہے، بہت اچھا اور مصروف گزرا

3) کیا آپ بچپن میں شرارتی تھے؟
میرے والدہ کہتی ہے کہ گھر میں کوئی چیز سلامت نہیں ہے، اندازہ کر لیں

4) کوئی بچپن کی یادگار شرارت؟
اتنی بڑی شرارتیں نہیں کی ہیں کہ جن پہ مار پڑے، میں چونکہ بچپن میں گھر سے باہر ہی نہیں نکلا اس لیے سب کچھ گھر والوں نے ہی برداشت کیا ہے، اب ویسے تو بہت ساری ہیں، کبھی تصاویر کے ساتھ شیئر کروں گا

5) کس سکول میں پڑھا؟
پرائمری گاؤں میں ہی پڑھی تھی، اس آگے اسلام آباد کے فیڈرل بورڈ سے پھر پنجاب یونیورسٹی وغیرہ وغیرہ

6) ٹیچرز کیسے ملے؟
بہت اچھے اور بے لوث، ان ہی کی وجہ سے میں سب کچھ ہوں

7) بچپن میں کتنے دوست تھے اور ان کی کوئی خبر ہے کہ وہ کہاں گئے؟
دوست تو میرا کوئی نہیں تھا، کلاس فیلوز تھے اور کافی کا مجھے پتا ہے، کچھ سے رابطے بھی ہوتے رہتے ہیں، میں اپنی کلاس میں رابطہ کا ذریعہ سمجھا جاتا ہوں (بچپن کی نہیں، بعد کی) کسی نے کسی نے رابطہ کرنا ہو تو وہ مجھ سا رابطہ کرتا ہے کہ عموما مجھے خبر ہوتی ہے،

8 ) بچپن کے سب سے اچھے دوست کا نام؟
عامر تھے، ان سے کچھ گپ ہوتی تھی اور اب بھی ہے اب وہ میرے بہت اچھے دوست ہیں

9) سب سے زیادہ تنگ کس کو کیا؟
اپنی اماں کو اور اب بھی کرتا ہوں، عموما میرے گھر والے مجھ سے تنگ رہتے ہیں

10) اپنے بچپن کو کتنا یاد کر تے ہیں؟
بلکل نہیں کرتا، میں اب زیادہ اچھا ہوں
 
شمشاد

لائبریرین
11) شادی شدہ ہیں یا ابھی تک بچے ہوئے ہیں؟

12) اپنی خریداری خود کرتے ہیں یا کوئی اور، اگر کوئی اور ہے تو وہ کون ہے؟

13) رنگ کون سا پسند ہے؟

14) لباس کون سا پسند ہے؟

15) سواری کون سی پسند ہے؟

16) سگریٹ پیتے ہیں یا نہیں؟ اگر پیتے ہیں تو روزانہ کتنے سگریٹ پیتے ہیں؟

17) موسیقی کا شوق ہے یا نہیں؟

18) موسم کون سا پسند ہے؟

19) چائے پینے کے رسیا ہیں یا نہیں؟

20) کس قسم کے لوگ پسند ہیں؟

21) کس بات پر غصہ آتا ہے؟

22) “کبھی آ بیل مجھے مار“ پر عمل کیا، نتیجہ کیا نکلا؟

23) کوئی آپ کی تعریف کرے تو کیا محسوس کرتے ہیں؟

24) جھوٹ بولنا کہاں پر جائز سمجھتے ہیں؟

25) عملی زندگی کب شروع کی تھی؟

فی الحال اتنا ہی۔ باقی ناعمہ کے آنے پر۔
 
mfdarvesh

محفلین
شمشاد بھائی، آپ نے تو گھما ہی دیا ہے، ناعمہ نے تو بڑے آسان سوال پوچھے تھے میں جوابات دینے کی کوشش کرتا ہوں
 
mfdarvesh

محفلین
11) شادی شدہ ہیں یا ابھی تک بچے ہوئے ہیں؟
ابھی تک بچے ہی ہوئے ہیں :)

12) اپنی خریداری خود کرتے ہیں یا کوئی اور، اگر کوئی اور ہے تو وہ کون ہے؟
اکثر تو خود ہی کرتا ہوں

13) رنگ کون سا پسند ہے؟
سفید اور نیوی بلیو

14) لباس کون سا پسند ہے؟
شلوار سلوٹ گھر میں اور جمعہ کے دن اور پنیٹ عموما

15) سواری کون سی پسند ہے؟
جو مل جائے، موٹر سائیکل بہت سبک رفتار ہے اور اگر پنڈی جانا ہو تو میں پسند کرتاہوں، اس کو رش میں نکالنا آسان ہوتا ہے

16) سگریٹ پیتے ہیں یا نہیں؟ اگر پیتے ہیں تو روزانہ کتنے سگریٹ پیتے ہیں؟
اللہ کا شکر ہے میں اس عادت سے محفوظ ہوں

17) موسیقی کا شوق ہے یا نہیں؟
شوق تو بلکل نہیں ہے، کبھی کبھی گزرا کرتا ہوں، Schiller مجھے کافی پسند ہے

18) موسم کون سا پسند ہے؟
موسم سارے اچھے ہیں، سردی کی اپنی بات ہے کہ گرم کپڑے پہننے سے سردی کم ہو جاتی ہے، مگر میں نے ایک بار کہیں پڑھا تھا کہ الن فقیر (شائد یہی تھے) اپنی والدہ کے ہمراہ اپنی جھونپڑی میں سردی کے موسم میں ٹھٹھر رہے تھے کہ الن کی والدہ نے کہا الن تم اللہ کے بہت قریب ہوں، اللہ سے کیوں نہیں کہتے کہ دوزخ کی تھوڑی سی آگ ادھر بھیج دے تاکہ ہم غریبوں کی جھونپڑی گرم ہوسکے، بس مجھے سردی اچھی نہیں لگتی، میرے خیال میں اسلام نے گرمی کو پسند کیا ہے کہ ہر امیر غریب کھلے آسمان تلے سو سکتا ہے۔

19) چائے پینے کے رسیا ہیں یا نہیں؟
بلکل نہیں، ہاں سبز چائے پیتا ہوں وہ بھی اگر مل جائے تو

20) کس قسم کے لوگ پسند ہیں؟
جو مغرور نہ ہوں، میری طرح کے غریب بندے پسند ہیں

21) کس بات پر غصہ آتا ہے؟
غصہ بہت آتا ہے اور عموما ایسے ہی آ جاتا ہے، بغیر وجہ کے

22) “کبھی آ بیل مجھے مار“ پر عمل کیا، نتیجہ کیا نکلا؟
ہمیشہ ہی ایسا ہوتا ہے کہ میں کام کر دیتا ہوں اور پھر میرے گلے پڑ جاتا ہے، آفس میں مجھے منع کیا جاتا ہے کہ رضاکار نہ بنو

23) کوئی آپ کی تعریف کرے تو کیا محسوس کرتے ہیں؟
میری تعریف کم ہی لوگ کرتے ہیں، بہرحال اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں

24) جھوٹ بولنا کہاں پر جائز سمجھتے ہیں؟
جب سچ بولنے سے کام بگڑ جائے

25) عملی زندگی کب شروع کی تھی؟
پانچ سال ہو گئے ہیں تقریبا
 
شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ۔

دوسرے اراکین کی سہولت کے لیے بھی بتاتا چلوں کہ جب نمبر دیئے جاتے ہیں تو 8 اور ) پر شتونگڑہ بن جاتا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے اضافی اختیارات میں جا کر“اس عبارت میں مسکراہٹوں کو معطل کریں“ پر ٹک کا نشان لگانے سے شتونگڑہ ظاہر نہیں ہو گا۔

میں بھی آجکل علن فقیر کا کلام سن رہا ہوں۔

چائے “ہائے ظالم تو نے پی ہی نہیں“

شادی سے کب تک بچنے کا ارادہ ہے؟ بہن بھائیوں میں سب سے بڑا ہونے پر والدین تو یہی چاہتے ہوں گے کہ بیٹے کے سر پر سہرا سجے اور گھر میں چاند سی بہو آئے۔ویسے بھی بیٹا برسر روزگار ہے۔

چھوٹے بہن بھائیوں پر رعب تو ڈالتے ہوں گے۔

جو کماتے ہیں وہ والدین کو دے دیتے ہیں اور پھر اپنے خرچے کے لیے ان سے پیسے لیتے ہیں یا اپنا خرچہ رکھ کر باقی پیسے والدین کو دے دیتے ہیں۔

عمر عزیز کی کتنی بہاریں دیکھ چکے ہیں؟

اگر کسی سے لڑائی ہو جائے تو پسپائی اختیار کرتے ہیں یا ڈٹے رہتے ہیں؟

گاؤں کی زندگی اچھی لگتی ہے یا شہری زندگی پسند ہے؟

اردو کی آخری کتاب کون سے پڑھی تھی؟

پھل کون سا پسند ہے سوائے نکاح کے چھوہارے کے؟

بنیادی طور پر شرمیلے ہیں یا نہیں؟

انسان کو پیسے کمانے کے لیے کتنی محنت کرنی چاہیے؟

یہ ناعمہ کہاں رہ گئی؟ ابھی تو میرا چھٹی کا وقت ہو رہا ہے۔ باقی بعد میں۔
 
mfdarvesh

محفلین
شکریہ، رہنمائی کرنے کا، اب میں جوابات دیتا ہوں:

چائے “ہائے ظالم تو نے پی ہی نہیں“
چائے بہت پی ہے، اب چھوڑ دی ہے، آفس میں ایوری ڈے تنگ کرتا ہے اور فریش دودھ کی چائے نہیں بن سکتی، بہت خالص ہوتا ہے نا، اور پھر ڈاکٹر نے منع بھی کر دیا تھا، لہذا چائے اب میری زندگی میں کبھی کبھی آتی ہے

شادی سے کب تک بچنے کا ارادہ ہے؟ بہن بھائیوں میں سب سے بڑا ہونے پر والدین تو یہی چاہتے ہوں گے کہ بیٹے کے سر پر سہرا سجے اور گھر میں چاند سی بہو آئے۔ویسے بھی بیٹا برسر روزگار ہے۔
جی ہاں، امید پر دنیا قائم ہے :)

چھوٹے بہن بھائیوں پر رعب تو ڈالتے ہوں گے۔
بہت تنگ ہوتے ہیں مجھ سے، میں ڈانٹتا بہت ہوں

جو کماتے ہیں وہ والدین کو دے دیتے ہیں اور پھر اپنے خرچے کے لیے ان سے پیسے لیتے ہیں یا اپنا خرچہ رکھ کر باقی پیسے والدین کو دے دیتے ہیں۔
دونوں صورتیں ہوتی ہیں، پہلے تو گھر والے مجھ سے پیسے لیتے ہیں نہیں تھے، اب میں دے دیتا ہوں، اکاونٹ کمبائیڈ ہے

عمر عزیز کی کتنی بہاریں دیکھ چکے ہیں؟
بتا دیا تو ناعمہ تو کرنٹ لگ جائے گا، اگلی بہار جو کہ آنے والی ہے اس پہ بتاؤں گا یا اگر ناعمہ نے کہا تو :)

اگر کسی سے لڑائی ہو جائے تو پسپائی اختیار کرتے ہیں یا ڈٹے رہتے ہیں؟
میں لڑائی پسند نہیں ہوں، مگر ڈٹا رہتا ہوں

گاؤں کی زندگی اچھی لگتی ہے یا شہری زندگی پسند ہے؟
اگر گاؤں میں بنیادی سہولیات ہوں تو گاؤں بہت اچھا ہے، مگر میرے گاؤں میں تو الن فقیر والا حال ہے

اردو کی آخری کتاب کون سے پڑھی تھی؟
شہاب نامہ پڑھ رہا ہوں، اردو کی آخری کتاب پڑھ رہا تھا کہ ایک دوست اٹھا کے لے گیا، اس کو تو میں نے برقیانے کے بھی کوشش کی تھی

پھل کون سا پسند ہے سوائے نکاح کے چھوہارے کے؟
موسمی پھل جو بھی مل جائے، سیب، کیلا، مالٹا، انار وغیرہ

بنیادی طور پر شرمیلے ہیں یا نہیں؟
جی کافی، مجھے کسی سے بات کرنے کے لیے پوری ہمت اکٹھی کرنا پڑتی ہے

انسان کو پیسے کمانے کے لیے کتنی محنت کرنی چاہیے؟
اتنی کہ دال روٹی چل جائے، ابن آدم کا منہ تو قبر کی مٹی ہی بھر سکتی ہے

یعنی کہ ابھی باقی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ بسم اللہ۔۔۔ ناعمہ تو شروع کرکے غائب ہے
 
شمشاد

لائبریرین
آپ کا اصل نام کیا ہے یا سب درویش ہی کہتے ہیں؟
میرا اصل نام یہی ہے، ایم، ایف، درویش
ایم سے محمد، ایف (صیغہ راز) اور درویش، درویش کچھ خود ساختہ سا ہے، مگر میرے نام کے ساتھ ہے، مجھے عموما اس نام سے نہیں پکارا جاتا

لیکن میں تو ایم ایف درویش سے میٹرک فیل درویش سمجھا تھا۔ ہی ہی ہی ہی ہی

ناعمہ آگے انٹرویو تم شروع کرو یا میں مزید سوالنامہ تیار کروں؟
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
اب ذرا جوانی پہ آ جائیں ۔

کیسی گزری؟

سنا ہے جوانی میں خون گرم ہوتا ہے بندہ قتل بھی کر سکتا ہے کیا آپ یقین کر سکتے ہیں؟

کیا جب آپ جوان تھے تو سوٹ شوٹ پہن کر موبائل ہاتھ میں پکڑ کے گلی کی نکڑ پر کھڑے ہو کر اپنے آپ کو شاہ رخ سمجھا کرتے تھے؟
( یہ سوال میں نے اس لئے پوچھا کہ آج کل کے لڑکوں کو صر ف یہی کام ہے)

سب سے مار کس سے کھائیِ؟

اپنے دل کی ہر بات کس کو کہتے ہیں ؟

امی سے زیادہ بنتی ہے کہ ابو سے؟

بہن بھائیوں میں کس کے قر یب ہیں؟

کھانے میں سب سے زیادہ کیا پسند ہے؟ میٹھے اور نمکین میں

کھانا گھر کا پسند ہے کے ہو ٹل کا؟

کیا آپ کی چھٹی حس خطرے کا آلارم دیتی ہے؟

کیا کبھی ایسا ہوا کہ کسی کی خواہش کی ہو اور وہ فورا مل گئی ہو پھر آپ نے کہا ہو کہ کچھ اور ہی مانگ لیا ہوتا؟
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
لیکن میں تو ایم ایف درویش سے میٹرک فیل درویش سمجھا تھا۔ ہی ہی ہی ہی ہی

ناعمہ آگے انٹرویو تم شروع کرو یا میں مزید سوالنامہ تیار کروں؟

یہ کر رہی تھی ویسے آج کل دو تین کا اکٹھے کر رہی ہوں تو اس لیے یہا ں نہیں آیا جا رہا :rolleyes:
 
شمشاد

لائبریرین
ناعمہ ابھی تو ان کی شادی بھی نہیں ہوئی اور تم نے ان کی جوانی بھی “گزار“ دی۔ :eek:
 
mfdarvesh

محفلین
اب ذرا جوانی پہ آ جائیں ۔

کیسی گزری؟
اچھی اور خاموش گز گئی

سنا ہے جوانی میں خون گرم ہوتا ہے بندہ قتل بھی کر سکتا ہے کیا آپ یقین کر سکتے ہیں؟
انسانی خون ویسے ہی بہت گرم ہوتا ہے، ہر عمر میں، قتل تو کبھی بھی کیا جاسکتا ہے

کیا جب آپ جوان تھے تو سوٹ شوٹ پہن کر موبائل ہاتھ میں پکڑ کے گلی کی نکڑ پر کھڑے ہو کر اپنے آپ کو شاہ رخ سمجھا کرتے تھے؟
( یہ سوال میں نے اس لئے پوچھا کہ آج کل کے لڑکوں کو صر ف یہی کام ہے)
آپ کو یقین آجائے گا؟ میں نے کبھی انڈین فلم نہیں دیکھی، شاہ رخ کا ابھی آکہ پتہ چلا ہے، موبائل بہت دیرسے میرے پاس آیا تھا، جب میں ملازمت پیشہ تھا، پینٹ تو میں ویسے ہی پہنتا ہوں

سب سے مار کس سے کھائی
اباجی سے بہت مار کھائی ہے، اب ڈر لگتا ہے کہ ۔۔۔۔

اپنے دل کی ہر بات کس کو کہتے ہیں ؟
بلکل نہیں کہتا کسی سے نہیں کہتا

امی سے زیادہ بنتی ہے کہ ابو سے؟
امی سے زیادہ بنتی ہے

بہن بھائیوں میں کس کے قر یب ہیں؟
بھائی اور میرا تعلق کافی اچھا ہے

کھانے میں سب سے زیادہ کیا پسند ہے؟ میٹھے اور نمکین میں
سب کھا لیتا ہوں، سیال میٹھا مجھے اچھا لگتا ہے، چکن اچھی ہوتی ہے مگر ڈاکٹر کہتے ہیں کہ محتاط ہو کے کھائیں

کھانا گھر کا پسند ہے کے ہو ٹل کا؟
میں ہوٹل نہیں جاتا اگر مجبوری نہ ہو تو، جو مجھے اچھا لگتا ہے، گھر لے آتا ہوں، ویسا ہی پک جاتا ہے، اور ہم سب انجوائے کرتے ہیں

کیا آپ کی چھٹی حس خطرے کا آلارم دیتی ہے؟
شائد ہوتا ہے ایسا، میں نے اچھی طرح تسلی کبھی نہیں کی، مگر کچھ ہوتا ضرور ہے

کیا کبھی ایسا ہوا کہ کسی کی خواہش کی ہو اور وہ فورا مل گئی ہو پھر آپ نے کہا ہو کہ کچھ اور ہی مانگ لیا ہوتا؟
اکثر ایسا ہوتاہے، کہ میں کہتاہوں کہ کاش کچھ اور بھی مانگ لیتے، مگر یہ ہوتا بے ساختہ ہی ہے، سوچ کے ایسا نہیں ہوتا
 
Top