انڈیزائن اسباق قسط پنجم (پیج نمبر، ماسٹر پیج، ٹیبل آف کنٹنٹ)

arifkarim

معطل
پچھلی قسط میں ہم نے انڈیزائن کے اندر شاعری کی درست فارمیٹنگ کرنا سیکھا تھا۔ اس قسط میں ہم کتب کیلئے پیج نمبر، ماسٹرپیج اور ٹیبل آف کنٹنٹ بنانا سیکھیں گے۔ اس ٹیوٹوریل کو بالکل درست کر لینے کے بعد آپ گھر بیٹھے اپنی من پسند کُتب کمپوز کر کے چھپائی کیلئے بھیج سکتے ہیں۔ یہ سبق سابقہ اسباق کے مقابلہ میں تھوڑا مشکل ہو سکتا ہے۔ اسلئے اسپر عمل کرنے سے قبل بار بار پڑھیں۔
  1. انڈیزائن کھولیں اور نئی ڈاکومنٹ منتخب کرتے وقت فیسنگ پیجز سلیکٹ کر لیں:
    c000077.gif
  2. اب اردو لائبریری سے چار کہانیاں نئی ڈاکومنٹ کے صفحہ نمبر دو پر کاپی پیسٹ کر لیں۔ آسانی کیلئے ہم ہر کہانی کے پہلے دو صفحات ہی استعمال کریں گے۔
  3. ٹیبل آف کنٹنٹ بنانے کیلئے کہانیوں کے ٹائیٹل کا ہیڈ نگ اسٹائل میں ہونا ضروری ہے۔ اسکے لئے پہلے ٹائیٹل ”بے وقوف بادشاہ“ سلیکٹ کریں اور اسکا سائز تھوڑا بڑا کر کے رنگ بدل دیں:
    c000078.gif
  4. اب پیراگراف اسٹائل مینو سے نیا اسٹائل بنائیں اور اس پر ڈبل کلک کر کے اسکا نام ہیڈنگ رکھ دیں:
    c000079.gif

    c000080.gif
  5. یوں باقی تمام کہانیوں کے ٹائیٹل کو باری باری سلیکٹ کر یں اور ہیڈنگ اسٹائل اپلائی کر دیں۔
  6. اسی طرح سادھے متن کو بھی سلیکٹ کر کے ایک نیا پیراگراف اسٹائل بنا لیں اوراسکا نام نارمل رکھ دیں:
    c000081.gif
  7. اب اے ماسٹر نامی ماسٹر پیج پر ڈبل کریں اور اسکے صفحات کے بائیں ترین اور دائیں ترین سمت میں ایک جتنے سائز کے دو عدد ٹیکسٹ باکس بنا لیں:
    c000086.gif
  8. ان دونوں ٹیکسٹ باکسز کی فارمیٹنگ نارمل کر دیں۔ اور پھر ٹائپ مینو سے کرنٹ پیج نمبر ڈبل کلک کر کے ایڈ کر لیں:
    c000088.gif
  9. صفحہ نمبر دو اور تین پر واپس جانے پر یہ پیج نمبر نظر آئیں گے:
    c000087.gif
  10. چونکہ ہمیں صفحہ نمبر 2 کو صفحہ نمبر 1 سیٹ کرنا ہے، اسلئے اس پر رائٹ کلک کر کے نمبرنگ اینڈ سیکشن منتخب کریں اور اسٹارٹ پیج نمبرنگ 1 کر دیں:
    c000091.gif

    c000090.gif
  11. پیج نمبرنگ درست کر لینے کے بعد پہلے صفحہ پر جائیں اور لے آؤٹ مینو سے ٹیبل آف کنٹنٹ منتخب کر لیں:
    c000092.gif
  12. یہاں درج ذیل سیٹنگ دے کر اوکے دبادیں۔ باآسانی ٹیبل آف کنٹنٹ بن جائے گا:
    c000093.gif

    c000094.gif
  13. ٹیبل آف کنٹنٹ بنانے کے بعد ماسٹر پیج پر جائیں اور ٹاپ ٹیکسٹ میں کتاب کا نام اور باٹم ٹیکسٹ میں پہلی کہانی کا نام لکھ دیں:
    c000095.gif
  14. ماسٹر پیج پر رائٹ کلک کریں اور آپشنز میں جاکر اس کا نام چپٹرایک رکھ دیں:
    c000096.gif

    c000098.gif
  15. اب اسپر دوبارہ رائٹ کلک کریں اور ڈپلیکیٹ کر کے 4 چپٹرز اور ایک ٹیبل آف کنٹنٹ کیلئے ماسٹر پیجز بنا لیں:
    c000099.gif

    c000100.gif
  16. ان ماسٹرپیجز میں باٹم ٹیکسٹ کہانی کے حساب سے سیٹ کر یں اور مطلوبہ صفحات پر اپلائی کر دیں۔ ماسٹر پیج اپلائی کرنے کیلئے اسے ماؤس سے پکڑ کر صفحہ پر ڈریگ اینڈ ڈراپ کریں۔ ٹیبل آف کنٹنٹ والے ماسٹر پیج کی بھی اسی طرح صفائی کر کے پہلے صفحہ پر اپلائی کر دیں۔
  17. تمام اسٹیپ درست کر لینے کے بعد درج ذیل نتیجہ آئے گا:
    D9W9XlQ.gif
اگلی قسط
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
جی انڈکس عام طور پر تو کتاب کے آخر میں ہی ہوتا ہے ۔ جس کی مدد سے آپ کسی لفظ یا موضوع کو کتاب میں تلاش کرتے ہیں ۔
اچھا ویسے اسکی ہمیں کبھی ضرورت نہیں پڑی کیونکہ زیادہ کی ورڈز پر مبنی کتب پر کام نہیں کیا۔ انڈیزائن والوں نے یہاں کافی تفصیل سے انڈیکس بنانا سکھایا ہے۔ اگر مشکل ہو تو اردو میں ٹیوٹوریل بنایا جا سکتا ہے۔ البتہ اسکے لئے زیادہ کی ورڈز والی کوئی فائل درکار ہو گی جیسے اردو لغت کے کچھ صفحات۔
 

arifkarim

معطل
میرے خیال میں آپنے میرے سے اتنے سارے ٹیوٹوریلز صرف غور سے پڑھنے کیلئے بنوائے تھے۔ ان پر عمل بھی کیا یا کوئی نہیں :)

ابھی تھیوری چل رہی ہے. پریکٹیکل کی باری آنے پر اسے بھی کرکے دکھاؤں گا. :D



مذاق بر طرف عارف بھائی! عمل بھی کر رہا ہوں. اگرچہ سو فی صد نہ سہی. :)
 

arifkarim

معطل
عارف بھائی اس سلسلے میں آپ اپنا کام جاری رکھیں ۔ کیونکہ وہ عمل کریں یا نہ کریں دوسروں کا کافی فائدہ ہوجائے گا ۔
جی ابتدائی اسباق تو مکمل ہو چکے ہیں۔ اسکے بعد صارف کی مرضی ہے کہ اسے کتنے ایڈوانس لیول تک لیجانا چاہتا ہے۔ جب بنیاد مضبوط ہو تو اسپر کچھ بھی کھڑا کیا جا سکتا ہے۔
نیز جب تک کوئی علم عمل میں نہ لایا جائے یہ بیکار ہوتا ہے۔ میں اسی لئے خالی معلوماتی اسباق کی بجائے عملی اسباق پر یقین رکھتا ہوں۔
 
Top