arifkarim
معطل
پچھلی قسط میں ہم نے اردو متن کو درست کشیدہ اور آٹو کشیدہ کرنا سیکھا تھا۔ اس قسط میں میرا ارادہ تو تھا کہ ٹیبل آف کنٹنٹ بنانا سکھاؤں لیکن پھر مکرمی محمد تابش صدیقی کی ایک پوسٹ سے خیال آیا کہ اس بھری محفل میں کافی شعراء کرام بھی موجود ہیں۔ اور جب وہ انڈیزائن میں اپنی محبوب شاعری لکھنا شروع کریں گے تو فارمیٹنگ کے مسائل آنے پر انہوں نے ہم پر شعر کسنا شروع کر دینے ہیں۔ گو کہ ہمیں اردو شاعری کی الف ب بھی نہیں آتی، البتہ اردو کمیونٹی میں شعراء کا رعب اور دبدبا ہونے کی وجہ سے ہمارا فرض بنتا ہے کہ انہیں انڈیزائن میں اشعار کی درست فارمیٹنگ کے چند اصول سمجھائے جائیں:
- انڈیزائن میں اردو اشعار کی فارمیٹنگ سیدھا ڈاکومنٹ میں ٹائپ کر کے یا ٹیبل کی شکل میں دی جا سکتی ہے۔ میرا تجربہ ہے کہ ٹیبل اشعار کی فارمیٹنگ کیلئے زیادہ بہتر ہیں اسلئے ہمارا ٹیوٹوریل اسی بارہ میں ہوگا۔ انڈیزائن میں ایک نئی ڈاکومنٹ کھولیں اورفارمیٹ اسٹائل 1 کے نیچے6 قطاروں اور دو کالموں والا ایک نیا ٹیبل بنا لیں:
- اب اس ٹیبل میں علامہ اقبال کی نظم ”ایک بچے کی دعا“ یہاں سے کاپی پیسٹ کر لیں:
- آپ دیکھ سکتے ہیں کہ متن ٹیبل سیل کے بالکل ساتھ چمٹا ہوا ہے۔ اسے بہتر کرنے کیلئے ٹیبل کے تمام سیلز سلیکٹ کریں اور اوپر دائیں جانب مینو میں درج ذیل سیٹنگ دے دیں۔ یہ درست ہو جائے گا:
- اگر آخری شعر کو ایک سیل میں تبدیل کرنا ہو تو اسکے دو سیلز کو سلیکٹ کریں اور ٹیبل مینو میں کراس کو دبا دیں۔
- نیز سیل کا انڈینٹ دونوں اطراف سے 10 گنا بڑھا دیں:
- فارمیٹ اسٹائل 1 مکمل کر لینے کے بعد فارمیٹ اسٹائل 2 کے نیچے ایک نیاٹیبل بنائیں جہاں 6 قطاریں اور ایک کالم ہو۔ ان میں وہی اشعار دوبارہ کاپی پیسٹ کر لیں:
- اب اس ٹیبل کا پہلا سیل سلیکٹ کریں اور درج ذیل انڈینٹ سیٹنگ دے دیں:
- اسی طرح دوسرا سیل سلیکٹ کریں اور پہلے سیل کا مخالف انڈینٹ سیٹ کر دیں:
- باقی سیلز کو بھی یوں ہی فارمیٹ کر دیں۔ اس پراسیس کو تیز کرنے کیلئے ٹیبل اسٹائلز بنائے جا سکتے ہیں تاکہ صرف ایک کلک سے شعر دائیں بائیں ہو سکے۔
- ٹیبل کی لائنز غائب کرنے کیلئے اسکے تمام سیل سلیکٹ کریں اور درج ذیل سیٹنگ دے دیں:
- تمام اسٹیپ درست کرنے پر آخری نتیجہ ایسا آنا چاہئے:
اگلی قسط
مدیر کی آخری تدوین: