انڈیزائن اسباق آخری قسط(حاشیہ لگائیں)

arifkarim

معطل
پچھلی قسط میں رياض حسين صاحب نےایک پوسٹ میں حاشیہ لگانے سے متعلق کچھ پوچھا تھا۔ تب ہمیں یاد آیا کہ انڈیزائن میں حاشیہ لگانا تو ہم بھول گئے۔ یوں یہ انڈیزائن اسباق کی آخری قسط آپ کے نام ہوئی:
  1. انڈیزائن میں حاشیے لگانے کا زبردست نظام موجود ہے۔ جو کم از کم میرے تجربے کے حساب سے ان پیج اور ورڈ کے مقابلہ میں بہت اعلیٰ ہے۔ سب سے پہلے حاشیوں پر مبنی کچھ متن یہاں سے انڈیزائن میں کاپی پیسٹ کر لیں:
    c000119.gif
  2. اب آخری پیراگراف کے بعد لفظ "حاشیہ" لکھیں اور اسکا سائز باقی متن کے مقابلہ میں قدرے کم کر دیں۔ پھر اسے سلیکٹ کر کے Footnote کے نام سے ایک نیا پیراگراف اسٹائل بنا لیں:
    c000120.gif

  3. ٹائپ مینو سے فوٹ نوٹ آپشنز میں جائیں اور وہاں درج ذیل سیٹنگ دے دیں:
    c000121.gif

    c000122.gif

  4. اب متن میں جس مقام پر حاشیہ لگانا مقصود ہو، وہاں کرسر لیکر جائیں اور ٹائپ مینو سے انسرٹ فوٹ نوٹ کو دبادیں:
    c000123.gif

  5. یوں پیج کے آخر میں حاشیہ نمودار ہوگا جہاں آپ حوالہ وغیرہ درج کر سکتے ہیں:
    c000125.gif

  6. تمام حاشیے لگانے کے بعد اگر حاشیہ لائن کی لمبائی اور مقام ابتداء درست کرنا مقصود ہو تو ڈاکومنٹ فوٹ نوٹ آپشنز میں جاکر اسے سیٹ کیا جا سکتا ہے:
    c000126.gif

  7. تمام اسٹیپ درست کرنے کے بعد آخری نتیجہ:
    Footnote.png
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
محمد تابش صدیقی اگر آپ کی کتاب میں حاشیوں کا استعمال کافی ہے تو میں تجربات کی بنیاد پر انڈیزائن استعمال کرنے کا مشورہ دوں گا۔ مائکروسافٹ ورڈ حاشیوں کے معاملے میں کافی تنگ کرتا ہے خاص کر اگر انکی تعداد زیادہ ہو۔
 
اس میں حاشیے نہیں ہیں. انڈیزائن میں ہی فارمیٹ کر رہا ہوں.
انڈیزائن میں ٹائپنگ بہت سلو ہے، لہٰذا ورڈ میں ٹائپ کر کے انڈیزائن میں لے جاتا ہوں اور فارمیٹ کر لیتا ہوں.
 
arifkarim

معطل
انڈیزائن میں ٹائپنگ بہت سلو ہے، لہٰذا ورڈ میں ٹائپ کر کے انڈیزائن میں لے جاتا ہوں اور فارمیٹ کر لیتا ہوں.
تیز ٹائپنگ کیلئے انڈیزائن کا لائٹ ورژن ان کاپی بھی موجود ہے جو انڈیزائن کیساتھ انٹگریڈ ہے۔ اسکے علاوہ انڈیزائن کے اسٹوری ایڈیٹر میں سیدھا متن ٹائپ کیا جا سکتا ہے:
c000130.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:
تیز ٹائپنگ کیلئے انڈیزائن کا لائٹ ورژن ان کاپی بھی موجود ہے جو انڈیزائن کیساتھ انٹگریڈ ہے۔ اسکے علاوہ انڈیزائن کے اسٹوری ایڈیٹر میں سیدھا متن ٹائپ کیا جا سکتا ہے:
c000130.gif
ورڈ والا کام اس لحاظ سے مناسب لگ رہا ہے کہ ایک تو متن کا بیک اپ خود بخود بنتا رہتا ہے، اور پھر اگر کہیں صرف متن چاہیے ہوا تو ورڈ فائل زیادہ سود مند رہے گی.
جیسے استادِ محترم کو فراہم کرنا ہو گا.
 
مدیر کی آخری تدوین:

sayani

محفلین
محترم عارف صاحب اسسلام ؑلیکم۔۔۔ جناب انڈزائن ۲۰۱۷ کے لئے ڈکشنری درکار ہے۔۔۔ کچھ رہنمائی فرمائے۔ شکریہ
 
شاہد شاہ

محفلین
محترم عارف صاحب اسسلام ؑلیکم۔۔۔ جناب انڈزائن ۲۰۱۷ کے لئے ڈکشنری درکار ہے۔۔۔ کچھ رہنمائی فرمائے۔ شکریہ
مجھے اس بارہ میں کچھ علم نہیں۔ باقی کے اسباق پڑھتا ہوں شاید کچھ مل جائے
ابھی دوسرے سبق والے دھاگے سے انڈیزائن ۲۰۱۷ کیلئے یہ ربط ملا ہے:
urduforIndesigncc2017.zip
 
Top