اوراق زندگی - میرا بلاگ

ذوالقرنین

لائبریرین
میں نے اپنا پہلا بلاگ کامیابی سے اردو میں تبدیل کر دیا۔ پر چند مسئلے درپیش آ رہے ہیں۔ ملاحظہ فرمائیں۔

Untitled-1-1.jpg

دائیں بائیں والا مسئلہ کیسے حل کیا جائے؟
اور بہتر سے بہترین بنانے کے لیے اس میں کیا کیا تبدیلیاں ضروری ہیں؟
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
میں نے دیکھا ہے آپ کا بلاگ۔
بہت اچھا ہے۔
دائیں سے بائیں کا تو خیر کچھ بھی نہیں علم۔
میرا اپنا بلاگ، محمداحمد بھائی کا اور بہت سے دوسرے بلاگ بھی دائیں سے بائیں ہی ہیں۔
اور باقی تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
اگر آپ تیم بدلنا چاہیں تو چاہے کوئی بھی انگلش تھیم لے کر، اُسے اردو میں کر لیں۔
اس سے بلاگ کی خوبصورتی اور بڑھ جائے گی۔
مثال کے طور پہ میرا اور احمد بھائی کا بلاگ دیکھ لیں۔
 
شکریہ بلال بھائی!
آپ اور دوسرے عزیزوں کا بلاگ دیکھ کر ہی میں نے تحریک پکڑا۔
آپ کا بلاگ واقعی کمال کا ہے۔ میرا ٹارگٹ ہے۔ پر آہستہ آہستہ کام کرتا جاؤں گا تاکہ کچھ سیکھ بھی سکوں۔ اس لیے بجائے مکمل ٹیمپلیٹ تبدیل کرنے کے کچھ نہ کچھ تبدیلیاں کر رہا ہوں۔
ابھی میرا بلاگ کچھ اس طرح دِکھتا ہے۔

Untitled-2.jpg
 
زبردست نین بھائی۔
میرے حساب سے تو بلاگ اب بہت اچھا اور پیارا لگ رہا ہے۔
وہ کہتے ہیں نا کہ سادگی میں حسن ہوتا ہے۔
تو بس، آپ کا بلاگ بھی سادہ اور بیحد خوبصورت لگ رہا ہے اب۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
ابن سعید بھائی!
نبیل بھائی!
میں نے اپنے بلاگ میں مزید صفحات شامل کیے ہیں اور چاہتا ہوں کہ مخصوص پوسٹ مخصوص صفحے میں جانا چاہیے۔ جیسا کہ شاعری کے صفحے میں شاعری اور اقتباسات کے صفحے میں اقتباسات۔ لیکن کیسے؟ کیونکہ مجھے ایسا کوئی آپشن نظر نہیں آ رہا۔ اور سارے پوسٹ ایک ہی صفحہ پر نظر آ رہے ہیں۔ کیا اس کا کوئی حل ہے؟
 
صفحات سے آپ کی کیا مراد ہے یہ ہمیں نہیں معلوم لیکن آپ ہر مراسلے کے ساتھ ایک یا زائد ٹیگ شامل کر سکتے ہیں۔ پھر ان ٹیگزکی مدد سے زمرہ بندی ہو جاتی ہے۔ بلاگ کے بنیادی پتے پر تو آخری چند تازہ ترین پیغامات ہی نظر آتے ہیں لیکن آپ ایسے تھیم منتخب کر سکتے ہیں جن میں ٹیگز کو زیادہ اہمیت دی گئی ہو۔ غالباً بلٹ ان ڈائنامک تھیمز میں بھی ایک دو ایسے ہیں جو زمرہ جات کو زیادہ نمایاں کرتے ہیں۔ :) :) :)
 
ذوالقرنین

لائبریرین
ٹیگز تو نہیں کیے ہیں۔ کر کے دیکھتا ہوں۔ کیا کوئی اور طریقہ نہیں ہے کہ ڈائریکٹ اسی صفحہ میں مراسلہ لکھا جائے۔
صفحات سے مراد صفحے ہی ہیں۔ جن میں اپنی مرضی کے مراسلے پوسٹ کیے جا سکے۔:doh:
 
جناب عالی! پیغامات تو ایڈمن کنٹرول پینل میں لکھے جاتے ہیں، ان کو فرنٹ اینڈ سے تھوڑی نہ لکھا جاتا ہے۔ :) :) :)
 
ذوالقرنین

لائبریرین
میرے خود کے ترمیم کیے گئے تین ٹیمپلیٹس۔
امید ہے دوستوں کو پسند آئے گا۔
ٹیمپلیٹ 1
ٹیمپلیٹ 2
ٹیمپلیٹ 3

طریقہ استعمال:
اس لیے لکھنا پڑ رہا ہے کیونکہ امپورٹ کرنے پر امپورٹنگ کا ایرر دے رہا تھا۔ (ہو سکتا ہے کہ آپ لوگوں کے ساتھ ایرر نہ دے، دوسری صورت میں دیسی طریقہ اختیار کیجئے)۔ اس لیے ٹیمپلیٹ فولڈر میں موجود main.xml پر رائٹ کلک کرکے edit سلیکٹ کیجئے۔ اور اس میں موجود سارے مواد کو سلیکٹ کرکے کاپی کیجئے۔
پھر اپنے بلاگ کے مین پیج میں موجود آپشنز میں سے template سلیکٹ کرکے Edit Html پر کلک کیجئے۔ Expand widget templates کو چیک ضرور کیجئے ورنہ گڑبڑ ہو سکتا ہے۔ پھر اس میں موجود سارے مواد کو سلیکٹ کرکے ڈیلیٹ کیجئے۔ اور کاپی شدہ مواد کو وہاں پیسٹ کیجئے۔ ڈن کرنے سے پہلے پریوو پر کلک کرکے ایک بار ضرور تسلی کیجئے۔
شکریہ​
 
چیک کروں گا کل صبح۔
اس وقت تو انٹرنیٹ لانگ مارچ پہ چلا جاتا ہے اور ساتھ میں بلاگسپاٹ دھرنے کا اعلان کر دیتا ہے۔
 
Top