اوّلیں چند دسمبر کے (امجد اسلام امجد سے معذرت کے ساتھ)

نیرنگ خیال

لائبریرین
اوّلیں چند دسمبر کے
(امجد اسلام امجد سے معذرت کے ساتھ)

اوّلیں چند دسمبر کے
ہربرس ہی عجب گزرتے ہیں
انٹرنٹ کے نگار خانے سے
کیسے کیسے ہنر گزرتے ہیں
بے تکے بےوزن کلاموں کی
محفلیں کئی ایک سجتی ہیں
میڈیا کے سماج سے دن بھر
کیسی پوسٹیں پکارتی ہیں مجھے
"جن میں مربوط بےنوا گھنٹی"
ہر نئی اطلاع پہ بجتی ہے
کس قدر پیارےپیارے لوگوں کے
بد شکل بد قماش کچھ مصرعے
ٹائم لائن پہ پھیل جاتے ہیں
شاعروں کے مزار پر جیسے
فن کے سوکھے ہوئے نشانوں پر
بدوضع شعر ہنہناتے ہیں
پھر دسمبر کے پہلے دن ہیں اور
"ہر برس کی طرح سے اب کے بھی"
بے طرب صفیں باندھتے ہیں یہ
"کیا خبر اس برس کے آخر تک"
شعر اور بےوزن سے مصرعوں سے
کتنے دل اب کے کٹ گئے ہوں گے
کتنے شعراء اپنی قبروں میں
پھڑ پھڑا کر اکڑ گئے ہوں گے
بےبحر شاعری کے جنگل میں
کس قدر ظلم ہوگئے ہوں گے
"ہر دسمبر یہ سوچتا ہوں میں"
"اک دن ایسا بھی تو ہونا ہے"
شاعری کے ہنر کو سونا ہے
بےبحر بے طرب یہ سارے شعر
کب عروض و بحر سمجھتے ہیں
بس دسمبر کی رٹ لگائے ہوئے
سماجی میڈیا کو بھر دیا ہوگا
اور کچھ بےتکے سےمصرعوں سے
ایک دیوان چھپ گیا ہوگا

محمداحمد بھائی کا شکریہ اس کو نکھارنے میں مدد کرنے کا۔
 
فلک شیر

محفلین
فہرست میں اضافے پہ ہم محفل کے شعراء کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔
کمال کی انٹری پہ داد قبول کیجیے قبلہ
دسمبری شعراء ! دیکھو جو دیدہ عبرت نگاہ ہو ۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
خوب ، بہت خوب
خوش رہیں
شاہ جی۔۔۔ اس نظر کرم پر شکرگزار ہوں۔ :)

یہ سخت ذیادتی ہے نیرنگ خیال بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہزگز زیادتی نہیں ہے۔ بلکہ حقیقت ہے۔۔۔ :D :p

فہرست میں اضافے پہ ہم محفل کے شعراء کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔
کمال کی انٹری پہ داد قبول کیجیے قبلہ
دسمبری شعراء ! دیکھو جو دیدہ عبرت نگاہ ہو ۔
کس چیز میں اضافہ حضور۔۔۔ کلام کی پیروڈی کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ تو ہم پہلے بھی اس میں تین چار بار طبع آزمائی کر چکے ہیں۔ باقاعدہ شاعری تو آپ جیسے احباب ہی کا خاصہ ہے۔
شکریہ سرکار۔۔۔۔ :)
دسمبری شعراء دیکھتے ہی تو نہیں۔ دیدہ عبرت نگاہ کہاں سے ہوگی۔۔۔ :D
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ سخت زیادتی ہے نیرنگ خیال بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بالکل ۔۔۔!

اِس بارے میں اِس دسمبر سے اُس دسمبر (یعنی کم از کم اگلا دسمبر) تک احتجاج بشکلِ دھرنا مع شعرائے دسمبر اب لازمی قرار پا گیا ہے۔ نیز اب دسمبری شاعری کی مہم کو کم از کم فروری تک توسیع اور صبح سے لے کر شام تک فراخی دینے کی ضرورت ہے۔

شعرائے دسمبر اس حرکت پر احتجاج کے مزید حقوق محفوظ رکھتے ہیں کہ بصورتِ دیگر بطور پلان بی، سی اور ڈی وغیرہ پیش کرکے "دھرنے" کو "ورنہ" کی شکل دی جا سکے۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہائے ہائے کیا بات ہے۔

واقعی اب تو "ہر برس ہی گراں گزرتے ہیں۔" :) :)
آہو۔۔۔ :D

بالکل ۔۔۔!

اِس بارے میں اِس دسمبر سے اُس دسمبر (یعنی کم از کم اگلا دسمبر) تک احتجاج بشکلِ دھرنا مع شعرائے دسمبر اب لازمی قرار پا گیا ہے۔ نیز اب دسمبری شاعری کی مہم کو کم از کم فروری تک توسیع اور صبح سے لے کر شام تک فراخی دینے کی ضرورت ہے۔

شعرائے دسمبر اس حرکت پر احتجاج کے مزید حقوق محفوظ رکھتے ہیں کہ بصورتِ دیگر بطور پلان بی، سی اور ڈی وغیرہ پیش کرکے "دھرنے" کو "ورنہ" کی شکل دی جا سکے۔ :)

ہاہاہاہاااااا۔۔۔۔ :laughing::rollingonthefloor:
 
عباس اعوان

محفلین
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا :laugh:
مرشد، ایک دفعہ تراہ تو نکل گیا ہو گا امجد اسلام امجد صاحب کا۔ موصوف سوتے سوتے اچھل پڑے ہوں گے اور آنکھوں کے آگے نیلے پیلے ترمرے ناچنا شروع ہو گئے ہوں گے:
ہے کہاں سے یہ صدا آئی
"نہ مالِ غنیمت، نہ کشور کشائی"
بہت خوب طرح باندھی ہے، الفاظ و مصرعہ جات کا بہاؤ بھی قابلَ ستائش ہے۔
بہت خوب
:)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
جی ابھی تک۔۔۔ :)

شکرگزار ہوں سرکار۔۔۔ :)
ہی ہی ہی۔۔۔ تراہ تاں ساڈا کڈیا پیا اے انہاں دسمبریاں نیں۔۔۔ :p
 
عبد الرحمن

لائبریرین
کس قدر پیارےپیارے لوگوں کے
بد شکل بد قماش کچھ مصرعے
ٹائم لائن پہ پھیل جاتے ہیں

اس پر صرف شاعر سے ہی نہیں ہم سب سے معذرت کرنی چاہیے آپ کو۔ :p

ماشاء اللہ بہت عمدہ نیرنگ بھائی! اگلے سالانہ مشاعرے کے لیے شاعروں کی کھیپ میں ایک اور کا اضافہ ہوگیا۔ :)
 
میں معذرت کرنے والا تھا۔ لیکن آخری سطر پڑھ کر پتا چلا کہ آپ کو سب شعراء سے معذرت کرنی پڑنے والی ہے۔۔۔ :p

شکرگزار ہوں عبدالرحمن بھائی :)
 
عبد الرحمن

لائبریرین
میں معذرت کرنے والا تھا۔ لیکن آخری سطر پڑھ کر پتا چلا کہ آپ کو سب شعراء سے معذرت کرنی پڑنے والی ہے۔۔۔ :p

شکرگزار ہوں عبدالرحمن بھائی :)
اوہ آپ نے تو مجھے ہی پھنسا دیا۔ :)

میں ذرا چلتا ہوں۔ ایک ضرور ی کام یاد آگیا مجھے۔ :)
 
Top