نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں پہلے بھی ذکر کر چکا ہوں کہ محفل فورم کی وی بلیٹن پر منتقلی کے بعد اس میں اردو اوپن پیڈ کا استعمال کیا جا رہا ہے- لیکن ابھی تک یوزرز کو اوپن پیڈ کی اضافی کیز کا علم نہیں ہے، خاص طور پر آلٹ جی آر (کنٹرول+آلٹ) کی کمبینیشنز کا ابھی تک بہت کم لوگوں کو علم ہے۔ اسی لیے میں نے اوپن پیڈ میں شامل صوتی اردو کی بورڈ کی وضاحت کے لیے اس کی بورڈ کی نارمل، شفٹ اور آلٹ جی آر سٹیٹس کی تفصیل واضح کرنے کے لیے گرافکس تیار کی ہیں جوکہ میں ذیل میں پوسٹ کر رہا ہوں:
واضح رہے کہ آلٹ جی آر کی کچھ نان انگلش کی بورڈز پر دستیاب ہے، جبکہ انگریزی کی بورڈز پر یہ CTRL+ALT کے مترادف ہے۔ علاوہ ازیں، بالا کی تصاویر میں دکھائے گئے تمام حروف ہر اردو فونٹ میں سپورٹڈ نہیں ہیں۔ خاص طور پر اردو نسخ ایشیا ٹائپ فونٹ میں کافی حروف مسنگ ہیں۔ اس لیے اگر آپ ان میں کوئی حروف استعمال کریں تو اس عبارت کو مناسب فونٹس مثال کے طور پر غدیر، شہرزادہ یا ٹاہوما وغیرہ کے ذریعے فارمیٹ کرنا نہ بھولیں۔
لینگویج موڈ سوئچ کرنا
اکثر دوستوں کو ابھی تک لینگویج موڈ سوئچ کرنے کے لیے شارٹ کٹ CTRL+SPACE کا علم نہیں ہے۔ اس شارٹ کٹ کا استعمال اس مقصد کے لیے فراہم کیے گئے ریڈیو بٹنز کی نسبت آسان ہے۔
Zero Width Non-joiner (ZWNJ)
ZWNJ کے استعمال کے لیے SHIFT+SPACE کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
فارمیٹنگ کوڈز
جیسا کہ بالا میں فراہم کی گئی آلٹ جی آر سٹیٹ میں دکھایا گیا ہے، اوپن پیڈ میں یونیکوڈ کنٹرول کیریکٹرز یعنی کہ LRM, LRO, LRE, PDF, RLO, RLM بھی فراہم کیے گیے ہیں۔ ان کی تفصیل ذیل کے ربط پر دیکھی جا سکتی ہے۔
Unicode® control characters
آپ دوستوں کی سہولت کے لیے میں ایک پی ڈی ایف فائل بھی اٹیچ کر رہا ہوں جس میں بالا کی تصاویر شامل کی گئی ہیں۔ اسے آپ ریفرینس کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔
میں امید کرتا ہوں کہ یہ معلومات آپ کے لیے مفید ثابت ہوں گی۔
والسلام

نارمل سٹیٹ
شفٹ سٹیٹ
آلٹ جی آر (کنٹرول+آلٹ) سٹیٹ