اپنی پوسٹ میں ٹیبل شامل کریں!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں نے فورم میں پیغامات میں آسانی سے جدول بنانے کے لیے ایک کوڈ‌ شامل کیا ہے۔ اگرچہ اس میں بہت سی آپشنز کا استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن فی الحال میں اس پوسٹ میں صرف چند آپشنز کا ذکر کروں گا جن کے ذریعے ایک سادہ ٹیبل بنائی جا سکتی ہے۔ ٹیبل بنانے کے لیے table بی بی کوڈ‌ کا استعمال کیا جائے گا جبکہ ٹیبل کے خانے "|" کیریکٹر کے ذریعے بنائے جائیں گے۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ ٹیبل کی پہلی row اسی لائن میں ہونی چاہیے جس میں
کوڈ اور اس کی آپشنز لکھی ہوئی ہوں۔ ذیل میں ایک سادہ ٹیبل بنانے کا کوڈ‌ دکھایا گیا ہے:

PHP:
[table]اول | دوم | سوم
ایک | 3 | 4
دو | 5 | 6
تین | 7 | 8
چار | 8 | 9
[/table]

جس کے ذریعے ذیل کی ٹیبل بنے گی:

اول | دوم | سوم
ایک | 3 | 4
دو | 5 | 6
تین | 7 | 8
چار | 8 | 9

اگر table کوڈ‌ کے ساتھ head آپشن کا استعمال کیا جائے تو ٹیبل کے شروع میں ایک ہیڈر ظاہر ہوگا۔ اس کی مثال ذیل کے کوڈ‌ میں دی گئی ہے:

PHP:
[table="head"]اول | دوم | سوم
ایک | 3 | 4
دو | 5 | 6
تین | 7 | 8
چار | 8 | 9
[/table]

اس سے ذیل کی ٹیبل بنے گی جس میں ہیڈر بھی نظر آ رہا ہے:

اول | دوم | سوم
ایک | 3 | 4
دو | 5 | 6
تین | 7 | 8
چار | 8 | 9

بالا میں نظر آنے والی ٹیبلز کی چوڑائی صرف اتنی ہی ہے جتنی اس کے خانوں کے لیے درکار ہے۔ ٹیبل کی چوڑائی بڑھانے کے لیے width آپشن کا استعمال کیا جا سکتا ہے جیسے کہ ذیل کے کوڈ میں دکھایا گیا ہے:

PHP:
[table="head; width=15em"]اول | دوم | سوم
ایک | 3 | 4
دو | 5 | 6
تین | 7 | 8
چار | 8 | 9
[/table]

اس سے ذیل کی ٹیبل بنے گی:

اول | دوم | سوم
ایک | 3 | 4
دو | 5 | 6
تین | 7 | 8
چار | 8 | 9

اس ٹیبل کوڈ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے ذریعے بنائی جانے والی ٹیبل کے خانوں (cells) میں فارمیٹ کیا ہوا ٹیکسٹ اور تصاویر بھی شامل کی جا سکتی ہیں جیسے کہ ذیل میں دکھایا گیا ہے:

کالم 1|کالم 2 | کالم 3
ایک | 3 | :)
دو | 5 | :cool:
تین | 7 | :grin:
چار | 8 | :confused:

میں امید کرتا ہوں کہ آپ کے لیے یہ کوڈ مفید ثابت ہوگا۔


والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
*reserved*

میں table بی بی کوڈ‌ کی باقی آپشنز کے استعمال کے بارے میں اس پوسٹ میں اپڈیٹ کرتا رہوں گا۔
 

اسد

محفلین
کیا ہم ٹیبل کے کسی سیل میں لائن بریک شامل کر سکتے ہیں؟
مثلاً ہیڈنگ کو ہم دو سطروں میں لانا چاہتے ہوں تو۔
 

مغزل

محفلین
نبیل بھائی اگر فرصت ہو تو میں ایک دو سوالات کرنا چاہوں گا ، اس ضمن میں ۔ کیا ذپ کروں ؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
نبیل صاحب کیا ایچ ٹی ایم ایل سے جدول بنایا جا سکتا ہے محفل پر ؟

فورم پر ایچ ٹی ایم ایل پوسٹ نہیں کی جا سکتی۔

نبیل بھائی اگر فرصت ہو تو میں ایک دو سوالات کرنا چاہوں گا ، اس ضمن میں ۔ کیا ذپ کروں ؟

جناب اگر کوئی ذاتی بات کرنی ہے تو اس کے لیے ذپ بہتر رہے گا، تکنیکی معاملات کے لیے فورم ہی مناسب رہے گی۔
 

اظفر

محفلین
کم سے کم ٹیبل کیلیے اس کو آں کریں ، یا کوئی طریقہ بتائیں بڑا ٹیبل باھر سے کیسے امپورٹ‌کیا جا سکتا ہے ۔
 

محمدصابر

محفلین
کم سے کم ٹیبل کیلیے اس کو آں کریں ، یا کوئی طریقہ بتائیں بڑا ٹیبل باھر سے کیسے امپورٹ‌کیا جا سکتا ہے ۔
مائیکروسافٹ ورڈ سے ٹیبل کو سیلیکٹ کر کے Convert Table To Text کمانڈ اپلائی کریں۔ اور ڈائیلاگ باکس میں Other ریڈیو بٹن سلیکٹ کر کے سامنے ٹیکسٹ باکس میں پائپ سائن "|" ڈال کر OK کر دیں۔ باقی کام صرف کاپی پیسٹ کا رہ جائے گا۔
 
جمیل نستعلیق ورڈ پر تو ماشااللہ خوب چلتا ہے لیکن اس کے الفاظ کے درمیان بعض دفعہ اتنا فاصلہ آجاتا ہے کہ وہ پھر ختم نہیں ہوتا۔کیا اس کا کوئی طریقہ ہے کہ ان پیج کی طرح اس کا فاصلہ کم کرنے یا بڑھانے کی کوئی کی ہو؟
 

عطاری

محفلین
مائیکروسافٹ ورڈ سے ٹیبل کو سیلیکٹ کر کے Convert Table To Text کمانڈ اپلائی کریں۔ اور ڈائیلاگ باکس میں Other ریڈیو بٹن سلیکٹ کر کے سامنے ٹیکسٹ باکس میں پائپ سائن "|" ڈال کر OK کر دیں۔ باقی کام صرف کاپی پیسٹ کا رہ جائے گا۔

شکریہ۔۔۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے اس کوڈ کو دوبارہ فعال کر دیا ہے۔ جن پرانی پوسٹس میں یہ کوڈ استعمال ہوا ہوا ہے، انہیں دوبارہ سے مدون کرکے محفوظ کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔
 
Top