صحیح مشاہدہ کیا، اصل میں یہ خط فارسی کے لیے ہے۔ اردو کے جن حروف کی گلائفز نہیں وہ ہیں:ذرا اس سکرین شاٹ کو دیکھیئے:
بیشک اس فانٹ میں اردوحرودف موجود ہیں، مگر یہ آپس میں ٹھیک طور جڑتے نہیں ۔ جبکہ عربی اور فارسی حروف ٹھیک کام کر رہے ہیں۔
اس میں اردو گلائفس کا اضافہ کیا جا سکتا ہے کچھ مشکل نہیں۔ پہلے دیکھنا ہوگا کہ فونٹ کس طرز پر بنایا گیا ہے۔ کچھ کوشش کی جا سکتی ہے ریورس انجنیرنگ کی۔
سلام: یہ فونٹ، میرعماد جسے کسی پروگرام سے لیا گیا ہے، اور بلکل میرعماد کے نستعلیق فونٹ جیسا ہے۔ اس میں بھی کیلی گرافی کے لیے کشیدہ اشکال ہیں،بلکہ میرعماد سے بھی زیادہ ہیں۔ اس میں نکتے بھی بہتر انداز میں ہنڈل کیے گئےہیں۔اس میں میرعماد کی طرح بڑی ے بھی موجود ہے۔ لیکن یہ فونٹ بہت بڑاہے، اور اس کا وولٹ ٹیبل بنانا بھی مشکل ہو گا۔اگر وقت ملا تو اس پر بھی کام کروں گا۔
دو ہفتوں سے میں میرعماد کے نستعلیق فونٹ پرکام کررہا ہوں۔ اور ں، ٹ ، ڑ، ڈ الفاظ بھی شامل کر لیے ہیں، ے کا مسلہ ہے، اور وہ بھی شایدایک دودنوں میں حل ہو جائے گا۔ لیکن یہ فونٹ فائرفوکس میں نہیں کام کرتا، اور یہ شاید صرف کیلی گرافی کے لیے ہی استعمال ہو۔
جواد
فائر فاکس میں کیا مسئلہ ہے اس میں۔
میں نے فانٹ دیکھا ہے۔وولٹ ٹیبل کو چھیڑے بغیر فانٹ سائز اس طرح کم کیا جا سکتا ہے کہ دوسری بے شمار زبانوں کے گلافس کو مٹا دیا جائے۔
میں بھی جلد ہی اس پر کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ کم از کم اپنے استعمال کے لئے۔