دوسری سالگرہ ایوارڈ۔۔۔بہترین انٹرویو؟؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
لو بھلا، مجھے کیا ضرورت ہے جھوٹ بولنے کی۔ بڑی سچی بچی ہوں میں۔ :p

تمھارا پڑھا تھا لیکن کچھ صفحات ہی پڑھے تھے۔ مکمل زکریا کا ہی پڑھا ہے۔ یا شاید ان کے بھی ایک دو صفحے مس ہو گئے ہوں۔
 

F@rzana

محفلین
مجھے ووٹنگ سے بچاؤؤؤؤؤؤ

اور ویسے بھی میرا انٹرویو ابھی تک ادھورا ہے محب!
 

فرحت کیانی

لائبریرین
میں نے جتنے انٹرویوز پڑھے (جو کی تعداد بہت کم ہے) ان میں سے میرا ووٹ “محب علوی“ کے لئے۔ ان کے انٹرویو کے آخری حصے کی گفتگو کی بنیاد پر۔
 

F@rzana

محفلین
ووٹ اور میں؟

منہ دھو رکھو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پتہ نہیں کیوں اس بات پر مجھےتمہارے اوتار والا بابا یاد آرہا ہے جس نے محفل میں آتے ہی مجھ سے تو تڑاخ سے بات چیت شروع کردی اور میں اندر ہی اندر پیچ و تاب کھاتی ہوئی اخلاقیات کے مظاہرے کرتی رہی۔۔۔۔ :lol: :lol:
 
ہاں ووٹ اور تم

ویسے منہ دھو رکھنے سے ووٹ مل جائے گا تو دھو رکھتا ہوں مہنگا سودا نہیں۔

وہ بابا میں نہیں تھا تمہاری یاداشت کو کیا ہوگیا ہے ویسے اخلاقیات کا اندر ہی اندر پیچ تاب کھانا خود اخلاقیات کے لیے اچھا نہیں ہوتا باہر نکلنے دینا اگلی بار :lol:
 

امن ایمان

محفلین
پتہ نہیں مجھے یہاں ووٹ دینا چاہیے یا نہیں۔۔۔کیوں کہ میرے لیے تو ہر انٹرویو بہترین رہا۔۔۔۔کیا کروں اب۔۔؟؟؟؟؟ :(
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top