دوسری سالگرہ ایوارڈ۔۔۔۔ بہترین رکن برائے سیاست

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
گو موضوع سے آپ کو لگ رہا ہوگا کہ ایوارڈ اسٹار پلس کے ڈراموں میں ساس بہو کے جھگڑوں کو ہوا دینے میں بہترین سیاست کے کردار جیسا کوئی ایوارڈ ہے مگر ایسا بالکل نہیں ہے۔

یہ ایوارڈ ہے سیاست کے دھاگوں میں بہترین رکن کے لیے ۔ میری نظر میں یہ رکن ہیں

مہوش
منیر طاہر
ابو شامل
راہبر
کالا پانی
خاور بلال
ساجد اقبال

مقابلہ سخت ہوگا کیونکہ اب سیاست کے دھاگے میں جان پڑ گئی ہے۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
میری طرف سے اس میں محب کا نام بھی شامل کر لیں کہ اراکین کو پکڑ پکڑ کر لاتے ہیں یہ آؤ بھئی سیاست پر بات کرو۔ اور خود بھی سیاست پر خود بحث کرتے ہیں۔
 
بالکل منیر کام تو آپ نے سیاست کے زمرے میں سیاست والے ہی کیے ہیں ، میں تو قائل ہوں آپ کا :wink:

میرا ووٹ آپ کے لیے ہے
 

ابوشامل

محفلین
ارے محب بھائی! یہ میرا نام کیوں؟؟؟؟؟ :shock:
خاور نے نہایت اہم شخصیت کی جانب اشارہ کیا ہے، میرے خیال میں اس ایوارڈ کے حقدار بھی وہی ہیں۔ انتہائی سنجیدہ اور سیاست کے موضوعات پر کھل کر بات کرنے والے، جامع جواب دیتے ہیں اور حق بات کہنے سے نہیں گھبراتے، میرا ووٹ تو اظہر الحق صاحب کے لیے لیجیے۔ ہاں! البتہ شعلہ بیانی کا بھی کوئی ایوارڈ ہے تو یہ نستعلیق مونچھوں والے ننھے میاں (خاور بلال) سب سے آگے ہوں گے :wink:
 

غازی عثمان

محفلین
میرا ووٹ
ٹو دی پوائنٹ ، بہترین جوابات
شامل کے ابو

جذبات کا بہترین استعمال، شلعہ بیانی
خاور

یہ نہ ہوں‌ تو بحث کیسے ہو، بہترین مخالفت
مہوش،

:evil: :twisted: :oops:
قرال




ہاں‌ یہ ٹھیک ہیں
 

qaral

محفلین
وہ کہتے ہیں کے دریا کے بہاؤ کے ساتھ تو ہر کوئی تیر لیتا ہے مگر اسکے مخالف تیرنا ناممکن ہوتا ہے اور مہوش صاحبہ نے یہ کام باخوبی کیا محفل پر زیادہ تر لوگ سیاسی طور پر انتہائی جانبدار ہیں سو یہاں ایک ہی سیاسی رخ پیش ہو رہا تھا اور اس پر ہی تنقید ہو رہی تھی اتنے لوگوں کے درمیان آکر اپنا نقطہ نظر بیان کرنا ان کی تنقید سہنا اور پھر خاطر خواہ جواب دینا محوش کے ہی بس کا کام تھا اور پھر انہوں نے بہت اچھے سیاسی اور سماجی موضوعات پر دھاگے بھی کھولے سو میرے نزدیک وہ واقعی ہی اس ایوارڈ کی حقدار ہیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top