ایک غزل جیہ صاحبہ اور الف عین صاحب کی نذر

مغزل

محفلین
فرصتِ نظا رگی ، پچھلے پہر ہو بھی تو کیا
بجھ گئیں آنکھیں ہماری، اب سحر ہوبھی تو کیا
مجھ کو اپنے جسم کا سایہ بہت ہے دھوپ میں
منتظر میرا کہیں، کوئی شجر ہو بھی تو کیا
اب سفر لپٹا ہے پیروں میں سخن آباد کا
راہ میں بے قافلہ ہونے کا ڈر ہو بھی تو کیا
زندگی تو چل پڑی محمود اب سوئے عدم
راہزن ہوبھی تو کیا ہے راہبر ہو بھی تو کیا
ہم تو بس آوارگانِ شب ہیں محمود آجکل
گھر نہیں اپنا تو کیا ہے اور اگر ہو بھی تو کیا

رائے کا انتظار رہے گا۔۔
م۔م۔مغل
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت اچھی غزل ہے - لیکن یہ صرف اعجاز صاحب اور جیہ صاحبہ کے لیے کیوں؟ مجھے رشک ہو رہا ہے - :)
چھوڑا نہ رشک نے کہ لوں تیرے گھر کا نام
ہر اک سے پوچھتا ہوں کہ جاؤں کدھر کو میں
 

شمشاد

لائبریرین
بہت اچھا کلام ہے مغل صاحب۔
اردو محفل کو اپنے کلام سے نوازنے میں اتنی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیوں کرتے ہیں؟
 

الف عین

لائبریرین
اچھی غزل ہے مغل میاں۔ ’سمت‘ کے لئے اور بھی کچھ دیں ورنہ اسی کو اگلے شمارے کی زینت تو بنا ہی دوں گا۔
 

مغزل

محفلین
اچھی غزل ہے مغل میاں۔ ’سمت‘ کے لئے اور بھی کچھ دیں ورنہ اسی کو اگلے شمارے کی زینت تو بنا ہی دوں گا۔

آداب۔۔ اعجاز صاحب۔۔غزل کی پسندیدگی کیلئے ممنون ہوں۔
مجھے خوشی ہوگی کہ آپ اسی کو "سمت" کی سمت روانہ کردیں تو۔۔
دراصل یہاں پاکستان میں توانائی کا بحرانچل رہا ہے۔۔۔
جب بھی موقع ملتا ہے صرف جوابات میں ہی وقت کٹ جاتا ہے۔۔۔
آپ کی محبتوں کا مقروض اور مزید کا طالب
م۔م۔مغل
 

مغزل

محفلین
بہت اچھا کلام ہے مغل صاحب۔
اردو محفل کو اپنے کلام سے نوازنے میں اتنی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیوں کرتے ہیں؟

پیارے صاحب۔۔
میں کون ہوتا ہوں نوازنے والا۔۔
دراصل معاملہ یہ کہ ۔۔۔ میری مصروفیات کچھ بڑھ گئی ہیں۔۔ دوسری بات۔۔ میں جب سے (12سال) میں شعر کہہ رہا ہوں
میں نے اپن کلام کبھی کہیں محفوظ نہیں۔ کیا۔۔۔ جو یاد آتا جائے گا۔۔ پیش کرتا رہوں گا۔۔۔

نیاز مند
م۔م۔مغل
 

مغزل

محفلین
بہت اچھی غزل ہے - لیکن یہ صرف اعجاز صاحب اور جیہ صاحبہ کے لیے کیوں؟ مجھے رشک ہو رہا ہے - :)
چھوڑا نہ رشک نے کہ لوں تیرے گھر کا نام
ہر اک سے پوچھتا ہوں کہ جاؤں کدھر کو میں


پیارے صاحب۔۔۔ آپ کے مراسلے کے جواب میں الف عین اور علوی صاحبان کا شکریہ دیکھنے کے بعد لازم
ہوچلا ہے کہ میں آپ کے سوال کا جواب دوں۔۔ تو پیارے صاحب۔۔ معاملہ انسیت کا ہے اور کچھ بھی نہیں۔۔آپ خیال مت کیجئے گا۔۔
اب آپ سے بھی ۔۔۔ یہ تعلق استوار ہو چلا ہے تو آئندہ نشانہ آپ بھی ہوں گے۔۔۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
بھئ مغل صاحب یہ آپ نے کیا کیا؟ اتنا اچھا کلام قلمبند نہیں‌کیا - آپ تو اچھے خاصے بھاری بھرکم شاعر لگتے ہیں‌- آپ کے مزید کلام کا انتظار رہے گا- بہت شکریہ - تختہء مشق منتظر ہے - :)
 

شمشاد

لائبریرین
اب تو سخنور صاحب بھی آپ کے کلام کی شاہراہ انتظار پر بیٹھ گئے میرے ساتھ، اب تو کچھ خیال فرمائیں۔
 

جیہ

لائبریرین
بہت خوب۔ بہت اچھا کلام ہے ۔ خاص کر یہ شعر تو بہت پسند آیا

مجھ کو اپنے جسم کا سایہ بہت ہے دھوپ میں
منتظر میرا کہیں، کوئی شجر ہو بھی تو کیا

واقعی مغل صاحب اچھے شاعر ہیں۔ امید ہے کہ آپ اپنے کلام سے ہم کو مستفید کرتےرہیں گے
 

جیہ

لائبریرین
مشکوک بھی اور مشوش بھی :)
ویسے سنت کی آئینی حیثیت ای بک دیکھ لیناخاص میرے حواشی یعنی فٹ‌نوٹس پھر کہنا کہ قابلیت والا کام کیا کہ نہیں:grin:
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
م م م صاحب بہت خوب کیا بات ہے بہت اچھی غزل ہے آپ کی میں تو پہلے ہی آپ کی استادی کو تسلیم کر چکا ہوں اور امید ہے آپ کی مزید شاعری ہم کو پڑھنے اور اس سے کچھ سیکھنے کو ملے گی شکریہ
 

مغزل

محفلین
م م م صاحب بہت خوب کیا بات ہے بہت اچھی غزل ہے آپ کی میں تو پہلے ہی آپ کی استادی کو تسلیم کر چکا ہوں اور امید ہے آپ کی مزید شاعری ہم کو پڑھنے اور اس سے کچھ سیکھنے کو ملے گی شکریہ


(استادی) ؟؟؟؟؟؟؟؟؟ کیا کرتے ہو بھائی۔۔ کیوں دشنام دیتے ہو۔۔
غزل سراہنے کا شکریہ۔۔۔
ضرور پیش کرتا رہوں گا۔
 
Top