السلام علیکم ؛
دوستو ، ما بدولت' اردو محفل ' کی رونق کو دوبالا فرمانے کی خاطر ابھی ابھی یہاں جلوہ افروز ہوئے ہیں۔ باقی تو سب ٹھیک ہے بس یہ دیکھ کر مایوسی ہوئی کہ نہ توکوئی پھولوں کے ہار ہماری خدمت میں پیش کئیے گئے اور نہ ہی گاڈ آف آنر کا غوغا بلند ہوا۔
خیر کوئی بات نہیں اب ہم آ گئے ہیں تو سب ٹھیک کر ہی لیں گے (اپنی عادتوں کی طرح)۔ ویسے بھی ہمیں پہلی اور دوسری جماعت کے بچوں اور لوگوں کے ایر کنڈیشنر ٹھیک کرنے کا بہت اچھا تجربہ ہے ، یعنی پرانے ۔۔۔۔ ہیں۔ اپنے منہ میاں مٹھو بننا اچھا نہیں لگا اس لئیے خالی جگہ آپ لوگ خود ہی کسی مناسب سے لفظ سے پُر کر کے میری شخصیت کو مزید آٹھ چاند لگا دیں۔ ویسے ما بدولت ایمانداری کا جیتا جاگتا شاہکار ہیں اس لئیے صرف چار چاند اپنے پاس رکھ کر چار آپ کو واپس کر دیں گے کہ اس سے زیادہ کی گنجائش تو شریعت میں بھی نہیں ہے۔
ابھی ما بدولت کو تخلیہ درکار ہے کیونکہ اس نا ہنجار کمپیوٹر کی بھی گوشمالی کرنی ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے بہت سُستی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ شاید ہمارے کسی عدو نے ہماری جاسوسی کے لئیے اس کو ورغلایا ہے۔ آپ سب حضرات ہمارے واپس قدم رنجہ فرمانے تک یونہی مرنجاں مرنج رہئیے اور ہماری شخصیت پر غیر جانبدارانہ اور عامیانہ تبصرے کیجییے کیوں کہ ہم اغیار اور عوام سے ذرا دور ہی رہتے ہیں اس لئیے ہر دو ہماری موجودگی میں (ہماری) دُم دبا کر نہ جانے کہاں بھاگ جاتے ہیں۔

تب تک آپ سب کا اللہ ہی حافظ۔