ناعمہ عزیز
لائبریرین
سرطان افراد گول مٹول چہرے والے ہوتے ہیں۔ ان کے چہروں پر ہر وقت مسکراہٹ رہتی ہے ۔ یہ لوگ سست لیکن باوقار انداز سے آگے بڑھتے ہیں ۔ ان کی آنکھوں میں گرم جوشی ہوتی ہے ۔ ہاتھ اور پاؤں چھوٹے ہوتے ہیں ۔
سرطان افراد کے جذبات میں اتار چڑھاؤ رہتا ہے ۔ یہ چاندکے زیر اثر لوگ ہوتے ہیں اور اسی طرح پراسرار ہیں جس طرح رات کے وقت سمندر پراسرار ہوتے ہیں ۔ اور اتنے ہی خوش رو ہیں کہ جیسے ایک خاموش اور ٹھہری ہوئی جھیل کی سطح پر چاند کا عکس مسکرا رہا ہو ۔ یہ لوگ خدشات ، اذیت ناک توہمات ماضی کی وابستگیوں اور اپنی خاموشی کے ستائے ہوئے ہوتے ہیں ۔ یہ سب انہیں پاگل پن کے کنارے تک لے جاتا ہے ۔ یہ بے حد حساس بلکہ بعض اوقات انتہائی سرد مہر ہوتے ہیں ۔ اور دنیا سے بالکل کٹ کر رہ جاتے ہیں ۔ یہ لوگ اندرونی اور بیرونی دونوں قسم کے ماحول سے متاثر ہوتے ہیں ۔
برج سرطان کا حاکم سیارہ قمر ہے ۔ اس لئے یہ کافی پیچیدہ برج ہے ۔ یہ جذباتی ہے ، حساس ہے ، اور تاثر پذیر ہے ۔ بارہ برجوں میں سے جس پر بھی قمر کا سایہ ہے اس کی شخصیت پر اثر انداز ہوتا ہے ۔ اس لئے یہ ممکن ہے کہ بارہ مختلف سرطان افراد ہوں مگر ایک بات انہیں یکجا کرتی ہے وہ ان سب کا بے حد مضبوط اور ڈانواں ڈول جذباتی دماغ ہے ۔
یہ ایک انتہائی مشکل برج ہے ۔ اور یہ افراد اکثر اپنی اندرونی اور بیرونی خواہشات کے درمیان لٹک کر کافی تکلیف دہ زندگی گزاتے ہیں ۔اس پر یہ افراد کہ سرطان افراد انتہائی حساس واقع ہوئے ہیں اور وہ کسی بھی جذباتی لمحے سے پریشان ہو جاتے ہیں ۔ یہ لوگ اپنے جذبات کے سمندر میں تیرتے ہیں ۔ ہی لوگ زبردستی اپنے آپ کو کام میں الجھائے رکھیں گے مگر انہیں اس وقت تک تحفظ نہیں ملتا جب تک یہ اپنے آپ کو جا نہ لیں ۔ اپنے آپ کو سمجھنا کوئی آسان کام نہیں اس کے لئے اپنے اندر موجود تمام شیطانوں کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے ۔
سرطان افراد پو اکثر نکتہ چینی کی جاتی ہے کہ وہ بےحد خود پسند ہوتے ہیں اصل میں ان کے اندر خودی نہیں ہوتی بلکہ اپنے آپ کو م،ادی دنیا کے تھپیڑوں سے بچانے کے لئے انہوں نے ایک خول چڑھا رکھا ہوتا ہے ۔ آپ کوئی بھی محبت بھرا گیت سنا کر انہیں رُلا سکتے ہیں ۔ محبت کے معاملے میں سرطان بےحد حاسد ہوتے ہیں ۔ ناپختہ ذہن کے سرطان افراد اپنے نظریات سے چمٹے رہتے ہیں ۔ مگر جب حالت پر ان کا کنٹرول برقرار نہیں رہتا تو پھر وہ اپنے آپ میں واپس آ جاتے ہیں ۔ یہ لوگ اپنے اندر کی گہرائی میں جھانک کر دیکھیں تو انہیں معلوم ہوگا کہ وہ کتنے طاقتور ہیں۔ اس کے لیے انہیں سظحی نظریات سے بلند ہو کر عملی زندگی کا کھلی آنکھوں سے مشاہدہ کرنا چاہئے۔
سرطان افراد بچوں سے بڑی محبت کرتے ہیں ۔ یہ اپنی تقدیر خود بناتے ہیں ۔ اس برج سے تعلق رکھنے والے افراد بالعموم ادھیڑ عمر میں کامیابی سے ہمکنا ہوتے ہیں ۔ سرطان افراد محنتی اور باضمیر ہوتے ہیں، یہ باصلا حیت لوگ ہوتے ہیں اور کسی کا ظلم زیادہ عرصہ تک برداشت نہیں کرتے ۔
جاری ہے۔