بریکنگ نیوز !

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

ہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اردو محفل الیکشن2006ء کا ہنگامہ شروع ہو چکا ہے

یہاں آپ کو اپڈیٹ رکھا جائے گا

اگر آپ کچھ تحفظات رکھتے ہیں یا کچھ کہنا چاہتے ہیں تو جلد از جلد از جلد الیکشن کمیشن کو مطلع کریں
 
ثناءاللہ

محفلین
الیکشن کا اعلان تو کردیا ہے لیکن ابھی بہت سی باتیں تشنہ طلب ہیں مثلا

1۔ الیکشن کس تاریخ کو ہوں‌گے۔
2۔ چیف الیکشن کمشنر کون ہے۔
3۔ الیکشن فوج کی نگرانی میں ہوں‌گے یا پولیس اور سول اداروں کی نگرانی میں۔
4۔ اوپر کوئی جنرل تو نہیں‌بیھٹا ہوا جو کسی قسم کی دھاندلی کرا سکتا ہو
5۔ امیدوار کے لیے کن کن شرائط پر پورا اترنا لازمی ہے۔
6۔ اگر ہم الیکشن میں حصہ لیں تو ہمیں دھاندلی کرنے کی کتنی اجازت ہو گی۔
7۔ جلسے جلوس نکالنے کی اجازت ہو گی یا نہیں۔
8۔ وغیرہ وغیرہ
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اعلان

تمام امیدواران اپنی اپنی انتخابی مہم 6 مئی2006ء تک نبٹا لیں تاکہ 7 مئی 2006 ء ووٹ ڈالے جائیں ۔

-------------------------------------------------------------

چیف الیکشن کمشنر فیصلہ کریں گے کہ منشور پیش نہ کرنے والے امیدواران کی قانونی حیثیت کیا ہے ۔

الیکشن کمیشن

--------------------------------------------------
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ثناءاللہ نے کہا:
الیکشن کا اعلان تو کردیا ہے لیکن ابھی بہت سی باتیں تشنہ طلب ہیں مثلا

1۔ الیکشن کس تاریخ کو ہوں‌گے۔
2۔ چیف الیکشن کمشنر کون ہے۔
3۔ الیکشن فوج کی نگرانی میں ہوں‌گے یا پولیس اور سول اداروں کی نگرانی میں۔
4۔ اوپر کوئی جنرل تو نہیں‌بیھٹا ہوا جو کسی قسم کی دھاندلی کرا سکتا ہو
5۔ امیدوار کے لیے کن کن شرائط پر پورا اترنا لازمی ہے۔
6۔ اگر ہم الیکشن میں حصہ لیں تو ہمیں دھاندلی کرنے کی کتنی اجازت ہو گی۔
7۔ جلسے جلوس نکالنے کی اجازت ہو گی یا نہیں۔
8۔ وغیرہ وغیرہ

اردو محفل میں جنرل کا تو معلوم نہیں البتہ تین جرنیل موجود ہیں یہاں :)

جو بھی رکن چاہے الیکشن میں کھڑا ہوسکتا ہے ۔ شرائط بتائی جا چکی ہیں ۔ منشور پیش کرنا ضروری ہے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
ثناءاللہ نے کہا:
الیکشن کا اعلان تو کردیا ہے لیکن ابھی بہت سی باتیں تشنہ طلب ہیں مثلا

1۔ الیکشن کس تاریخ کو ہوں‌گے۔
2۔ چیف الیکشن کمشنر کون ہے۔
3۔ الیکشن فوج کی نگرانی میں ہوں‌گے یا پولیس اور سول اداروں کی نگرانی میں۔
4۔ اوپر کوئی جنرل تو نہیں‌بیھٹا ہوا جو کسی قسم کی دھاندلی کرا سکتا ہو۔
5۔ امیدوار کے لیے کن کن شرائط پر پورا اترنا لازمی ہے۔
6۔ اگر ہم الیکشن میں حصہ لیں تو ہمیں دھاندلی کرنے کی کتنی اجازت ہو گی۔
7۔ جلسے جلوس نکالنے کی اجازت ہو گی یا نہیں۔
8۔ وغیرہ وغیرہ

آپ کے سوالات کے جوابات مندرجہ ذیل ہیں :
1۔ ابھی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
2۔ میں ہوں اور میرے ساتھ سیدہ شگفتہ ہیں، ایک اور رکن کی تلاش ہے۔ اگر آپ چاہیں تو آپ کو شامل کیا جا سکتا ہے۔
3۔ الیکشن صرف الیکشن کمشن کی نگرانی میں ہوں گے۔
4۔ کوئی جرنیل نہیں۔
5۔ ایک اچھا منشور پیش کرنا ہو گا۔
6۔ بالکل بھی نہیں۔
7۔ بالکل ہے۔
8۔ وغیرہ وغیرہ
 
شمشاد

لائبریرین
ہم نے تو آپ کو الیکشن کمشن میں شامل ہونے کی دعوت بھی دی تھی۔ اور اب جب کہ آپ نے الیکشن کا بائیکاٹ کر ہی دیا ہے تو ہمارے ساتھ شامل ہو کر صاف شفاف الیکشن کرانے میں ہماری مدد کریں۔
 
شمشاد

لائبریرین
الیکشن کمشن کی طرف سے اہم اعلان‌ :

ا) الیکشن لڑنے کے لیئے امیدوار کو کم از کم مندرجہ ذیل شرائط پر پورا اترنا ہو گا :

ا) امیدوار کی کم از کم عمر اس محفل پر 121 دن ہو۔
2) امیدوار کم از کم 1000 خطوط اس محفل میں پوسٹ کر چکا ہو۔
3) منشور پیش کرئے۔
4) اس محفل کے لیے گران قدر خدمات انجام دے چکا ہو۔

مندرجہ بالا شرائط سے یہ معلوم ہو گا کہ امیدوار ایک مستقل مزاج رکن ہے۔

الیکشن کمشن وقتاً فوقتاً مزید شرائط بھی جاری کرئے گا۔

ووٹر کے لیے شرائط :

1) ووٹر کی کم از کم عمر اس محفل پر 31 دن ہو۔
2) کم از کم 100 خطوط اس محفل میں پوسٹ کر چکا ہو۔

مندرجہ بالا شرائط سے یہ ثابت کرنا مقصود ہے کہ ووٹر اس محفل کا عاقل و بالغ رکن ہے اور یہ کہ آج اس محفل میں شامل ہو کر کل کو ووٹ ڈال کر پرسوں کھسک نہیں لے گا۔

الیکشن کمشن وقتاً فوقتاً مزید شرائط بھی جاری کرئے گا۔

منجانب : الیکشن کمشن
 
شمشاد

لائبریرین
بہت سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ووٹر کے خطوط کی تعداد 100 ہو۔

10 خطوط سے تو یہی محسوس ہو گا کہ کرائے کے ووٹر ہیں۔
 
نہیں کرائے کے ووٹرز تو نہیں ہوں گے کیونکہ بہت سے ایسے ارکان ہیں جو بہت دیر سے محفل پر ہیں مگر پوسٹ‌ نہیں کرتے ہیں صرف پڑھتے ہیں اور کبھی کبھار آتے ہیں۔ کچھ ایسے بھی ارکان ہیں جنہیں میں نے پچھلے چند ماہ میں رجسٹر کرایا ہے مگر وہ بھی اپنی مصروفیت اور عدم دلچسپی کی وجہ سے پوسٹ‌ نہیں کرتے۔ الیکشن کے موقع کو میں استعمال کرنا چاہتا ہوں ایسے ارکان کو پھر سے محفل پر لانے میں اور 10 پوسٹ ‌میں نے اس لیے کہا ہے کہ نئے آنے والے تو ایک دو پوسٹ بھی نہیں‌کرتے جو ممبر 10 پوسٹ‌ کر جائے وہ کسی حد اچھا ممبر بن جائے گا۔
 
زیک

مسافر
شمشاد: 100 خطوط کے حساب سے صرف 36 ووٹر بنتے ہیں۔ میرا خیال ہے اس شرط کو کچھ کم کر دیں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
نہیں کرائے کے ووٹرز تو نہیں ہوں گے کیونکہ بہت سے ایسے ارکان ہیں جو بہت دیر سے محفل پر ہیں مگر پوسٹ‌ نہیں کرتے ہیں صرف پڑھتے ہیں اور کبھی کبھار آتے ہیں۔ کچھ ایسے بھی ارکان ہیں جنہیں میں نے پچھلے چند ماہ میں رجسٹر کرایا ہے مگر وہ بھی اپنی مصروفیت اور عدم دلچسپی کی وجہ سے پوسٹ‌ نہیں کرتے۔ الیکشن کے موقع کو میں استعمال کرنا چاہتا ہوں ایسے ارکان کو پھر سے محفل پر لانے میں اور 10 پوسٹ ‌میں نے اس لیے کہا ہے کہ نئے آنے والے تو ایک دو پوسٹ بھی نہیں‌کرتے جو ممبر 10 پوسٹ‌ کر جائے وہ کسی حد اچھا ممبر بن جائے گا۔

امیدوار کی بات میں چونکہ وزن ہے لہٰذا الیکشن کمیشن اس وزن کو وزنی پا کر چیف الیکشن کمشنر کو عوام کے حق میں اپنی سفارش پیش کرتا ہے ۔
 
ثناءاللہ

محفلین
شمشاد بھائی پہلے یہ توبتائیں کہ الیکشن کون سے ہیں؟؟؟
یعنی بلدیاتی الیکشن ہیں‌یا قومی و صوبائی یا پھر صدارتی یا سینٹ کے الیکشن ہو رہے ہیں‌اور کون کون سی سیٹیں ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
آپ کی اپیل ضروری غور و خوض کے لیے منظور کر لی گئی ہے۔

الیکشن کمشن اپنے اراکین سے ضروری بحث مباحثے کے بعد نتائج سے آگاہ کرئے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
ثناءاللہ نے کہا:
شمشاد بھائی پہلے یہ توبتائیں کہ الیکشن کون سے ہیں؟؟؟
یعنی بلدیاتی الیکشن ہیں‌یا قومی و صوبائی یا پھر صدارتی یا سینٹ کے الیکشن ہو رہے ہیں‌اور کون کون سی سیٹیں ہیں

ثناءاللہ بھائی یہ جتنی بھی قسم کے الیکشن آپ نے گنوائے ہیں، ان سب کا مجموعہ اس محفل کے الیکشن ہیں۔
 
ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی، 10 بھی بہت زیادہ ہیں۔ زوہا نے تو صرف ایک ہی کی ہے۔ میرا ایک ووٹ تو گیا نہ۔ :shock: :roll: :D
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top