میرے بلاگ کے ساتھ جو میں نے بلاگ سپاٹ پر بنایا ہے، براؤزر Compatibility کا مسلہ تھا۔ فائر فاکس میں ٹھیک نطر آتا تھا اور آئی ای میں معاملہ گھڑبڑ تھا۔ وہ تو میں نے کسی نہ کسی طرح ٹھیک کرلیا، لیکن اب ایک نیا مسلہ ہے، کہ جب میں انگریزی لفظ اپنی تحریر میں لکھتا ہوں تو سطروہاں سے ٹوٹ جاتی ہےجہاں انگریزی لفظ لکھا ہوتا ہے۔ حالانکہ میں نے مندرجہ بالا سبق کی ہدایات کے مطابق لائن ھائیٹ 1.5em رکھی ہے۔ اس کا اگر کسی بھائی بہن کے پاس حل ہو تو بتا دیں، احسانِ عظیم ہوگا مجھ پر۔
میرے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہوا ہے مجھے اسکا جو حل ملا ہے وہ کچھ یوں ہے:.
ٹیمپلیٹ کو ورڈ پیڈ میں کھولیں .
اور ایچ ٹی ایم ایل ٹیگ کے شروع ہی میں ذیل کی لائن تلاش کریں.
expr:dir='data:blog.languageDirection'
اور اسے ذیل کی لإئن سے بدل دیں.
dir='rtl' lang='ur' xml:lang='ur'
ایسا کرنے سے اردو کی سطر میں انگلش کا لفظ لکھنے سےسطر ٹوٹتی نہیں.