دوسری سالگرہ بھگوڑا رکن کا ایوارڈ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ایک ایوارڈ ایسا بھی ہونا چاہیے جو کسی بھگوڑے رکن کے نام ہو۔

میں رضوان کا نام تجویز کرتا ہوں۔
 

دوست

محفلین
میرا خیال ہے میں اس کے لیے بہترین ہوں۔ چونکہ جتنا میں اس سال پراجیکٹس سے بھگوڑا رہا ہوں اور کوئی نہیں رہا۔ 8)
 

ظفری

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
ظفری اور تفسیر کے نام بھی لکھ لیں۔

شمشاد بھائی ۔۔۔ تفسیر صاحب کے بارے میں تو کچھ کہنے کی میں جسارت نہیں کرسکتا لیکن میں اپنے بارے میں اتنا ضرور کہوں گا کہ میں ایک موسمی بھگوڑا ہوں جو کچھ عرصے بعد پلٹ کر پھر آجاتا ہے ۔ :lol:

ہاں ۔۔ رضوان کے بارے میں آپ سے میں متفق ہوں ۔ :wink:
 

ماوراء

محفلین
میں تو نہیں کر رہی۔ آپ نے کرنا ہے تو کر لیں۔ میں ویسے بھی اتنے زیادہ ایوارڈز کے حق میں نہیں ہوں۔ اور “بھگوڑا رکن“ کو ایوارڈ کس خوشی میں دینا ہے؟؟؟ :roll:
 

ماوراء

محفلین
آپ ہی جانو کہ بھگوڑا ہونے میں کیا خوشی ہوتی ہے۔
273_pata_nahi_1.gif
 

شمشاد

لائبریرین
تمہیں کیا معلوم سکول کالج سے بھگوڑا ہونے کا کتنا مزہ آتا تھا۔
وہ کہتے ہیں ناں چوری کا گُڑ زیادہ میٹھا ہوتا ہے، تو بس یہی بات ہے۔
 

ماوراء

محفلین
یہ تو آپ نے شمشاد بھائی ایسے ہی کہہ دیا کہ بچہ اگر سکول سے بھاگ جاتا ہے۔ اور اس کے ٹیچرز اسے بھاگنے پر سال کے آخر میں ایوارڈ دیں۔ کہ یہ لو میرے بچے ۔۔۔ تمھیں سکول سے بھاگنے کے چکر میں یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے۔ :!:

پھر بھی اگر اس ایوارڈ کو آپ لوگ شامل کرنا چاہتے ہیں تو میں معصوم کیا کہہ سکتی ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں سکول سے بھاگ کر ایوارڈ لینے کی بات نہیں کی بلکہ اس مزے کی کی ہے جو سکول سے بھاگنے میں آتا تھا۔

تمہیں واقعی اس کا مزہ نہیں معلوم ہو گا۔
 

ماوراء

محفلین
مجھے بھاگنے کا موقع ہی کہاں ملتا تھا شمشاد بھائی۔ مجھے سکول والے خود ہی نکال دیتے تھے۔ :oops:

اب یہ سچ نہ سمجھ لینا۔ میرا تو کتابوں میں اتنا دل لگتا تھا کہ چھٹی کے بعد بھی دل نہیں کرتا تھا بھاگنے کا۔ :p




یہ ایوارڈ ۔۔۔ایوارڈ لسٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ :p
 

شمشاد

لائبریرین
بھاگتے ہیں تفسیر بھائی جب ڈاہڈی قسم کی شیرنی سے واسطہ پڑ جائے تو شیر بھی بھاگ جاتے ہیں۔

مجھے خوشی ہے کہ آپ آئے تو سہی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top