بھیا۔۔۔آئی۔پی ایڈریس کیا بلا ہے!!!

تفسیر

محفلین

بھیا آئی پی ایڈریس کیا بلا ہے؟​

یہ تمہاری آپی سادیہ کو کہتے ہیں :lol:

ہاہاہا ۔۔۔ بدھو بھیا وہ آپی ہے آ۔۔۔پ۔۔ی
01haha.gif


یہ آئ۔۔۔ پی ہے۔

ھھم ۔۔ پھر یہ سادیہ نہیں ہوسکتی ۔۔۔;)

بھیا مذاق بند کریں ۔۔ آپ نے کہا تھا کہ جب تمہاری کلاس انٹرنیٹ پروٹوکل ایڈریس پر پہنچےگی تو بتاؤں کا کہ آی پی ایڈریس کیا ہوتا ہے۔

اوکے۔۔۔۔

انٹرنیٹ پر ہرتمام نیٹ ورک ڈیوائسس جیسے کمپیوٹر، راؤٹر ، پرینٹر، انٹرنیٹ فیکس مشین کے لیے ایک مخصوص نمبرہونا لازمی ہے جس سےاس کی انٹرنیٹ پر پہچان ہوسکے اور پھر اس سے رابطہ کیا جاسکے۔ یہ انٹرنیٹ ایڈریس کہلاتے ہیں۔ اس کا مختصر نام آئی۔پی ایڈریس ہے۔​
 

تفسیر

محفلین
2


ہم نے آئی۔پی پروٹوکال کا ذکر کیا تھا۔۔۔

جی۔

بتاؤ تم کو کیا یاد رہ گیا۔۔۔۔

آپ پوچھیں ۔۔۔۔:p

پروٹوکال؟

انٹرنیٹ پر کمپیوٹروں کا ایک دوسرے سے کیمیونیکیشن کا ذریعہ۔۔۔۔

انٹرنیٹ پروٹوکال کا نام؟

ٹی۔سی۔پی۔آی۔پی۔۔۔
01zzbbbnnn.gif


ٹی ۔سی ۔پی۔آی۔پی کاہے کا محفف ہے ؟

ٹرانسمیشن کنٹرول پروٹوکال اور انٹرنیٹ پروٹوکال ۔۔۔ ٹی۔سی۔پی۔آی۔پی، دو بڑی پروٹوکال جن کے نام ٹرانسمیشن کنٹرول پروٹوکال اور انٹرنیٹ پروٹوکال اور بہت سی دوسری پروٹوکالوں کا مجموعہ ہے۔۔۔
01dancing.gif


تمہارے خیال میں ان دونوں میں سے کونسی پروٹوکال کا تعلق آی۔پی ایڈریس سے ہوسکتا ہے؟

ٹرانسمیشن کنٹرول پروٹوکال سے ۔۔۔۔۔ بھیا ٹھہریں ٹھہریں ۔۔ میں مذاق کررہی ہوں :p ۔۔۔

یہ تو پروٹوکال کے نام سے ہی ظاہر ہے ۔۔ انٹرنیٹ پروٹوکال ۔۔۔ انٹرنیٹ پروٹوکال ایڈریس

انٹرنیٹ کی آئی۔پی پروٹوکال ان ایڈریس کو استعمال کرتی ہے۔ اور آئی۔ پی ایڈریس کوگھر کی گلیوں کے پتہ یا ٹیلی فون نمبر سےمشاہبت دی جاسکتی ہے۔
01zzbbbnnn.gif


ٹھیک۔۔

رکویسٹ ٹو کومنٹ ؟

بھیا ۔۔ ار ایف سی۔۔۔ یعنی“ مجھے کچھ کہنا ہے“
01clapping2.gif



01reading.gif

1981میں ار۔ایف۔سی 791 کےذریعے ڈارپا کی انٹرنیٹ پروٹوکال “ ڈارپا انٹرنیٹ پروگرام پروٹوکال“ کے نام سے شائع ہوئی۔ اس کو IPv4 بھی کہتے ہیں

بھیا انٹر نیٹ پروٹوکال کو IPv4 کیوں کہتے ہیں۔

آئی پی پیکٹ میں پہلی فیلڈ ورژن فلیڈ کہلاتی ہے ۔ یہاں پر آٰئی پی میں تبدیلوں کا حساب کتاب رکھا جاتا ہے۔ کیونکہ یہ چار بٹس سےمل کر بنی ہے ۔ اس لئے IP کا نام IPv4 بھی ہے۔

آئی پروٹوکال میں نیٹ ورکوں کو اس طرح تقسیم کیا گیا ہے

ہائی آرڈر بٹس ............. فورمٹ .....................................................................کلاس
32..64..128
0.....0.....0 ........... نیٹ کی 7 بٹس ۔ اور ہوسٹ کی 24 بٹس.................A
1.....0.....1 ........... نیٹ کی 14 بٹس ۔ اور ہوسٹ کی 16 بٹس .............B
0.....1.....1 ........... نیٹ کی 21 بٹس ۔ اور ہوسٹ کی 8 بٹس.................C

ابھی تم اس کو اس کے حال پر چھوڑ دو۔۔۔ ہم اس کی بات آگے چل کر کریں گے۔

 

تفسیر

محفلین


آج ہم کچھ نئ کمپیوٹر ٹرمینالوجی سکھیں گے۔


اوکے ٹھیک بتائیں۔۔۔۔۔

جوکمپیوٹر انٹرنیٹ پر کنیکٹ ہوتے ہیں وہ ہوسٹ کہلاتے ہیں۔

بھیا ۔۔۔ تو وہ کیا نیٹ کے مہمان ہوتے ہیں۔۔۔:p

جب ہم ان کمپیوٹروں کی پہچان کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں ان کا نیٹ ورک نمبر کی بھی ضرورت ہوتی ہے ۔

انٹرنیٹ پروٹو کال ایڈریس دو حصوں سےمل کربنتا ہے۔ نیٹ ورک آئی۔ڈی اور ہوسٹ آئی۔ڈی ۔

یہ کا بلائیں ہیں بھیا۔۔۔۔
icon17.gif


ہر کمپیوٹر کا انفرادی نمبر دو پہچان سےمل کر بنتا ہے ۔ نیٹ ورک آٰئی۔ڈی یا نیٹ ورک کی پہچان اور ہوسٹ آی۔ڈی یعنی اس کمپیوٹر کی نیٹ ورک پرپہچان۔ یہ دونوں مل کرایک انٹر نیٹ ایڈریس بناتے ہیں جو آی ۔پی ایڈریس کے نام سےمشہور ہے۔
 

تفسیر

محفلین


ہم نےجب بائینری سیکھی تو ہم نے پندرہ تک بھی گنتی سیکھی ۔۔۔

جی ہاں ۔۔۔

کمپیوٹر میں ہم گنتی کی پوزیشن کو بِٹ کہتے ہیں ۔ اگر اس پوزیسن میں ایک لکھا ہو تو بِٹ کی قدر ایک اور اگر صفر لکھا ہو تو یا صفر ہوسکتی ہے ۔ دوسرے الفاظ میں بٹ ایک بائینری عدد ہے جو ایک یا صفر کی قدر لیتا ہے۔ ہم اسے بِٹ آن ( ایک) یا بِٹ آف ( صفر) بھی کہتے ہیں۔

مثال کے طور پر بائینری نمبر 10010111 آٹھ بِٹ لمبا ہے۔

اس میں بِٹ پوزیشن 1, 2 ,4, 16, 128 آن ہیں اور 8 , 32, 64 آف ہیں۔

کمپیوٹر کی زبان میں آٹھ بِٹ کے مجموعے کو بائٹ کہتے ہیں۔ کمپیوٹینگ یہ ہی آکٹیٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

بھیا ۔ بائٹ یا آکٹیٹ۔۔۔۔۔
01unsure.gif


جب ہم کمپیوٹر میں ڈیجیٹل انفارمیشن یا اسٹوریج کا ذکر کرتے ہیں تو ہم آٹھ بِٹ کے مجموعے کو بائٹ کا نام دیتے ہیں۔ اور کمپیوٹینگ ( حساب لگانا یا شمار کرنا ) میں آکٹیٹ کا نام استعمال ہوتا ہے

بھیا ۔۔۔ اسٹوریج اور کمپیوٹینگ میں کیا فرق ہے۔
01bitingnail.gif

اسٹوریج میں ہم بٹ کو آن یا آف دیکھنے ہیں ۔ یہ بٹ کی اپنی حالت ہے۔ آن کا مطلب ١یک ( یعنی کچھ ہوا) اور آف کا مطلب صفر ( یعنی کچھ نہیں ) ۔ بٹش کی پوزیشن کو آن- آف کرنے ہم اس میں ایک حالت (نمبر) اسٹور کرسکتے ہیں۔

دوسری طرف کمپیوٹینگ ۔۔۔۔ حساب کرنا ، شمار کرنا وغیرہ ۔۔۔ آکٹیٹ میں بِٹ لاوارث نہیں ہوتی اس کے بھائی بہن ہوتے ہیں۔

بھائی اور بہن ۔۔۔ ھھم بھائی کون اور بہن کون۔۔۔۔
icon_redface-1.gif

تمام صفر پوزیشن بہنیں ہوتی ہیں ۔۔۔ نکمی
اور تمام ایک بھائی ۔۔۔
01haha.gif


بھائی جان ۔۔۔
01order.gif

 

تفسیر

محفلین


1..2..4..8..16..32..64..128
0..0..0..0..0....0.....0.....0
سے
1..1..1..1..1....1....1.....1
آکٹیٹ سے 256 ویلیو ( قدر ) یعنی 0 سے 255 ہیں۔

آکٹیٹ ہمیشہ 8 آٹھ بِٹ ہوتا ہے ۔

آئی۔پی ایڈریسوں کی تعداد 4،294،967،296 ہے ان کو لکھنے کے کیے بہت سے صفر اور ایک کے عدد چائیں۔

کمپیوٹر بائینری استعمال کرتے ہیں ۔ بائینری میں صرف صفر یا ایک ہوتا ہے۔ اگر ہم 4،294،967،296 کو بائیبری میں لکھیں تو اس بائینری نمبر کے برابر ہوگا۔

11111111,11111111,11111111,1111111
 

تفسیر

محفلین


کمپیوٹر کو بائینری میں مزا آتا ہے وہ ان کو فٹا فٹ جمع ضرب اور تقسیم کرلیتے ہیں انسانوں کو یاد رکھنے کے لیے ہاتھی کا دماغ چاہیے۔

بھیا آپ کا دماغ ہاتھی کا ہے۔۔۔
01smilehandmd0.gif


وہ کیوں ۔۔ ہاتھی کا دماغ چھوٹا ہوتا ہے۔۔۔
01hmm.gif


ھھم ۔۔ مگر ہاتھی تو بڑا ہوتا ہے۔۔۔:mad:

اچھا تم اس بائینری عدد پوزیشن گن کر بتاؤ کہ ان کی تعداد کیا ہے۔

11011000, 00011011 ,00111101, 10001001

بھیا ان کی تعداد 32 ہے۔
01lashes.gif


اگر ہم 32 کو 8 سے تقسم کریں تو کتنےگروپ بنیں گے۔

چارگروپ ۔ :lol:

انسان اس بائینری کو ڈاٹیڈ دیسیمل نمبر میں ظاہر کرتے ہیں۔

یہ اسطرح لکھے جاتے ہیں۔


1..2..4..8 ..16..32..128.64 ..1..2..4..8 ..16..32..64..128 ..1..2..4..8 ..16..32..64..128 ..1..2..4..8 ..16..32..64..128
11011000, 00011011 ,00111101, 10001001
216۔ 27 ۔61 ۔ 137

یہاں ہم نے بائینری کے نمبر کے چارگروپ بناکر ان کو لکھا ہے

چار گروپ نمبر

137
61
27
216

یہ چار آکٹیٹ ہیں ۔

اگر ہم چار آکٹیٹ کو “ایک “ سے بھر دیں تو

..1..2..4..8 ..16..32..64..128 ..1..2..4..8 ..16..32..64..128 ..1..2..4..8 ..16..32..64..128 ..1..2..4..8 ..16..32..64..128
11111111,11111111,11111111,1111111

تو ڈاٹیڈ ڈیسیمل میں یہ 255.255.255.255. ہوگا ۔

یعنی ڈیسمل میں 4 ارب 29 کروڑ 49 لاکھ 6 ہزار سات سو انتیس کمپیوٹر کو مخصوص نمبر دے سکتے ہیں۔
:eek:
 

تفسیر

محفلین


آکٹیٹ نہ صرف نمبروں کو علحیدہ کرکے انسانوں کے لےگننا آسان بناتا ہے بلکہ انکی مدد سےہم آئی ایڈریس کونیٹ ایڈریس اور ہوسٹ ایڈریس میں تقسیم کرسکتے ہیں بلکہ بڑے، درمیانے اور چھوٹےنیٹ ورکس کے لیے بھی نمبر علحیدہ علحیدہ کرسکتے ہیں۔

واو۔ وہ کیسے؟ :eek:

ہم 32 بِٹ کا نمبر یہاں پھر سےلکھتے ہیں

..1..2..4..8 ..16..32..64..128 ..1..2..4..8 ..16..32..64..128 ..1..2..4..8 ..16..32..64..128 ..1..2..4..8 ..16..32..64..128
11011000, 00011011 ,00111101, 10001001
216۔ 27 ۔61 ۔ 137


11011000,00011011,00111101,10001001

اس نمبر کی آخری آکٹیٹ کی تین MSB بِٹس کو دیکھو۔۔۔

دیکھ رہی ہوں مگر مجھے کہیں بھی MSB لکھا نظر نہیں آرہا

بھیا یہ MSB کیا ہوتی ہے؟

جب ہم کوئی نمبر لکھتے ہیں تو اُلٹے ہاتھ پر آخیر کی بِٹ اہم ہوتی ہیں کیونکہ وہ اس نمبر کی سب سے بڑی قدر بتاتی ہیں۔ جیسے جیسے ہم سیدھے ہاتھ کے عدد کی طرف آتے ہیں۔ نمبر کی قدر کم ہوتی جاتی ہے۔

ٹھیک آخری تین بِٹس 110 ہیں۔

یہ تین بٹس ہمیں نیٹ ورک کے چھوٹے ، درمیانے یا بڑے ہونے کا بتاتی ہیں۔

وہ کیسے بھیا؟

ان تین بٹ کی کاؤنٹ دیکھو

000
101
111
دیکھیں بھیا۔۔۔ :p
 

تفسیر

محفلین


جب یہ بٹ 0 ہوں تو یہ نیٹ ورک کلاس اے کہلاتا ہے۔

00000000،00000000،00000000،00000000
صرف آخری آکٹیٹ پرنگاہ رکھو
ڈیسیمل میں اس کی کیا قدر ہے۔

0 = 00000000

01111111،00000000،00000000،00000000

01111111
اب ہم نے اس آکٹیٹ میں MSB کو صفر رکھا اور باقی سات بٹ کوایک کردیا ۔

اس آکٹیٹ کی قدر کیا ہے

1..2..4..8..16..32..64..128...
1..1..1..1...1.....1....1.....0.........

127

وہ کیسے ۔۔۔

بھیا۔۔بھیییییییییییییییییییییییییییییییا

بتاؤ

دو طریقے ہیں یا تو میں آپ کی طرح کاغذ پینسل کے کر

64+32+16+8+4+2+1 کو جمع کرئیں 127 کا جواب نکالوں یا
128 - 1 =127 کردوں کیونکہ بعد والی بٹ کی قدر 128 ہے۔ یعنی کیوں کہ تمام بٹ ایک ہیں آنے والی کاونٹ 128 ہوگی۔ اور باقی صفر ہوجائیں گی۔

اوکے اگر ہم آخری بٹ کو صفر رہنے دیں ۔

اوکے بھیا ۔۔۔ میرا کیا جاتا ہے ۔ رہنے دیں۔ :lol:

تو ہم آ کٹیٹ میں 0 - 127 گن سکتے ہیں۔

1..1..1..1...1.....1....1.....0
64+32+16+8+4+2 +1 +0

اس کاونٹ میں صفر اور 127 کو بھول جاو

بھول گئ۔۔۔ : wink:

کیا بچا!!
اب میں ایک سےایک سو چھبیس کاونٹ کرسکتی ہوں ۔۔ کیونکہ آپ نے کاؤنٹ میں ڈنڈی مار دی۔۔۔۔

00000001،00000000،00000000،00000000
1.0.0.0.0
01111111،00000000،00000000،00000000
126.0.0.0

یہ 126 کلاس اے نٹ ورک نمبر کہلاتے ہیں۔

او آپ کا مطلب ہے کہ اگر ہم آخری اکٹیٹ میں 1 ( 00000001 ) سے 126 ( 01111111) دیکھیں تو یہ بیٹ ورک کلاس A نیٹ ورک کہلائے گا۔

لگتا ہے تمہاری کھوپڑی میں یہ فٹ ہوگیا۔
01WowSmiley.gif

 

تفسیر

محفلین


کیا اب تم بتا سکتی ہو کی کلاس A میں کتنے ہوسٹ ہوسکتے ہیں۔۔۔

بھیا اتنا آسان سوال۔۔۔
01fear.gif
میں گھبرائی ہوئی تھی کہ اس اوٹ پٹانگ کے بعد آپ کا سوال مشکل ہوگا۔۔۔

ھھم

دیکھیں ایک آٰپی ایڈریس ہوسٹ ایڈریس اور نیٹ ایڈریس کا مجموعہ ہوتا ہے ۔

خاموش کیوں ہیں بولیں “ باں“

ہاں

یہ تو مریل سا ہاں ہے۔۔۔۔زور سے بولیں​

ہاں

اور آپی ایڈریس میں 32 بٹس ہوتی ہیں

ہاں

ہم نےنیٹ ورک ایڈریس بنانے میں آخری آکٹیٹ میں دو MSB بٹ استعمال کرلیں۔

دو کیوں ؟

آپ نے کہا تھا کی پہلی MSB تو کلاس اے بناتی ہے۔

باں

اور ایڈریس 127 کو استعمال نہیں کرسکتے ۔ آخری آکٹیٹ میں ساتویں بٹ 127 ایڈریس بناتی ہے۔

ہاں

تو کیا بچا ۔۔۔ اور کہاں سے کہاں تک

0000000،00000000،00000000،00000001 = 1
سے

01111111،11111111،11111111،11111111 = 64.255.255.254

تو 126 نیٹ ورک کے ہر ایک نیٹ ورک میں 64.255.255.254 ہوسٹ ہوسکتےہیں۔

64.255.255.254 = 16,777,214 ہوسٹ

یہ تم نے اتنی جلدی کیسےڈاٹیڈ ڈیسیمل سے ڈیسیمل بنالیا؟

آپ نے کبھی سائینٹیفک کیلکولیٹر کا نام سننا ہے۔ ہر وینڈو ایکس پی میں ایک موجود ہے۔

اچھا ۔۔۔
01hmm.gif


سمجھ میں آئی بدھو بھیا۔۔۔۔:p

تم نے ہوسٹ کے لیے ایک سے کیوں کاؤنٹ شروع کی ؟

بھیا آپ نے بھی تو نیٹ ورک ایڈرس کو صفر کے بجائے ایک شروع کرکے ڈنڈی ماری تھی۔۔۔۔
01haha.gif

باں
01blushing2-1.gif


 

تفسیر

محفلین


چلو اب کلاس B نیٹ ورک اور ہوسٹ کی بات کرتے ہیں۔

کس سے ۔۔۔۔:p

تم سے ۔۔۔ اب تمہاری باری ہے ۔۔۔;)

کاہے کی۔۔۔۔
icon17.gif


مجھے سمجھانے کی ۔۔۔۔;)

یہ تو پیس آف کیک ہے میرے لیے ۔۔۔:p

ھمم

آئی ایم ڈیٹ گوڈ۔۔۔۔
thDancing_Doll-1.gif


نو یو آر ناٹ۔۔۔ آئی ایم اسمارٹ ۔۔۔

ھمم۔۔ اوکے بھیا تو کلاس A نیٹ ورک یہ تھے

01111111،00000000،00000000،00000000 = 126.0.0.0

بولیں باں ۔۔

ہاں

اگر ہم MSB کو آن کردیں اور ساری بٹ کو آف کردیں تو ہماری کاونٹ کیا ہوگی

10000000،00000000،00000000،00000000 = 128.0.0.0

تو کلاس B نیٹ ورک یہاں سے شروع ہوں گے۔

مگر نیٹ ایڈرس دو MSB آکٹیٹ سے مل کر بنتا ہے۔

یہ کیسے پتہ ۔۔۔۔

آپ نے جب آر۔ایف۔سی 791 کی بات کی تھی تو یہ بتایا تھا۔

ہائی آرڈر بٹس ............. فورمٹ .....................................................................کلاس
32..64..128
0.....0.....0 ........... نیٹ کی 7 بٹس ۔ اور ہوسٹ کی 24 بٹس ............A
1....0....1 ............ نیٹ کی 14 بٹس ۔ اور ہوسٹ کی 16 بٹس..........B
0....1....1 ............ نیٹ کی 21 بٹس ۔ اور ہوسٹ کی 8 بٹس ..............C

اور کہا تھا کہ ابھی تم اس کو اس کے حال پر چھوڑ دو۔۔۔ ہم اس کی بات آگے چل کر کریں گے۔
01reading.gif


او ہاں میں نے کہا تھا۔۔۔
icon_redface-1.gif


یہ وہی بعد والا معاملہ ہے
01haha.gif


باں ۔۔۔

بڑا مریل سا ہاں ہے۔۔۔۔۔

اب ہم دونوں آکٹیٹ میں ساری بٹ آن کردیں سوائے 31st کے تو

10111111،11111111،10000000،00000000 = 191.255.0.0

تو کلاس B نیٹ ورک 16,384 نیٹ ورک ہونگے.

ہاں ۔۔۔۔

ذرا زور سے بولیں.
01zzbbbnnn.gif


ہاں اور ہوسٹ

000.000.255.254 = 65,534 ہوسٹ
 

تفسیر

محفلین
اب کلاس C

میں سمجھی تھی عقل شریف میں اصول بیٹھ گیا ہوگا۔۔۔۔۔۔ :lol:

اوکے

کلاس C
0....1....1 ............ نیٹ کی 21 بٹس ۔ اور ہوسٹ کی 8 بٹس ..............C

کے لیے دو MSB بٹ آن ہو نا چائیں۔ اور 30th بِٹ آف۔۔۔
اور تین MSB آکٹیٹ نیٹ ورک ایڈریس بناتے ہیں۔

ایک منٹ بھائی جان اس جھگڑے میں مگڑے کی کیا ضرورت ہے ۔ کلاس سی 192 سے 223 تک ہوگی۔

وہ کیسے ۔۔ ۔

بھیا ۔۔ بعض دفعہ تو میں سمجھتی ہوں کہ آپ کو کچھ آتا جاتا نہیں ۔ بس ڈھینگے مارتے ہیں۔

اچھا۔۔۔
teeth_smile-1.gif


ہمیں کلاس سی کے لیے دو MSB بٹ آن ہونا چائیں ۔۔۔
جس کا مطلب ہے 11000000 =128+64
ہا ں تو کلاس سی کا یہلا نیٹ ورک کیا ہوا۔ 192

اگر اس آکٹیٹ کی تمام بٹ آن ہوں تو 11111111 =255

یہ تو 192-254 ہوا۔۔۔۔:
icon_razz.gif



255 کی ڈنڈی ماردیں گے

تو آپ کہاں ہیں لا لا لینڈ میں ۔۔۔۔
آپ نے بھی تو ڈندی ماری تھی۔۔۔ اور کہا تھا کہ

0000.0000.0000.0000 اور
255.255.255.255.
کوگول مول کرجاتے ہیں جب کوئی دیکھ نہیں رہا ہوتا ہے۔

اچھا پھر ہوسٹ ۔۔۔۔:
icon_razz.gif


لو یہ بھی کوئی کرنے کا سوال ہے۔۔

اگر ہم اور تین MSB آکتیٹ نیٹ ورک ایڈریس بناتے ہیں۔
توصرف ایک اکٹیٹ بچا۔ اس کی کاونٹ 255 ۔ لیکن جیسا آپ نے کہا ڈنڈی مارنا جائز ہے تو ۔ کلاس سی میں 254 ہوسٹ ہونگے۔
thDancing_Doll-1.gif
 

تفسیر

محفلین


اوکے جن کو تم ڈنڈی مارنے والے ایڈریس کہتی ہو۔۔۔۔

وہ یہ ہیں

0.0.0.0

جس نیٹ ورک میں ہوسٹ ہوتا ہے۔ وہ نیٹ ورک ہوسٹ کے لیے ڈیفالٹ نیٹ ورک کہلاتا ہے۔ اور ڈیفالٹ نیٹ ورک کا ایڈریس0.0.0.0 ہے اورایڈریس کو کسی دوسری جگہ استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

اس لئے کوئی اور کلاس A , B, C نیٹ ورک اس ایڈریس کو یا کوئی ہوسٹ اس کو ایڈریس استعمال نہیں کرسکتا۔

127.0.0.1

یہ ایڈریس لوکل لوپ بیک کہلاتا ہے اور لوکل ٹی۔سی۔آئی۔پی کو ٹسٹ کرنےلیےاستمال ہوتا ہے۔


255.255.255.255

براڈکاسٹنگ ایڈرس ہے اور تمہارے نیٹ ورک میں اگر تم اس ایڈریس پر پیغام بھیجو توتمہارے نیٹ ورک کےتمام ہوسٹ اس کو دل لگا کرسنیں گے۔ کیونکہ یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہمیشہ اس ایڈریس کے پیغام سنتے ہیں۔

یہ ایڈریس کسی ایک کو نہیں دیا جاسکتا۔ یہ سب کا ہے۔


bye.gif

 

شمشاد

لائبریرین
بہت ہی زبردست لیکچر لکھا ہے آپ نے۔

لیکن یہ کچھ پیغامات آپ نے حذف کیوں کر دیئے؟ کیا وہ اسی کے متعلقہ نہ تھے۔
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
بہت خوب تفسیر بھائی کالج کے دن یاد دلائے اور ڈیجٹیل کمیونیکشن اور ٹرانسمشن میرے پسندیدہ مضامین تھے ۔ نار ، نینڈ ۔ار ، انکوڈر دیگوڈر سیون سگمنت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھائی ذرا ہیڈر ڈایٹا پیکٹ ایند ٹیلر کے بارے میں بھی کچھ بتا دیں کہ یہ کیا بلا ہے ؟

جزاک اللہ
 

الف عین

لائبریرین
تفسیر۔ ایک مشورہ
ایک مضمون تو تم نے مجھے ای میل سے بھی بھیج دیا۔ اب یوں کیا جائے کہ یہ تینوں، اور مزید کچھ پلانڈ ہوں تو وہ بھی، ایک ای بک میں سمو دو۔ یہ اس کے ابواب بن جائیں۔
کتاب کا نام کا مشوہ پوچھو تو بتا دوں
آئی ٹی وائی ٹی
 

تفسیر

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
بہت خوب تفسیر بھائی کالج کے دن یاد دلائے اور ڈیجٹیل کمیونیکشن اور ٹرانسمشن میرے پسندیدہ مضامین تھے ۔ نار ، نینڈ ۔ار ، انکوڈر دیگوڈر سیون سگمنت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھائی ذرا ہیڈر ڈایٹا پیکٹ ایند ٹیلر کے بارے میں بھی کچھ بتا دیں کہ یہ کیا بلا ہے ؟

جزاک اللہ

شکریہ واجد

انشااللہ آئی پیکٹ کی بات بھی ہوگی۔۔۔ فی الحال بہن کو بُولیین لوجیک سیکھنا ہے۔ ورنہ وہ کلاس میں پیچھے رہ جائیں گی۔ اور میں ایسا نہیں ہونے دوں گا:grin:
 
Top