دوسری سالگرہ بہترین مزاح نگار(طنز و مزاح)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
اس ایوارڈ کے لیے وہ تمام ممبران حقدار ہیں جن کی پوسٹس میں طنز و مزاح کا رنگ غالب ہوتا ہے یا جو ایسی پوسٹس کرتے رہے ہیں۔

میرے خیال میں یہ رکن ہیں

ظفری
رضوان
شاکر
تفسیر
حجاب
شمشاد

شگفتہ
شمشاد

اس کے علاوہ بھی کئی لوگ ہو سکتے ہیں اور آپ ان کو نامزد کر سکتے ہیں۔ زیادہ معتبر ووٹ دینے کے لیے پوسٹ کا حوالہ ہو تو سونے پر سہاگہ
 

شمشاد

لائبریرین
میرا نام دو دفعہ لکھنے میں کوئی خاص مصلحت ہے یا غلطی سے لکھا گیا؟
 

شمشاد

لائبریرین
آپ جسے پسند کرتے ہیں یا سمجھتے ہیں کہ فلاں رکن کا نام ہونا چاہیے، شامل کر سکتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرا ووٹ ظفری کے لیے
میں وہ دھاگہ ڈھونڈ رہا تھا “ شام کا خبر نامہ “ ظفری کا لکھا ہوا۔
 
تفسیر آپ نے تو بات دل پر ہی لے لی ہے میں نے اتنی لمبی چوڑی معذرت کی ہے پھر بھی آپ خفا ہیں۔ :)

آپ کی پوسٹس میں جو مزاح کا رنگ ہوتا ہے اس حوالے سے آپ کا نام لکھا ہے جس میں شام کا ایک خبرنامہ بھی تھا اور بھی کئی جگہوں پر کم از کم میں نے محسوس کیا ہے اس لیے لکھا۔ :lol:
 

تفسیر

محفلین
محب علوی نے کہا:
تفسیر آپ نے تو بات دل پر ہی لے لی ہے میں نے اتنی لمبی چوڑی معذرت کی ہے پھر بھی آپ خفا ہیں۔ :)

آپ کی پوسٹس میں جو مزاح کا رنگ ہوتا ہے اس حوالے سے آپ کا نام لکھا ہے جس میں شام کا ایک خبرنامہ بھی تھا اور بھی کئی جگہوں پر کم از کم میں نے محسوس کیا ہے اس لیے لکھا۔ :lol:




  • محب

    میں نے جب آپ کی معذرت پڑھی تو میں بہت رویا ۔۔۔ آپ کہیں گے کہ تفسیر صاحب آپ حساس کیوں ہیں؟ ۔
    میرے پاس اس کا صرف ایک جواب ہے ۔

    “میں تو سمجھتا ہوں کہ یہ تو انسان ہونے کی ایک خوبی ہے اور ہرانسان میں اس خوبی ہونا لازمی ہے ۔ “

    یہاں مجھے آپ سے کسی موضوع پر بحث درکار نہیں ہے۔ ہم “احساسات ، جذبات اور انسانی زندگی“ کے موضوع پر کسی اور زمرے میں گفتگو کرسکتےہیں۔

    میں نے صرف یہ کہا تھا ۔ “ مجھے آپ کا یہ ریمارک پڑھ کر بہت افسوس ہوا ۔“

    اب آپ کی معذرت دیکھئے۔۔۔۔۔۔۔


    “ وہاں بھی املا کی غلطیوں نے آپ کی ان تھک محنت کو دھندلا دیا تھا اور وہاں آپ پر باقاعدہ تنقید ہوئی تھی اس سلسلے میں ۔ اس کے علاوہ کچھ اور جگہوں پر بھی یہ معاملہ دیکھنے میں آیا مگر نظر انداز ہوگیا ، غلطیوں کی نشاندہی پر صاحب علم کا رویہ تحقیق کا ہونا چاہیے اور اگر غلطی ہو تو مان لینی چاہیے۔ “

    اس طرح چھوٹی چھوٹی باتوں پر جو کہی بھی مذاق میں گئی ہوں ان پر روٹھنا یا ناراض ہونا کم از کم ایک با شعور اور عاقل کو زیب نہیں دیتا۔

    کیا واقعی یہ معذرت تھی؟

    میں نے اس کو اس طرح پڑھا

    “ بے وقوف انسان تو املا کی غلطیاں کرتا ہے۔ ہم نے پہلے بھی تجھ کو باقاعدگی سے بتایا۔ کبھی کبھی ہم نے نظر انداز بھی کردیا ۔ مگر تو ہمارے بار بار بتا نے پر بھی اپنی حرکتوں سے بعض نہیں آتا۔ اگر تو اپنے کو صاحب علم سمجھتا ہے تو غلطی مان لے اور بھی ویسےاگر تو باشعور یا عاقل ہوتا تو ایسا نہیں کرتا۔“

    ویسے تو میری طرف سے گفتگو مکمل ہو چکی تھی۔ اور جواب کی ضرورت بھی نہیں تھی۔ اگر آپ نے جواب دینے کی ضرورت محسوس کی تو

    (1)آپ :) = مسکرا کر نظر انداز کردتے
    یا
    (2) تفسیر میں اس لسٹ کی نظر ثانی کرلیتا ہوں۔
    یا
    (3) لسٹ ابھی یہ مکمل نہیں ہے ۔ میں نے آپ کی درخواست کو نوٹ کرلیا ہے۔

    آپ یہ “ خوبی“ سیدہ شگفتہ کے جواب میں نوٹ کرسکتےہیں۔ :)

    آپ نے اچھی نشاندہی کی

    جانے کیوں میرا دل کہتا ہے۔ تمہارا جواب ایک طویل پیغام ہوگا۔ جس میں تم مجھے تفصیل سے بتاو گے کہ

    تفسیر تم غلط ہو۔ دیکھو یہاں بھی املا کی غلطیاں ہیں
 
تفسیر میرا خیال ہے کہ بہترین طنز نگار کا ایوارڈ تو ہم دونوں یہیں پر بات کرکے جیت سکتے ہیں۔ :)

معذرت میں نے تمہید کے ساتھ کی تھی کہ صرف یہ کہہ کر کہ مجھ سے غلطی ہوئی میں معذرت خواہ ہوں جبکہ میں ایسا سمجھتا نہیں ہوں تو ایک دھوکہ ہوتا جو نہ میں آپ کو دینا چاہتا تھا نہ خود کو۔ میں نے کوشش کی کہ جس بات کی طرف میں نے مذاق میں اشارہ کیا وہ آپ سمجھ جائیں اور کچھ روشنی بھی ڈال دوں اس پر ۔ اس کے بعد اپنا موقف پیش کرنے کے بعد میں نے معذرت کی ، حساس ہونا اچھی چیز ہے مگر کسی بھی چیز کی زیادتی نقصان دہ ہوتی ہے ۔

دوسرا خود سے مطلب نہ نکالیں یقین جانیں جو میرے دل میں تھا کھل کر لکھا اس کے بعد بین السطور مطالب کی گنجائش رہتی نہیں۔ میں یہ بھی کہہ سکتا ہوں کہ جو بات لوگ محسوس کرتے ہیں اور کئی بار کہہ چکے ہیں وہی بات میرے کہنے پر اور مزاح کے رنگ میں افسوس کس وجہ سے ؟ :)

چلیں اتنا تو ہوا کہ آپ نے اس مسئلے پر اپنا نکتہ نظر پیش کیا ورنہ میں تو سمجھا تھا کہ روٹھے ہی رہیں گے ہم سے۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
تفسیر بھائی اب یہ تو بحث برائے بحث شروع ہو گئی۔
اب آپ ترجمہ کر کر کے بتاتے رہیں گے۔ تو اب میں کہہ دیتا ہوں کہ معذرت کو عربی میں “ آصف “ کہتے ہیں۔ اور ماننے کو عربی میں “ عارف “ کہتے ہیں۔

برسبیلِ تذکرہ ایک بات کرتا چلوں ایک عربی دوسرے عربی سے کسی بات پر معذرت کر رہا تھا۔ اس نے کہا “ انا آصف “ دوسرا کہنے لگا “ انا عارف “ یعنی کے مجھے معلوم ہے۔ پاس ہی میرے جیسا ایک ان پڑھ کھڑا تھا اس نے سن کر اپنے دوست سے کہا ایک کا نام آصف ہے اور دوسرے کا نام عارف ہے۔
 

سارہ خان

محفلین
اس لسٹ میں بد تمیز کا نام بھی ہونا چاہئیے ۔۔۔ اس نے بدتمیزیاں کے عنوان سے کچھ لوگوں پر مضامین لکھے تھے ۔۔۔


میرا ووٹ رضوان کے لئے ہے ۔۔۔
 

تفسیر

محفلین

ننھی آپ مجھے اتنے ووٹ دے رہیں ہیں۔
مجھے بتائیں کہاں کہاں دینا ہے۔ میں ایک جگہ تو دے چکا ہوں:)۔
01dancingboy.gif
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top