بہترین پوسٹس

ایک اور زمرے کی ضرورت ہے جس کا عنوان ہو

بہترین پیغامات

اس میں فورم پر موجود بہترین دھاگوں کو اکھٹا کردیا جائے تاکہ نئے اور پرانے ارکان لطف اندوز ہو سکیں اور عمدہ پوسٹس کو گپ شپ والی پوسٹس سے علیحدہ کرکے ایک ہی جگہ دیکھا جا سکے۔ بہترین پوسٹس پر رائے شماری بھی کرائی جاسکتی ہے اور اس کے ذیلی فورم بھی بنائیں جاسکتے ہیں۔
 

دوست

محفلین
تجویز تو بہترین ہے۔ مگر بہترین پوسٹیں ہونگی کس قسم کی۔ہنسی مذاق والی۔ فکری قسم کی۔ نئی تجاویز قسم کی۔
میرا خیال ہے تمام اقسام کی پوسٹس جن سے ایک بار تھرتھلی مچ گئی۔ کوئی نیا پراجیکٹ شروع ہوا۔ ایک نیا ٹرینڈ ملا فورم کو۔یا پھر بہت زیادہ ہنسی مذاق ہو جس میں۔
 

زیک

مسافر
یہ بہتر طریقہ نہیں ہے۔ اس سے بہتر ہو گا کہ جن فورمز میں کافی اور اچھی پوسٹس ہیں ان میں ایک تانے بانے میں اس فورم کی بہترین اور کارآمد پوسٹس کے ربط اور معمولی سی تفصیل دے دی جائے۔ پھر اس تانے بانے کو چسپاں کیا جا سکتا ہے۔
 
زکریا کیا تو جا سکتا ہے اس طرح مگر مسئلہ وہی ہے کہ انسان ازلی طور پر سست واقع ہوا ہے اور محض ایک کلک بھی اسے دشوار محسوس ہوتا ہے میں خود کئی دفعہ کچھ پوسٹ اس وجہ سے نہیں پڑھ سکا کہ انہیں ایک اور ونڈو میں کھول کر پڑھنا تھا، کئی بار وہ ونڈو بھی کھولی مگر وہ کھلی ہی رہ گئی اور نہ پڑھ سکا۔ ابتدائی طور پر ہم یہ بھی کر سکتے ہیں کہ بہترین پوسٹس کا فورم شروع کرکے اس میں ذیلی فورم بنا دیں اور صرف لنک پیسٹ کر کے کچھ تفصیل دے کر اس پر مزید تبصرے شروع کردیں۔ اس سے یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کچھ مردہ پوسٹس میں پھر سے جان پڑ جائے اور سب سے بڑھ کر عمدہ پوسٹ ایک ہی جگہ جمع ہوجائیں گی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی محب بھائی، مجھے اپنی ساری پوسٹیں پڑھنے کا کوئی شوق نہیں۔ سب زبانی یاد ہیں۔ :D ویسے آپ لوگوں‌کی خاطر انہیں یہاں اکٹھا کیا جا سکتا ہے :)
بےبی ہاتھی
 

ماوراء

محفلین
~~
محب، مجھے لگتا ہے کہ اس قسم کا کوئی تھریڈ تھا۔ جب میں شروع شروع میں آئی تھی تو دیکھا تھا۔ جس میں ہمیں جو اچھی پوسٹس لگتی ہوں۔ وہ وہاں پوسٹ کر دیں۔ خیر میں دیکھتی ہوں۔ کہ وہ کہاں تھا۔ یا صرف میرا وہم ہی ہے۔

ویسے میرا خیال ہے کہ یہ اچھا آئیڈیا ہے۔ کہ بہتریں پوسٹس کو ایک تھریڈ میں جمع کیا جائے۔ جس سے ہم لطف اندوز ہو سکیں۔
:)
~~
 

باذوق

محفلین
ازلی سستی ۔۔۔

میں‌زکریا کی رائے سے اتفاق کروں گا ۔
انسان کی ازلی سستی کا یہ مطلب بھی نہیں کہ سب ہی لوگ حمام میں‌ننگے ہوجائیں ۔۔۔۔۔
سستی کو دور کرنے کی جانب راغب کرایا جانا چاھئے ۔۔۔
 
ازلی سستی ۔۔۔

باذوق نے کہا:
میں‌زکریا کی رائے سے اتفاق کروں گا ۔
انسان کی ازلی سستی کا یہ مطلب بھی نہیں کہ سب ہی لوگ حمام میں‌ننگے ہوجائیں ۔۔۔۔۔
سستی کو دور کرنے کی جانب راغب کرایا جانا چاھئے ۔۔۔

باذوق انسان کی سستی کی وجہ سے ہی بہت سی ایجادات ممکن ہوئی ہیں کہ زیادہ محنت نہ کرنی پڑے اور وقت کو بھی بچا لیا جائے ورنہ مشکل اور دقت طلب حل تو ہر دور میں موجود رہے ہیں۔ اب کوئی بھی تھریڈ ہم شروع کرلیں وہ ساری پوسٹس کا احاطہ نہیں کرسکے اور نہ ہی اس میں مختلف زمرہ جات کو اکھٹا کیا جاسکے گا۔

مثال کے طور اگر صرف شاعری کو ہی لے لیجیے تو بہت سے دلچسپ دھاگے ہیں ، اسی طرح نثر میں ، گپ شپ ، کھیل ہی کھیل ، ویب پراجیکٹس ، فلیش فائلز اور متعدد اور زمرہ جات ہیں ۔ ایک ہی تھریڈ‌ میں انہیں رکھنا کسی بھی طرح سے قرین انصاف نہ ہوگا۔
 
سیلیکشن کا کولیکشن

حضرات گرامی میں محب صاحب سے سو فیصد متفق ہوں ۔۔سب اچھی چیزیں یک جا کر کے بنا دو اک گلدستہ سا ۔۔ہمیں کیوں نہ ملے یہ موقع کہ ہم دیکھیں سب اچھی پوسٹ ایک ہی جگہ ۔۔۔ایسا اچھا آئیڈیا ہے محب کا اس کی تائید میں‌کیوں نہ کروں‌گا ۔۔ آپ لوگوں‌سے بھی یہی کہوں‌گا کہ محب کی گزارش پر کان دھریں‌۔۔پلی ی ی ی ی ی ی ز
 
شاہد صاحب میں آپ کی اس پرزور حمایت پر آپ کا تہہ دل سے مشکور ہوں اور دل سے دعائیں نکل رہی ہیں آپ کے لیے ۔ :D

دیکھیں آپ کا کہا سنا میرے حق میں کتنا جاتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
حق کا تو نہیں، لیکن محب کا کہا سنا جا رہا ہے :D۔ اچھا محب بھائی یہ بتائیں، کہ اگر اجازت مل جائے تو کیا آپ یہ کام کریں‌گے؟ کیونکہ یہ پہلے سے طے ہو کہ کن پوسٹس کو رکھنا ہے، کس Criteriaکے تحت اچھی پوسٹس کا انتخاب کرنا ہے اور کون ان کو اکٹھا کرے گی یا گا۔ ایسے تجویز سامنے رکھنے سے بعد میں‌شرمندگی بھی ہو سکتی ہے۔ تو پیارے بچو، پہلے ان بنیادی باتوں‌کو طے کر لیں۔ بعد کی بعد میں دیکھی جائے گی۔
بےبی ہاتھی :lol:
 
بے بی کس کے نام کے ساتھ ہے پہلے یہ تو دیکھ لو قیصرانی :)

چند پوسٹس تو ذہن میں ہیں پہلے ہی جیسا کہ

آنے والا کون
چند غزلیں
شعیب کی چند پوسٹس
فرخ کی فلیش کی فائلز

اس طرح اور پوسٹس پر ہم رائے لے کر انہیں وہاں رکھ سکتے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
بے بی کس کے نام کے ساتھ ہے پہلے یہ تو دیکھ لو قیصرانی :)

چند پوسٹس تو ذہن میں ہیں پہلے ہی جیسا کہ

آنے والا کون
چند غزلیں
شعیب کی چند پوسٹس
فرخ کی فلیش کی فائلز

اس طرح اور پوسٹس پر ہم رائے لے کر انہیں وہاں رکھ سکتے ہیں۔
دیکھئے یہ سارے زمرے ہیں، دھاگے ہیں، نہ کہ پوسٹیں۔ دوسرا یہ کہ یہ سلسلہ تو مستقل جاری رہے گا۔ اپ ڈیٹ کون کرے گا؟
بےبی ہاتھی
 
Top