بیجنگ میں اولمپکس کے کھانے

شمشاد

لائبریرین
بیجنگ میں اولمپکس کے کھانے کھائیں اور مزے اڑائیں :

1zgvwk4.jpg
 

سارا

محفلین
اففففف یہ کیا کچھ ہے۔۔۔:| دیکھنے سے ہی حالت خراب ہو جاتی ہے پتا نہیں لوگ کھاتے کیسے ہوں گے۔۔۔:confused:
 

طالوت

محفلین
اففففف یہ کیا کچھ ہے۔۔۔:| دیکھنے سے ہی حالت خراب ہو جاتی ہے پتا نہیں لوگ کھاتے کیسے ہوں گے۔۔۔:confused:

اگر آپ نے میری طرح ناشتے کے بغیر انھیں دیکھا ہوتا تو یقیننا حالت خراب نہ ہوتی۔۔۔۔۔۔ ذرا بھوکی نظروں سے دیکھیں تو بہت اچھا لگے گا خصوصا بچھو روسٹ بہت اچھا لگ رہا ہے۔۔۔۔ ویسے شمشاد اچھی پوسٹ کے لیے پھر سے شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 

وجی

لائبریرین
میرے پھپا زاد بھائی پچھلےسال چین گئے تھےتو انکا کہنا تھا کہ پورا ایک ہفتہ انہوں نے سادے چاول یا صرف روٹی پر گزارہ کیا وجہ اسکی آپ کے سامنے ہے یہ ہے ایک عام چینی کا کھانا ہم باہر کے لوگ جس چینی کھانوں کے بارے میں جانتے ہیں دراصل وہ چین میں امیروں کا کھانا ہے اور چین میں اتنا مہنگا ہوتا ہے کہ عام آدمی کے بس کی بات نہیں
اس کی سب سے بڑی وجہ جب چین میں انقلاب کے بعد غربت و مشکلات آئیں تو چینیوں نے ان سب کے ساتھ کیڑے مکوڑے تک کھانا شروع کردیا تھا اور وہ کسی جانور کی کوئی چیز نہیں چھوڑتے سب کھاجاتے ہیں اب سالوں سے یہ انکی عادت میں شامل ہے
 

طالوت

محفلین
جب چین میں انقلاب کے بعد غربت و مشکلات آئیں تو چینیوں نے ان سب کے ساتھ کیڑے مکوڑے تک کھانا شروع کردیا تھا اور وہ کسی جانور کی کوئی چیز نہیں چھوڑتے سب کھاجاتے ہیں اب سالوں سے یہ انکی عادت میں شامل ہے

وجی اس وقت ہم پاکستانیوں سے زیادہ کڑا وقت کس پر ہے تو کیا خیال ہے:twisted:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وسلام
 

دوست

محفلین
بالکل کھانے کو نہ ملے تو ٹڈی اور سانپ جائز ہیں میرے خیال سے۔
سنا تھا کہ سانپ کا سر اور دم کاٹ دیں اور درمیانی حصہ کھا لیں جو کہ زہریلا بھی نہیں ہوتا۔
 

وجی

لائبریرین
بھائی صاحب میں ایک بات پر بقین رکھتا ہوں وہ یہ کہ ہر جگہ کچھ اچھا اور کچھ برا ہوتا ہے اسی طرح کچھ اچھے لوگ ہوتے ہیں اور کچھ برے لوگ ہوتے ہیں جس طرح امریکہ میں کیا کچھ ہوتا ہے اس سے پوری دنیا کافی حد تک بے خبر ہے اسی طرح چین میں کیا کچھ ہوتا ہے اس سے بھی لوگ بے خبر ہیں ہم پاکستانی تو صرف یہ سمجھتے ہیں کہ چینی گھٹیا اور بے کار چیزیں بناتی ہے لیکن بھائی چین میں اعلٰی میعار کی چیزیں بھی بنتیں ہیں اب اسی طرح ہم پر کون سا کڑا وقت پڑا ہے کیا یہ ہمارے اپنے کرتوت نہیں لوگ
بھائی طالوت جب روس افغانستان کی جنگ ختم ہوئی تو بہت سے مجاہدین اور لوگ --لوگ اس لئے کہ وہ محض ایک فطری جذبے کے تہت گئے تھے ---- واپس آئے اور بہت سے اس میں لنگڑے اور معذور تھے تو انکے ساتھ کیا کیا ہم نے انکو اٹھا کر مدرسوں میں بٹھا دیا اور پھر کیا ہوا جب لنگڑے لولے مدرسوں کی بھاگ دور سنبھالیں گے تو لنگڑا لولا دین تو ملے گا آپکو اور پھر فرقے بنے تو انہوں نے اس معاشرے سے بدلا لیا یا ہم نے خود اپنا حال برا گیا اب اس دور میں ہماری کیا حالت ہوئی یہ کس کا قصور ہے غور کریں
 

طالوت

محفلین
جان جانے کا خطرہ ہو تو سؤر بھی کھایا جا سکتا ہے (کہیں میں نے غلط تو نہیں کہہ دیا ؟)۔۔۔۔۔۔ لیکن کسی بھی حرام چیز کی مقدار اتنی ہی ہونا چاہیے کہ جس سے آپ کی جان بچائی جا سکے۔۔۔۔۔۔۔ جیسے ہزاروں قسم کی ادویات ہیں جن میں شامل اجزاء حرام ہیں ۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 

وجی

لائبریرین
بالکل کھانے کو نہ ملے تو ٹڈی اور سانپ جائز ہیں میرے خیال سے۔
سنا تھا کہ سانپ کا سر اور دم کاٹ دیں اور درمیانی حصہ کھا لیں جو کہ زہریلا بھی نہیں ہوتا۔

روٹی کھائی جاسکتے ہے ضروری نہیں کہ آپ گوشت ہی کھائیں پتا نہیں کیوں ہم مسلمانوں کو اگر گوشت نہ ملے تو فورا جائز و ناجائز کی بات پرغور شروع ہوجاتا ہے سبزیاں و دالیں حرام نہیں ہیں یا پھر کجور پر گزارہ کریں سنت بھی ہے
 
Top