تعارف بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
تمام محفلین کو السلام علیکم !
اب جبکہ میں اندر آکر آرام سے بیٹھ چکا ہوں تو حسبِ دستور اپنا تعارف کرادوں ۔:)
نام ظہیر احمد ہے۔ ظہیرتخلص کرتا ہوں ۔ سندھی ہوں ۔ تعلق حیدرآباد سے ہے کہ جہاں والدین ۱۹۴۷ میں مہرولی(دہلی) چھوڑنے کے بعد آبسے تھے ۔ طب کے پیشے سے منسلک ہوں ۔ پچھلے بائیس سالوں سے امریکا میں مقیم ہوں لیکن دل ابھی تک مہران کنارے اٹکا ہوا ہے۔

اے مرے آبِ وطن تجھ کو دعا پیاسوں کی
تیری موجوں کی روانی رہے دریا دریا​
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
خوش آمدید ظہیر صاحب۔

خوش آمدید
خوش آمدید

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
اردو محفل میں خوش آمدید۔

خوش آمدید ظہیر صاحب !!!

وعلیکم السلام

وعلیکم السلام اور خوش آمدید!

وعلیکم السلام اور خوش آمدیدظہیر صاحب

خوش آمدید محترم ۔۔۔!

آپ کا تعارف پڑھ کر اچھا لگا۔

وعلیکم السلام
خوش آمدید

تمام احباء کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں ۔ اللہ تعالیٰ آپ تمام اچھے لوگوں کو خوش و خرم رکھے !
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
شاعری اردو میں ہی کرتے ہیں یا سندھی میں بھی طبع آزمائی کرتے ہیں۔

محمداحمد بھائی ۔ سندھی آتی ضرور ہے لیکن اتنی نہیں کہ سنجیدگی سے کچھ لکھا جاسکے۔ سمجھ لیتا ہوں ، بول بھی سکتا ہوں اور کچھ لکھ پڑھ بھی سکتا ہوں ۔ میری مادری زبان چونکہ اردو ہے اس لئے فطری طور پر اردو ہی میں لکھنا پڑھنا زیادہ رہا ہے ۔ سندھی تو حیدرآباد میں رہائش کے سبب سیکھنے کا موقع مل گیا ۔ میرے کالج کے زمانے کے کئی قریبی دوستوں کی مادری زبان سندھی تھی ۔
بہت ہی میٹھی اور پیاری زبان ہے سائیں :):)
 
محمداحمد

خوب!

یعنی آپ تو ہمارے ہی بھائی نکلے۔ میرا تعلق میرپورخاص سے ہے اب کافی عرصے سے کراچی میں مقیم ہوں۔ سندھی کافی حد تک سمجھ آتی ہے۔ سامعین اگر دوست ہوں تو تھوڑی بہت سندھی بول بھی لیتا ہوں (کہ دوست غلطیوں کو بھی از راہِ محبت نظر انداز کر دیتے ہیں)۔ اجنبیوں کے سامنے خطرہ مول لینے کی ہمت نہیں ہوتی۔ :) :)

ہر زبان کا اپناایک مزہ اور چاشنی ہے۔
 
Top