شاکر بھائی کو لائبریرین بنایا جائے۔
ابن سعید شمشاد سیدہ شگفتہ
اور شاکر بھائی۔ ہم کو بھی پوچھتے رہو تو کیا گناہ ہو؟؟
اعجاز بھائی! مجھے ذاتی پیغام میں اپنا پوسٹل ایڈریس بھیجئے گا ۔ ۔ ۔ ۔ میں نے آپ کی خدمت میں "سمپورن" ارسال کرنی ہے
تاخیر کے لیے شرمندہ بھی ہوں اور معذرت خواہ بھی
جہاں تک الاپ کا تعلق ہے ۔ ۔ ۔ ۔ اس کی ان پیج فائلیں حکم کریں تو ای میل کردوں
"سمپورن" کی فائنل فائل ابھی تک مجھے ملی نہیں جونہی ملتی ہے وہ بھی ارسال کرتا ہوں
ہماری معلومات کی حد تک شاکر چاچو پہلے سے ہی لائبریرین ہیں۔
بھتیجے ہم لائبریرین تھے۔ ۔ ۔ لیکن زین فورو پر منتقلی کے بعد سے نہیں رہے تھے ۔ ۔ ۔ غالبا وارث صاحب نے یا نبیل بھائی نے پھر سے مہربانی فرما دی ہے اس کے لیے شکر گزار ہوں
اوہو، یہ تو میں نے اب دیکھا ہے کہ یہ لائبریری میں ہی پوسٹ کیا گیا ہے۔ ممکن ہے کہ شاکر بھائی نے اردو لائبریری ڈاٹ او آر جی میں وکی پر پوسٹ کرنے کی کوشش کی ہو!!
نہیں قبلہ! اسی فورم پر لائبریری سیکشن میں شاعری کے زمرہ میں پوسٹ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن
"آپ یہاں پوسٹ نہیں کر سکتے"
کا بورڈ آویزاں تھا ۔ ۔ ۔ ۔ اسی لیے "تجاویز اور آرا " کے سیکشن میں پوسٹ کر دیا تھا جو اب کسی منتظم نے یہاں منتقل کر دیا ہے