مہوش علی

لائبریرین
اس ترجمے کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے میں نے بہت پہلے کام کیا تھا اور اسکی پی ڈی ایف فائل پہلے سے ہی یانبی ڈاٹ کام پر موجود ہے۔
میں کوشش کرتی ہوں کہ اس کی یونیکوڈ فائل کو یہاں اپلوڈ کر سکوں۔

فائل کا سائز 2 ایم بی کے قریب ہے۔

۔۔۔۔۔ میں نے ابھی فائل اپلوڈ کرنے کی کوشش کی ہے، مگر شاید کوٹہ نہ ہونے کی وجہ سے یہ اپلوڈ نہیں ہو پا رہی ہے۔
 
مہوش علی

لائبریرین
صبح تک انتظار فرمائیں۔

صبح میں اس فائل کو دو حصوں میں تقسیم کر کے اپلوڈ کر دوں گی۔ انشاء اللہ۔
 
مہوش علی

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
مہوش علی نے کہا:
شکریہ قیصرارنی برادر۔
شکریہ تو آپ کا، ورنہ تو میں‌ نے آپ کو سینئر ممبر سمجھ کر بہت ڈرتے ڈرتے مشورہ دیا تھا :D

:) قیصرانی، آپکے خطوط کی تعداد دس ہزار تک پہنچنے والی ہے اور اس لحاظ سے آپ میرے بہت سینیئر ہیں۔ :)
آپ کے مقابلے میں جب اپنے خطوط کی تعداد پر نظر جاتی ہے تو شرمندگی ہی محسوس ہونے لگتی ہے۔ لول۔

اور وکی پر کام کرنے کی جزاء اللہ تعالی آپ کو دیں گے۔ (ویسے میری رائے میں صرف سورہ جات کافی ہیں کیونکہ نیٹ پر کام پارہ جات کے مطابق نہیں ہوتا ہے۔)۔

بلکہ مجھے یہ مشورہ دینے دیں کہ جو کتابیں پہلے سے ہی ہمارے پاس مکمل یونیکوڈ ورڈ کی شکل میں موجود ہیں، (اور جنہیں پروف ریڈ بھی کیا جا چکا ہے) انہیں وکی پر منتقل کرنے کی ضرورت نہیں۔
(اس سلسلے میں میں ایک اور پوسٹ کر کے تفصیلات عرض کروں گی۔ انشاء اللہ)۔
 
مہوش علی

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
اس پوسٹ کے لیے میں تو منتظر رہوں گا

اس پوسٹ کا لنک یہ ہے
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?p=81398#81398

مکمل شدہ کتب (بمع پروف ریڈینگ)، اسے ہم براہ راست اپنے اس نئے لائیبریری پروجیکٹ کے ویب سائیٹ پر رکھ سکتے ہیں۔ اس طرح وکی پر منتقل کرنے کی زحمت نہیں کرنی پڑے گی۔
 
قیصرانی نے کہا:
کنز الایمان کے لیے جزاک اللہ۔ وکی پر یہ پارہ جات کی ترتیب سے موجود ہے۔ سورہ جات کی ترتیب سے آج مکمل ہو جائے گا انشاءاللہ

قیصرانی بھائی،
یہ جو آپ نے پارہ جات اور سورہ جات کے لنک عطاء کیے ہیں۔ یہ ترجمہ کنزالایمان نہیں ہے۔ برائے کرم چیک کیجئے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
محمدسجادعلی نے کہا:
یہ جو آپ نے پارہ جات اور سورہ جات کے لنک عطاء کیے ہیں۔ یہ ترجمہ کنزالایمان نہیں ہے۔ برائے کرم چیک کیجئے۔
السلام علیکم۔ بھائی جی، اس بارے میں بالکل کورا ہوں۔ معذرت کہ واقعی میں نے مندرجہ بالا پیغام لکھنے میں غلطی کی تھی :( آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے نشاندہی کی
 
قیصرانی نے کہا:
السلام علیکم۔ بھائی جی، اس بارے میں بالکل کورا ہوں۔ معذرت کہ واقعی میں نے مندرجہ بالا پیغام لکھنے میں غلطی کی تھی :( آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے نشاندہی کی
جزاک اللہ۔۔ آپ نے درستگی فرمالی۔
ایک گزارش ہے کہ اگر ترجمہ کنزالایمان بھی ایسے ہی سورہ ترتیب میں آپ ترتیب دے دیں؟
 
مہوش علی

لائبریرین
محمدسجادعلی نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
السلام علیکم۔ بھائی جی، اس بارے میں بالکل کورا ہوں۔ معذرت کہ واقعی میں نے مندرجہ بالا پیغام لکھنے میں غلطی کی تھی :( آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے نشاندہی کی
جزاک اللہ۔۔ آپ نے درستگی فرمالی۔
ایک گزارش ہے کہ اگر ترجمہ کنزالایمان بھی ایسے ہی سورہ ترتیب میں آپ ترتیب دے دیں؟

السلام عليکم
سجاد، اس سلسلے ميں آپ محترم شاکر القادري صاحب سے رابطہ کريں، کيونکہ مجھ سے فائل لينے کے بعد انہوں نے يہ کام شروع کيا تھا اور کافي سورتوں کو اس شکل ميں لے آئے تھے
بہرحال، ہمارا قران پراجيکٹ رکا ہو ہے، اور جبتک کوئي ويب ڈيٹا بيس کي صورت ميں اس کام کو ترتيب نہيں ديتا، اسوقت تک ہميں کوئي کاميابي نہيں ہو گي
 
شکریہ۔۔۔
 
میں نے گذشتہ روز ہی یہ دھاگہ ملاحظہ کیا۔ بہت عرصہ سے ترجمہ کنز الایمان یونیکوڈ کی تلاش تھی۔ مہوش صاحبہ! جزاک اللہ۔۔۔۔۔۔
ایک سوال یہ ہے کہ کیا اس ترجمہ کی پروف ریڈینگ ہوچکی ہے یا اس کا کام کرنا باقی ہے؟
دوسری بات یہ کہ کیا یہ کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے؟ اسے کسی سافٹ ویئر یا ڈیٹا بیس میں استعمال کرنے کی عام اجازت ہے نا؟
 
مہوش علی

لائبریرین
اگرچہ کہ اس ترجمے کی ایک مرتبہ پر ایک مرتبہ نظر ثانی کی جا چکی ہے، مگر اغلاط سے سو فیصد پاک کرنے کے لیے شاید مزید کام کرنا پڑے۔ بہرحال میری رائے میں ترجمہ کافی محفوظ حالت میں ہے۔

یہ کاپی رائیٹ سے آزاد ترجمہ ہے اور آپ اسے ہرر جگہ استعمال کر سکتے ہیں۔ اگرچہ کہ ڈیجیٹائزیشن کا حوالہ دیتے ہوئے میرا نام بلکہ مزید بہتر ہے کہ اردو محفل کا نام دے دیں تو مہربانی ہو گی۔

والسلام
 
کبھی کتب وغیرہ کی کمپوزنگ میں ترجمہ کی ضرورت ہوتی ہے، اس طرح آپ کی فائل سے آسانی ہوجائے گی۔۔۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔۔۔ تاہم ایک دو آیتوں کا ترجمہ لیا جائے تو اس کے حوالہ میں اردو محفل یا آپ کا نام کس طرح دیا جائے؟ :wink: ہاں، اگر کبھی پورا ترجمہ یا ترجمہ کا زیادہ حصہ ایک ساتھ استعمال کیا تو ضرور آپ کا اور اردو محفل کا حوالہ دوں گا۔
کراچی میں، ایک طالبہ نے ترجمہ کنز الایمان کی ڈیٹابیس بنائی تھی، وی۔بی پر۔۔۔ پورا سافٹ ویئر انداز کا ترتیب دیا ہے تاہم ابھی ڈیزائن حتمی شکل میں نہیں ہے اور اس سافٹ ویئر کے حقوق پہلے ہی ادارہ تحقیقات امام احمد رضا کو فروخت کردیے گئے ہیں۔ اللہ جانے اس کا کام کب مکمل ہوگا۔۔۔
مجھے پروگرامنگ سے دلچسپی ہے مگر فی الحال میں اس شعبہ میں کورا ہوں۔۔۔ البتہ مستقبل قریب میں سیکھنے کا ارادہ ہے۔۔۔ کامیاب رہا تو ترجمہ قرآن والے پروجیکٹ میں ضرور اپنا حصہ ادا کروں گا ان شاء اللہ۔
ایک مرتبہ نظر ثانی تو، بقول آپ کے ہوچکی ہے۔۔۔ اب مزید نظرثانی کا کوئی ارادہ ہے؟ میں نے شاید شاکر القادری صاحب کے فورم پر دیکھا تھا کہ انہوں نے طاہر القادری صاحب اور مولانا احمد رضا خاں صاحب کے ترجمے کے ساتھ قرآن کو ترتیب دینا شروع کیا تھا۔ نہایت ادب کے ساتھ، ان سے استفسار ہے کہ ترجمہ کنز الایمان کے لئے ان کا مآخذ کیا ہے؟
 
Top