سید فصیح احمد
لائبریرین
تمام اہلِ سُخن، سوہنے سوہنے دوستوں کی خدمت میں سلام عرض کرتا ہوں۔
سب سے پہلے تو محفِل میں اِتنا عرصہ موجود ہونے کے باوجود اِس " تعارف بہ تاخیر " پر معذرت خواہ ہوں۔
محفِل کا یہ حصہ کچھ اپنے مُنہ میاں مِٹھو بننے کے مترادف دکھتا ہے تاہم اپنے تعرف میں بس اِتنا کہنا چاہوں گا کہ میں شائد آپ سب جیسےبا کمال محترمین کی صف میں تو اچھے سے تحلیل نہ ہو پاوؑں لیکن زندگی کی ایک گردان ، فن ِ” Interiors & Exotic ٖFurniture Designing “ جو میرے حصہ میں آئی کو گردانتے ہوئے بعض اوقات گھُٹے ہوئے جزبات کی تسکین کے واسطے میں اکثر نفیس محافِل اور باکمال و باذوق اصحاب کو تلاشتا ہوں ، اور اسی تلاش میں کہیں قِسمت مُجھے اُردو ویب کی اِس محفِل تک ہانک لائی ! میری بابت تو بس یہاں تک ہی ہے مگر یقین مانیئے کہ محفِل میں کُچھ عرصہ بھٹکنے کے بعد کُچھ ایسی معتبر و شاندار شخصیات سے آدھی مُلاقات ہوئی کہ جِنہوں نے پہلے ہلّے میں ہی ناچیز کو زیر کر دیا۔
بے حد ممنون ہوں اُن تمام دوستوں کا جنہوں نے ایسی دِل رُبا دُنیا ہم حرف تِشنہ لوگوں کے لیئے بسا ڈالی۔
دعا طلب،

آخری تدوین: