تعارف تعارف نعیم قیصر

Naeem Qaiser

محفلین
جنس:
مذکر
یوم پیدائش:
3/5/85 (Age: 26)
ذاتی ویب سائٹ:
مقام سکونت:
شاھدرہ لاہور
پیشہ:
درس و تدریس
جھنڈا:
Pakistan.GIF
موڈ:
Bookworm.gif
اردو ادب ،سائنس اور مذھب کے مطالعہ سے شغف۔
دہشت گردی سے ہراساں،امن کا متمنی و متقاضی۔
ُوطن عزیز کی لازوال ترقی کا خواہش مند۔
ملت اسلامیہ کے اتحاد کا آرزو مند۔
فرقہ وارانہ اور تعصب سے پاک ماحول کا خواھاں۔
اسلامی قانون کے نفاذ کا شدت سے منتظر۔
اردو ادب میں سرمائے کے طور پر
’’ در و دِیوار تیرے منتظر ہیں ‘‘ کے نام سے غزلیات پر مشتمل پہلا شعری مجموعہ منظر عام پر آچکا ھے جس کا ٹا ئٹل شعر درج ذیل ہے۔

اکیلا میں اذیت میں نہیں ہوں
در و دیوار تیرے منتظر ہیں

اور دوسرا مجموعہ
’’ میرے وجدان میں تم ہو ‘‘ کے نام سے بہت جلد شائع ہو رھا ہے جس کا ٹائٹل شعر درج ذیل ہے۔

کتاب زیست کے ہر باب کے عنوان میں تم ہو
ہے یہ تحریر سے ظاہر میرے وجدان میں تم ہو

شاہدرہ کی فضا میں سانس لے کر بچپن سے جوانی کی دہلیز پر قدم رکھا۔ شاہدرہ کی گلیاں میرے ہنستے کھیلتے مسکراہٹیں بانٹتے بچپن کی عینی شاھد ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی سے ایم۔اے اردو کیا پسندیدہ شاعر غالب،اقبال اور محسن نقوی ہیں۔
سیاست سے نفرت ہے۔اچھے،سچے اور مخلص دوست بنانا اچھا لگتا ہے۔
 
سائٹ پر موجود دوستوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ سر نعیم قیصر میرے استاد محترم ہیں۔ 14 دسمبر 2005 کے دن ان کی اکیڈمی میں دسویں جماعت کی تیاری کرنے کے لیے داخل ہوا۔ سر کے اخلاص کو میں الفاظ میں بیان کرنے سے قاصر ہوں۔ ہر کسی کے ساتھ مخلص ہیں۔ سر کی شاعری کا معیار آپ خود دیکھ کر بتائیں گے۔ مجھے تو پسند آئی۔ چونکہ مجھے شاعری کا فنی طور پر علم نہیں۔ اس لیے یہ اہل علم پر ہے کہ وہ کیا رائے رکھتے ہیں۔ آپ کے پیغامات کا انتظار رہے گا۔ اس صفحہ پر بھی شاعری موجود ہے۔ http://www.urduweb.org/mehfil/threads/نوجوان-شاعر-نعیم-قیصر-کی-شاعری.49952/
 
زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ماشاء الله جناب آپ کی شاعری کی جھلک بتارہی ہے کہ آپ صاحب وجدان بھی ہیں اورصاحب دل بھی
چشم ماروشن دل ماشاد خوش آمدید
 
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ماشاء الله جناب آپ کی شاعری کی جھلک بتارہی ہے کہ آپ صاحب وجدان بھی ہیں اورصاحب دل بھی
چشم ماروشن دل ماشاد خوش آمدید
شکریہ جی۔ نعیم قیصر میرے استاد محترم ہیں۔ ان کی شاعری ہے یہ۔ اس صفحہ پر مزید موجود ہے، http://www.urduweb.org/mehfil/threads/نوجوان-شاعر-نعیم-قیصر-کی-شاعری.49952/
 
پپو

محفلین
جی آیاں نوں نعیم قیصر صاحب امید ہے آپ کے ساتھ وقت اچھا گذرے گا اور بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید نعیم، یہاں کئی جانے مانے شعراء بھی موجود ہیں، لیکن عزیزم، اب دوسرا مجموعہ آنے والا ہے اور پہلے مجموعے کا صعف وہی حصہ انٹر نیٹ پر دستیاب ہے کو عزیزی عبد الرزاق نے بلاگ میں یا یہاں پوسٹ کیا ہے، اب تک برقی کتاب کیوں نہیں بنائی؟ مجھے بھیج دیں دونوں مجموعے کی فائلیں!!
 
معذرت سر جی ! ہم لوگ زمانے کی رفتار سے اتنے پیچھے تھے اور ہیں کہ جس دن میں اردو ویب میں آیا ہوں اس کے بعد وہ بلاگ بنانے کا سوجھا ورنہ یہ چند غزلیں بھی آن لائن نظر آنے سے قاصر تھیں۔ اب آپ کی رہنمائی میں ہمیں حوصلہ ہوا ہے۔ اللہ عز وجل آپ کے صد سالہ نیک منصوبوں کو آپ کی آنکھوں کے سامنے تکمیل فرمائے۔
 
Top