تعارف تمام احباب کو ادا کی طرف سے آداب۔۔۔

السلام علیکم! میں امراؤ جان ادا ہوں اور مارگلہ کے دامن میں آباد خوبصورت تریں شہر اسلام آباد سے تعلق ہے۔ کسی بھی محفل میں یہ میری پہلی شمولیت ہے، سو اس محفل کے اداب سے ناواقف ہوںاور اس بارے میں آپ حضرات سے مدد چاہتی ہوں۔ دنیا اردو میں محض ایک طفل مکتب کی سی حیثیت ہے، اور" مزید" کی چاہ اس محفل میں کھینچ لائی۔امید کرتی ہوں یہاں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ شکریہ
 

نایاب

لائبریرین
محترم ادا صاحبہ محفل اردو میں دلی خوش آمدید
ان شاءاللہ آپ کی توقعات " مزید " پوری ہوں گی اس محفل علم و ادب میں ۔۔۔۔۔
اک سوال کیا یہ آپ کا حقیقی نام ہے ۔۔۔۔۔۔۔؟
 

منصور مکرم

محفلین
محترمہ ادا صاحبہ محفل پر خوش آم دید۔
آہستہ آہستہ سب سیکھ جائیں گی۔یہاں جتنے بھی ارکان ہیں ،سب ہی پہلے ایسے ہی تھے،بعد میں بندہ خود سیٹ ہوجاتا ہے۔
 
محترمہ ادا صاحبہ محفل پر خوش آم دید۔
آہستہ آہستہ سب سیکھ جائیں گی۔یہاں جتنے بھی ارکان ہیں ،سب ہی پہلے ایسے ہی تھے،بعد میں بندہ خود سیٹ ہوجاتا ہے۔
امید کرتی ہوں ایسا ہی ہو گا فلحال تو یوں محسوس ہو رہا ہے گویا کسی بهیڑ میں آگئی :)
 

شمشاد

لائبریرین
ادا آپ گول ہ کا زیادہ استعمال کر رہی ہیں جبکہ دو آنکھوں والی ھ انگریزی کا حرف h دبانے سے ٹائپ ہو گی۔
 
Top