تمام اشہارات کی روک تھام اور فحش سائٹس تک رسائی بند کرنے کا آسان نسخہ کیا ہے؟

شکیب

محفلین
دو کام کرنے ہیں۔۔۔ ایک تو خوب سارے اشتہارات جو پاپ اپ ہوتے رہتے ہیں انہیں بند کرنا ہے۔۔۔
اور دوم اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ فحش سائٹس تک رسائی کوئی نہ کر سکے۔
اس کے لیے گوگل پر تلاش کرنے کی بجائے آپ لوگوں کے تجربہ سے استفادہ مناسب سمجھتا ہوں۔
اور ہاں۔۔۔ آئی پی ایڈریس بدلنے یا چھپانے کا کیا طریقہ ہو سکتا ہے۔ یہ بھی بتادیں۔
ٹیگ نامہ:
arifkarim دوست
 
arifkarim

معطل
دو کام کرنے ہیں۔۔۔ ایک تو خوب سارے اشتہارات جو پاپ اپ ہوتے رہتے ہیں انہیں بند کرنا ہے۔۔۔
https://www.ublock.org/

اور دوم اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ فحش سائٹس تک رسائی کوئی نہ کر سکے۔
https://www.netnanny.com/

اور ہاں۔۔۔ آئی پی ایڈریس بدلنے یا چھپانے کا کیا طریقہ ہو سکتا ہے۔ یہ بھی بتادیں۔
https://zenmate.com/
 
فاتح

لائبریرین
فائر فاکس میں ایڈ بلاک پلس استعمال کرتا ہوں ہر قسم کے اشتہارات کو روکنے کے لیے۔
فحش سائٹ پر جانے سے بچنے کے لیے کسی سافٹ ویئر کی بجائے اپنی قوت ارادی کو استعمال کریں۔
آئی پی بدلنے کے ہزاروں سافٹ ویئر ہیں۔ میں تو فوکسی پراکسی استعمال کرتا ہوں لیکن اس کے لیے آپ کے پاس اپنا یا پبلک پراکسی سرور موجود ہونا چاہیے۔
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
Ublock Origin کیوں نہیں استعمال کرتے؟
ایڈ بلاک پلس کافی عرصے سے استعمال کر رہا ہوں۔ یو بلاک کا نام ابھی سنا ہے کچھ عرصہ ہلے لیکن کبھی استعمال نہیں کیا۔
آپ نے استعمال کیا ہے تو بتائیں کہ اس میں کیا ایسی خصوصیت ہے جس کی بنا پر اے بی پی چھور کر اس پر شفٹ ہوا جائے؟
 
باقیوں کے مقابلہ میں سسٹم پر بہت ہلکا ہے۔ بالکل بوجھ نہیں بنتا اور خاموشی سے اپنا کام کرتا ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
باقیوں کے مقابلہ میں سسٹم پر بہت ہلکا ہے۔ بالکل بوجھ نہیں بنتا اور خاموشی سے اپنا کام کرتا ہے۔
مجھے تو کبھی اے بی پی بھی بوجھ نہیں لگا۔ چلیں، آپ کے بے حد اصرار پر انسٹال کر کے دیکھ لیتے ہیں اور کتنا ہلکا ہے یہ بھی ٹیسٹ کر لیتے ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
دیکھ لیا یو بلاک بھی چلا کے۔ دونوں کو باری باری ڈس ایبل کر کے ایڈز والی ویب سائٹس چلا کر ٹیسٹ کیا۔ مجھے تو کوئی فرق نہیں لگا۔۔۔ سی پی یو اور میموری دونوں ہی ایک جتنے استعمال ہو رہے ہیں۔
 
کسی ایسے صفحے پر ٹرائی کریں جہاں بے تحاشا اشتہارات ہوں۔
 
فاتح

لائبریرین
کسی ایسے صفحے پر ٹرائی کریں جہاں بے تحاشا اشتہارات ہوں۔
ایسے ہی دو صفحات کھولے تھے۔ آپ بھی دونوں کا موازنہ کر لیں اور اپنے نتائج سے آگاہ کریں۔
بعض اوقات یہ صرف مارکیٹنگ کے جملے ہوتے ہیں کہ ریسورسز کم استعمال کرتا ہے جو اس سافٹ ویئر والے خود فورمز پر جا کر مختلف ناموں سے ارسال کرتے ہیں۔
 
آپ اسکے ریویوز بھی پڑھ سکتے ہیں۔یقیناً عام سائٹس پر اسکے نتائج میں فرق نظر نہ آئے۔ البتہ میں نے کچھ بھاری ایڈز والی سائٹس پر ٹرائی کیا تھا اور یہ واقعی میں تیز ہے۔
 
پینٹیم مشین کہیں سے لا کر اس پر ٹرائی کروں گا۔ ;)
آج کے دور میں ریسورسز کے استعمال کا فرق اگر واقعی بہت زیادہ نہ ہو تو یہ کوئی بہت بڑی خوبی نہیں مانی جاتی کسی سافٹ ویئر کو دوسرے پر فوقیت دینے کے لیے۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
ایڈ بلاک پلس کافی عرصے سے استعمال کر رہا ہوں۔ یو بلاک کا نام ابھی سنا ہے کچھ عرصہ ہلے لیکن کبھی استعمال نہیں کیا۔
آپ نے استعمال کیا ہے تو بتائیں کہ اس میں کیا ایسی خصوصیت ہے جس کی بنا پر اے بی پی چھور کر اس پر شفٹ ہوا جائے؟
uBlock محض ایک اشتہار بلاکر ہی نہیں، بلکہ ایک عمومی بلاکر ہے جس کے ذریعے آپ اپنی مرضی سے کسی بھی ویب سائٹ کے کسی بھی ریسورس کی فلٹرنگ کر سکتے ہیں۔ اشتہارات کو بلاک کرنے کے لیے uBlock انہی لِسٹس کو استعمال کرتا ہے جو ایڈ بلاک پلس میں بھی مستعمل ہیں، لیکن اگر آپ uBlock میں ایزی موڈ کے بجائے ایڈوانسڈ یوزر فیچرز فعال کر لیں تو ڈائنیمک فلٹرنگ وغیرہ کے ذریعے آپ آسانی سے غیرضروری یا ناپسندیدہ مواد کو بلاک کر سکتے ہیں (لیکن اس سے پہلے uBlock کی ڈاکیومینٹیشن کو پڑھنا اور سمجھنا اشد ضروری ہے)۔ مزید فیچرز اور تفصیلات کے لیے uBlock کا وکی ملاحظہ کریں (جو کسی کتاب سے کم نہیں ہے :)

ذاتی طور پر میں بھی ایڈوانسڈ فیچرز کا استعمال نہیں کرتا، کہ ایزی موڈ میں اشتہارات اور ٹریکیرز وغیرہ کی بلاکنگ میرے لیے کافی ہے۔ البتہ ایڈ بلاک پلس اور uBlock میں بنیادی فرق یہی عمومی بلاکنگ/ڈائنیمک فلٹرنگ کا ہے۔
 
ہاں یہ ہوا نا اصل فرق کہ جس کی بنا پر کسی سافٹ ویئر کو اپنانے کا فیصلہ کیا جا سکتاہے۔
اس تفصیل کا شکریہ جناب
 
Top