arifkarim
معطل
ساتھ ہی میں ہم اپنے 5 سالہ ایچ پی ایلیٹ بک لیپ ٹاپ کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو لاتعداد بار فانٹ کو کمپائل اور ٹیسٹ کرنے کے بعد بھی جوں کا توں ہے۔ یوں ہم امید کرتے ہیں کہ یہ آئندہ بھی اسی طرح مزید نئے فانٹس کی تکمیل کے دوران کام آتا رہے گا۔
اس ریلیز میں کشیدہ فانٹ کے دو ورژنز جاری کئے جا رہے ہیں۔ ایک تو سادہ کشیدہ ورژن ہے جو متن کو اٹالکس کرنے پر ظاہر ہوگا۔ دوسرا آٹو کشیدہ ورژن ہے جو صرف اڈوبی انڈیزائن یا لیٹکس جیسے جدید ڈیسک ٹاپ پبلشنگ سافٹوئیرز پر کام کرتا ہے:
سادہ کشیدہ (اٹالکس)
آٹو کشیدہ(انڈیزائن)
نوٹس:آٹو کشیدہ(انڈیزائن)
- انڈیزائن میں آٹو کشیدہ درست دکھانے کیلئے Justification (Ctrl+Alt+Shift+J) Menu میں جائیں۔ اور وہاں درج ذیل سیٹنگ دے دیں:
- اڈوبی انڈیزائن میں مینول کشیدہ اٹالکس کے علاوہ Justification Alternate سے نظر آتا ہے۔ یہ طریقہ متن میں کرننگ کے اعتبار سےزیادہ موذوں ہے:
مدیر کی آخری تدوین: