arifkarim
معطل
ایک طویل مدت کے بعد بالآخر جمیل نوری نستعلیق کا تیسرا ورژن جاری کیا جا رہا ہے۔ خودکار کرننگ کی شمولیت کیساتھ یہ دنیا کا پہلے اوپن ٹائپ اردو فانٹ بن چکا ہے جس میں اسکی سہولت موجود ہے۔ نیز پرانے ورژن کے مقابلہ میں ترسیموں کی اغلاط کا مکمل صفایا ہو چکا ہے۔
ورژن 3 کی تیاری اور تاخیر کی بعض وجوہات
جمیل نوری نستعلیق کا دوسرا ورژن سنہ 2009 میں جاری ہوا تھا۔اسوقت سے لیکر اب تک ہم نے کئی بار نیا ورژن جاری کرنے کا پروگرام بنایا مگر گھریلو مصروفیات نیز کرننگ کے مسائل کی وجہ سےنئی ریلیز مسلسل تاخیر کا شکار رہی۔ ترسیموں کی اغلاط کو درست کرنا بھی ایک بڑا مسئلہ تھا۔ کیونکہ مینول پروف ریڈنگ میں بہرحال غلطی کا امکان موجود رہتا ہے۔ اسی طرح انپیج جیسی کرننگ فانٹ میں شامل اگرچہ ناممکن نہیں تھا لیکن انتہائی کٹھن ضرور تھا۔
امید کی کرن
سال 2015 اردو نستعلیق ٹائپوگرافی کیلئے امید کی کرن بن کر سامنے آیا۔ سعد نستعلیق پر تجربات کے دوران ترسیموں کی ٹریسنگ پر کافی تجربہ حاصل ہو گیا۔ یوں جمیل نوری نستعلیق کے ترسیموں کی اغلاط دور کرنے کیلئے سیدھا انپیج سے ترسیمے ٹریس کر وا لئے گئے۔ انپیج کی ترسیمہ لسٹ فراہم کرنے کیلئے ہم مکرمی سید منظر کے مشکور ہیں۔
ترسیموں کی ٹریسنگ کے بعد اہم مرحلہ انکی کرننگ کا تھا۔ اس ضمن میں ابن سعید نبیل اور زیک سے مشاورت ہوتی رہی لیکن کوئی قابل استعمال حل سامنے نہ آیا۔
پھر اچانک ایک معجزہ ہی ہوگیا۔ عروض سافٹویئرکے خالق سید ذیشان کو ہم نے ایک ذاتی پیغام بھیجا کہ کرننگ کیلئے ہمیں ترسیموں کی اونچائی معلوم کرنی ہے۔ یہ کام انکی فیلڈ سے متعلق ہے اگر وہ فراہم کر سکیں۔ اگلے دن ہی ہمیں مطلوبہ ڈیٹا فراہم کر دیا گیا۔ اور ساتھ میں ایک نوٹس بھی کہ آئندہ وہ اس قسم کا کوئی کام نہیں کریں گے۔
ہم نے موصول شدہ ڈیٹا پر فوراً کام شروع کردیا مگر نتائج بہرحال بہت اچھے نہیں نکلے۔ اور ہم پھر مایوس ہو کر بیٹھ گئے کہ ذیشان بھائی کی طرف سے پیغام موصول ہوا کہ وہ ترسیموں کی اونچائی کا ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے کرننگ ٹیبلز خودکار طور پر جنریٹ کر سکتے ہیں۔ اندھا کیا چاہے دو آنکھیں۔ ہم نے سیکنڈ سے پہلے کرننگ ٹیبل کی کچھ فائلیں انہیں ارسال کر دی۔ کچھ ہی گھنٹوں بعد ہمیں بنی بنائی کرننگ وولٹ میں کمپائل کرنے کیلئے موصول ہو گئی۔ یہ غالباً اگست کی بات ہے۔تب سے لیکر اب تک ہم دونوں نے رات اور دن ایک کر کے انگنت کرننگ فائلوں کی مدد سے بہتر سے بہترین کرننگ کی تلاش جاری رکھی۔ اور بالآخر ایک قابل استعمال فانٹ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ الحمدللہ۔
کرننگ میں مشکلات
مائکروسافٹ وولٹ میں کرننگ کمپائل کروانا ’’کٹا چونے‘‘ کے مترادف ہے۔ اگر یہاں ان مشکلات کی فہرست بنائے جائے تو پورا ناول لکھا جا سکتا ہے۔ آسان الفاظ میں ہم اکتوبر تک ہمت ہار بیٹھے تھے۔ مگر پھر نومبر میں فائر فاکس کی ٹیم نے ایک اہم نکتے کی طرف نشاندہی کی جس کے بعد ہم نے فانٹ کو از سر نو جنریٹ کیا۔ اور پھر دیکھتے دیکھتے یہ فانٹ ویب کیلئے بھی کرننگ کے قابل ہو گیا۔ یوں اس فانٹ کی تکمیل میں فائر فاکس کی ڈویلپمنٹ ٹیم کو کریڈٹ دینا بھی ضروری ہے۔
اسوقت ویب کیلئے فائر فاکس، انٹرنیٹ ایکسپلورر اور مائکروسافٹ ایج پر کرننگ کام کر رہی ہے۔ اسی طرح ڈیسکٹاپ پر مائکروسافٹ ورڈ، اڈوبی انڈیزائن اور لیبرے آفس میں بھی کرننگ بالکل درست کام کر رہی ہے:
نوٹ: فی الوقت فانٹ کا سادہ ورژن جاری کیا جا رہا ہے۔ کشیدہ ورژن کچھ دنوں کے بعد ریلیز کر دیا جائے گا۔ فانٹ میں آنے والے مسائل، کرننگ کی اغلاط وغیرہ کیلئے یہ دھاگہ استعمال کریں۔ شکریہ۔

مدیر کی آخری تدوین: